گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا سمیت پوری دنیا کو بھارتی عزائم سے باخبر رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی عزائم کاپہلے سے علم تھا،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں عرصہ درازسے قتل وغارت کررہاہے،امکان ہے بھارت پلوامہ طرزکاکوئی ڈرامہ رچاسکتاہے۔ بھارت کے ساتھ حالات کشیدگی کی طرف جارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میں کشمیرکے معاملے کواٹھائیں گے،کشمیرمیں خوف کی فضاہے،لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام پر مقبوضہ کشمیر سے ردعمل آئے گا، جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا، کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے