فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات،

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی جس میں میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی جس میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار پر بات چیت ہوئی اور غیر ملکی میڈیا میں پاکستان کے موقف کو بہتر اجاگر کرنے سے متعلق امور زیرغور آئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور اور محمد سلیم بیگ نے قومی میڈیا کو ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور قومی بیانیے کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن سہولت کی فراہمی پر گفتگو کی۔ ملاقات میں جمہوریت مخالف قوتوں کی طرف سے غیر ملکی میڈیا میں ہونے والے ملک دشمن بیانیے کا موثر جواب دینے میں ملکی میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔

غیر ملکی میڈیا میں ملک دشمن پروپگینڈے کا موثر جواب دینے پر بات چیت فوٹو:آئی ایس پی آر