پاکستان میں ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار – رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر25 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی – افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی – عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے – عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کی قومی اور عالمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عزم

پاکستان میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔

فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-

عید طبی عملے اور شہداء کے نام- بلاول

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ایسے وقت میں عید منارہے ہیں، جب کورونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ موجودہ صورت حال میں عوام سادگی سے عید منائیں، جبکہ اپنی عید ڈاکٹروں، نرسوں، ہیروز اور اپنےشہدا کے نام کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے عید سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کے مسلمان کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثہ کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں اس عید کو اپنے شہداء کےنام کریں۔

بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ اس عید کو طبی عملے کے نام کریں، طبی عملہ آپ کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہاہے۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں، نمازِ عید کی ادائیگی کرنا ہے تو حکومتی ایس او پیز کے مطابق کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب، ایران، یو اے ای اور ترکی نے شہریوں کو عید گھروں پر منانے کا پابند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ نماز عید بھی گھر پر ادا کریں، جبکہ عید ملن بھی فون، واٹس ایپ اور فیس ٹائم کے ذریعے کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ احتیاط کرکے ہم دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ):  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا۔

  آج یہاںٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا  ہے، اس وبا کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

لاہور(لائلپورپوسٹ): پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کے سربراہ کے طورپر ہر فیصلے کا ذمہ دار ہے ۔

دوسروں کو قربانی کا بکرا بنانے سے عمران خان کی ذمہ داری ختم نہیں ہوگی، آٹا چینی چوری کے تمام فیصلوں کی منظوری عمران خان نے دی، عمران خان نے قوم سے لوٹ مار کا لائسنس دیا، اس پر دستخط عمران خان نے کئے، عمران خان نے پہلے قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت دی پھر کہا جنہوں نے لوٹا ہے ان کو گرفتار کرلو۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی چینی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ کا نام وزیر اعظم عمران خان ہے، چینی باہر بھیجنے کی اجازت دینے سے لے کر اس کی ذخیرہ اندوزی اور مقامی مارکیٹ میں مہنگی فروخت عمران خان کے جرائم ہیں۔ قوم کو لوٹنے کی اجازت دینے والے وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ) سپریم کورٹ نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم جاری کردیا۔  یف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن چھوٹی مارکیٹوں کو کھولا گیا وہ کونسی ہیں؟ کیا زینب مارکیٹ اور راجہ بازار چھوٹی مارکیٹیں ہیں؟ کیا طارق روڈ اور صدر کا شمار بھی چھوٹی مارکیٹوں میں ہوتا ہے؟ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیا جواز ہے؟ چھوٹے تاجر کورونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں۔ ہچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟

چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو دکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تاجروں سے بدتمیزی کرنی ہے نہ رشوت لینی ہے، دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کرائیں، جو دکانیں سیل کی گئی ہیں انہیں بھی کھول دیں، آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے خریدنا چاہتے ہیں، عید پر رش بڑھ جاتا ہے، عید کے موقع پر ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کی جائیں۔ چیف جسٹس کے استفسار پر ممبر این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حاجی کیمپ قرنطینہ پر 59 ملین خرچ ہوئے، ہمارے لیے 25 ارب مختص ہوئے ہیں، یہ تمام رقم ابھی خرچ نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 25 ارب تو آپ کو ملے ہیں، صوبوں کو الگ ملے ہیں، احساس پروگرام کی رقم الگ ہے، باقی صوبوں اور اداروں کو ملا کر 500 ارب بنیں گے، 500 ارب روپے کورونا مریضوں پر خرچ ہوں تو ہر مریض کروڑ پتی ہوجائے گا، یہ سارا پیسہ کہاں جا رہا ہے؟ اتنی رقم لگانے کے بعد بھی اگر600 لوگ جاں بحق ہوگئے تو ہماری کوششوں کا کیا فائدہ؟ یہ پیسہ ایسی جگہ چلا گیا ہے جہاں سے ضرورت مندوں کو نہیں مل سکتا۔

سیکریٹری صحت سے مکالمے کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ صحت تمام کالی بھیڑوں کو جانتا ہے، سب سے تھرڈ کلاس ادویات سرکاری اسپتالوں میں ہوتی ہیں، او پی ڈی میں 100 مریض کھڑے ہوتے ہیں اور ڈاکٹر چائے پی رہے ہوتے ہیں، کیا کیمرے لگا کر سرکاری اسپتالوں کی نگرانی نہیں ہو سکتی؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام حکومت کے غلام نہیں، عوام پر حکومت آئین کے مطابق کرنا ہوتی ہے، مارکیٹیں اور کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اتوار کو بند کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، پنجاب اور اسلام آباد شاپنگ مالز کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سندھ میں شاپنگ مالز بند رکھنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ تی، سندھ شاپنگ مالز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی پورٹ پر اربوں روپے کا سامان پڑا ہے جو باہر نہیں آ رہا، لگتا ہے کراچی پورٹ پر پڑا سامان سمندر میں پھینکنا پڑے گا، پاکستان میں غربت بہت ہے لوگ روزانہ کما کر ہی کھانا کھا سکتے ہیں، بند ہونے والی صنعتیں دوبارہ چل نہیں سکیں گی اور سارا الزام این ڈی ایم اے پر آئے گا، کیا کسی کو معلوم ہے دو ماہ بعد کتنی بے روزگاری ہوگی؟ کیا کروڑوں لوگوں کو روکنے کے لیے گولیاں ماری جائیں گی-

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ)-دفتر خارجہ نے افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں آج قومی مصالحت اور مخلوط حکومت سے متعلق معاہدہ خوش آئند ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اہم موڑ پر ضروری ہے تمام افغان قیادت تنازع کےحل اور پائیدار امن کیلئے ملکر کام کریں۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان دہائیوں سے تشدد اور تنازع کی زدمیں ہے، کووڈ 19 کےحالیہ چیلنج سے نمٹنےمیں بھی یہ اقدام مددگار ہوگا۔ ترجمان کے مطابق امریکا طالبان امن معاہدے نے افغان مفاہمت میں تاریخ رقم کی ہے، ضروری ہے جلد از جلد انٹرا افغان مذاکرات کئے جائیں، انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن ممکن ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام افغان دھڑوں کو اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے، افغان دھڑوں کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا، افغانستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان پرُ امن، مستحکم اورجمہوری افغانستان کا حامی ہے۔

لاہور(لائلپورپوسٹ) -مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔

  ،بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی گئی جس پر نیا بینچ تشکیل دید یا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

IMPORTANT LINKS: President of Pakistan Office, List of Pakistan Chambers of Commerce & Industry, Ministries of Pakistan, Prime Minister of Pakistan Office, Pakistan Press Information Department (PID),

پاکستان میں ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار – رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر25 مئی کو ہونے کی پیشگوئی کردی – افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر پر طالبان کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک اور 40 زخمی – عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے – عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کی قومی اور عالمی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آزادانہ تحقیقات کرانے کا عزم