لائلپور سٹی (لائلپورپوسٹ)۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کرونا وائرس کے خلاف مربوط اور مئوثر کاروائی کےلیے فوری اقدامات کریںـ کیونکہ وقت بہت تیزی سے ہاتھ سے نکلتا جارہاہے۔ اور اگر اسی طرح اگر ٓور مگر سے کام لیا جاتا رہا تو وقت ہاتھ سے نکل جائیگا۔ اور ملک وقوم کو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ جسکے دوررس نقصانات ہونگے۔ اور ان کی تلافی ناممکن ہوگی۔ ان خیالات کااظہار منیراحمدڈار پبلشر وچیف ایڈیٹر روزنامہ لائلپورپوسٹ نے آج یہاں اپنے دفتر میں کیا۔ منیر احمد ڈار نے کہا کہ وقت پوری پاکستانی قوم کے مل بیٹھنےکا ہے۔ اور متفقہ فیصلے کرنےکاہے۔ انتشار اور نفاق کا نہ ہے۔ اور نہ سیاست بازی کرنے کا ہے۔ حالات و واقعات کاتقاضا ہے۔ کہ کرونا وائرس کے کنٹرول کیلئے ایک جامع منصوبہ بنایا جائے۔ اور پوری حکومت اور پوری پاکستانی قوم یک جان دوقالب ہوکراس موذی وائرس کا قلع قمع کریں۔
منیراحمد ڈار پبلشر وچیف ایڈیٹر روزنامہ لائلپورپوسٹ نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ سے قیمتی وقت نکلتا جارہا ہے اور ان کی سستی عوام میں بے یقینی پھیلا رہی ہے ، صورتحال کی سنگینی کے باوجود دیکھا جائے تو 26مارچ کی اہم پریس کانفرنس میں وزیراعظم نہیں تھے ، سرکردہ کردار اسد عمر نے ادا کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جس بات کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان کھلے دل کے ساتھ ملک بھر میں لاک ڈائون نافذ کریں ، مساجد کی بندش بھی ضروری ہے ، تاہم کسی معجزے کی امید نہیں رکھنا چاہیے ۔ ان اقدامات کا متبادل تباہی کے سوا کچھ نہیں اور ایسی صورتحال میں کوئی ملک بالخصوص پاکستان تباہی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔