- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

کورونا سے نمٹنے کے لیے متفقہ پالیسی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

میڈیا کو پاکستان میں مغرب سے زیادہ آزادی حاصل ہے، وزیراعظم

گور نر پنجاب کا انسداد کورونا کیلئے ”گور نر پنجاب کورونا ہیلپ لائن کال سنٹر“کا آغاز

کورونا اخبارات کے ذریعے منتقل نہیں ہوتا، اے پی این ایس

مشکل حالات میں گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

کورونا سے نمٹنے کے لیے متفقہ پالیسی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس پر قومی اتفاق رائے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وائرس کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کیلیے گزشتہ روز سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے رابطے کیے، انھوں نے مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ، ایم کیوایم پاکستان، مسلم لیگ ق، بلوچستان نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے رابطے کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن، پرویز الٰہی، اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی اور ایمل ولی خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل نہایت ضروری ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سیاسی رہنماؤں نے کرونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو لنک پر اے پی سی بلانے کیلیے اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو ٹیلیفون کیا اور ملک اوربالخصوص صوبہ سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو نے حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور اس کانفرنس کے ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال زیر غور آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ مستقبل کے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے گی کہ لاک ڈاؤن کے جو اثرات معیشت پر پڑیں گے اس سے کیسے نمٹا جائے، اس کے علاوہ ان اقدامات سے بھی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا جس کے ذریعے سے غریب اور متوسط طبقے کے متاثر ہونے والے افراد کی داد رسی کی جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کورونا سے بچاؤ کی مہم میں ایم کیوایم پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کے عمل کوسراہا، اس موقع پر خالدمقبول صدیقی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ب

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

میر شکیل الرحمٰن کے قومی ’’جرائم‘‘ کی گواہی

شہباز شریف کا حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 70 روپے لیٹر کمی کا مطالبہ

ملک بھر میں آج رات سے تمام مسافر ٹرینیں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام جماعتوں کو کام کرنا ہوگا، پرویز الہٰی