
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ فی الحال ملک میں لاک ڈائون نہیں کرنا چاہتے۔سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ کورونا کے باعث ضرورت پڑی تو لاک ڈائون کریں گے، لاک ڈاؤن کیا تو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے پریشان ہوں گے، ملک میں ابھی ایسی صورتِحال نہیں کہ لوگ ذخیرہ اندوزی شروع کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے معاملے پر عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے، احتیاط کے بغیر کورونا سے لڑنے میں مشکلات ہو سکتی ہیں،لوگوں کا ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا بہت ضروری ہے۔کورونا کے معاملے پر چین کے تجربات سے سیکھ رہے ہیں، کوئی خبر سنسر نہیں کی جارہی ہے۔اپنی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ایک بار پھرعالمی برادری سے ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔