کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں قائم کوئلہ کان میںزہریلی گیس بھر جانے سے دھماکے سے 7 کان کن جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ہونے کے باوجود کان کنوں کو کوئلہ نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کان منہدم ہوگئی۔دھماکے سے کان میں موجود 7 کان کن جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد کان کنوں کی لاشیں نکالی کر آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔