
مسجد نبوی ﷺ واقعے پر عمران خان کا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے، مریم نواز

ترک صدر کے پیغام کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی

عدالتیں رات کو کھلنے پر کیوں اتنی تشویش ہے؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

عید کی تعطیلات کے دوران آندھی و گرچ چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

مدینہ منورہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پرکچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کچھ افراد کے گروپ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں آمد پرنامناسب نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اورویڈیو میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ لوگ نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نامناسب نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے 13 رکنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔
نوازشریف عمران خان کو سیاست سے باہر پھینک دے گا: مریم نواز

لاہور جمعرات 28 اپريل 2022: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا اب تمہیں سیاست سے بھی بے دخل کردے گا۔ کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عزت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تہتر سال میں پہلا وزیر اعظم تھا جس کو ووٹ اور عوام نے باہر پھینکا دیا۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ان کی چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا تھا، آپ سب کے جذبے اور ہمت، استحکام ، کھوکھر پیلس کی وفاداری کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے جان چھٹ گئی ہے، ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا ابھی تمھاری سیاست بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر ناک میں دم کردیا ہے اور ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود جب سے اقتدار گیا ہے دھاڑے مار مار کر روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتا تھا 50 لاکھ گھر دوں گا ایک ہی گھر مکمل ہوا وہ زمان پارک کا گھر تھا، جب آخری گیند کا وقت آیا تھا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، بڑا معصوم ہوکر کہتا ہے میرے لیے 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی تم نے خودکش حملہ کیا تھا۔مریم نواز نے کہا صدر، گورنر پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے ملازم بن گئے تھے، حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔