ملک بھر میں کورونا کے کیسوں کی تعداد 799 اور اموات6ہوگئی، سندھ میں 352 ، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 108، خیبر پختونخوا میں 31، گلگت بلتستان سے71، اسلام آباد سے11 اور آزاد کشمیرمیں 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے 352 کیسز میں سے کراچی کے کیسز کی تعداد 130 ہے ، جبکہ سندھ میں کورونا وائرس کا چوتھا مریض صحت یاب ہو گیا ہے جس کا تعلق کراچی سے ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد 3 ہو
گئی ہے،جبکہ کراچی اور بلوچستان سے ابھی تک ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔