جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن نے کل ہونے والے احتجاج کو مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق حکومت کی ہدایت پر عمل کیا جائے۔ میر شکیل الرحمٰن نےصحافی برادری، قانونی ماہرین اور تنظیموں کا بھی حمایت کرنے پر شکریہ اداکیا۔ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ نیب کی جانب سےان کی غیر قانونی حراست پر 24 مارچ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام صحافی برادری، انسانی حقوق کے کارکنان، قانونی ماہرین اور تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ ماہرین صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنا خیال رکھیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے کہا کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد جاری