- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ ھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج رات سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اس دوران شہریوں کے بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی، تمام کاروباری مراکز بند، ذرائع آمد و رفت معطل اور دفاتر و صنعتیں بند رہیں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں پہلی ہی تعطیلات دیدی گئی ہیں۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے یہ ایک طویل دورانیہ ہے لیکن کورونا کی وبا سے لڑنے کا یہ واحد طریقہ بھی ہے اس لیے خود کو 21 روز تک دن میں 24 گھنٹے کے لیے گھروں میں قید کرلیں۔ قبل ازیں مودی سرکار نے شہریوں کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ’جنتا کرفیو‘ اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔ بھارت میں اب تک 500 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں تاہم ناقص انتظامات اور حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہلک وائرس تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے صحت کے شعبے کے لیے فوری بجٹ کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 381 ہوگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 652 ہے اور اب تک یہ وائرس 189 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

امریکا کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جرمنی کی فوج کیلیے 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز کینیا میں لاپتا

انڈونیشیا کی آزادی، انقلاب، نیو گینیا تنازعہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد

کینیا میں کورونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

شاہ سلمان سخت بیمار، کعبہ کے اِرد گرد دیوار کس مقصد کے لیے لگائی گئی