لاہور (آن لائن) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ آج ویران میٹروچیخ کر بتا رہی ہے کہ ہسپتال اہم تھے،
سابق حکمرانو ں نے عوام کی صحت کو تر جیح دینے کی بجائے کر پش والے منصو بے متعار ف کرائے،پاکستان میں اچھے ہسپتالوں کی کمی ہو نے کے باعث کئی لوگ و طن عزیز میں علاج نہیںکراتے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کرونا وائرس سے بچاو اور پیشگی سدباب پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اس کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تین ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات نہ کرنے کے احکامات جاری کییعوام کی صحت حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کی صحت دیگر معاملات سے زیادہ ضروری ہے عوام بھی حکومت کے اقدامات میں بھرپور ساتھ دیں تاکہ کرونا کی عفریت سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ایسے حالات میں پاکستان میں بھی بین الاقوامی سطح کے اقدامات کرنے ضروری ہیں۔