آج کی تازہ خبریں ۔ نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم - ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی، 41 جاں بحق - چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف - 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان - پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے کا فائدہ - کورونا وائرس ؛ شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود، دوسری اہلیہ کا کرفیو پاس کا مطالبہ - عوام غلط فہمی میں نہ رہیں کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا، وزیراعظم - گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، ذمہ داروں کے نام سامنے آگئے - حریم شاہ کا نجی ٹی وی پررمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سے متعلق نیا بیان - پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا - عامر خان نے باکسنگ سےریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا - نجی کمپنیاں ملازمین کو بیروزگار نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرمانروا - بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید - دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 58 ہزار ہلاکتیں، متاثرین 10 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئے - ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں، شمالی کوریا کا دعویٰ
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزرائے اعلی، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ حکومت کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں جو تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چئیرمین این ڈی ایم اے، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کورونا سے متعلق ملک کی مجموعی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، نیشنل کمانڈ کو آپریشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی تجاویز پر بریفنگ کے علاوہ کورونا کے اعدادوشمار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وائرس سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی، ڈیجیٹل ٹریکنگ اور مختلف علاقوں میں محدود آئسولیشن کے علاوہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 6 سے 20 ہزار روزانہ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات بھی اجلاس کے دوران زیر بحث آئے۔قبل ازیں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق جو تخمینہ لگایا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں، تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، تخمینے کے برعکس اموات بھی کم ہوئی یں۔

 

اسلام آباد: مہلک کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی جب کہ 107 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3280 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 272 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں  مصدقہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 988 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 11 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 107 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض پنجاب میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 2945 ہے۔ سندھ 1518، خیبرپختونخوا 865،  بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان 234، اسلام آباد 140 اور آزاد کشمیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث سب سے زیادہ جانی نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا ہے جہاں 38 مریض اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سندھ میں 35، پنجاب میں 28، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ ساتھ کچھ نرمی کیے جانے کے بعد ملک بھر میں چند مخصوص دکانیں اور کاروبار کھل گئے۔

ان میں الیکٹریشن، پلمبر، حجام، بڑھئی، درزی، پرچون اسٹورز، بیکریز ،آٹا چکی، ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس، سبزیاں ،تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،اسپیئر پارٹس کی دکانیں شامل ہیں۔ انہیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کام کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 2 ہفتے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی زندگی کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ ایک لاکھ 26 ہزار 782 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، تاہم 4لاکھ 66 ہزار 948 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ  موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کومایوس نہ کریں، سندھ میں پھیلی بھوک اور افلاس کو دیکھیں، بھوکےکودووقت کی روٹی دینا آپ کی ذمےداری ہے۔ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو ’الخدمت‘ اسپتال تھر پارکر میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

واشنگٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے (ڈبلیو ایچ او) عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے اور اس حوالے سے بد انتظامی پر (ڈبلیو ایچ او) عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ فوری طور پر روکنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کی وباء روکنے سے متعلق اپنی ذمہ داری اداکرنے میں ناکام رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا عالمی ادارہ صحت نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے چین میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طبی ماہرین بھیجے، اگر ایسا ہوتا تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا تھا اور اموات کی تعداد بھی کم ہوتی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فنڈز روکنے کی دھمکی دی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم

شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5988 ہوگئی، 107 افراد جاں بحق

وزیر اعظم نے خود سوزی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور: ٹرینوں کی بندش کے باعث ریلوے اسٹیشن کی رونقیں ماند پڑگئیں

محفوظ رہنے کے لیے اپنے گھروں میں محدود رہیں، بلاول کی عوام سے اپیل

عمران خان کورونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑنے میں مصروف ہیں، شہباز شریف

غیرقانونی بھرتی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کے وارنٹِ گرفتاری جاری

کورونا وائرس ؛ مسلم اور یہودی طبی عملے کی بیک وقت عبادت کی تصاویر وائرل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاؤن ہوگا یانہیں؟، شہباز شریف

کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، ڈاکٹر عطاء الرحمن

ڈاکٹروں کی نواز شریف کو کورونا سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 3 ماہ کے لیے 2300 نرسز بھرتی

معمار نوائے وقت مجید نظامی کی آج 92 ویں سالگرہ

وزیراعظم تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کردیا

غیر معینہ مدت تک لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

 کورونا وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم 

Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

روس :کورونا سے صحتیاب افراد کے خون سے پلازمہ لےکر دوا کی تیار

انٹارکٹیکا پر 9 کروڑ سال پہلے گھنا بارانی جنگل ہونے کا انکشاف

برطانیہ: 5 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کرنے کا طریقہ کاردریافت

عالمی بینک نے نادار افراد کےلئے 200 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دی

کورونا وائرس کی روک تھام کے باعث فرانس میں لاک ڈاؤن

کرونا وائرس: فرانس میں ایک روز 1355 ریکارڈ ہلاکتیں

سعودی ولی عہد کا ٹرمپ کو فون: پٹرول کے نرخوں میں 30 فیصد اضافہ

کرونا وائرس : امریکا میں 24 گھنٹوں میں 30 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

بھاگنے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

کوریا کی تقسیم اور جنگ ۔۔۔

 تمباکو سے کورونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

عالمی اقتصادیات کو چار کھرب سے زائد ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، اے ڈی بی

عرب اسرائیل جنگ میں عربوں کو شکست 

نیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار ہوگئی، 9 لاکھ 20 ہزار متاثر

جنگ کی ابتدا نہیں کی صرف اپنا دفاع کرتے ہیں، ایران کا امریکی دھمکی پر ردعمل

کورونا وائرس ؛ مکہ اور مدینہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں، شمالی کوریا کا دعویٰ

Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com
آج کی تازہ خبریں ۔ نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم - ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2818 ہوگئی، 41 جاں بحق - چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف - 6 اپریل سے پاک افغان بارڈر کھولنے کا اعلان - پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے کا فائدہ - کورونا وائرس ؛ شوہر پہلی بیوی کے پاس موجود، دوسری اہلیہ کا کرفیو پاس کا مطالبہ - عوام غلط فہمی میں نہ رہیں کورونا کسی کو نہیں چھوڑتا، وزیراعظم - گندم بحران کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، ذمہ داروں کے نام سامنے آگئے - حریم شاہ کا نجی ٹی وی پررمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی سے متعلق نیا بیان - پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا - عامر خان نے باکسنگ سےریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا - نجی کمپنیاں ملازمین کو بیروزگار نہ کریں تنخواہ حکومت دے گی، سعودی فرمانروا - بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 4 کشمیری نوجوان شہید - دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 58 ہزار ہلاکتیں، متاثرین 10 لاکھ 80 ہزار سے بڑھ گئے - ملک بھر میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں، شمالی کوریا کا دعویٰ