
نگراں وزیراعظم کیلیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف میں ڈیڈلاک برقرار

ججوں کوخدا کا خوف نہیں ان کے بھی بچے ہیں:خورشید شاہ
وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالا لمپور پہنچ گئے جہاں ملائیشیا کے نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ملائیشیا کے دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارت بھی گئے تھے جہاں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاع، توانائی اور زراعت کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
