

وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا، حکومت فاٹا کے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ ٹریڈ ٹرمینل علاقے میں خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ pm-in-meranshah-post-2 اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر، وزرا، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔