- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار

سرحدوں  پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پلواما کے بعد کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تاہم پلواما واقعے کے بعد پہلی مرتبہ عالمی برادری میں ہمارے موقف کو سنا گیا، بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کررہا ہے، ہم جنگ کا راستہ نہیں چاہتے لیکن  لگتا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں  پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے سے توجہ ہٹانے کیلیے کچھ بھی کرسکتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں  پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر کے راستے پر چل نکلا ہے، ایسا لگتا ہے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایسا لگتا ہے ٹر مپ کی ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو اس اقدام پر ابھارا،  اب بھارت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے ہمیں خطرہ ہے بھات توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام پر مقبوضہ کشمیر سے ردعمل آئے گا، جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا، کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آبادوفاقی حکومت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ای سی ایل اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں آصف زرداری سمیت جعلی اکاؤنٹس میں ملوث دیگر ملزمان بھی شامل ہیں، یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں دونوں بڑے سودے بازی کرلیں اور ہنسی خوشی زندگی گزاریں، ملک میں احتساب کا عمل بلاخوف و خطر جاری رہے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں۔ 31 دسمبر سے پہلے آصف زرداری کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چودھری نے پہلے جواب دیا ان شاءاللہ، تاہم پھر انہوں نے کہا ہمیں کیا پتہ۔