فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ مستحکم قیادت کی بدولت ایران نے دفاعی ضروریات کے تمام ہتھیار ملک کے اندر تیار کئے ہیں جس کی وجہ سے دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر رمضان شریف نے صوبے قزوین کے شہر الوند میں محنت کشوں کے دن کے موقع پر شہدا کے ایک سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو اپنے فیصلے آزادانہ طور پر خود کرتا ہے اور وہ شہدا کی راہ کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عوام کی رفاہ اور اقتصادی ترقی کی راہ میں قدم آگے بڑھا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی ماہیت، ظلم و استکبار کے خلاف مہم پر استوار ہے اور یہی بات سبب بنی ہے کہ استکبار مخالف مہم کا دائرہ علاقے اور عالم اسلام کے دائرے سے وسیع ہو جائیں۔ بریگیڈیر رمضان شریف نے کہا کہ سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کی پیداوار ہے جس کا تشخص ولایت کے زیرسایہ عوامی ہونے میں نمایاں ہوا ہے۔

دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی طاقت نہیں رکھتا:سپاہ پاسداران