- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں گزشتہ کئی رو ز سے بند پاک افغان سرحد کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے پرعزم ہیں.عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی بھی ہدایت کردی ہے، بحران کے وقت میں بھی برادر ملک کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 450 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ دو افراد جان لیوا مرض کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔سندھ میں سب سےزیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں اکیاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختونخوا میں تئیس، اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں۔پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے اور بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ میں بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہو چکی ہے جب کہ صوبےمیں انٹرسٹی بس سروس بھی پندرہ روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔