

شہباز شریف کے کپڑوں سے پاکستان کیلئے محنت کے پسینے کی خوشبو آرہی ہے، رانا ثنااللّٰہ

پیپلز پارٹی پنجاب کے گورنر سمیت دیگر آئینی عہدوں سے دست بردار
پاکستان میں کورونا اموات کی تعداد تصدیق شدہ ہے: وزارتِ صحت

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت اور انڈسٹری چل پڑی پھر ان لوگوں نے سازش کی۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے، جس میں ایک ایک کا نام لیا، جو سازش میں ملوث ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بڑے مجرم کو نہیں پکڑا جاتا، لیاقت علی خان کے قتل کے پیچھے کون تھا کسی کو پتا نہیں چلا، ڈونلڈ لو نے دھمکی دی کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امریکا نے دھمکی دی کہ اگر یہ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو ہم پاکستان کا سب کچھ معاف کر دیں گے، امریکیوں اور ڈونلڈ لو تم ہو کون ہمیں معاف کرنے والے۔ عمران خان نے کہا کہ کورونا سے بھی ہم نکل گئے دنیا ہماری تعریف کر رہی تھی، ہمارے دور میں معیشت، انڈسٹری چل پڑی پھر ان لوگوں نے سازش کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی گورنمنٹ جاتی ہے لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیں لیکن لوگ توسڑکوں پر آگئے، جو سازش امریکامیں تیار ہوئی، میر جعفر، میرصادق نے اس حکومت کو گرایا۔عمران خان نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اب ان سے حکومت سنبھل رہی ہے، میڈیا سے کہتا ہوں لوگوں سے ٹماٹر اور مرغی کے ریٹ پوچھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ لندن قیام میں توسیع

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں لندن آنے والے وفد کے قیام میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔ ن لیگ کا وفد آج بھی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملے پر مشاورت کرے گا۔ پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز نواز شریف سے ملاقات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی تھی۔
واضح رہے کہ لندن میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی حسن نواز کے دفتر میں پارٹی اجلاس ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی معیشت اور سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں نواز شریف کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء کے علاوہ دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینیئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ہے، پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔
شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔تمام پارٹی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔ پارٹی اجلاس میں حکومتی، معاشی اور سیاسی اُمور پر غور ہوگا۔
عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے: مولانا فضل الرحمان

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کے حوالے سےچارج شیٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ عمران نیازی اس قوم کا میر جعفر اور میر صادق ہے اور اپنے ایجنڈے کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کررہا ہے، اس نے ساڑھے تین سال ملک کو تباہ و برباد کردیا، ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار کردیا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے، ہم نے ادارے کی کسی فرد کی رائے یا اس کے کسی اقدام سے اختلاف کیا ہے لیکن فوج کی بحیثیت دفاعی ادارہ ہمیشہ احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات فوج میں انتشار ڈالنے کے لیے ہیں، ایلیٹ کلاس کی ایک لابی اس کے پیچھے ہے، ہم ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے، اسلامی سربراہی کانفرنس میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی اور اب وہ ایک خاص قسم کی لابی کی پشت پناہی سے دفاعی ادارے کو تقسیم کرنا چاہتا ہے جو بہت بڑا جرم ہے، امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والا سی پیک منصوبہ امریکا کے کہنے پر ساڑھے تین سال منجمد کئے رکھا۔
عمران نیازی کے سی پیک منصوبوں کے فرانزک آڈٹ سے چین سخت ناراض ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے سی پیک کا برا حال کیا ہے، عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کروایا جس سے چینی دوست سخت ناراض ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے سی پی این ای کے عہدیداروں نے ملاقات کی، سی پی این ای کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازریف کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس پر حکومت کی اجازت کے بغیر سپریم کورٹ نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے والے ایف آئی اے کے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم نے وزیرقانون اعظم رفیق تارڑ کو ہدایت کی کہ پیکا آرڈییننس پر فوری نظرثانی کی جائے، آزادی صحافت کے منافی شقیں فوری ختم کی جائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیورو کریٹس سے تفصیلی میٹینگ ہوئی ہے، نیب کی موجودگی میں بیورو کریٹس شدید دباؤ کا شکار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ نیب کی موجودگی میں کام نہیں کر سکتے، صحافی سمیع ابراہیم کو جاری ہونے والے نوٹس کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ملکی تاریخ کے بد ترین مالیاتی خسارے کا شکار ہے، عمران نیازی نے سی پیک کا برا حال کیا ہے، عمران خان نے سی پیک منصوبوں کا فرانزک آڈٹ کروایا جس سے چینی دوست سخت ناراض ہیں، مارچ میں تیل کی قیمتیں منجمد کرکے عمران خان نے اگلی حکومت کے لئے بارودی سرنگ بچھائی، اب پرندہ پنجرے میں پھڑپھڑا رہا ہے۔
ہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں مگر عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں ہمارے پاؤں کی زنجیر ہیں، سعودی عرب اور یو اے ای میں ہمیں بہت عزت ملی، ہم نے انہیں مدد کی درخواست کر دی ہے، فیصلہ اب انہوں نے کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف وہی ہے جو کشمیریوں کا ہے، کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونے سے پاکستان اور بھارت اچھے ہمسایوں کی طرح رہ سکیں گے، پاکستان کی معاشی خوشحالی اور مضبوطی کشمیریوں کو ہماری طرف راغب کرے گی، ہم مضبوط ہوں گے تو ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، ’’ baggers can’t be choosers‘‘ والی بات پر میں آج بھی قائم ہوں، جب تک ہم مضبوط نہیں ہوں گے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔
عوامی رابطہ مہم: مریم نواز کے جلسوں کیلئے شیڈول جاری

لاہور: پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کے لیے مسلم لیگ (ن) نے تیاریاں شروع کردیں، عوامی رابطہ مہم کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں جلسوں کا شیڈول جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز مئی کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں بڑا جلسہ کریں گی، مریم نواز 6 مئی کو اٹک، 8 مئی کو اوکاڑہ اور 11 مئی کو صوابی میں جلسے کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز سینٹرل پنجاب، جنوبی پنجاب اور کے پی کے میں جلسے اور مریم نواز عید کے بعد عوامی رابطہ مہم کی قیادت کریں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی عوامی رابطہ مہم عید الفطر کے فوری بعد شروع کی جائے گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امت مسلمہ کے مفادات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مفادات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے تنازعہ جموں و کشمیر پر او آئی سی کی دو ٹوک اور مسلسل حمایت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے تنظیم پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے
مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن اور پائیدار حل کیلئے سفارتی کوششوں کی قیادت کرے۔وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امت مسلمہ کے مفادات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ او آئی سی وزراءخارجہ کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک کی دلچسپی اور ان کی تشویش سے متعلقہ امور میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ اسرائیل کو مقدس ومبارک مسجد اقصی کو مختلف عقائد رکھنے والے لوگوں کے درمیان عارضی یا مقامی طور پر تقسیم کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان کے عوام کے لئے فوری انسانی مدد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کہ عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لئے او آئی سی کو اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے سیکریٹری جنرل نے قبول کرلیا۔
ملاقات میں سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے او آئی سی کے بانی رکن کے طور پر پاکستان کے فعال اور اہم کردار کو اجاگر کیا۔سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لئے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے امت مسلمہ کو درپیش کلیدی مسائل بالخصوص فلسطین، افغانستان اور اسلاموفوبیا پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نوازشریف عمران خان کو سیاست سے باہر پھینک دیگا: مریم نواز

لاہور جمعرات 28 اپريل 2022: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا اب تمہیں سیاست سے بھی بے دخل کردے گا۔ کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عزت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تہتر سال میں پہلا وزیر اعظم تھا جس کو ووٹ اور عوام نے باہر پھینکا دیا۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ان کی چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا تھا، آپ سب کے جذبے اور ہمت، استحکام ، کھوکھر پیلس کی وفاداری کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے جان چھٹ گئی ہے، ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا ابھی تمھاری سیاست بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر ناک میں دم کردیا ہے اور ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود جب سے اقتدار گیا ہے دھاڑے مار مار کر روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتا تھا 50 لاکھ گھر دوں گا ایک ہی گھر مکمل ہوا وہ زمان پارک کا گھر تھا، جب آخری گیند کا وقت آیا تھا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، بڑا معصوم ہوکر کہتا ہے میرے لیے 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی تم نے خودکش حملہ کیا تھا۔مریم نواز نے کہا صدر، گورنر پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے ملازم بن گئے تھے، حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔
روزنامہ "لائلپورپوسٹ" خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی ایک بڑی اوربہت زیادہ وزٹ کی جانے والی گلوبل ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق روزنامہ "لائلپورپوسٹ" محفوظ ہیں۔