- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

کورونا وائرس کا شکار ایران کی بڑی شخصیت انتقال  کر گئی، برادر اسلامی ملک میں سوگ کا سماں

تہران(ویب ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈ ر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کروناوائرس کے باعث انتقال کرگئے۔۔تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے رکن سید محمد میر محمدی کرونا وائرس سے انتقال کر گئے۔ 71 سالہ میر محمدی تہران کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔میر محمدی کی والدہ بھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

دو روز قبل ہی ایران میں کرونا وائرس کے باعث رکن پارلیمنٹ انتقال کر گئے تھے۔ایرانی رکن پارلیمنٹ محمد علی رمضانی جنہیں چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی وہ 29فروری کی صبح انتقال کر گئے ۔سرکاری میڈیاکے مطابق محمد علی رمضانی دستک حال ہی میں آستانہ اشرفیہ کے رکن منتخب ہوئے تھے،وہ چند روز قبل ہی کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم ایرانی میڈیا یہ نہیں کہا کہ محمد علی رمضانی کی موت کرونا وائرس کے باعث ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ محمد علی رمضائی کی موت فلو اور ایسے کیمائی زخموں کے باعث ہوئی جو انہیں ایران عراق جنگ کے دوران آئے تھے۔

ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر چل بسے تھے۔تایا گیا کہ کرونا وائرس کے باعث ایران کے سابق سفیر سعید ہادی کا انتقال ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔سعید ہادی ویٹی کن میں بطور سفیر خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 81 سال تھی۔واضح رہے کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور عائلی امور معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ایرانی نائب صدراسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، ایرانی نائب صدر کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں اسحاق جہانگیری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس سے قبل ایران میں نائب وزیر صحت ارج حریرچی اور رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔