
کشمیر دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، مشال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
لاہور پریس کلب میں کشمیر کا پرچم لگانے اور میٹ دی پریس سے خطاب میں مشال ملک نے کہاکہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ امریکا اپنا ثالثی کا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان بھی مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے بیرون ممالک کے ہنگامی دورے کریں۔
مشال ملک نے یہ بھی کہاکہ بھارت کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ عالمی برادری کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ حریت رہنما کی اہلیہ نے کہاکہ بھارت کشمیر کو قبرستان بنانا چاہ رہا ہے ،اس کا کالا چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے،اگر اقوام متحدہ نہیں جاگی تو ایک بڑی جنگ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سابق بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو نے وعدہ کیا تھا کہ جو کشمیری چاہیں گے ویسا ہی ہو گا لیکن مودی نے ایسا نہیں کیا۔ مشال ملک نے کہاکہ تیرہواں دن ہے لوگوں کو بھوک اور پیاس سے چھلنی کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، اس نے ہمارا حق دبانے کی کوشش کی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہاکہ 8لاکھ فوج کشمیر میں لگانے کا کیا جواز بنتا ہے؟ ہم کشمیری زمین کے مالک ہیں اور ہمارے پائوں سے زمین کھینچنے کی کوشش کی
جارہی ہے ۔

پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب

راجستھان اور اترپردیش میں طوفان، آسمانی بجلی سے 125 افراد ہلاک
امریکہ ایرانی جوہری معاہدہ سے نہ نکلے ورنہ جنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہریوں کی شہادت کے بعد شٹرڈان ہڑتال کی گئی ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن، بلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماﺅں کو نظر بند کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت مزاحمتی فورم کی کال پر بدھ کو مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی گئی ۔گزشتہ روز قابض فوج نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیاتھا اورکٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ۔ شوپیاں اور دیگر اضلاع میں ہزاروں کشمیریوں کے احتجاج بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ۔حریت مزاحمتی فورم کے رہنماں چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر نے ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
قابض فوج نے دوسرے روز بھی ضلع شوپیاں کے علاقے وانی پورہ میں گھر گھر آپریشن کیاتھا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مزاحمت پر دو گھروں کو اڑا دیا۔ امدادی کارکنوں نے ملبے سے دو لاشوں اور خواتین و بچوں سمیت متعدد زخمیوں کو نکال لیا۔ نہتے شہریوں کے قتل کی خبر پر شوپیاں اور دیگر اضلاع بند ہوگئے۔ ہزاروں افراد نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔بھارتی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شہید اور ایک سو سے زائد کشمیریوں کو زخمی کردیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج پر کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ شوپیاں میں ٹرین سروس بندکردی اور موبائیل و انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دی۔
