فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بیرون ملک سفر پر پابندی

کوالا لمپو:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماہ منصور کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر امیگریشن نے ملک کے تمام ایئرپورٹس کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سابق وزیراعظم نجیب اور ان کی اہلیہ کو کرپشن مقدمات کا سامنا ہے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے سفری پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ نے مجھے اور اہل خانہ کو بلیک لسٹ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ میں ملکی قوانین کا احترام کروں گا اور سرکار کے اگلے حکم تک اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر نہیں کروں گا اور ملک ہی میں قیام پذیر رہوں گا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پُرتعیش طرز زندگی، برانڈڈ چیزوں کے استعمال اور بیرون ملک مہنگی شاپنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی عوامی مقبولیت کو شدید دھچکا پہنچا اور ان کے اتحادی حالیہ انتخاب میں ناکام ہو گئے۔