فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 بچوں سمیت 4 افراد کو شہید کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فورسز نے علی الصبح شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون اور 3 بچے شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے دشمن کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائی جانےوالی بھارتی چیک پوسٹوں میں آگ لگ گئی۔

ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔