فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کےخلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے بیان کی مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے خلائی مخلوق والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان آئین کی روح اور الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کےخلاف ہے۔ آئین و قانون کے تحت الیکشن کمیشن ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اہم منصب پرفائزشخصیات ایسے بیانات سے گریز کریں، ایسے بیانات محض قیاس آرائیوں اور مفروضوں پر مبنی ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ انتخابات نگران حکومت نہیں خلائی مخلوق کرائے گی لیکن ہم پھر بھی حصہ لیں گے، امید ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔ دریں اثناء سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بدھ کو صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خلائی مخلوق کی اصطلاح متعارف کرائی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے آگے عمران خان اور زرداری کوئی شے نہیں ہیں بلکہ ان کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔

الیکشن کمیشن کی وزیر اعظم کے خلائی مخلوق والے بیان کی مذمت