اور فوج کے درمیان مذاکرات کروا سکتے ہیں اس کیلئے وہ ان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ بعض لوگوں کی پارٹی میں آنے کے بجائے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کے سوال پر عمران خا ن نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا ہونے سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی وقت پر انتخابات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ تاہم یقین ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ پشاور میں ہسپتالوں کی صورتحال پر عدم اطمینان کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے میری گزارش ہے کہ وہ یہ دیکھیں 5سال پہلے کے پی کے کے ہسپتالوں کی کیا صورتحال تھی اور اب کیا ہے ۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں چونکہاب فوج اور عدلیہ نیوٹرل ہوچکی ہے اس لیے نوازشریف بڑی تکلیف میں نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2013کے انتخابات میں فوج نے نوازشریف کی مدد کی تھی ۔ ایک بریگیڈیئر نے نوازشریف کی پنجاب میں بھر پور مدد کی تھی ۔ نوازشریف مجھے لاڈلہ کہتے ہیں حالانکہ وہ خود فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ کئی ایشو میڈیا میں ہائی لائٹ کئے میرا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا میڈیا ساتھ نہ دیتا تو میری پارٹی نہ بنتی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے بڑا معصوم بنا ہواتھا جب دباؤ پڑا ہے تو معصوم انسان غائب ہوگیا ہے ۔ نوازشریف اب جمہوری بھی بن گیا ہے اور انقلابی بھی بن گیا ہے ۔ نوازشریف کی تقریر سن کر لگتا ہے کہ یہ دباؤ برداشت نہیں کرسکتے ۔ تقریروں سے لگتا ہے کہ وہ ہل گئے ہیں ۔ نوازشریف ایسا ظاہر کررہے ہیں جیسے نیلسن منڈیلا ہوں ۔ نوازشریف نے قوم کا بہت پیسہ لوٹا ہے ۔ نوازشریف نے ہمیشہ اپنے امپائروں کی مدد سے کھیلتے رہے اگر اس کے اپنے امپائر نہ ہوتے تو اس نے بہت پہلے پکڑے جانا تھا اس پر کرپشن کے کیسز 1999میں آگئے تھے جب اس نے مہہ فیر کے فلیٹ لیے اس وقت وزیراعظم تھا ۔ نوازشریف قوم کا مجرم ہے اس نے پیسہ لوٹا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگی چھوٹے چھوٹے جلسے کررہے ہیں لاہور میں یا مینار پاکستان میں جلسہ کرلیں کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں ہوا جاکر دیکھیں 5سال پہلے وہاں ہسپتالوں کا کیا حال تھا آج کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے بتائیں انہوں نے کوئی ایک ہسپتال ٹھیک کیا کے پی کے میں 70فیصد آبادی کی ہیلتھ انورنس ہے ۔ شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ ہم نوازشریف کے پیچھے اور شہبازشریف پیسہ بنانے میں لگا ہواتھا ۔ پنجاب کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 650ارب روپے ہے جبکہ خیبرپختونخوا کا کل بجٹ 110ارب روپے ہے ۔ شہبازشریف 650میں سے 350ارب روپیہ لاہور پر خرچ کرتا ہے وہ بتائے کہ کیا وہ پنجاب میں کوئی انٹرنیشنل یونیورسٹی بنائی جبکہ کے پی کے میں بن رہی ہے ۔ انہوں نے کوئی ایسا ہسپتال بنایا ہو جہاں شریفوں کا علاج ہوسکے جبکہ میرا اور میرے والد کا علاج شوکت خانم میں ہوا میں کہتا ہوں نیب آئے کے پی کے میں احتساب کرے ۔ کے پی کے میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے گئے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں آنا چاہیے اگر انہوں نے پاکستان کیلئے سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی میں آجائیں ۔ عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ سب سے غیر جانبدار اور جمہوریت کے حامی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی پشتون تحفظ موومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیشکش
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشتون تحفظ موومنٹ اور فوج میں مذاکرات کی پیشکش کردی ہے ۔ میں نہیں نوازشریف فوج کا لاڈلہ رہا ہے ۔ 2013کے انتخابات میں نوازشریف کو فوج کی مدد حاصل تھی ۔ معلق پارلیمنٹ ملک کیلئے اچھی نہیں ہوگی ۔ انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جب عمران خان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان اور چوہدری نثار میں ملاقات ہوچکی ہے تو اس سوال پر عمران خان نے جواب نہیں دیا بلکہ سوال کا جواب گول کرگئے ۔ ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ جب نوازشریف حکومت میں ہوتے ہیں تو صحافت کی آزادی کا خیال نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانبھی شکوہ کررہے ہیں کہ ان کو بھی کوریج نہیں ملتی ۔ عمران خان نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کے کچھ مطالبات جائز ہیں یہ دکھی نوجوان ہیں ان کے ساتھ ہمیں بات چیت کرنی چاہیے لیکن انہیں فوج کے خلاف پروپیگنڈانہیں کرنا چاہیے ۔ وہ پی ٹی ایماور فوج کے درمیان مذاکرات