پاکستان میں ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار – رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر25 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی – افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی – عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے – عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کی قومی اور عالمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عزم

پاکستان میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔

فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-

عوام پیپلز پارٹی کی حکومت سے تنگ،وفاق اپنے اختیارات استعمال کرے

کراچی (لائلپورپوسٹ)  تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، وفاق مداخلت کرے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ رونا دھونا بلیٹن ہی کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرٹیکل245 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار دیا گیا ہے کہ جب وہ محسوس کریں پیسے کا درست استعمال نہیں ہو رہا وہ فنانشل ایمرجنسی نافذ کر دیں گے، وزیراعلیٰ روزانہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں وفاق سے جو چاہئے مانگیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹروں کو مریضوں کی خدمت کر کے عبادت کا بہترین موقع ملا ہے، عوام کا ڈاکٹروں پر حق ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط ہے، آج کا یہ وطیرہ ہے کوئی گولی لگنے سے بھی مر جائے تو اسے کورونا کیس کہہ دیا جاتا ہے، کراچی میں 2007 سے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا، حکومت سندھ نے ابھی تک 

جواب نہیں دیا پیسے کس طرح خرچ کیے اور نہ ہی سندھ کی معیشت بحال کرنے کیلئے اقدامات سے متعلق کچھ بتایا گیا، کل سندھ اسمبلی اجلاس میں عوام کو ان کی حکومت کے کارنامے بتائیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے زیادہ اینٹی کرپشن کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے، پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں نیلسن منڈیلا بن جاتی ہے، لاڑکانہ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بھٹو کے وارثوں سے بدلا لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اِس وقت جب کورونا وائرس سمیت دوسرے مسائل کے حل کے لیے بھر پور اور کامیاب کوششیں کررہی ہے ایسے میں کچھ شر پسند عناصر اس طرح کی افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان میں ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار – رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر25 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی – افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی – عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے – عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کی قومی اور عالمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عزم