- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

سعودی عرب میں خلافت کی جنگ، کیا امام مہدی پیدا ہو چکے ہیں ؟ آج کے حالات کے حوالے سے ڈاکٹر اسرار احمد کی 15سال پہلے کی گئی پیشن گوئی سامنے آگئی سعودی عرب کے موجود ہ حالات ‘ امام مہدی پیدا ہو چکے ، بڑی پیش گوئی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشرلقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ15سال پہلے ڈاکٹر اسرار نے امام مہدی کے پیدا ہونے کی پیشن گوئی کی۔ سعودی عرب کے موجود حالات امام مہدی کے ظہور کی نشانی ہے۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان کے قریبی آصف میرے پاس آئے ا نہوں نے ڈاکٹر اسرار کے 15 سال قبل دیئے گئے بیان پر میری توجہ مرکوز کرائی۔ جس میں انہوں نے کہا تھاکہ امام مہدی کی پیدائش ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جو مجدد آئیں گے وہ امام مہدی ہونگے۔ڈاکٹر اسرار کے مطابق امام مہدی 2شخصیت ہیں۔

ایک اہل تشیع کےاور دوسری اہل سنت کے مطابق۔ڈاکٹر اسرار کا حوالہ دیتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ جس امام مہدی کا انتظار اہل تشیع کررہے ہیں وہ ان کے 12ویں امام ہیں۔جنہیں 1200 سال قبل ایک غار میں چھپا دیا گیا تھا۔ اسی لئے انہیں امام غائب بھی کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امام مہدی آخری دور میں غار سے نکل کر سامنے آئیں گے ۔دوسری جانب اہل سنت کے مطابق امام مہدی مُجددہونگے۔جو انسانوں کی طرح اپنی پختہ عمر کو پہنچ کرسامنے آئیں گے۔مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے حضورﷺ کی حدیث ہے جس کا مہفوم کچھ اس طرح ہے کہ اگر قیامت میں صرف ایک دن ہو اور امام مہدی نہ ہو، اللہ ایک ہی دن کو بہت لمبا کر دے گا۔ حضورﷺ نے فرمایہ کہ (مہفوم )مہدی میری نسل میں سے ہونگے ۔ امام مہدی پیشانی روش اور نورانی ہوگی۔ جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔اور خلافت کے بعد 7 سال تک رہے گے۔

حضر ت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا (مفہوم ) مہدی اہل بیت میں سے ہونگے۔مبشر لقمان نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت امہ سلمیٰؓ حضورﷺ کا ارشاد بیان کرتی ہیں (مفہوم )نئے خلیفہ کے انتخاب پر مدینہ کے مسلمانوں میں اختلاف ہوگا۔ مہدی اس خیال سے کہ انہیں خلیفہ نہ بنا دیا جائے مدینہ سے مکہ چلے جائیں گے۔ کچھ لوگ ان کو پہچان لیں گے اور ان سے خلافت کی بیت لیں گے۔ جب ان کی خلاف کی خبر عام ہوگی تو ملک شام سے ایک لشکر ان سے جنگ کیلئے روانہ ہوگا جو آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی زمین میں دھنس جائے گا۔ جس کے بعد شام اور عراق کے اولیا آپ سے بیت کریں گے ۔ پوری دنیا میں اسلام پھیل جائے گا اور مضبوط ہو جائے گا۔ ڈاکٹر اسرار کے مطابق امام مہدی کی پیدائش ہو چکی ہے اور ان کا ظہور ہونے والا ہے۔ْمبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آج سعودی حالات دیکھے جائیں تو صورتحال بلکل اسی طرح بن رہی ہے۔ ڈاکٹر اسرار کا کہنا تھا کہ 15ویں صدی میں امام مہدی کی پیدائش ہو چکی ہے۔