پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

ہمیں منفردموضوعات پر فلمیں بنانی چاہئیں:حمائمہ ملک

لاہور(فلم رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈ ل حمائمہ ملک نے کہا کہ بطوراداکارہ میں کچھ انٹرنیشنل پراجیکٹس بھی کرچکی ہوں۔ جہاں پرفلمسازی کے شعبے میں خاصی بہتری اورترقی آچکی ہے۔

ایسے میں وہاں صرف کثیرسرمائے سے فلمیں بنانے کی بجائے ایسے موضوعات کوترجیح دی جاتی ہے، جس کے ذریعے فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم پیغام بھی دیا جائے، جس کی بدولت لوگوں کی زندگی میں سدھارآسکے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان میں کام کرنے والے نوجوان فلم میکراپنے کام کو بہترکرنے کے ساتھ ایسی کہانیوں پرکام کریں، جوشائقین کے چہروں پرمسکراہٹ لانے کے علاوہ انہیں کوئی مثبت پیغام بھی دے۔ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں تبدیلی سے انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی اب آسان ہورہی ہے۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ میں جہاں کثیرسرماے سے فلمیں بنائی جاتی ہیں، وہیں کم بجٹ میں بھی بہت سی فلمیں پروڈیوس ہوتی ہیں۔ اگراسی انداز کواپنا کرپاکستان میں فلمیں پروڈیوس کرنے والے نوجوان تھوڑی توجہ اورمحنت سے کام کریں توحالات میں سدھارآئے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہاں اچھی اورمعیاری فلمیں بنانے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ منفردموضوعات کے انتخاب سے فلمسازی کے عمل میں بہتری آئی ہے اورخوش آئند بات یہ بھی ہے کہ اب کثیرسرمائے سے فلمسازی بھی ہونے لگی ہے۔ لیکن میں اس معاملے میں ذرا ہٹ کرسوچتی ہوں۔