فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کے طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ائیر بلیو نے ابھی تک ڈیٹا کیوں نہیں دیا؟، ائیر بلیو کے مالک کون ہیں؟۔ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن نے بتایا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کے سی ای او ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ائیر بلیو کے چیف ایگزیکٹو آکر بتائیں کتنے افراد کی جعلی ڈگریاں ہیں؟، ائیر بلیو کے سربراہ کو بطور وزیراعظم نہیں بطور سی ای او بلا لیتے ہیں، مفادات کا ٹکراوٴ اپنی جگہ ہے۔ عدالت نے شاہین، ائیر بلیو، سیرین ائیر لائنز کے سی ای اوز کو 12 مئی کو کراچی طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں کتنی ائیر لائنز کام کر رہی ہیں؟۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی آئی اے، شاہین، ائیر بلیو اور سیرین ائیر لائین کام کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ 24 پائلٹس کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی، کافی ملازمین ایسے ہیں جن کی ڈگری جعلی ہے، مجموعی طور پر 1978 افراد کی ڈگریوں کی تصدیق ہونا ہے، پی آئی اے کے 108 افراد کے ڈیٹا کی بھی سول ایوی ایشن نے تصدیق کر لی، 117 افراد کے ڈیٹا کی تصدیق ہونا باقی ہے۔