پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

مصر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، چودہ شدت پسند ہلاک

مصر میں شمالی سینائی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چودہ شدت پسند مارے گئے۔آخری خبریں آنے تک کارروائی جاری تھی۔

مصری وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مصر کے علاقے صحرا سینائی میں آپریشن کیا،اس موقع پر سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان کئی گھنٹے مقابلہ جاری رہا،اس دوران آٹھ شدت پسند مقابلے میں اور چھ فرار ہوتے ہوئے مارے گئے۔

مصری سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شدت پسند اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ سینائی کے علاقے میں اس سے قبل بھی کئی آپریشن ہوچکے ہیں۔اور شدت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکاہے۔