لائلپور سٹی (لائلپورپوسٹ)۔ منیراحمدڈار پبلشر وچیف ایڈیٹر روزنامہ لائلپورپوسٹ نے آج یہاں اپنے دفتر میں کہا ہے۔ کہ جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت ہےکیجاتی ہے-
اس طرح کی کارروائیوں سے اظہار رائے کی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا، جنگ جیو گروپ نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز کو بلند کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے، جنگ جیو گروپ میڈیا کا بڑا ادارہ ہے، میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سے نہ صرف ملک بھر کے صحافی بلکہ عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 34سال پرانے کیس میں میر شکیل الرحمن کی گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث میڈیا انڈسٹری پہلے ہی بحران کا شکار تھی اور اب حکومت نے میڈیا ہاؤسز کے مالکان کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت میڈیا کی آواز کو دبانے کے بجائے اپنی گورننس کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔
منیراحمدڈار پبلشر وچیف ایڈیٹر روزنامہ لائلپورپوسٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہا کرکے صحافیوں اور عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔