- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com

کوروناوائرس کاخطرہ، ریجنل امیگریشن،پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کو بند کردیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناو ائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کورونا وائرس نے اب پاکستان میں اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہا فرادا کی تعداد450 سے ز یادہ ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکومت کی جانب سے ہر قسم کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اسی دوران لاہور میں موجود تمام ریجنل بائیو میٹرک اور پاسپورٹ دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے ۔صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ ان دفاتر میں لوگوں کا رش بہت زیادہ ہوتا ہے اور بائیومیٹرک کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔انہی خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جا نب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام پاسپورٹ دفاتر کو 15 دن کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد لاہو ر میں موجود تمام دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ (عوامی رابطے) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔