
لاہور :ڈپٹی کمشنرنارووال نے وزیرداخلہ پرحملے کی ابتدائی رپورٹ چیف سیکرٹری کوبھجوادی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کی کنجروڑ میں کارنر میٹنگ شام 6 بجے ختم ہوئی جس کے بعد رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد حسین نے احسن اقبال پر فائرنگ کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں 30بورکاپستول استعمال کیاگیا تھا ¾ایلیٹ فورس نے بروقت کارروائی عابد کوگرفتار کر لیا۔عابد حسین کا تعلق گاﺅں میرم تحصیل شکر گڑھ سے ہے،حملہ آورکی موٹرسائیکل کوبھی تحویل میں لے لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے دعوی ٰکیا کہ اسکا تعلق تحریک لبیک سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کوہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا ۔پولیس وزیر داخلہ پرحملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔