پرامید ہوں کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں قانون کے مطابق حل ہوگا، وزیراعظم - نوازشریف اپنے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چلنے پر استعفیٰ دیں، عمران خان- عمران خان نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے، خورشید شاہ - سوئزرلینڈ میں پولیس کا مسجد پر چھاپہ، امام سمیت 4 افراد گرفتار - دنیا کے غریب ترین سربراہانِ مملکت - سپریم کورٹ کا انقلابی اقدام ، ملک خانہ جنگی سے بچ گیا ،ضیاع شاہد ۔ عمران خان کے پی کے میں ناکام، فوج اقتدار میں نہیں آئے گی:پرویز مشرف
 
 

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے آئندہ سال 2018میں پاکستان آنے کی یقینی دہائی کرائی ہے۔ پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے جمائماخان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے آئندہ سال آنے کی یقین دہانی کرادی۔سلمان احمد نے ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جمائما خان 2018میں پاکستان آرہی ہیں اور ان کا 15سال بعد یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے  تاہم وہ یہاں کتنے دن قیام کریں گی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جاسکتی۔

سلمان احمد نے بتایا کہ وہ 2018کے سال کو یکجہتی اور اتحاد کے طور پر منانے کے لیے پاکستان کے نامور گلوکاروں کو جمع کررہے ہیں اور اس سلسلے میں علی عظمت،روہیل حیات،مومنا مستحسن،عاصم اظہر،ارتاش سمیت جنون گروپ کے ساتھیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما خان ایک بار پھر پاکستانی  میڈیا میں ہیڈلائنز کی زینت اس وقت بنیں جب سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں عمران خان کو کلیئرقرار دیا اور شیخ رشید نے عدالت سے کلیئر ہونے کا پورا کریڈٹ جمائما خان کو دیتے ہوئے عمران خان کو دوبارہ جمائماسے شادی کرنے کا مشورہ دیا۔