وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا کو جیسی آزادی پاکستان میں حاصل ہے ویسی مغرب کے میڈیا بھی حاصل نہیں۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم سے تلخ سوال پوچھ لیا۔
سینئر صحافی نےکہا کہ سرحد بند کرنے کی جو پالیسی آپ کی چین کی طرف تھی وہ آپ ایران کے باڈر پر نہیں کرسکے۔ رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ 15 جنوری سے آپ کو کورونا کے بارے میں پتا تھا، ان دو ماہ میں حکومت کی طرف سے وبا سے نمٹنے کےلیے کوئی تیاری نظر نہیں آئی۔
سینئر صحافی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں لگا کہ آپ کیوں کہ میڈیا سے ناراض تھے، اس لیے ان دو ماہ میں اس میڈیا کے خلاف قوانین بناتے رہے، آپ کی کابینہ کے ہر ایجنڈے میں یہ شامل رہا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ٹائٹ کرنے کے لیے قوانین لائے گئے، میر شکیل الرحمٰن کے حوالے سے بھی آپ کےذہن میں تھا کہ انہیں گرفتار کرنا ہے، ذلفی بخاری کے حوالے سے پروگرام کرنے پر ایک اور نجی چینل کا پروگرام بھی بند کروایا گیا ہے۔
کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں: وزیراعلیٰ پنجاب