فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

فیصل آباد : وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے شیریں مزاری کے بارے میں نازیبا گفتگو کے بعد ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں عابد شیر علی کی صاحبزادی اپنے والد کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں اور ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے والد نے کبھی کسی خاتون کی تضحیک نہیں کی ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں عابد شیر علی کی صاحبزادی نے کہا کہ ان کے پاپا نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی کسی خاتون کی تضحیک نہیں کی، صرف ایک سوشل میڈیا سکینڈل کی وجہ سے آج لوگ انہیں جاہل کہہ رہے ہیں۔

ہمیں بطور مسلمان کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم سادگی کے نام پر فحاشی کو فروغ دیں۔ عابد شیر علی کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ جب شیریں مزاری نے اسمبلی میں یار کہا تو کسی نے اس پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ لوگوں نے اس معاملے میں کہا کہ صرف ان کی زبان پھسلی، سب لوگوں نے نہ صرف اس سے تفریح لی بلکہ شیریں مزاری کو سراہا بھی گیا۔ عابد شیر علی کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ خواتین اللہ پاک کی انمول تخلیق ہیں لیکن اگر ہم چاہتی ہیں کہ مرد ہماری عزت کریں تو ہمیں پہلے خود اپنی عزت کرنا سیکھنا ہوگا

عابد شیر علی کی بیٹی بھی میدان میں آگئی