چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ترک صدر کے پیغام کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی

پشاور اور مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول، گواہوں کی جانچ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع مردان سے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں قاری عبدالرؤف مدنی کی زیر صدارت جاری ہے۔

زونل کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سوڑیزئی سے 12 شہادتیں اور مردان سے تین شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

نوازشریف عمران خان کو سیاست سے باہر پھینک دیگا: مریم نواز

لاہور جمعرات 28 اپريل 2022: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا اب تمہیں سیاست سے بھی بے دخل کردے گا۔ کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عزت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تہتر سال میں پہلا وزیر اعظم تھا جس کو ووٹ اور عوام نے باہر پھینکا دیا۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ان کی چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا تھا، آپ سب کے جذبے اور ہمت، استحکام ، کھوکھر پیلس کی وفاداری کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے جان چھٹ گئی ہے، ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا ابھی تمھاری سیاست بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر ناک میں دم کردیا ہے اور ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود جب سے اقتدار گیا ہے دھاڑے مار مار کر روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتا تھا 50 لاکھ گھر دوں گا ایک ہی گھر مکمل ہوا وہ زمان پارک کا گھر تھا، جب آخری گیند کا وقت آیا تھا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، بڑا معصوم ہوکر کہتا ہے میرے لیے 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی تم نے خودکش حملہ کیا تھا۔مریم نواز نے کہا صدر، گورنر پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے ملازم بن گئے تھے، حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔