پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

نوازشریف کی طرح حکومت نہیں چلا سکتے :فواد چودھری کااعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ جس طریقے سے اسحاق ڈار اور نواز شریف نے حکومت چلائی ہے ، ہم اس طریقے سے حکومت نہیں چلا سکتے، تحریک انصاف نے کچھ نہ کیاتو اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ دگنا ہوجائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ملک پر چڑھایا جانا والا قرضہ ہے، لوگوں کو پتہ ہے کہ چور کون ہیں؟ کرپشن کی وجہ سے ہی پاکستان میں تیسری پارٹی تحریک انصاف کی صورت میں ابھری ہے اورووٹر ز نے ہمیں ووٹ ہی احتساب کیلئے دیاہے اور اس پر ہمارا پورا پورا بیانیہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے کچھ نہ کیاتو اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ دگنا ہوجائے گا ، ہم کو اصلاحات کیلئے تلخ فیصلے بھی کرنا پڑیں گے، علیم خان اور مالم جبہ کیس اس وقت شروع ہوئے جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اورلوگ بھی ان کے اپنے لگائے ہوئے تھے توان کو گرفتار کرلیتے ۔

ان کا کہناتھا کہ کچھ کیس مصالحے کیلئے ڈالے ہوئے ہیں ، اب زلفی بخاری کا کیس کیاہے ؟ ان کا کہناتھا کہ نیب اگر حکومت کے ساتھ ہے تو پھر نیب نے ہمارے لوگوں پرمقدمات کیوں بنائے ہیں؟انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے اسحاق ڈار اور نواز شریف نے حکومت چلائی ہے ، ہم اس طریقے سے حکومت نہیں چلا

سکتے ۔