

Government of Azad Jammu & Kashmir (AJK)
MAJLIS-I-SHOORA (PARLIAMENT)
PROVINCIAL ASSEMBLIES
LEGISLATIVE ASSEMBLIES
JUDICIARY
- Supreme Court of Pakistan
- Balochistan High Court
- Islamabad High Court
- Lahore High Court
- Peshawar High Court
- Sindh High Court
NEWSPAPERS
- The Dawn - English
- The Nation - English
- The News - English
- The Jang - Urdu
- The Nawa-i-Waqat - Urdu
- The Khabrain - Urdu
- The Daily Times - English
- The Pakistan - Urdu
- The Daily "Layalpur Post" Urdu
- The Daily "Layalpur Post" Global
Other Useful Links
- Election Commission of Pakistan
- Council of Islamic Ideology
- National Accountability Bureau (NAB)
- Punjab Laws
- Government of Pakistan
- Government of Punjab
- Commonwealth Parliamentary Association
- Inter-Parliamentary Union (IPU)
- Pakistan Television Corporation (PTV)
- Pakistan Broadcasting Corporation (Radio Pakistan)
- Pakistan Tourism Development Corporation (PTDC)
Pakistan Electronic Media Regulatory Authority (PEMRA)
Current TV channels of Pakistan
1. Entertainment (urdu)
- ARY Zindagi
- A-Plus Entertainment
- Aaj Entertainment
- ARY Digital
- ATV
- BOL Entertainment (HD)
- Dhoom TV
- Express Entertainment
- Geo Entertainment
- Geo Kahani
- Hum TV (HD)
- Hum Sitaray
- H Now Entertainment
- Indus TV
- Indus Vision
- LTN Family
- Play Entertainment
- PTV Home
- PTV Global
- PTV National (Multi-languages)
- TV One
- Urdu 1
Punjabi
Sindhi
Pashto
Balochi
Saraiki
Hindko/Pothohari
Kashmir/Gilgit Baltistan
Urdu News
- Samaa TV
- 7 News (HD)
- 24 News HD
- 92 News (HD Plus)
- Aaj News
- Abb Takk News
- ARY News
- BOL News (4K)
- Capital TV
- Channel 5
- City 41
- City 42
- Dawn News
- Din News HD
- Dunya News
- Express News
- Geo News
- Geo Tez
- GNN (HD)
- Hum News (HD)
- Lahore News (HD)
- Neo TV HDc
- News One
- PTV News
- Such TV
- Public News (HD)
- Rohi
- Metro1 News
Punjabi News
Sindhi News
Pushto News
Balochi News
English News
- Nickelodeon (Pakistani TV channel)
- Cartoon Network (Pakistani TV channel)
- Pop (Pakistani TV channel)
- Baby TV
- Discovery Kids
- Kids Zone (Pakistani TV channel)
5. List of music channels in Pakistan
- Raah TV
- Virtual University (VU 1, VU 2, VU 3, VU 4)
- National Geographic Channel
- Discovery Channel
- Animal Planet
- PTV Teleschool

کلچر بن گیا فیصلہ حق میں آئے تو انصاف ہوا، خلاف آئے تو انصاف نہیں ہوا: سپریم کورٹ
پیوٹن ایندھن برآمدات کا رُخ ایشائی اور جنوبی ممالک کی جانب کرنے پر زور

رنبیر اور عالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک
بلاول بھٹو/ نواز شریف کا سیاسی معاملات میں اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔
جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات میں اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری اورنواز شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن کے اسٹین ہوپ ہاؤس میں واقع دفتر میں آمد ہوئی۔ پی پی چیئرمین نے نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی۔
اور وزیراعظم و پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔
پی پی اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کی مبارک باد دی۔
اس سے قبل بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہم نے پاکستان میں جمہوریت کو بحالی کی طرف لیجانا ہے، عمران خان کے خلاف بیرونی سازش نہیں یہ جمہوری سازش تھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف وائٹ ہاؤس کی نہیں بلاول ہاؤس کی سازش تھی، عمران خان کا بیانیہ ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کے بنانیہ پر تنقید کرتے تھے، پاکستان کے تمام ادارے آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر کام کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں میاں صاحب کی قربانی سب کے سامنے ہے، چیلنجز کا مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کرسکتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلیے مشاورت مکمل

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے نئی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے دن کا آغاز سب اتحادی قائدین کے گھر جا کر ملاقاتوں سے کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی جبکہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش پر ملاقات کی۔ اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے سردار عطاء اللہ مینگل، ڈاکٹر خالد مگسی، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی سے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم کے منصب پر اپنی نامزدگی، حمایت میں ووٹ اور تعاون پر فرداً فرداً سب قائدین، راہنماؤں، اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے قائدین سے کابینہ کی تشکیل پر اہم مشاورت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی جذبے اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھیں گے جس کے ذریعے اس منزل تک پہنچیں ہیں۔ اتحاد، مشاورت اور تعاون کے جذبے سے چلیں گے، مل کر مسائل حل اور وعدے پورے کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم سے ملنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہاں انہوں ںے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر، امین الحق اور جاوید حنیف شریک تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ راناثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔ وزیر اعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور طے پایا کہ آنے والے چند دنوں میں وزیراعظم ایم کیو ایم کے مرکز کراچی بہادر آباد جائیں گے، ساتھ ہی مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے جہاں ایم کی ایم کی قیادت ان کے ہمراہ ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے زرداری ہاؤس پہنچے جہاں ان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف موجود تھے جب کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایاز صادق، رانا ثنااللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔
ن لیگ اور پی پی قیادت کی اہم ملاقات

لاہور: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ کردیا تاہم ن لیگ کی جانب سے حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا۔ ظہرانے میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زراری اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
شہباز شریف کی معاونت کے لیے مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، مریم اورنگزیب بھی موجود رہے جب کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے ہمراہ حسن مرتضی اور رخسانہ بنگش موجود تھے۔ دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان احتجاجی لانگ مارچ کا انضمام کرنے اور حکومت مخالف لائحہ عمل سے متعلق اہم گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔
ملاقات کے بعد پی پی کی قیادت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیر کاز کو آگے بڑھانے میں ناکام رہی، او آئی سی کے اجلاس میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، کشمیری بزرگوں، بھائیوں اور بہنوں کا دل پاکستان کی طرف دھڑکتا ہے، ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ حق خود ارادیت ملنے تک پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے، انہیں سیاسی و سماجی ہرقسم کی سپورٹ پہلے سے بھی زیادہ فراہم کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی نے پھر سراٹھالیا ہے، لاہور اور بلوچستان میں پے درپے کئی حملے ہوئے، دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لیے فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوٹ کیا، پی پی کے دور میں ضرب مومن کا آغاز ہوا، نواز شریف کے دور میں ضرب عضب اور ردالفساد کے آپریشن ہوئے لیکن بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں انہیں توفیق نہیں ہوئی نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے، ہر شعبے کی طرح دہشت گردی کے حوالے سے بھی موجودہ حکومت ناکام ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نہیں بلکہ دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان اس وقت دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے، پاکستان کی ناکام اور کرپٹ ترین حکومت نے پاکستان کے بچے بچے کو قرضے میں جکڑ لیا ہے۔ پی پی قیادت سے ملاقات کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آج یہاں تشریف لائی ان کے شکر گزار ہیں، جو کچھ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے نواز شریف کے دور میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے جب کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالہ دور میں کھربوں روپے کے قرضے لے لیے، سنا ہے حکومت چین سے مزید قرضے لینے گئی ہے اور انہیں اس بات کی کوئی شرم نہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ہمیں ملک کو اس حکومت سے چھٹکارا دلانے، مہنگائی اور غربت ختم کرنے کے لیے تمام آئینی و قانونی آپشنز کو بلاتاخیر استعمال کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اس حوالے سے کلیئر ہے، ہم نے طے کیا ہے کہ ہم چند دن میں ن لیگ کی سی ای سی اور الائنس پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے اور ان کی اجازت کے بعد ہم اکٹھا ہوکر احتجاج کا اعلان کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا اکٹھا ہونا کوئی نئی بات نہیں، ایسا الحاق پہلے بھی لندن اور جدہ میں ہوچکا ہے اگر پاکستان کو تباہی سے بچانا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا ہوگا۔
ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی تجاویز میاں نواز شریف کے سامنے رکھیں گے ہمیں امید ہے کہ مثبت پیش رفت سامنے آئے گی، عدم اعتماد ایک آپشن ہے جسے ہم نے بہت سنجیدگی کے ساتھ ڈسکس کیا ہے، چند دن بعد دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اور میٹنگ ہوگی، پہلے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی پھر یہ معاملہ پی ڈی ایم میں لے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہماری باضابطہ طور پر پہلی ملاقات ہے، حکومت کے خلاف ہم نے پیپلز پارٹی کی منصوبہ بندی ن لیگ کے سامنے رکھ دی ہے جب کہ ن لیگ نے اپنے منصوبے ہمارے سامنے پیش کردیے ہیں، کشمیر کے معاملات سب کے سامنے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری اپنی جگہ لیکن پہلی بار ہوا ہے کہ کشمیر کاز پر بھی حکومت کچھ نہیں کرسکی، بلوچستان سے دہشت گردی کی خبریں آرہی ہیں یہ سب حکومت کی نالائقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنا ہمارا ورکنگ ریلیشن زیادہ ہوگا اتنا ہی حکومت کو خطرہ لاحق ہوگا، سیاسی جماعتوں کی رائے مختلف ہوتی ہیں اور الگ الگ نقطہ نظر ہوتے ہیں، شہباز شریف اچھے اپوزیشن لیڈر ہیں انہوں نے ہم سب کو نیشنل اسمبلی میں اکٹھا کرکے رکھا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ گیا اب پارلیمان کا اعتماد بھی حکومت سے اٹھ جانا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے شہباز شریف یہ معاملہ اپنی پارٹی کے سامنے رکھیں گے، ملک بچانا ہے تو حکومت کو گرانا ہوگا، سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں کہ حکومت کو جانا چاہیے۔مریم نواز نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں لیکن عوامی مسائل پر ہم سب ایک ہیں۔
سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ وقفہ سوالات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ انٹرنیٹ نیٹ ورک ریزیڈنسی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آگئی، ایک سال میں پاکستان انڈیکس میں 111 سے 97 نمبر پر آ گیا، پاکستان موبائل نرخوں میں 65 ویں، سرگرم موبائل سبسکرائیبرز میں 9 ویں اور نئی ٹیکنالوجیز اختیار کرنے میں 68 ویں نمبر پر ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نےنیشنل میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کیلئے قانون وضع کرنے کا بل پیش کیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اگلا ایجنڈا اسٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل تھا لیکن اپوزیشن کی اکثریت اور حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وزیر خزانہ نے بل پیش نہیں کیا جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ووٹنگ میں اسے مسترد کیا جاسکے لیکن حکومت نے بل پیش نہیں کیا۔اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ سے بل پر کارروائی کا مطالبہ کیا، لیکن چیئرمین نے مطالبہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت بل موو نہ کرے تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ شیری رحمن نے کہا کہ یہ پول کھل گیا کہ حکومت کو اپنا سب سے اہم بل لاتے ہوئے شکست ہوئی۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت اعتراف کرے کہ وہ شکست کھا چکی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 30 منٹ کیلئے ملتوی کرکے دوبارہ شروع کیا تو وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بنک ترمیمی بل 2022 پیش کردیا۔ بل پر ووٹنگ کرائی گئی تو بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں بھی 43 ووٹ پڑے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل کے حق میں ووٹ دیا تو بل کے حق میں 44 ووٹ اور مخالفت میں 43 ووٹ ہوگئے جس کے نتیجے میں صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے بل منظور ہوا۔ اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابا کیا اور آئی ایم ایف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کےنعرے لگائے۔ انہوں نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں اور ری کاؤنٹ کا مطالبہ کیا۔ لیکن چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کردیا۔
ایم کیو ایم کا عبد القدیر خان کے نام پر کوئی شہر، ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد۔ 13اکتوبر2021: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایم کیو ایم نےعبدالقدیرخان کے نام پر کوئی شہر، ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کیلئےفاتحہ خوانی کی۔
اجلاس میں ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ عبدالقدیرخان کے نام پر کوئی شہر،ایئرپورٹ یا تاریخی عمارت منسوب کی جائے۔ ایم کیو ایم نے انتخابی اصلاحات میں اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا ، وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہم اتحادی ہیں انتخابی اصلاحات میں ہمیں اعتماد پر لیں، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کا شکوہ جائز ہے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں جی ڈی اے نے بھی انتخابی اصلاحات پر ایم کیو ایم کی حمایت کر دی۔
وزیرِ اعظم کی ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ کی تقسیم کی جلد تکمیل کی ہدایات

اسلام آباد۔ 13اکتوبر2021:وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ کی تقسیم اور ان سے ملحقہ انتظامات کی جلد تکمیل کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحت، احساس اور کسان کارڈ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،پسماندہ طبقے کیلئے صحت اوراحساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے،وزیراعظم اپنے زیر صدارت کسان، ہیلتھ اور احساس کارڈ کی پیش رفت بارے اعلی سطح اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔اجلاس کو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم اور اس کے ذریعے لوگوں کو صحت کی سہولیات کے حصول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کو جلد لاہور سے شروع کیا جائے گا۔ جبکہ لاہور میں صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔کسان کارڈ کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کارڈ کی تقیسم کا عمل جنوبی پنجاب سے شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں. کسان کارڈ سے براہِ راست سبسڈی سے نہ صرف کسانوں کو معاونت کی فراہمی بلکہ شفافیت کا عنصر بھی یقینی بنایا گیا ہے. علاوہ ازیں کسان کارڈ میں سبسڈی کیلئے مزید پراڈکٹس کو شامل کرنے کی حکمتِ عملی حتمی مراحل میں ہے۔وزیرِ اعظم نے ہیلتھ، کسان اور احساس کارڈ کی تقسیم اور ان سے ملحقہ انتظامات کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کا صحت کارڈ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں عوام کو صحت کی مکمل سہولیات کی مفت فراہمی کے حوالے سے منفرد اقدام ہے،پسماندہ طبقے کیلئے صحت اور احساس کارڈ ایک بڑا ریلیف فراہم کریں گے. وزیرِ اعظم نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اس حوالے سے خصوصی سیل بنا کر کام میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں تکمیل کے بعد جلد صحت کارڈ کی تقسیم پورے پنجاب میں یقینی بنائی جائے گی،اجلاس میں معاونینِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی ،اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزراِ اعلی اور چیف سیکٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر نے فیصل مسجد میں تدفین کی کبھی خواہش نہیں کی

ٹوئٹر پر عمر چیمہ نے لکھا کہ " "ڈاکٹر صاحب چاہتے تھے کہ انہیں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کے احاطے میں دفن کیا جائے تاہم اہل و عیال کو خدشہ تھا کہ شاید وہاں قبر پر جانے کی اتنی آسانی سے اجازت نہ ہو ، اس لئے وہ انکی" ایچ۔8 قبرستان میں تدفین کے حامی تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ممبرز پنجاب اسمبلی کی ملاقات

اسلام آباد۔12اکتوبر2021 (ایل پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ممبر پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک ، سوشل ورکرز فرح شاه اور فاطمہ باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ وفد نے پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کی تعریف کی۔ وفد نے صدرِ مملکت سے خواتین کے مختلف امور اور خصوصی طور پر بیواؤں اور ٹرانسجینڈر کے حقوق پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری قانون سازی میں خواتین اراکین متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،خواتین اراکین معاشرے کی ترقی کے لئے اپنا کردار نبھائیں ، حکومت انہیں ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داعش سے چھٹکارا پانے کے لیے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، امریکا کا ساتھ دینے پر پشتون پاکستان کے خلاف ہوگئے اور ریاست پر حملے شروع کردیے، اب ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے چنانچہ جارحیت بھی کم ہوگئی۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام خطے کے لیے ناگزیر ہے، افغانستان تمام ہمسایہ ممالک کے لیے اہم ترین تجارتی گزرگاہ ہے، وسط ایشیائی ممالک افغانستان کےراستے پاکستان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ملک ہے، وہاں کے حالات ہم پر اثرانداز ہوتے ہیں، ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے ، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں کو مختلف قسم کے مسائل کا سامناہے، امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوا، افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت آچکی ہے، جو افغانستان میں صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے، صورت حال پر قابو پانے کے لیے طالبان کو موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے، افغانستان میں مضبوط طالبان حکومت دہشت گرد تنظیموں سے نمٹ سکتی ہے، داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان واحد اور بہترین آپشن ہیں، دنیا کو افغانستان کے ساتھ ہر صورت بات چیت کرنی چاہیے، افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوئے تو اثرات بہت دورتک جائیں گے۔ طالبان نے 20 سال بعد حکومت سنبھالی ہے، طالبان نے خواتین کے تعلیم سے انکار نہیں کیا بلکہ شرعی طریقے سے حصول کی بات کی، طالبان نے واضح کیا ہے وہ تعلیم ، خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل کو حل کریں گے، افغانستان کی آدھی سے زائدآبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، پاکستان چاہتا ہے دنیا کے دیگر ممالک افغان عوام کو تنہا نہ چھوڑے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا نے 20 سال افغانستان میں رہ کر دیکھ لیا کہ مسائل کا حل کیا ہے، اشرف غنی کی حکومت اور ان کےسیکیورٹی فورسز آج کہاں ہیں؟ امریکا نے اشرف غنی حکومت اور سیکیورٹی فورسز پر بھاری سرمایہ کاری کی، کابل میں کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہی طالبان کو شہرت ملی، 3 لاکھ افغان فوجیوں نے لڑے بغیر ہتھیار ڈالے، امریکا کو افغانستا ن کی صورتحال سے دھچکہ لگا، امریکی عوام کو افغانستان کی اصل صورتحال سے گمراہ رکھا گیا، امریکی اس وقت صدمے میں ہیں، میرا خیال نہیں کہ وہ ابھی صورت حال کو ہضم کرپائے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقبوضہ کشمیر سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قراردادیں منظور ہوئی ہیں، ہم محض یہ بات کررہے ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا جمہوری حق دیا جائے، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اب وہاں باہر سے لوگوں کو کشمیر میں آباد کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں نیوکلیئر فلیش پوائنٹ پاکستان اور بھارت ہیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان 3جنگیں ہوچکی ہیں، حالیہ برسوں مین جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے ہی دونوں ملکوں میں جنگیں نہیں ہوئیں، مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے میں بھارتی فوجی مارے گئے، بھارت نے پاکستان پر جو الزامات لگائے ان کےثبوت فراہم نہیں کیے، ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں ثبوت فراہم کئے جائیں ہم خود انہیں سزا دیں گے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا لیکن خود قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ساتھ دینے پر پشتون ہم سے ناراض ہوگئے اور ریاست پر حملے شروع ہوگئے، انہوں ںے ہمیں امریکا کا ساتھی کہا اور ہم پر حملہ آور ہوئے لیکن ہم ساتھی نہیں ہے ان کے کیوں کہ اب ہم کسی کا ساتھ نہیں دے رہے جو پشتونوں سے لڑرہا ہوں چنانچہ اس کے بعد جارحیت کم ہوگئی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ میرے خیال میں انگلینڈ میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ کھیل کر کوئی احسان کرتے ہیں لیکن دورہ منسوخ کرکے انگلینڈ نے اپنی ہی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے لیے پیسہ بھی بہت اہمیت رکھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ دنیائے کرکٹ میں سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے، بھارت میں پیسہ ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت دنیا بھر کی کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

اسلام آباد۔ 10اکتوبر2021:ممتازایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے، اور ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور اس کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا انتہائی اہم کردار تھا۔ مئی 1998 میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا۔ بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں۔ یکم اپریل 1936 کو موجودہ بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹرعبد القدیرخان قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے تھے اور انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کرلی تھی، انہوں نے 1960 میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی، بعد ازاں وہ مزید تعلیم کے لیے یورپ چلے گئے، انہوں نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں۔
ڈاکٹرعبالقدیرخان 15 برس یورپ میں رہنے کے بعد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی درخواست پر 1976 میں پاکستان واپس آئے، انہوں نے 31 مئی 1976 میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں اسی ادارے کا نام یکم مئی 1981 کو جنرل ضیاءالحق نے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا۔ یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کے لئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائل سمیت کم اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 14 اگست 1996 کو اس وقت کے صدر مملکت فاروق لغاری نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز سے نوازا، اس سے قبل انہیں 1989 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔
پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی وفات پر پوری قوم افسردہ ہے اور گہرے رنج کا اظہار کررہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹرعبدالقدیرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانےمیں گراں قدرخدمات سر انجام دیں، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے بڑے جوہری ملک کی جارحیت سے ملک کو محفوظ بنایا، پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو تھے، پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی مثال تھے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے،ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ان کی وصیت کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے قوم کی حفاظت کے لیے ایٹمی طاقت بنانے میں پاکستان کی مدد کی، ہم ایک شکر گزار قوم کی حیثیت سے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے، اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے ڈاکٹرعبد القدیرخان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابلِ فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا، ان کی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفاقت پر شدید رنج کا اظہار کرتے ہونے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کی بہت خدمت کی، انہوں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں،خدا غریق رحمت کرے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مثالی کردار ہے، ان کے انتقال پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کے لئے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان قوم کا اثاثہ تھے ، ان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں: مریم نواز

لاہور۔29ستمبر2021: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔ ماڈل ٹاون پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں انصاف ملے، ایسا نظام نہ ہو کہ تین بار کے وزیراعظم کو جیل میں ڈال دیا جائے، چئیرمین نیب توسیع کے بارے میں ہمارا آئین تو نہیں کہتا کہ توسیع ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، ان کو اور ان کی اہلیہ کو ویڈیو سکینڈل سے پہلے کئی بار دھمکیاں دی گئیں، میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے، مجھے ابھی تک کوئی دھمکی نہیں دی گئی، پہلے دھمکیاں ملی تھیں تو نوازشریف نے ان کا بھر پور جواب دے دیا تھا، میں اور نوازشریف سیاست کے لئے کافی ہیں، جس نے مجھ سے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تو چاہتی ہوں نوازشریف دسمبر سے پہلے آ جائیں، وہ بھی پاکستان آنے کےلئے بے تاب ہیں، لیکن کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد.25 ستمبر2021:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور جنگ کو روکا جائے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنابِ صدر! آپ کو اقوامِ متحدہ کے 76ویں اجلاس کیلیے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں، دنیا کو کووڈ ، معاشی بحران اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے تین طرفہ چیلنج کا سامنا ہے، وائرس اقوام کے درمیان تفریق نہیں کرتا، نہ ہی غیر یقینی موسمیاتی رویوں کی وجہ سے آنے والی تباہیاں تفریق کرتی ہیں، درپیش مشترکہ خطرات نہ صرف بین الاقوامی نظام کی نزاکتوں کو آشکار کررہے ہیں بلکہ وہ انسانیت کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہیں، پاکستان کووڈ کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ مضر گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، اس کے باوجود ہم ان دس ممالک میں سے ایک ہیں جو سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں جنگلات اگا رہے ہیں، قدرتی آماجگاہوں کو محفوظ بنا رہے ہیں، قابلِ تجدید توانائی پر منتقل ہو رہے ہیں، شہروں سے آلودگی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلیے خود کو تیار کر رہے ہیں، کووڈ ، معاشی بدحالی اور موسمیاتی ایمرجنسی کا مقابلہ کرنے کیلیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس میں پہلے نمبر پرویکسین کی یکساں دستیابی ہے اور جتنا جلدی ممکن ہوہرشخص کو لگنی چاہیے، ترقی پذیر ملکوں کو مناسب فنانسنگ کی سہولت لازماً ملنی چاہیے، ترقی پذیر ممالک کی بدعنوان حاکم اشرافیہ کی لوٹ مار کی وجہ سے امیر اور غریب ملکوں کے درمیان فرق خطرناک رفتارسے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا فیکٹ آئی نے حساب لگایا ہے سات ہزار ارب ڈالر کے چوری شدہ اثاثے محفوظ مالیاتی پناہ گاہوں میں چھپائے گئے ہیں،اس منظم چوری اور اثاثوں کی غیر قانونی منتقلی کے ترقی پذیر ملکوں پر دور رس منفی اثرات پڑے ہیں،ان کی حالت مزید پتلی ہوتی جاتی ہے،غربت کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ، جب منی لانڈرنگ ہوتی ہے تو ان ملکوں کی کرنسی پر دباؤ پڑتا ہے اوراس کی قدر میں کمی ہوتی ہے، ہر سال ہزار ارب ڈالر ترقی پذیر ملکوں سے نکال لئے جاتے ہیں،نتیجتاً تلاش معاش کیلئے امیر ملکوں کی جانب ہجرت کرنے والوں کا بڑاسیلاب آئےگا،جو کچھ ایسٹ انڈیا کمپنی نے کیا، وہی کچھ ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ بدعنوان اشرافیہ کر رہی ہے، وہ دولت لوٹ کر امیرملکوں کے دارالحکومتوں میں منتقل کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں سے چوری شدہ اثاثوں کی واپسی غریب قوموں کیلیے ناممکن ہے، امیر ملکوں کیلیے نہ کوئی کشش ہے اور نہ ہی مجبوری کہ وہ یہ غیر قانونی طور پر کمائی دولت واپس لوٹائیں حالانکہ یہ ترقی پذیر ملکوں کے عام عوام کی ملکیت ہے، مستقبل میں ایک وقت آئے گا جب امیر ملکوں کو ان غریب ملکوں سے معاش کیلئے ہجرت کرنے والوں کو روکنے کیلئے دیواریں تعمیر کرنا پڑ جائیں گی، جنرل اسمبلی کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،جامع قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے جس سے دولت کی غیر قانونی اڑان کو روکا اور اس دولت کو واپس لوٹایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایسا خوفناک رجحان ہے جس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے، نائن الیون کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا رہا جس سے دائیں بازو کے خوفناک اور پرتشدد قومیت پرستی کے رجحانات میں اضافہ ہوا، امید ہے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ ان اسلام مخالف رجحانات اور دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی جانب سے لاحق دہشت گردی کے نئے خطرات کا احاطہ کرے گی، سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتا ہوں وہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کےلئے عالمی مکالمہ شروع کرائیں، اسلامو فوبیا کی سب سے خوفناک شکل بھارت میں پنجے گاڑھے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ فاشسٹ آر ایس ایس،بی جے پی حکومت کے ہندوتوا نظریات نے بیس کروڑ مسلمانوں کےخلاف خوف اور تشدد کی لہرجاری کر رکھی ہے، وقفے وقفے سے قتلِ عام جاری ہے، شہریت کے امتیازی قوانین کا مقصد بھارت کو مسلمانوں سے پاک کرنا ہے،کوشش کی جارہی ہے مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی علاقے سے مسلم اقلیتی علاقے میں بدل دیا جائے۔بھارتی کارروائیاں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بڑی طاقتوں کو علاقائی سیاسی معاملات اورکاروباری مفادات مجبور کردیتے ہیں کہ وہ دوست ممالک کی خلاف ورزیوں سے صرفِ نظر کرجاتے ہیں۔
عمران خان نے کہا بھارتی بربریت کی تازہ مثال عظیم کشمیر رہنما سید علی شاہ گیلانی کی میت کو ان کے خاندان سے زبردستی چھین لینا ہے ان کی خواہش اور اسلامی روایات کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین نہیں ہونے دی گئی، جنرل اسمبلی سے کہتا ہوں وہ سید علی شاہ گیلانی کی باقیات کی اسلامی روایات کے مطابق شہداءکے قبرستان میں تدفین کا مطالبہ کرے، بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنائے ، 5 اگست 2019 سے کیے گئے یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات منسوخ کرے، کشمیریوں کے خلاف ظلم و جبر اورآبادی کے تناسب میں تبدیلیاں منسوخ کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اور ممکنہ جنگ کو روکنا ضروری ہے، یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنائے، بھارت کی فوجی تیاری، جدید جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور عدم استحکام پیدا کرنے والی روایتی صلاحیتوں کا حصول دونوں ملکوں کے درمیان موجود ڈیٹیرنسس کو بے معنی کر سکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا افغانستان کی موجودہ صورتحال یعنی وہاں ہونے والی تبدیلی کے حوالے سے امریکا اور یورپ میں بعض سیستدان پاکستان پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں، اس پلیٹ فارم سے میں چاہتا ہوں کہ سب جان لیں کہ جس ملک نے افغانستان کے علاوہ سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے وہ پاکستان ہے جب ہم 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں شامل ہوئے تھے، 80 ہزار پاکستانی مارے گئے اور ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور یہ کیوں ہوا؟ ہم افغانستان کے خلاف جنگ میں امریکی اتحاد کے ساتھ تھے جہاں افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کیے جارہے تھے۔
انکا کہنا تھاکہ ہمارے لیے کم از کم تعریف کا ایک لفظ ہی کہا جاتا لیکن سراہنے کی بجائے تصور کریں ہمیں کیسا محسوس ہوتا ہے جب ہم پر افغانستان کے واقعات کے حوالے سے الزام تراشی کی جاتی ہے، 2006 کے بعد یہ بات ہر اس کے لیے واضح تھی جو افغانستان کو سمجھتا ہے جو افغانستان کی تاریخ سے آگاہ ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہوگا، میں امریکا گیا میں نے تھنک ٹینکس کے ساتھ بات کی میں نے اس وقت سینیٹر بائیڈن، سینیٹر جان کیری اور سینیٹر جان ریڈ سے ملاقات کی میں نے انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور سیاسی حل ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
عمران خان نے کہا اس وقت کسی نے یہ بات نہ سمجھی اور بد قسمتی سے فوجی حل تلاش کرنے میں امریکہ نے غلطی کی اگر آج دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیوں طالبان واپس اقتدار میں آ گئے ہیں تو اسے ایک تفصیلی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوگی کہ کیوں تین لاکھ نفوس پر مشتمل سازو سامان سے لیس افغان فوج بھاگ کھڑی ہوئی اور یاد رکھیں کہ افغان قوم دنیا کی بہادر ترین قوموں میں سے ایک ہے اور اس نے مقابلہ نہیں کیا جس لمحے اس کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تو دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ طالبان اقتدار میں واپس کیوں آئے ہیں اور یہ پاکستان کی وجہ سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا جناب صدر! اس وقت ساری عالمی برادری کو یہ سوچنا چاہیے کہ آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے، ہمارے پاس دوراستے ہیں اگر اس وقت ہم افغانستان کو پس پشت ڈال دیں گے تو افغانستان کے آدھے عوام جن کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق اگلے سال تک افغانستان کے نوے فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔ ہمیں آگے ایک بہت بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے جس کے سنگین اثرات افغانستان کے ہمسائیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر جگہ ہوں گے اگر غیر مستحکم اور بحران سے دوچار افغانستان ایک بار پھر بین الاقوامی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا۔ عمران خان نے کہا پہلی بات یہ ہے کہ امریکا افغانستان میں کیوں آیا تھا؟ اس لیے آگے جانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم افغان عوام کی خاطر لازمی طور پر موجودہ حکومت کو مستحکم کریں، طالبان نے کیا وعدہ کیا تھا، وہ انسانی حقوق کا احترام کریں گے، وہ مخلوط حکومت بنائیں گے، وہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کو استعمال کرنے نہیں دیں گے اور انہوں نے معافی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا اگر اب عالمی برادری ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ان کے ساتھ بات چیت کرے تو یہ سب کے لیے کامیابی ہو گی، کیونکہ یہ وہ چار چیزیں تھیں جب دوحہ میں امریکا کے طالبان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے تھے اور بات چیت کا محور یہی باتیں تھیں، اگر دنیا اس سمت میں آگے بڑھنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے تو امریکا اتحاد کی افغانستان میں 20 سال کے دوران کی جانے والی کوششیں ضائع نہیں ہوں گی کیونکہ افغانستان کی سرزمین بین الاقوامی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی میں اپنی بات ختم کرتے ہوئے سب پر زور دوں گا کہ یہ افغانستان کے لیے نازک وقت ہے، آپ وقت ضائع نہیں کر سکتے، وہاں امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو اس مقصد کیلئے متحرک کریں، شکریہ۔
وزیراعظم عمران خان آج تاجک صدر سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے ، صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ن نےوزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایس سی او سمٹ تاجک صدر سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدارتی محل میں وفودکی سطح کی ملاقاتیں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ پاکستان تاجکستان کےلیڈران کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، افغانستان کی صورتحال میں تاجکستان کا کردار بہت اہم ہے، وزیراعظم نے خواہش کااظہارکیاکہ پاکستان اور تاجکستان مل کر افغان دھڑوں کو قریب لائیں۔دوسری جانب دوشنبے میں افغانستان کے موضوع پرکلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن اجلاس بھی ہوگا، جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گےاور اظہارخیال کریں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد

اسلام آباد۔8ستمبر2021: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر 37 اعتراضات کیے ہیں۔ اس ضمن میں ای سی پی نے ای وی ایم پر اعتراضات پر مبنی تفصیلی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی جمع کرادی ہے۔ اس حوالے سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئین کے مطابق آزادانہ، شفاف اور قابل اعتماد انتخابات نہیں ہو سکتے ہیں۔ای سی پی نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی نہیں روک سکتی ہے کیونکہ یہ ہیک ہو سکتی ہے، مشین کو باآسانی ٹیمپر کیا جا سکتا ہے اور اس کا سافٹ ویئر آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ مشین الیکشن فراڈ نہیں روک سکتی ہے اور ریاستی اختیارات کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے نہ بیلٹ بھرنے کو نہ ہی ووٹ کی خرید و فروخت کو روکا جاسکتا ہے۔
ای سی پی نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں نہ ووٹ کی کوئی سیکریسی ہے اور نہ ووٹ ڈالنے والے کی ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نہ شفافیت، نہ آئندہ عام انتخابات سے پہلے ٹیسٹنگ کا وقت، نہ اسٹیک ہولڈرز کا متفق ہونا، نہ عوام کو اعتماد ہے اور نہ ہی ملک بھر کے لیے فنڈنگ دستیاب ہیں۔ ای سی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کی شناخت گمنام نہیں رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دیکھا نہیں جاسکتا ہے۔ ای وی ایم کس کی تحویل میں رہیں گی؟ اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا جارہا ہے۔ ای سی پی نے کہا کہ ای وی ایم کے استعمال سے کم از کم خرچہ 150ارب روپے آئے گا لیکن کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی شفافیت اور ساکھ مشکوک رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے اعتراض میں کہا ہے کہ ویئر ہاؤس اورٹرانسپورٹیشن میں مشینوں کے سافٹ ویئر تبدیل کیے جا سکتے ہیں اور بلیک باکس میں شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے۔ای سی پی نے کہا ہے کہ ہر جگہ پر مشین کے استعمال کی صلاحیت پر سوال آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مشین کی منتقلی اور حفاظت پر سوالات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتنی زیادہ مشینوں سے ایک روز میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوگا، ووٹر کی تعلیم اور ٹیکنالوجی بھی رکاوٹ بنے گی جب کہ ای وی ایم پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہے۔ای سی پی نے کہا ہے کہ عین وقت عدالتی حکم سے بیلٹ میں تبدیلی ہوجاتی ہے تو اس وقت مشکل پیش آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق ای وی ایم سے نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔جس کی وجہ سے میڈیا، این جی اوز اور سول سوسائٹی کو بداعتمادی ہوسکتی ہے۔ ای سی پی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ مشینوں کی کسی وجہ سے مرمت الیکشن دھاندلی کا باعث بن سکتی ہے تو کیسے یقین کر لیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ایماندارانہ ہے؟
سیدعلی گیلانی کشمیری قوم کا عظیم ہیرو قرار

مظفرآباد- 5ستمبر2021: آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سیدعلی گیلانی کو کشمیری قوم کا عظیم ہیرو قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس تحریک آزادی کشمیر کے رہنما، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر چوہدری انوار الحق نے کی۔ اجلاس سے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیاز ی،قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر،سینئر وزیر سردار تنویر الیاس،سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان، وزیر اطلاعات قانون انصاف وپارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد،وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری محمد رشید، ممبران اسمبلی حافظ حامد رضا، اکبر ابراہیم، چوہدری محمد یاسین، فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید، سردار حسن ابراہیم، جاوید بٹ، تقدیس گیلانی، نبیلہ ایوب اور نثارہ عباسی نے خطاب کیا۔
اجلاس سے خطاب سے کرتے ہوئے وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہاکہ بطل حریت نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی اورآخری دم تک اپنے نظریے پر ڈٹے رہے سید علی گیلانی کو زندگی کے بیشتر عرصہ میں قید اور نظر بند رکھا گیا لیکن ان کے جذبے میں کمی نہیں آئی،، لازوال جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ سید علی گیلانی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پر نہیں ہو سکتا۔سید علی گیلانی کی وفات کے بعد ہندوستانی فورسز نے ان کے اہلخانہ پر تشدد کیا اوران کی میت کی بے حرمتی کی اور انکی میت کو اپنی تحویل میں لیکر زبردستی ان کی تدفین کروائی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ کابینہ اور قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بطل حریت سید علی گیلانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ سید علی گیلانی کے لواحقین، حریت قیادت اور کشمیری عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس طرح علی گیلانی کی وفات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیااور ان کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کی گئی۔ جب علی گیلانی کی وفات کی خبر ملی تو بیس کیمپ کی حکومت کی طرف سے میں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں ان کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائے اور ان کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں اس سے دنیامیں مثبت پیغام گیا۔انہوں نے کہاکہ متفقہ طور پر تحریک آزادی کے روح رواں سید علی گیلانی کو خراج عقید ت پیش کرنے پر حکومتی و اپوزیشن اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کشمیر کے معاملے پر ہم سب ایک ہیں۔ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ملکر ہندوستان کی جارحیت اور ظلم و بربریت کو دنیا میں بے نقاب کریں گے۔
سیدعلی گیلانی سری نگر میں سپرد خاک

سری نگر۔ 3ستمبر2021: کشمیر کی آزادی کے سب سے معتبر اور بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے جب کہ بھارت نے اس موقع پر بھی کشمیریوں کو آواز دبانے کے لیے وادی میں ٖغیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کو نماز فجر سے قبل سری نگر کی حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا، انہیں ان کے 2 بیٹوں ڈاکٹر سید نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی نے لحد میں اتارا۔
حریت رہنماؤں اور عوام کو نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت سے روکنے کے لیے جامع مسجد اور سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب بھارتی قابض فوج اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور محلے دار ہی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کرسکے۔ تاہم اس دوران بھی کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعروں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ سید علی گیلانی کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد گزشتہ رات ہی قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر سمیت وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا تھا۔ موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت سلب کرلی گئی ہے۔ عظیم حریت رہنما کے گھر کے اطراف سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
دوسری جانب سید علی شاہ گیلانی کے آبائی ضلع سوپور میں بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بھارتی فوج اور دیگر نیم فوجی دستوں کو سڑکوں اور چوراہوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کے انتقال پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے اور قومی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا ہے۔
خواتین کی شمولیت کیساتھ نئی حکومت کا اعلان جلد: طالبان
لندن۔2ستمبر2021: طا لبان کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اور قطر میں سیاسی دفتر کے نائب انچارج شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ امارت اسلامی کی حکومت پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ 3 روز میں اس کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے پشتو ریڈیو کو خصوصی انٹرویو میں شیر محمد عباس ستانکزئی نے حکومت کے خدوخال اور تشکیل کے حوالے سے کھل کر بات کی اور 3 روز میں حکومت کے اعلان جب کہ 2 روز میں کابل ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی کا دعویٰ بھی کیا۔
شیر محمد عباس ستانکزئی نے بتایا کہ کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر خرچہ ہوگا جس میں قطر اور ترکی مدد کریں گے۔ ایئرپورٹ دو دن میں فنکشنل ہوجائے گا جس کے بعد صرف قانونی دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر طالبان رہنما نے انکشاف کیا کہ بغیر دستاویزات کی وجہ سے ہی ایئرپورٹ پر بدنظمی پیدا ہوئی تھی اور اب امریکا دو سے ڈھائی ہزار افغانوں کو واپس بھیج رہا ہے جو اُن کے بقول قانونی دستاویزات کے بغیر امریکا پہنچے تھے۔
طالبان رہنما نے شیر محمد عباس ستانکزئی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت ایک ایسی حکومت بنائے گی جس میں تمام اقوام اور طبقات کی نمائندگی ہوگی اور جسے اندرونی اور بیرونی طور حمایت بھی حاصل ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں طالبان رہنما نے کہا کہ نئی حکومت میں تقویٰ دار، پرہیزگار اور تعلیم یافتہ افراد شامل ہوں گے۔ خواتین بھی حکومت کا حصہ ہوں گی تاہم 20 برسوں سے کسی نہ کسی شکل میں حکومت میں رہنے والے ہماری حکومت میں نہیں ہوں گے۔
عباس ستانکزئی نے مزید کہا طالبان کی حکومت میں خواتین کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اور انھیں شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے کی مکمل آزادی بھی ہوگی۔ طالبان رہنما نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں 40 برس کے دوران پہلی مرتبہ گزشتہ 15 دنوں میں کہیں جنگ نہیں ہوئی ہیں اور اس صورت حال کا نہ صرف افغانوں کو بلکہ بین الاقوامی برادری کو فائدہ اُٹھانا چاہئیے اور ہماری حکومت کو تسلیم کر لیںے میں ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔
شیر محمد عباس ستانکزئی نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامی امریکا سمیت یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہیں اور قطر میں اُن کے سیاسی دفتر کے اراکین مختلف ممالک سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ قندھار میں امیر طالبان کی سربراہی میں ہونے والے 3 روزہ مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی کو حتمی شکل دیدی گئی تھی جس کے بعد ملا عبدالغنی برادر اہم رہنماؤں کے ہمراہ کابل کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔
امریکی صدرکا کابل ائیرپورٹ پرپھرحملے کا خدشہ

واشنگٹن۔ 29اگست2021:کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئ ۔ گزشتہ دنوں کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا اور 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں میں کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہری بڑی تعداد میں مارے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا اور اب ایک بار پھر امریکی صدر نے حملے کی پیش گوئی کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔ داعش کے حملے کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیشِ نظر انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کرکے ائیرپورٹ حملے کے منصوبہ سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستانی تارکین وطن ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔27اگست2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کو قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے، تارکین وطن کے پلاٹوں پر قبضوں کی کئی شکایات سامنے آئیں، ہم پاکستان بھر میں قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، روشن اپنا گھر پروگرام کے تحت بینک انہیں گارنٹی فراہم کریں گے۔
وہ جمعہ کو یہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ”روشن اپنا گھر پروگرام” کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے روشن اپنا گھر پروگرام شروع کرنے پر رضا باقر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصہ مختلف ممالک میں رہے ہیں اس لئے وہ پاکستانی تارکین وطن کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، یہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں تاہم بدقسمتی سے ہم نے اپنے اس قیمتی اثاثہ سے بہت کم فائدہ اٹھایا ہے، ان کی جانب سے اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے بھجوائے جانے والے ترسیلات زر تک ہی محدود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی تارکین وطن کے پاس پاکستان کی جی ڈی پی کے برابر پیسہ موجود ہے، جب ہماری حکومت بنی تو ہم نے اس پر غور کیا کہ اس کو کیسے استعمال میں لائیں، جو ہم سمجھتے تھے کہ سرمایہ کاری آئے گی ہونہار پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے، بدقسمتی انہیں وہ ماحول نہیں دے سکے، ایک دم تبدیلی مشکل ہوتی ہے، ہم آہستہ آہستہ کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں مراعات دیں تاہم اس کیلئے وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، وہ بدعنوانی سے پاک معاشروں میں کام کرنے کے عادی ہونے کے بعد بدعنوان معاشرے میں کام نہیں کر سکتے، کئی پاکستانی یہاں آئے تاہم وہ بددل ہو کر واپس چلے گئے،
ہم اس نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سسٹم میں بہتری لا کر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے ان کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں، توقع ہے کہ ہمارے اقدامات سے بہتری آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ محنت کش طبقہ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک میں گھر بنائیں تاہم ان کے راستے میں قبضہ گروپ بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں- کئی لوگوں نے ایسی شکایات کیں، ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ روشن اپنا گھر پروگرام کے تحت پہلی بار بینک گارنٹی دے رہے ہیں جس سے تارکین وطن کے اندر پایا جانے والا قبضہ کا خوف نہیں ہو گا جبکہ زائد پلاٹس کے نام پر جعلسازی سے بھی محفوظ رہیں گے، وہ بینک سے قرضے بھی لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک گیم چینجر ہے اس سے ملک میں ڈالر آئیں گے، پاکستان کو ڈالروں کی زیادہ ضرورت ہے اس سے برآمدات اور درآمدات میں پایا جانے والا فرق بھی یہ تارکین وطن ختم کر سکتے ہیں
جبکہ اس سے کرنٹ اکائونٹ کے مسائل کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اس راستے پر چل پڑے ہیں کہ ان 90 لاکھ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں اس سے پاکستان کی ترقی کی شرح میں پائیداری آئے گی کیونکہ ترقی کی وجہ سے درآمدات بڑھتی ہیں اور پھر ہمیں عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیرون ملک مقیم ہونہار لوگوں کیلئے اپنے ملک کو پرکشش بنائیں گے تاکہ وہ باہر سے اپنی دولت پاکستان لا سکیں۔وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یاد ہے کہ جب 2009 میں ہم پرپریشر تھا ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے،ہم نے اس وقت سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کافیصلہ کیاہے ، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر اب 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک پاکستانی ماہرین ہمارا ہدف ہے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اورروشن گھرسکیم میں سٹیٹ بینک نے لیڈرشپ دکھائی ہے، جس طریقے سے حکمت عملی کا نفاذ کیا گیا ہے وہ قابل تعریف ہے کیونکہ اس میں ٹیکنالوجی کااستعمال اہم ترین تھا۔
اس حوالہ سے بڑے بڑے فیصلے کئے گئے، میں سٹیٹ بینک اورگورنر کوسیلوٹ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ایک گیم چینجر سکیم ہے، کیونکہ سمندرپارپاکستانیوں نے پاکستان واپس آنا ہے، یا یہاں گھربناناہے، انہوں نے کہاکہ 29 ارب ڈالرکی ترسیلات زرمحفوظ ہے کیونکہ اب جو اوررسیز پاکستانی روشن گھرسکیم میں گھربنائیں گے وہ ماہانہ اقساط بھی جمع کراتے رہیں گے۔ ان سکیموں میں رئیل سٹیٹ والے تعاون کررہے ہیں، لوگوں کے ساتھ کوئی فراڈنہیں ہوگا۔ رئیل سٹیٹ میں بہت بڑی سرمایہ کاری آئیگی۔ا نہوں نے کہاکہ اس سال اس سکیم کیلئے ڈھائی سے تین ارب ڈالر کاہدف مقررکیا گیا ہے اور وزارت خزانہ اس میں معاونت فراہم کرے گی۔
نواسہ رسول ﷺ نے اہل بیت اور جانثارساتھیوں کے ہمراہ ظلم و استبداد کی قوتوں کو للکارا :صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد۔19اگست2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور 10 محرم الحرام 1443ھ/2021ءکے موقع پر کہا ہے کہ یوم عاشور نہایت عظمت اور احترام کا حامل دن ہے، اسلامی اور انسانی تاریخ کے متعدد عظیم واقعات اس سے منسلک ہیں لیکن امت مسلمہ کے نزدیک یوم عاشور کا مقام جس تاریخی واقع کی نسبت سے بلند ترین ہے وہ عالی مقام امام حسین ؓ کی شہادت ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری یوم عاشور کے موقع پر جاری خصوصی بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس دن نواسہ رسول مقبول ﷺ نے اپنے اہل بیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ بے سرو سامانی کے عالم میں ظلم و استبداد پر کار بند قوتوں کو للکارا تھا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو حیات نو بخشی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج اسلام انہیں قربانیوں کی بنا پر زندہ ہے اوریہی قربانیاں اہل ایمان کے جذبات کو امتحان و ابتلاء کے لمحات میں جلا بخشتی ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شہادت امام حسین ؓ ا مت مسلمہ کے لیے ایک عظیم درس ہےاور حضرت امام عالی مقام ؓ کی شہادت رہتی دنیا تک کے لیے عزم و استقلال کی علامت بن کر مسلمانان عالم کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آج ان کی شہادت کی یاد مناتے ہوئے اپنے اندر نظم و ضبط اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کرناہے اور باہمی نفرتوں، کدورتوں اور گروہ بندیوں سے پرہیز کرنا ہے۔ ہمیں اپنے دین،
ملت اور ملک کے لیے عزم واستقلال کا استعارہ بن کر ہر قسم کی قربانی کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو دین ودنیا کی سربلندی اور کامرانی ہمارا مقدر ہو گی۔انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کی وجہ سے وبا کی چوتھی لہر کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس لیے ہم سب کو حسب سابق سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔عاشورہ کے اجتماعات میں حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ویکسین کے عمل کو جلد از جلد مکمل کر کے خود کو اور دوسروں کو اس وبا سے محفوظ کیاجائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا احسن طریقہ یہی ہے کہ آج کے دن ہم اس بات کا عہد کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔انہوں نے اللہ تعا لیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمیں اسوہ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کے ساتھ ساتھ تمام عالم کو بھی کورونا کی وبا سے مامون ومحفوظ رکھے۔
شہادت حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہے باطل بالاخر مٹنا ہوتا ہے:وزیر اعظم

اسلام آباد۔19اگست2021 (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہادت حضرت امام حسینؓ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالاخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے،اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے یوم عاشورہ محرم الحرام 1443ھ/2021 کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ آج محرم الحرام 1443ھ کی دس تاریخ ہے جسے یوم عاشورہ بھی کہا جاتا ہے، یوم عاشور اسلام کی آمد سے قبل بھی اہم خصوصیات کا حامل رہا ہے لیکن نواسئہ رسولﷺ کی شہادت سے اسکی اہمیت اور زیادہ ہو گئی ہے، امام عالی مقامؓ کی شہادت ایک ایسا المناک اور درد انگیز واقعہ ہے کہ امت صدیاں گذرنے کے باوجود ان کی شہادت پرآج بھی افسردہ اور غم ناک ہے، سینکڑوں برس گزر جانے کے باوجود یہ زخم، غم اور واقعہ تازہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواسئہ رسولﷺ اور جگر گوشہ بتول سیّدنا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جب یزید کے جبر واستبداد اور ظلم وستم کو ماننے سے انکار کردیا توآپ کو رفقاء سمیت میدان کربلا میں شہید کردیا گیا۔ امام عالی مقام نے شہادت قبول فرمائی لیکن ظلم اور جبر کے سامنے سر نہ جھکایا اور نہ ہی یزید کی حکومت کو تسلیم کیا۔ امام عالی مقام نے اپنے اسوہ سے یہ ثابت کردیا کہ حق وباطل کے معرکہ میں انسان کو ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے اور قربانی دینے سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔اسوہ ِ شبیری باطل سے ٹکراو کا ایک استعارہ بن چکاہے اور یہ جرات وبہادری کا وہ مینار نور ہے جہاں سے ہمیشہ کے لیے ظلم وتشدد اور بربریت کے خلاف اٹھنے والی تحریکیں روشنی حاصل کرتی رہیں گی۔
وزیر اعظم نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عزیز ہم وطنو! حق وباطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم ہر دور میں سچ اور انصاف کا ساتھ دیں جھوٹ اور مکر وفریب کی ہر چال کو ناکام بناتے ہوئے امام عالی مقام کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔دینِ اسلام کے جن اصولوں کی خاطرحضرت امام حسینؓ نے آلِ رسولﷺ کی شہادت پیش کی ان اصولوں کی علمبرداری کے لیے ہم بھی قربانی پیش کرنے سے کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ شہادت حضرت امام حسینؓ کا یہ پیغام ہے کہ باطل بظاھر جتنا بھی عروج پر ہو اس نے بالاخر مٹنا ہوتا ہے اور حق کو جتنا بھی دبایا جائے اس نے قائم رہنا ہوتا ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کے جذبہ شہادت، ایثار، قربانی اور حق پرستی کو اپنے اندر تازہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم ملک وملت کی سربلندی کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آخر میں اس بات کا اعادہ ضروری سمجھتا ہوں کہ کرونا سے متعلق ایس او پیز (SOPs) پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیں تاکہ ملک پاکستان اس وبا کے خطرات سے مکمل طور پر محفوظ ومامون ہو جائے۔ اللہ تعالٰی ہمارا حامی وناصر ہو۔پاکستان پائندہ باد۔

اشرف غنی فرار، طالبان صدارتی محل میں داخل

کابل۔۔17اگست2021 (اے ایف پی۔ایل پی پی): طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، اتوار کی صبح طالبان بغیر مزاحمت ہی کابل اور جلال آباد میں داخل ہوگئے،صرف 10دونوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا، طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے، طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے ،طالبان ذرائع کے مطابق کابل کے صدارتی محل میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، طالبان کو افغان صدر کےفرار اور سکیورٹی فورسز کے پیچھے ہٹنے کے بعد کابل میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ،افغان دارالحکومت میں متعدد چیک پوسٹوں سے ہزاروں سکیورٹی اہلکار اپنے یونیفارم اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ، طالبان نے کابل کی سب سے بڑی جیل سمیت کئی جیلیں کھول دی ہیں ،دارالحکومت میں تمام حکومتی مراکز پرطالبان نے کنٹرول کرلیا ہے ، امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر اپنی قومی سلامتی ٹیم کیساتھ اجلاس کی صدارت کی ہے ، طالبان ترجمان نے افغان فورسز اور غیر ملکی افواج کیساتھ مل کر کام کرنے والوں کیلئے عام معافی کا اعلان بھی کردیا ۔
انہوں نے طالبان کو ہدایت کی کابل میں شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے اورکسی کے گھر میں داخل نہ ہوں، طالبان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں پرامن انتقال اقتدار کے خواہاں ہیں،طالبان ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ عبداللہ ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں،عبداللہ عبداللہ کے مذاکرات کیلئے دوحہ جانے کا امکان ہے، افغان وزارت داخلہ کے قائم مقام سربراہ عبدالستار مرزاکوال نے ایک مختصر ویڈیو میںبتایا کہ وزارت داخلہ نے رات 9 بجے سے کابل میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت کے بعد جو بھی شہر میں نظر آئے گا اس سے ’چور اور ڈاکو‘ سمجھ کر نمٹا جائے گا، کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایئرپورٹ پر فائرنگ اور شہر میں دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی،غیر ملکی میڈیا کےمطابق کابل ائیر پورٹ کو رات گئے کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ، کابل میں کئی افراد کے زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں،طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان نے کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور وہاںپر پروازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی ، طالبان ترجمان نے بتایا کہ ملا برادر اور طالبان کے سربراہ مولوی ہبت اللہ دوحہ میں موجود ہیں ۔
افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بتایا ہے کہ طالبان کیساتھ انتقال اقتدار کے لئے مذاکرات کیلئے قومی رابطہ کونسل تشکیل دے دی ہے، کونسل میں افغان مصالحتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ، سابق صدر حامد کرزئی اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار شامل ہیں ، دوسری جانب امریکا کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق کابل کے ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں،کابل سے امریکا اور برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک نے اپنے سفارتکاروں کو نکال لیا ہے ،پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سفارتی عملے سمیت سیکڑوں امریکیوں کونکال لیا گیا ہے، امریکی سفارتی عملے کو خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سے نکالا گیا،روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ خالی نہیں کرے گی ،ترکی بھی اپنا سفارتی مشن جاری رکھنے کا اعلان کرچکا ہے ، واشنگٹن نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے ، امریکی سفارت خانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی امریکی جسے کابل چھوڑنے میں مدد درکار ہو، خود کو آن لائن رجسٹر کروائے کیونکہ سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا کابل میں اپنے سفارتخانے کی عمارت کو کابل کے ہوائی اڈے پر منتقل کر رہا ہے،امریکی سفارتخانے کے اعلی اہلکار روس ولسن سفارتخانہ چھوڑ گئے ہیں، افغانستان میں امریکی سفارتخانے کی عمارت پر لہرائے جانے والا امریکی جھنڈا بھی اتار لیا گیا ہے اور اسے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اب تک کابل صوبے کے متعدد اضلاع میں داخل ہو چکے ہیں اور ان میں 11 اضلاع کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں، ایک ترجمان کے مطابق وہ ان اضلاع میں اس لیے داخل ہوئے تاکہ ’سکیورٹی کو یقینی بنا سکیں کابل صوبے کے کل 22 اضلاع ہیں، افغانستان کے قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صدر عبداللہ اشرف غنی افغانستان چھوڑ چکے ہیں، عبداللہ نے اپنی ویڈیو میں صدر غنی کا نام نہیں لیا ، لیکن کہا کہ "سابق صدر ملک چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے ملک اور قوم کو ایسی حالت میں چھوڑ دیا،اللہ اشرف غنی کا احتساب کرے گا، افغان قوم بھی ان کا فیصلہ کرے گی، برطانوی خبر رساں ادارے ور دیگر کئی بین الاقوامی اور ملکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ صدر غنی افغانستان سے تاجکستان چلے گئے ہیں، قائم مقام افغان وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے بھی اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’انہوں نے ہمارے ہاتھ ہماری پیٹھ کے پیچھے باندھے اور ملک کو بیچ دیا، لعنت ہو غنی اور اس کے دوستوں پر،بعد ازں کابل ائیر پورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ افغان وزیر دفاع بسم اللہ محمدی خود بھی متحدہ عرب امارات فرار ہوگئے ، اشرف غنی نے ملک سے فرار کے بعد اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے کہا کہ آج مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور ملک کو چھوڑنا پڑا۔
ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل اور شہریوں پر حملہ کریں گے لیکن میں نے خونریزی کے سیلاب کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا، اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ جیت لیا ہے لیکن اب وہ اپنے ہم وطنوں کی عزت، جائیداد کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں، دریں اثنا ، سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ صدر غنی کی اپنے عہدیداروں کے ساتھ ملک سے روانگی کا مقصد افراتفری کو روکنا ، لوگوں کی تکالیف کو دور کرنا ، امن و امان قائم کرنے والی سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرنا تھا ، دریں اثنا ، قائم مقام افغان وزیر داخلہ عبدالستار مرزاکوال نے اتوار کے روز ایک مختصر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کابل میں کوئی لڑائی نہیں ہوگی اور دارالحکومت پرامن طور پر ایک عبوری حکومت کے حوالے کیا جائے گا، دھر جرمنی، کینیڈا سمیت دیگر مغربی ممالک کابل سے اپنے سفارتخانوں کے اہلکار اور مقامی عملے کو جلد سے جلد ملک سے نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
جرمنی کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کی رات تک اپنا سفارتی عملہ نکال لے گا، دریں اثناء طالبان نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اگر کوئی ملک چھوڑنا چاہتا ہے تو آئندہ دنوں میں ایسا کر سکتا ہے، متحدہ عرب امارات نے بھی کابل سے اپنا سفارتی عملہ نکال لیا ہے ، امارات کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا، اقوام متحدہ ، امریکا م، جرمنی اور مصر کے عملے کو نکالنے میں بھی مدد کی ، امارات نے پیر کے روز سے کابل کیلئے پروازیں بند کرنے کا بھی اعلان کردیا ، ایران نے بھی اپنا سفارتی عملہ کم کردیا ہے ۔ ایران نے افغانستان میں مصالحتی کونسل کی حمایت کر دی ، امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید ایک ہزار فوجی افغانستان سے انخلا کے لئے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے طالبان سے تحمل کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
کراچی: منی ٹرک میں بم دھماکا، 9 افراد جاں بحق

کراچی۔ 14اگست2021:کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا نشانہ بننے والا خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ منی ٹرک والے نے بلدیہ پریشان چوک سے ایک فیملی کوبٹھایا تھا۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد بتایا کہ دھماکا سلنڈر سے نہیں بلکہ بم سے کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے سے ٹرک کی باڈی پر چھروں اور نٹ بولٹ کے کافی نشانات پائے گئے ہیں جو بم میں استعمال کیے گئے جبکہ دھماکا مقامی طور پر تیار کیے گئے بم سے کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔قبل ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے ابتدائی طور پر منی ٹرک میں دھماکے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا تھا۔
ملک بھرمیں یومِ آزادی ملی جوش و جذبےکے ساتھ منایا گیا

اسلام آباد۔ 14اگست2021:پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نمازِ فجر میں ملکی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر عارف علوی تھے۔
کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ گوگل ڈوڈل بھی پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا- سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا اور پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا ۔
وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔14اگست2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ایک متحد،پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں، آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے، پاکستان آج اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے، کشمیر کے عوام اپنے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا،
افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان مذاکرات سے تنازعہ کے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہماری تمام تر توجہ جیو پالیٹکس سے جیو اکنامکس پر مرکوزہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا، ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کئے ہیں حتیٰ کہ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے۔
ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے، جو انتہائی نامساعد حالات اور بھارتی غیر قانونی قبضہ میں ناقابل بیان جبر میں اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کے منصفانہ کاز کے لئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،
کشمیری ابھی بھی ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مغربی سرحدوں پر غیر مستحکم صورتحال کے باعث بڑی قربانیاں دی ہیں اور اس کی بھاری قیمت چکائی ہے ہم نے ہمیشہ اس بات پر مسلسل زور دیا ہے کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دیر پا امن و استحکام کے لئے پاکستان افغان تنازعہ کے مذاکرات سے سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔ اپنے معاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کے لئے ہم اندرون اور بیرون امن چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو پالٹیکس سے اب جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے۔جس میں ہم اولین ترجیح کے طور پر پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔ہماری حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا ہمارے لئے تحفہ ہے میں ایک مرتبہ پھر اندرون ملک اور بیرون ملک تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اوراس موقع پر آپ سے کہتا ہوں کہ پاکستان کو قابل فخر ، خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد۔14اگست2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے 74 سالہ سفر کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا مگر ہم اپنی محنت ، قربانیوں اور باہمی تعاون سے ان چیلنجز میں سرخرو ہوئے، ملک کے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ہم تنازعہ جموں و کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، آج کے دن قوم عہد کرے کہ ہم قائداعظم کے نظریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کے اتحاد اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے ۔
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کےپر مسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں۔ اس دن ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنان ، جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی تشکیل کی ، کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 74 سالہ سفر کے دوران پاکستان نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا ، مگر ہم اپنی محنت ، قربانیوں اور قوم کے تعاون سے ان چیلنجز میں سرخرو ہوئے۔ پاکستانی قوم ایک ذہین اور بہادر قوم ہے اور مختلف شعبہ جات میں ہماری نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سے ممتاز کرتی ہیں ۔
صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو اس امر کی تعریف کرنا ہو گی کہ پاکستان نے انفرادی طور پر دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی اور بالآخر اس عفریت کو شکست دی۔ اسی طرح پاکستان کا جوہری طاقت بننا بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور ہماری جوہری صلاحیتوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں، کورونا وبا کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کو بھی عالمی سطح پر سراہا گیا۔
کورونا وبا کے خلاف اس عظیم کامیابی پر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس، علمائے کرام، میڈیا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کامیابیوں کے باوجود پاکستان کو اب بھی سماجی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ان چیلنجز میں بڑھتی ہوئی آبادی ، صحت اور تعلیم کی سہولیات کا فقدان ، ذہنی و جسمانی نشوونما میں کمی، غذائیت کی کمی اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ ایک حوصلہ افزا امر ہے کہ حکومت نے قرضوں اور ہنر کی فراہمی کے ذریعے خواتین اور معذور افراد کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔ مزید برآں حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو تعلیم ، صحت اور مالی امداد کی فراہمی کیلئے “احساس پروگرام” کے تحت سماجی بہبود کے مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔ تاہم ہمیں خصوصی افراد کی سہولت ، فلاح و بہبود اور وراثت میں خواتین کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس یوم آزادی کے موقع پر ہم تنازعہ جموں و کشمیر پر کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کی بھی تجدید کرتے ہیں۔
میں اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میں بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارت کو مجبور کرے کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے بےگناہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ آئیے ، ہم عہد کریں کہ قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہوں گے اور پاکستان کے اتحاد اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان سے چین کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔13اگست2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیرنے وزیراعظم عمران خان کو چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کی طرف سے نیک خواہشات اور پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے چینی قیادت کے مبارکباد کے پیغام پر اپنے خیرسگالی جذبات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں چین کی مسلسل حمایت اور کوویکس سہولت کے تحت ویکسین کی فراہمی کی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور کسی بھی دشمن قوت کو اس دوستی کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک تبدیلی کا منصوبہ ہے اور دونوں ملکوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سی پیک کو بی آر آئی کا اعلیٰ معیار کا منصوبہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے پرعزم ہے۔ ملاقات میں تجارت، کامرس، سرمایہ کاری، چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان رابطوں اور کان کنی اور قدرتی وسائل سے متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں اس بات کو دہرایا کہ افغانستان کے تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ افغان تنازعہ کے سیاسی حل کے لیے مذاکراتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔12اگست2021 (اے پی پی۔ایل پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران نے آزاد جموں کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے جمعرات کو ملاقات کے دوران کیا ۔ جس میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کیلئے تعمیر و ترقی کے لائحہ عمل پر گفتگوکی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو وزارتِ عظمی آزاد کشمیر کے عہدے پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ان پر اعتماد کرنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انکی حکومت کی ترجیح جہاں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل ہے وہاں سرحد پار اپنے ان بہن بھائیوں کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکنہ کوشش کرنا ہے جو بھارت کے غیر قانونی تسلط میں بے پناہ مسائل کا شکار اور صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں- وزیرِ اعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چین کے سفیرنونگ رونگ کی ملاقات

اسلام آباد۔9اگست2021 (اے پی پی۔ایل پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی، پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے، بعض دشمن عناصر اس سے خوش نہیں لیکن وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر پاکستان اور چین نے باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں امن ، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور چین حقیقی دوست ہیں اور ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور’’ ون چائنہ پالیسی ‘‘، تائیوان ، تبت ، ہانگ کانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کے بنیادی قومی مفاد کے امور، جموں و کشمیر تنازعہ ، این ایس جی اور ایف اے ٹی ایف پر چین کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے، بعض دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خوش نہیں ، سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاک -چین اقتصادی راہدای کے مخالف عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت نے داسو میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، حکومت پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔
چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے ، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔اس موقع پر چینی سفیر نے صدر مملکت کو بتایا کہ چین پاکستان کو اس ہفتے ویکسین کی 60 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا ، سال کے اواخر تک 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔
وزارت اطلاعات ونشریات کے اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن اہم سنگ میل ہے:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی۔ایل پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےوزارت اطلاعات ونشریات کے اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کو ذرائع ابلاغ کے میدان میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے شعبے میں ٹیکنالوجی بہت اہمیت رکھتی ہے اس جانب مثبت پیش رفت سے ہم نئے پاکستان کی طرف جا رہے ہیں، اسلامو فوبیا کے تدارک اور مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کے ذریعے موثر بیانیہ بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ حقائق کے برعکس خبروں کی نشر و اشاعت پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وہ ہفتہ کو یہاں پاک چائینہ سنٹر میں منعقدہ وزارت اطلاعات و نشریات کے8 ذیلی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبہ نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم ” این ڈی آئی پی ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں خاتون اول ثمینہ علوی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب،وفاقی وز یر شیریں مزاری، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد، پریس انفارمشن آفیسرسہیل علی خان، ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن، ایم ڈی پی ٹی وی، ڈی جی پی بی سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی قیاد ت میں پی ٹی وی ، ریڈیو پاکستان ، اے پی پی ، پیمرا ، پی آئی ڈی ، ڈیجیٹل میڈیا ونگ اور میڈیا یونیورسٹی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو قومی میڈیا کی ڈیجیٹلائزیشن پر مبارکباد پیش کی ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پی ٹی وی کا جب آغاز ہوا تو یہ بلیک اینڈ وائٹ تھا اور اس کی نشریات محدود وقت کیلئے ہوتی تھیں ،
پھر پی ٹی وی رنگین ہوا اور اس کے بعد پی ٹی وی کا سنہرا دور شروع ہوا اور ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جاتے تھے اور انتہائی مقبول بھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں پاکستان ٹیلی وژن کی پروڈکشن کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ پی ٹی وی نے بڑے بڑے فنکار پیدا کئے ہیں اور معین اختر سے بڑا کامیڈین میں نے دنیا میں نہیں دیکھا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا ترقی کر گئی لیکن پی ٹی وی ایچ ڈی پر منتقل نہ ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم حکومت میں آئے تو اس حوالہ سے کام کا آغاز کیا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے قومی میڈیا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اقدام کیا ہے۔ چوہدری فواد بہت فعال شخصیت ہیں ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جعلی خبروں کے منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حقائق کے منافی اور جھوٹی خبروں سے دنیا پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا تعالی نے بھی غلط خبر کے بارے میں ہدایت کی ہے کہ اگر کسی چیز پر شبہ ہو تو تحقیق کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز سے اس وقت د نیا میں تشویش پائی جاتی ہے اور پاکستان پر بھی ان کا حملہ جاری ہے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ غلط خبریں دنیا میں تباہی مچاتی ہیں انہوں نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی جھوٹی خبریں دی گئیں وہاں کیمیکل لیب کی موجودگی کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا، عراق کی جانب سے یورینیم خریدنے کی باتیں بھی جھوٹ نکلیں،
اس جھوٹ پر مبنی خبروں کو بنیاد بنا کر پوری دنیا کو گمراہ کیا اور دنیا نے عراق پر بمباری کی اجازت دی۔غلط خبروں کی بنیاد پر ہی عراق میں تباہی مچائی گئ۔
سمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کیساتھ صف اول میں ہے: ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔8اگست2021 (اے پی پی-ایل پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے، این سی او سی کے کام اور ادارے کی تعریف کرنی چاہیے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے قائم کردہ منفرد پلیٹ فارم نے یہ یقینی بنانے کی بہترین کوشش کی ہےکہ غریب کو مکمل لاک ڈاؤن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی نے حیرت انگیز کام کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہےکہ سمارٹ پلاننگ میں پاکستان دیگر اقوام کے ساتھ صف اول میں کھڑا ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پشاور۔7اگست2021(ایل۔پی۔پی): وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی بھی دورے کےدوران ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال،جاری آپریشنز اور باڑ کےعمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نےبارڈرمینجمنٹ سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنل سیکیورٹی اوربارڈر مینجمنٹ اقدامات قابل تعریف ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے امن واستحکام کیلئےجاری آپریشنزکی کوششوں کو سراہا جب کہ ضم شدہ اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کےمنصوبوں پربھی بریفنگ دی گئی، پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی صورتحال ،حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مؤثر بارڈر کنٹرول، داخلی سیکیورٹی اقدامات کو بھی سراہا۔ وزیراعظمنے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کورونا، ٹڈی دل کی روک تھام میں اعانت پر فورسز کے کردار کو سراہا، انسدادپولیو، شجر کاری مہم کیلئےاقدامات کی بھی تعریف کی۔
AYAN SHEHZAD IN RELAX MOOD AFTER PLAYING GAME IN HIS PLAYROOM

غیرقانونی تسلط کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آبا د - 5اگست2021 : وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں مصروف ہے، غیر قانونی تسلط کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکا، پاکستان نہتے عوام کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تنازع کے منصفانہ حل تک ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔ یوم استحصال 5 اگست 2019 کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیرکاز سے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتا ہوں، کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ حل تک اپنی ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت کی جانب سے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو دو سال بیت چکے ہیں، ان اقدامات کے بعد بھارت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے غیر معمولی فوجی محاصرے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں پر پابندیاں عائد کر دیں لیکن اس کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مسلسل ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں کے دوران تشدد و اموات، جبری حراست، اجتماعی سزا کی اذیت سے دو چار کرنے کیلئے گھروں کو جلانے اور لوٹ مار کے علاوہ انسانی حقوق کی دیگر بدترین پامالیوں کا سامنا ہے، 5 اگست 2019 کو بھارت کے ڈومیسائل قواعد اور اراضی ملکیت کے قوانین سے متعلق دیگر اقدامات کا مقصد غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ اقدامات اقوام متحدہ منشور، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان، کشمیری عوام اور بین الاقوامی برادری نے ان اقدامات کو بھرپور انداز میں یکسر مسترد کیا ہے، اقوام متحدہ، یورپی پارلیمنٹ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں، مختلف انسانی حقوق کے ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارت کے ان غیرقانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی بے مثال جرأت، لازوال قربانیوں اور بھارتی جبرو استبداد کے سامنے ثابت قدمی اور استقلال کے مظاہرے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔
تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

مظفرآباد- 4اگست ۔ 2021(ایل پی پی):: پاکستان تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوگئے۔ آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 13 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے رائے شماری کرائی گئی۔ ایوان نے کثرت رائے سے سردار عبدالقیوم نیازی کو منتخب کرلیا۔ اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ عبدالقیوم نیازی کو 33 جب کہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔ اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ایم ایل اے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ۔ وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے 5 امیدواروں کے انٹرویوز لیے تھے جن میں سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود، خواجہ فاروق، اظہر صادق اور عبدالقیوم نیازی شامل تھے۔ پہلے پہل عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں تھے لیکن پھر ان کا نام اچانک سامنے آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان امیدواروں کے انٹرویوز میں ان سے ماحولیات، سیاحت، معیشت، قومی و بین الاقوامی معاملات، سرحدی معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں سوالات کیے تھے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار انوارالحق آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر اور ریاض گجر ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے تھے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا

مظفرآباد۔ 4اگست ۔ 2021(ایل پی پی): آزاد کشمير اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا ليا جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق اسپیکر اور چوہدری ریاض ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ وزيراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، تحريک انصاف کے سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس کو پسندیدہ اميدوار قرار دیے جا رہے ہیں۔
ملک کی بہتری کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں: وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد۔3اگست2021 (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں، کسی بھی معاشرے میں قانون کی بالادستی کے لئے اخلاقی اقدار بہت اہم ہوتی ہیں، پاکستان میں دو بڑے خاندانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، گزشتہ تین سال سے طاقتور طبقے کو قانون کے طابع لانے کی جدوجہد کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا قیام عمل میں لائے، غریب ملکوں کی اشرافیہ منی لانڈرنگ سے سالانہ اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پاکستان کے بارے میں اکرام سہگل کی کتاب ”اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکرام سہگل محب وطن لکھاری ہیں اور ان کی تصنیفی کاوش کو سراہتے ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب اشرافیہ بدعنوان ہوتو ملک بدحال ہوجایا کرتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن جانتا تھا، اس لئے اپنی الگ سیاسی جماعت بنائی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو زمین پر انصاف کے لئے بھیجا ہے، جب اشرافیہ بدعنوان ہوتو ملک بدحال ہوجایا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب ملکوں کی اشرافیہ منی لانڈرنگ سے سالانہ اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کرتی ہے، سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتا تھا، اوائل میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے شمولیت کی دعوت دی، نواز شریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے انسانیت کے لئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا، قومیں ہمیشہ انہیں یاد رکھتی ہیں جو ان کے لئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں، ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالی کی طرف سے ملتی ہے، کسی بھی کام اور بڑے مقصد کے لئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، جن کے موثر استعمال کی ضرورت ہے، ملک کی ترقی کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کی ضرورت ہے، ملک میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے جس کے فروغ کے لئے کام کی ضرورت ہے،
ہمارے شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈ سے بڑھ کر خوبصورت ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں، اللہ تعالی نے انسان کو زمین پر انصاف کے لئے بھیجا ہے، کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا قیام عمل میں لائے اور ملک کی بہتری کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد۔ 2اگست2021:آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے۔ ٹیکنو کریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں پر پولنگ بھی آج ہوگی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، پی ٹی آئی کی امتیاز نسیم، صبیحہ صدیق، تقدیس گیلانی کے علاوہ پیپلزپارٹی کی نبیلہ ایوب اور مسلم لیگ (ن) کی نثاراں عباسی بھی منتخب ہوئیں۔
عرب پارلیمنٹ کے صدر پانچ روزہ دورے پر پاکستان

اسلام آباد۔1اگست2021 (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ عرب پارلیمنٹ کا وفد دورے کے دوران صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کرے گا۔
ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کیلئے عرب پارلیمنٹ اور پاکستان کے ایوان بالاکے مابین باہمی سمجھوتوں کی یاداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔پارلیمانی وفد کو سینیٹر برائے مہمان دار ی ثنا جمالی نے ایئرپورٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سینیٹرثنا جمالی نے کہا کہ عرب پارلیمنٹ ایک انتہائی اہم فورم ہے، دوطرفہ تعاون اور باہمی روابط کو فروغ دینے کیلئے راہیں ہموار کرنا مشترکہ مقصد ہے۔
سمندری لہروں سے بجلی بنانیوالی دنیا کی طاقتور ترین ٹربائن

اسکاٹ لینڈ۔31جولائی2021: سمندری لہروں سے بجلی بنانے والی دنیا کی طاقتور ترین ٹربائن نے پیداوار شروع کردی، خوبصورت ڈیزائن والی اس ٹربائن کا وزن 680 ٹن ہے جو اگلے 15 برس تک دوہزار گھروں کو بجلی فراہم کرے گی۔ اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے پرے نصب اس ٹائیڈل ٹربائن کو آربیٹل او ٹو کا نام دیا گیا ہے جس پر دس سال سے تحقیق جاری تھی، اس کی مکمل تیاری اور تنصیب میں 18 ماہ کا عرصہ صرف ہوا ہے۔ اپنے غیرمعمولی اسٹرکچر کی بنا پر یہ دو میگا واٹ بجلی بناتی ہے جسے مئی میں سمندر میں اتارا گیا اور اب زیرآب کیبل کی تنصیب کے بعد ٹربائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
لہروں کی آمدورفت سے اس کا اندرونی نظام اوپر نیچے اٹھتا ہے اور کسی ٹربائن کی طرح کام کرتے ہوئے بجلی بناتا ہے۔ لہریں ماند پڑجاتی ہیں تو اس کی پنکھڑیاں گھوم کر بجلی بنانا شروع کردیتی ہیں اور ظاہر ہے یہ کام سمندر کی تیزہواؤں کی بدولت ہی ممکن ہوتا ہے۔ اسے آربٹل او ٹو نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ماحول دوست بجلی بنانے کا ایک بہت حوصلہ افزا منصوبہ ہے جس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ زمین کے 70 فیصد رقبے پر سمندر موجود ہے۔ اسے ایک طرح کی زیرِ آب ٹربائن بھی کہا جاسکتا ہے جو سمندر لہروں کے نشیب وفراز کے تحت کام کرتی ہے۔ اسے سہارنے کے لیے چار مقامات پر آہنی زنجیریں لگائی گئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی کی ملاقات

اسلام آباد۔30جولائی2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اکتوبر 2021 میں سعودی عرب کی میزبانی میں ’’مڈل ایسٹ گرین ا نیشی ایٹو ‘‘کے موضوع پر ہونے والے سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے باضابطہ دعوت دی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو کا اعلان رواں سال کے آغاز میں کیاگیا تھا ، جو وزیراعظم پاکستان کے کلین و گرین پاکستان اور 10 ارب سونامی ٹری منصوبے سے مطابقت رکھتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ماحولیات میں تبدیلی سے متعلق اپنی حکمت عملی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے بھی ایک دوسرے سے قریبی تعاون کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کو اس سربراہ اجلاس میں دی جانے والی دعوت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعتراف ہے۔
ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔29جولائی2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے، افغان عوام جس حکومت کا بھی انتخاب کر یں گے، پاکستان ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے گا، میری حکومت کا موقف ہے کہ افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان کسی بھی خانہ جنگی کے اثرات پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ہونگے، بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کے اقدام کو واپس لینے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے تک بھارت سے بات چیت اور سہ فریقی افغان امن عمل میں اس کی شمولیت کو قبول کرنا ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیرا عظم ہائوس میں افغانستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جو پاک افغان یوتھ فورم کےزیر اہتمام پاک افغان کنکلیو میں شرکت کےلئے پاکستان میں ہیں ۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، اورسینیٹر فیصل جاوید بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے ملاقات میں وفد کے اراکین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں ہے ، ہماری پالیسی یہ ہے کہ افغانستان کے عوام جس کو بھی منتخب کرتے ہیں ، پاکستان اس کے ساتھ بہترین تعلقات رکھے گا۔
طالبان کی طرف سے افغان شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ طالبان جو کررہے ہیں یا نہیں کررہے ، اس کا پاکستان کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ، ہم نہ تو اس کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی ہم طالبان کے ترجمان ہیں ۔ افغانستان امن عمل میں بھارت اور پاکستان کے اشتراک کے متعلق سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 میں اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا، نہ صرف یہ بلکہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے نئے باب کا اغاز کیا،
پاکستان 1948 سے کشمیریوں کے حقوق کے تحفط کیلئے عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کررہا ہے، جب تک بھارت اپنے 5 اگست کے اقدام کو واپس نہیں لیتا اور کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا جس کے تحت کشمیری جب تک اقوامِ متحدہ کے تفویض کردہ حقِ خود ارادیت کا اظہار نہیں کرتے تب تک کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے، تب تک بھارت سے بات چیت اور پاکستان کیلئے اس کے سہ فریقی افغان امن عمل میں شمولیت کو قبول کرنا ممکن نہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا،
صدر اشرف غنی سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن حالیہ بیانات میں افغان رہنمائوں نے پاکستان کو افغان بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کیونکہ پاکستان نے پہلے امریکہ اور پھر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے طالبان کو قائل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی ہے۔ خطے کا کوئی اور ملک پاکستان کی کوششوں سے برابری کا دعویدار نہیں ہو سکتا، جس کی تائید امریکی نمائندہِ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی کی ہے۔ پاکستان میں سول اور عسکری اداروں کے افغانستان امن عمل میں ایک پیج پر ہونے کے سوال کے جواب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں غلط تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو عسکری ادارے کنٹرول کرتے ہیں جو بدقسمتی سے سراسر بھارت کا پھیلایا ہوا پراپیگنڈاہے،
میری حکومت کی خارجہ پالیسی گذشتہ پچیس سالوں سے میری پارٹی کے منشور کا حصہ رہی ہے، میرا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔ پچھلے پندرہ سالوں سے پارٹی سربراہ کی حیثیت سے اور پچھلے تین سالوں سے حکومت میں رہ کر میں اپنے موقف پر قائم ہوں اور حکومت کو اس موقف پر عسکری اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
پاکستان ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے مگر بھارت امن نہیں چاہتا کیونکہ وہ اس وقت آر ایس ایس کے نظریے کے زیرِ تسلط ہے جو نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت میں مسلمانوں، دیگر مذاہب کے ماننے والوں اور اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک کر رہے ہیں یہی محرکات بھارت کے ساتھ امن میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1948 میں سو قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ استصواب رائے کے ذریعے یہ فیصلہ کریں کہ وہ پاکستان کا حصہ بنتے ہیں یا بھارت کا اس حق کے حصول کے لئے کشمیریوں نے جدوجہد شروع کی لیکن 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اس کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کردیئے،
جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال نہیں کرتا ہم سہ فریقی مذاکرات بھارت کے ساتھ شروع نہیں کرسکتے جس میں افغانستان بھی شامل ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نےہمیشہ کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر حل ہوگا، پاک فوج نے بھارت کے ساتھ امن سے متعلق میرے تمام اقدامات کی حمایت کی ہے، یہ بھارت ہی ہے جو امن نہیں چاہتا کیونکہ اس وقت بھارت کو آر ایس ایس نظریات کی حامی جماعت کنٹرول کررہی ہے جو پاکستان مخالف اور مسلم مخالف ہے،
گاﺅ ماتا کے پیروکار مسلمانوں کو گلیوں میں مار رہے ہیں اور ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کا موقف ہے کہ افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، اگر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خانہ جنگی جاری رہتی ہے تو اس کے اثرات پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ہونگے، جب ہم دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بنے تو اس کے اثرات ہمارے قبائلی علاقوں پر پڑے، اور اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، ہم مزید خانہ جنگی کے متحمل نہیں ہوسکتے، خانہ جنگی کی صورتحال میں مزید افغان مہاجرین پاکستان آئیں گے، 20 سال سے فوجی حل کے ذریعے افغانستان میں امن لانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو، طالبان اور افغان حکومت ملکر ایک مشترکہ حکومت بنائیں یہی واحد حل ہے، افغان عوام جس کا بھی انتخاب کرے پاکستان ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے گا، پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ لگائی، اس پر بہت خرچہ آیا، تقریبا 90 فیصد سرحد پر باڑ لگ چکی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے معاملہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تفتیش اور افغان سفیر کی بیٹی کے موقف میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے موقف، سیف سٹی کیمرہ فوٹیج اور ٹیکسی ڈرائیور کے بیان میں ہم آہنگی نہیں ہے، افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی تفصیل موجود ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جس ٹیکسی پر افغان سفیر کی بیٹی نے سفر کیا، اس ٹیکسی اور ڈرائیور کی معلومات موجود ہیں
کشمیر میں ن لیگ کی حکومت اور الیکشن کمیشن, دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں: وزیراعظم

تراڑکھل۔ آزادکشمیر۔23جولائی2021: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت اور پسند کا الیکشن کمیشن ہے، ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں۔ آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے بے حد قربانیاں دیں اور بار بار اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے ، پورا یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی، کہا جارہا ہے کہ میں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انشااللہ ریفرنڈم ہوگا اور کشمیری فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کس کے ساتھ رہنا ہے، کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کروائے گی کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد، ابھی سے الیکشن میں دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے، ن لیگ نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا، آزاد کشمیر میں آپ کی حکومت ہے، عملہ آپ کا ہے، الیکشن کمیشن آپ کا اور آپ کی پسند کا ہے، تو دھاندلی ہم کیسے کریں گے، پورا یقین ہے الیکشن ہارنے کے بعد ن لیگ دھاندلی کا رونا روئے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جم خانہ کلب میں ایک موٹا ساآدمی میچ کھیلنے آگیا اس کا نام نوازشریف تھا، اس نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، وہ جب میچ کھیلنے آتا تھا تو اپنے ایمپائر لاتا تھا، جب نوازشریف آؤٹ ہوتا تھا تووہ ایمپائر نو بال کردیتے تھے، ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا ایمپائر ہو، میں کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر لے کرآیا، ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں الیکشن سسٹم ٹھیک کریں، لیکن اپوزیشن کوئی جواب نہِیں دیتی، ٹیکنالوجی میں فوری رزلٹ آجاتا ہے ،ووٹ چوری نہیں ہوتے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں کا دور دیکھ لیں اور ہمارا دور دیکھ لیں، نواز شریف نے مودی کو شادیوں پر بلایا، نواز شریف نے نیپال میں مودی سے خفیہ میٹنگ کی تھی، وہ اپنی فوج سے ڈرا ہوا تھا، آج کل تو بڑی فوج کی تعریفیں ہورہی ہیں میں دیکھ رہا ہوں، زرداری کو پیسہ بنانے سےوقت ملتا توکشمیر کی بات کرتا، کشمیر کمیٹی پر ایک ڈیزل بیٹھا تھا، میری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں غربت کم کروں، کھانے پینے کی چیزوں میں سبسڈی دیں گے۔
عید قربان پرملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد-22جولائی2021: عید قربان کے موقع پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔فرزندان توحید اپنے مویشی اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ قربانی کا یہ سلسلہ کل عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے کنٹرول روم قائم کیے ہیں اور بڑے ڈمپنگ اسٹیشن بھی بنائے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں کو ذیلی سیکٹرز میں تقسیم کرکے صفائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
بلدیاتی اداروں کی جانب سے لاکھوں ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے آلائشیں سڑکوں گلیوں میں پڑے ہونے کی شکایات موصول ہونے پر بروقت کارروائی کی جارہی ہے اور ان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، جس پر حکومت نے عید کے موقع پر عوام سے کورونا ایس اوپیز (ضابطہ کار) پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان میں دہشت گردوں کے سلیپرسیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے: پاک فوج

راولپنڈی.17جولائی2021: ترجمان پاک فوج بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، لیکن ہم افغانستان میں قیام امن کے ضامن نہیں ہیں، اس کا فیصلہ وہاں کے فریقین نے ہی کرنا ہے کہ انہوں نے مستقبل میں کس طرح چلنا ہے۔ ہم نے افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر پوری تیاری کر رکھی ہے، کیوں کہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا، پاکستان کا امن افغانستان کے امن و استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بدامنی اور لڑائی کی وجہ سے پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی باقیات اور سلیپر سیلز کے دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے، اور دوسری جانب بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے، حالیہ دہشتگردی کے واقعات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کی طویل جنگ لڑی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 86 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک بھر میں ردالفساد آپریشن شروع کرایا، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں آپریشن کیے، اس میں بے مثال کامیابیاں ملیں، ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
میجرجنرل بابر افتخار نے کہا کہ مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کے لیے ہم نے بہت تیاری کی ہے، ملکی سرزمین کسی کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے، پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد باڑ لگا چکے ہیں، پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، بارڈر پر جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ہے، مغربی سرحد کی فینسنگ افغانستان کے لیے بھی بہترہے، پاک ایران سرحد پر بھی فینسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، قبائلی اضلاع میں پولیس اور لیویز کی تربیت کی نگرانی فوج کر رہی ہے، ایف سی کی استعداد کار میں بھی بے مثال اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 150 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں ، آپریشن بھی ہو رہے ہیں جن میں اب تک 42 دہشتگردوں کو مار چکے ہیں، پاکستان میں تمام نو گو ایریاز ختم کر دیئے، آپریشن جارحانہ انداز میں کر رہے ہیں، اور دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، وثوق سے کہتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد موجود نہیں، افواج پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر طرح تیار ہے، ہمارے جوان دہشت گردوں کو ختم کیے بغیر دم نہیں لیں گے۔
Blaming Pakistan ‘unfair’ as Afghan unrest an outcome of military solution, PM tells Ghani

TASHKENT (Uzbekistan), July 16, 2021 (APP): Prime Minister Imran Khan on Friday asked Afghanistan to consider Pakistan as a ‘partner of peace’ rather than blaming it for the ongoing unrest, which he said was the ‘outcome of using a military solution by the United States instead of a political one’. “Blaming Pakistan for what is going on in Afghanistan is extremely unfair…Peace in Afghanistan is our foremost priority,” the prime minister said, in response to the speech of Afghan President Ashraf Ghani at the conference on ‘Central and South Asia Regional Connectivity, challenges and opportunities’ held at Congress Centre.
Rejecting the assertions of President Ghani made against Pakistan for “not supporting peace”, the prime minister categorically stated that Pakistan did not want turmoil in its neighbourhood because peace was in its own interest. “Mr Ghani, I want to make it clear to you that Pakistan will be the last country to think about supporting turmoil and unrest in Afghanistan,” he said. The prime minister said Pakistan would continue to support reconciliation in Afghanistan and urged the Afghan stakeholders and the international community to gear up efforts for a “politically negotiated settlement”.
He mentioned that due to the decades-long conflict in Afghanistan, Pakistan suffered heavily in terms of its 70,000 casualties besides facing huge economic instability. As Pakistan’s economy was recovering following a difficult phase, he said, the country wanted peace in its neighbourhood to ensure the completion of development projects for the betterment of the entire region. Imran Khan said Pakistan had made every effort for peace in Afghanistan, including bringing the Taliban to the dialogue table. However, he said the right time to engage the Taliban in negotiations was way before the pullout of the U.S. troops from Afghanistan.
“Why would the Taliban listen to Pakistan at a time when they are gaining victory after the withdrawal of troops,” he pointed out, adding that the U.S. always insisted on a military solution to the Afghan conflict. He said Pakistan was already hosting over three million Afghan refugees and did not have the capacity to bear another influx of refugees in the wake of further turmoil. Prime Minister Imran Khan along with the leaders and representatives of Central and South Asian countries, at the conference held in Tashkent.
The prime minister said in his yesterday’s meeting with President of Uzbekistan Shavkat Mirziyoyev, he discussed the ways how the neighbouring countries of Central Asia could support peace and stability in Afghanistan for the region’s prosperity. Imran Khan said another challenge to regional development was the “unsettled disputes” in South Asia, including the core issue of Jammu and Kashmir. “The unsettled disputes between Pakistan and India remain a challenge with Kashmir as the main issue,” he said, adding that unfortunately, because of such a situation, the huge potential of regional development remained untapped.
The prime minister said Pakistan believed in regional connectivity by promoting the land and sea linkages among the countries to boost economic activity. He said Pakistan’s Gwadar seaport had the potential to cater to the needs of Central Asia and South Asia as a regional transportation hub. The China Pakistan Economic Corridor (CPEC), he said, would prove a harbinger of development and prosperity for the region, benefiting the two regions. The conference gathered the President of Uzbekistan Shavkat Mirziyoyev, President of Afghanistan Ashraf Ghani, the foreign ministers and high representatives of the countries of Central and South Asia, and the heads of international and regional organizations and global financial institutions.
Earlier, Uzbek President Shavkat Mirziyoyev received Prime Minister Imran Khan on his arrival at the venue of Conference. Uzbek President Shavkat Mirziyoyev received Prime Minister Imran Khan on his arrival at the venue of Conference. The main objective of the forum was to strengthen historically close and friendly ties, trust and good-neighborliness between the states of Central and South Asia in the interests of all peoples and countries of both regions. During the plenary and the breakout sessions, the forum participants discussed the possibilities of promoting initiatives aimed at developing trade, economic, transport, communication and cultural and humanitarian cooperation in the context of further deepening regional connectivity.
Speaking to media at the forum, Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi said to ensure the development of the region, regional connectivity was of utmost importance. PM’s Special Assistant on National Security Dr Moeed Yusuf said Pakistan was moving from its geo-strategic to geo-economic position with an objective to ensure the region’s prosperity. Information Minister Fawad Chaudhry said the conference was being attended by 60 countries and would have a far-reaching impact on regional connectivity. He said Prime Minister Imran Khan in his talks with the Uzbek leadership proposed that a rail and road link be established between Tashkent and Gawadar.
Universal access to COVID-19 vaccine vital to defeat health crisis, revive global economy: PM

Islamabad, July 13, 2021 (APP): The prime minister said by the grace of Almighty Allah, Pakistan remained fortunate compared with other countries as the government through its policy of ‘smart lockdown’ and focus on the disadvantaged, had been able to somehow contain the virus. After managing precious lives and the livelihoods through Ehsaas socio-welfare programme, he said, Pakistan was making efforts to accelerate its vaccination campaign.
Imran Khan said the high-income countries injected $17 trillion to stimulate their economies while the developing countries were estimated to need at least $4.3 trillion to recover from the crises and implement the SDGs. They have so far unfortunately secured access to less than five percent of this amount, he added. He recalled that last September, he had proposed the creation of new IMF Special Drawing Rights as an effective way to generate development financing and welcomed the agreement to create $650 billion in new SDRs.
He endorsed the proposal of the IMF Director General to enable the high-income countries voluntarily reallocate a part of their unutilized IMF quotas, and stressed its urgent approval. He hoped that at least $150 billion would be reallocated to finance sustainable development projects and programmes in developing countries through the IMF, World Bank and other development banks and institutions. “The restructuring of high-cost debt is another essential instrument to provide fiscal space and development finance for the affected developing countries,” he added.
He pointed out that any “common framework” for debt restructuring should not involve protracted negotiations that could defeat the purpose of relief. Imran Khan emphasized on fulfillment of the commitments made to provide concessional and grant finance to developing countries, including the 0.7 percent Official Development Assistance (ODA) commitment, and the advanced IDA-20 window of $50 billion. “Similarly, fulfilment of the commitment made by developed countries to provide $100 billion per year in climate finance is vital, including for the success of the COP-26 in Glasgow,” he stressed.
He mentioned that the accumulated climate finance commitment now amounted to over $1 trillion, adding that the amounts offered for development cooperation, including ODA, could not be double-counted as part of the climate finance commitment. He stressed that at least, 50 per cent of the climate finance should be allocated for adaptation. “It would enable developing countries to implement their climate commitments in accordance with the principle of common but differentiated responsibilities,” he added.
The prime minister in this regard highlighted Pakistan’s landmark projects including the “Recharge” initiative and 10 Billion Tree Tsunami project, which he said could benefit greatly from such support. He called upon the countries to focus in their national and international development strategies on the target sectors including COVID recovery, human development, social protection, renewable energy, sustainable agriculture, climate change and digitalization. “Investment in sustainable infrastructure, which impacts 92 percent of the SDGs, must be a central part of development strategies,” he added.
He urged the UN to initiate a multi-stakeholder dialogue to mobilize the $1 trillion investment required annually in sustainable infrastructure besides attracting public and private investment through its SDG Investment Fair. Imran Khan said protectionist measures erected by some major economies in violation of the WTO agreements needed to be rescinded to check illicit finance flowing out of the developing countries must be halted. Endorsing the 14 recommendations of the FACTI Panel, he welcomed the proposal of the United States for a minimum global corporate tax to prevent profit shifting and tax evasion.
“We must focus on peaceful and just resolution of disputes and promote international cooperation for building a more equitable, stable and prosperous world,” he said. The theme of the 2021 High-Level Political Forum (HLPF) is achieving a sustainable and resilient recovery from the COVID-19 pandemic that puts us on a path for achieving the 2030 Agenda and the SDGs. The Prime Minister has been regularly addressing this theme at various international fora and has put forth several practical recommendations in that regard, many of which are in the process of implementation.
The HLPF discusses the policies that have been implemented so far to respond to the pandemic and its impacts. The HLPF is convened every year under the auspices of the UN Economic and Social Council (ECOSOC) – which is currently presided over by Ambassador Munir Akram, Permanent Representative of Pakistan to the UN in New York.
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے:صدرمملکت

کراچی۔11جولائی2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے،اہلِ کراچی کی حالت زار کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں کرچی شہر کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق مسائل کے حل کے لئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بھی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور ایم این اے آفتاب صدیقی نے شرکت کی۔صدرمملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی بچت اور محتاط استعمال کی ضرورت ہے،افسوس ہے کہ ماضی میں پانی کی بچت کے لئے کرچی میں کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا۔گورنر سندھ نے صدر کو کراچی میں پینے کے صاف پانی ، سیوریج ، ٹھوس کچرے کے انتظام ، نقل و حمل سے متعلق مسائل اور وفاقی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کی واضح علامات ظاہر ہو رہی ہیں، ملک میں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور وائرس کی بھارتی قسم کی وجہ سے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ عوام جلد سے جلد اپنے آپ کو کورونا سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں، عوام وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لئے این سی او سی کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مئوثر فیصلہ سازی سے پاکستان دوسرے ممالک کے برعکس سنگین صورتحال سے محفوظ رہا۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا وزیر اعظم عمران خان کو خط

مظفرآباد۔ 10جولائی2021: وفاقی وزراء کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس (ر)عبدالرشید سلیہریا نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کیئے جائیں۔ آئندہ جس امیدوار کے حلقہ میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قراردے دیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے گزشتہ ہفتے میر پور میں جلسہ کے دوران پیسے تقسیم کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جوبھی وفاقی یاصوبائی وزراء آئیں گے انہیں آزاد کشمیر کے انتخابات2021کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کہا جائے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق، آزاد کشمیر اور صوبائی حکومتیں ضابطہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ملکی جامعات مستقبل کے سلامتی سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ دیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک کی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی جامعات مستقبل کے سلامتی سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ دیں، اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی جامعات کی مہارت سے استفادہ کرنے کیلئے تعاون کو فروغ دیا جائے۔وہ جمعرات کو یہاں ایئر یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر مارشل ریٹائرڈ جاوید احمد نے صدر مملکت کو یونیورسٹی کی کارکردگی اور مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے ایئر یونیورسٹی کی کارکردگی اور مارکیٹ ضروریات کے مطابق طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ملک کی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، ملکی جامعات مستقبل کے سلامتی سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر توجہ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات انفارمیشن ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کام کریں۔
صدر مملکت نے اچھی شہرت کی حامل بین الاقوامی جامعات کی مہارت سے استفادہ کرنے کیلئے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ طلباء کی فکری صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تنقیدی سوچ اور تجزیاتی مہارت پیدا کرنا بہت اہم ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لئے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کشمیر الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے: مریم نواز

مظفر آباد-8جولائی2021: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کو حکومت کے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا اور اگر کشمیر کا الیکشن چوری ہوا تو شاہراہ دستور اسلام آباد پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے۔ چھتر کلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے دکھوں، تکالیف اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے، نواز شریف آپ کی آزادی اور حقوق کی جنگ لڑے گا، ایک سرکاری اہلکار نے ویڈیو میں کہا مریم نواز کو تباہ کر دیں گے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کشمیر جاؤ وہاں تمہیں کوئی خطرہ نہیں، کشمیر کیلئے دو منٹ کی خاموشی عمران خان نے آج بھی اختیار کی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ حکمران کہتےہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن ان سے اتنےخوفزدہ ہیں نوازشریف سےبات شروع اورختم کرتےہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، جو لوگ کشمیر کے الیکشن کو چوری کرنا چاہتے ہیں، وہ سن لیں کہ مسلم لیگ ن اب وہ ن لیگ نہیں رہی، ن لیگ کو تمہارے حلق سے چوری شدہ سیٹیں نکلوانے کا ہنر آگیا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما و کارکنان کو ووٹ چوری روکنا آگئی ہے، ڈسکہ کی سیٹ حکومت کے حلق سے نکلوائی تھی، 2018 کے بعد حکومت کو آج تین سال بعد بھی الیکشن چوری کی ضرورت پڑ رہی ہے، اگر تم نے ن لیگ کا کشمیر میں جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو آخر تک تمہارا پیچھا کریں گے، شاہراہ دستور پر کیمپ لگاکر بیٹھ جائیں گے، ووٹ چوروں کو الٹے پاؤں کشمیر سے بھاگنے پر مجبور کردیں گے۔
نیویارک فلیٹ کیس؛ آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

اسلام آباد ۔ 8جولائی2021: ہائی کورٹ نے نیویارک فلیٹ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے نیویارک فلیٹ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 28 جولائی تک منظورکرلی۔ عدالت نے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب پنڈی اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے توصحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب مفاہمت کی طرف جارہے ہیں یا مزاحمت کی طرف؟ جس پر زرداری نے کہا کہ بلاول سے پوچھیں۔صحافی نے آصف زرداری سے ایک اورسوال کیا کہ آپ سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ کمانڈربلاول ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے عدالت آنے کا؟ جس پرآصف زرداری نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ۔
آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ آپ بیمار ہیں تو یہیں ہیں اور نواز شریف لندن چلے گئے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے اور میاں صاحب کے ڈومیسائل میں فرق ہے۔ صحافی نے سوال کیا کیا اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں؟، تو آصف زرداری نے کہا کہ ہم بھی اسی ملک میں ہی رہتے ہیں۔

عمران خان کے امریکا مخالف بیانات محض ایک ڈرامہ ہے: فضل الرحمان

سوات- 4 جولائ 2021: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات محض ڈرامہ ہیں تم امریکا کو ایئر اسپیس دے چکے ہو عوام سے جھوٹ کیوں بولتے ہو؟ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بنانے سے قبل اور بعد میں بھی کوئی اہمیت نہیں، سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کے نہ آنے سے بخوبی اندازہ ہوجاتا ہے کہ عمران خان کی کوئی اہمیت نہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری حصہ ہیں، عمران خان آزمائے ہوئے اور چلے ہوئے کارتوس ہیں جنہیں بندوق میں دوبارہ رکھا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان امریکا اور جنرل مشرف کے خلاف بات کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ مشرف کے فیصلے غلط تھے تو جب مشرف فیصلے کررہا تھا تو تم نے اس وقت اختلاف کیوں نہیں کیا؟ تم ہی اس وقت مشرف کے سب سے بڑے سپاہی تھے، عمران خان نے ریفرنڈم میں مشرف کا ساتھ دیا اور کہا کہ ملک کے پاس مشرف کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں، امریکا کہتا تھا کہ مشرف ہمیں لوگ مہیا کرتا ہے تو تم مشرف کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں تم امریکا کے نمائندے ہو اور برطانیہ میں تمہارے جائز اور ناجائز اثاثے موجود ہیں، امریکا مخالف بیانات محض ایک ڈرامہ ہیں ، تم امریکا کو ایئر اسپیس دے چکے ہو عوام سے جھوٹ کیوں بولتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ امریکا کی دوستی کا ایک معیار ہے اور اس معیار پر وہی پورا اترتا ہے جو سی پیک کو متنازع بنائے، آپ نے سی پیک کو متنازع بناکر ملکی معیشت کو داؤ پر لگادیا، چین جیسے گہرے دوست کو ناراض کیا جس کی وجہ سے چین آج پاکستان کے بجائے ایران سے معاہدے کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان قوم ، نوجوان اور نئی نسل کو جتنا دھوکا دینا تھا وہ تم دے چکے ہو، عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے ہیں، عوامی پی ڈی ایم کی قیادت میں پرجوش ہیں اور ملک سے اسے ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، ایک پارٹی کے جانے سے پی ڈی ایم تحریک پر کوئی اثر نہیں ہوا، جلسے میں عوام کا سمندر اس بات کا ثبوت ہے۔
وادی نیلم میں لاہور سے آئے سیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مظفرآباد۔ 4جولائی 2021:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جورا کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے اور 2 بچے زخمی ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کار میں 7 افراد سوار تھے۔ 4 افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے۔ تمام افراد کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔
شناختی کارڈ سے جاں بحق ایک شخص کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی جس کا پتہ لاہور کا ہے اور وہ اس خاندان کا سربراہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ لاہور سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے کہ ان کی کار وادی نیلم کے علاقہ جورا میں دریائے نیلم میں جاگری۔
کم عمرسپاہیوں کی بھرتی کی امریکی فہرست میں پاکستان کی شمولیت مسترد

اسلام آباد-3جولائی2021: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ”چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ“ کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہرست میں شامل کرنا حقیقت پسندی سے انحراف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے امریکی رپورٹ پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا سی ایس پی اے لسٹ میں پاکستان کی بے بنیاد شمولیت پر نظرثانی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ امریکہ بچوں کو فوجی دستوں کے لیے استعمال کرنے والے مسلح گروہوں اور ان کی حمایت کے الزامات کی “قابل اعتماد معلومات” فراہم کرے گا۔ ترجمان کے مطابق رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکہ کی جانب سے ہمارے کسی بھی سرکاری ادارے سے مشاورت نہیں کی گئی ہے۔ہمیں اس حوالے سے نہ تفصیلات فراہم کی گئیں اور نہ ہی وہ معلومات دی گئی ہیں جن کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔
زاہد حفیظ چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ ان حالات میں پاکستان کواس فہرست میں شامل کرنا حقیقت پسندی سے انحراف یا ادراک کی غلطی کا عکاس ہے۔ چائلڈ سولجرز پروینشن ایکٹ کی فہرست میں پاکستان کا نام بغیر کسی بنیاد کے شامل کیا گیا ہے ۔ پاکستان کسی بھی غیر ریاستی مسلح گروپ کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی پاکستان میں کوئی ادارہ بچوں کو بطور سپاہی بھرتی یا استعمال کرنے میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی مسلح گروہوں اور دہشت گرد اداروں کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے. پاکستان انسانی اسمگلنگ کی لعنت کے خاتمے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد انتظامی اور قانون سازی کے اقدامات اٹھائے ہیں۔ان انتظامی اور قانون سازی کے اقدامات میں نیشنل ایکشن پلان 2021-25 بھی شامل ہے جس کی تیاری فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم نے مشترکہ طور پر تیارکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کے لیے بھی ٹھوس اقدامات کیے ۔ پاکستان 2007 سے رضاکارانہ طور پر امریکی حکومت کو ٹی آئی پی رپورٹ کے لئے معلومات جمع کروا رہا ہے ۔پاکستان ٹی آئی پی کی رپورٹس میں پیش کی گئی عملی سفارشات پر عمل درآمد کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔ پاکستان نے امریکہ کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سی ایس پی اے لسٹ میں پاکستان کی شمولیت پر نظرثانی کرے۔ پاکستان اس بات کی توقع کرتا ہے کہ امریکہ بچوں کو فوجی دستوں کے لیے استعمال کرنے والے مسلح گروہوں اور ان کی حمایت کے الزامات کی “قابل اعتماد معلومات” فراہم کرے گا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام امور پر تعمیری بات چیت کے لئے متعلقہ چینلز کے ذریعے امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔
آزاد کشمیراسمبلی میں مالی سال 2021-2022کا بجٹ پیش

مظفرآباد-25جون2021: آزادکشمیر کے وزیرِ خزانہ نے کُل 141 اعشاریہ 4 ملین روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا کُل تخمینہ 31500 ملین روپے لگایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیرِ خزانہ آزاد کشمیر نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کر رہی ہے، 5 سال قبل جو ترجیحات مقرر کی تھیں ان میں بیشتر پر عمل درآمد کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی آزاد کشمیر حکومت نے اپنے منشور کے 90 فیصد اہداف حاصل کر لیئے، آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی جارحیت کی شکار سول آبادی کی بھرپور کفالت کی ہے۔
وزیرِ خزانہ آزاد کشمیر نے کہا کہ انکم ٹیکس سے 22600 ملین روپے جبکہ دیگر ٹیکسز سے 8900 ملین روپے کی آمدن متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی اخراجات کے لیئے 28000 ملین روپے رکھے گئے ہیں، ترقیاتی میزانیے کیلئے رکھے گئے 28 ارب روپے میں سے 2 ارب روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔ وزیرِ خزانہ آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم گزشتہ مالی سال سے 14 فیصد زائد ہے۔ اس سے قبل آزاد کشمیر کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی، کابینہ نے فنانس بل کی منظوری بھی دی۔ مظفرآباد میں کابینہ اجلاس وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں آئی پی پی پیز پر ایک فیصد ٹیکس کی شق مسترد کر دی گئی۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: وزیر اعظم

اسلام آباد-25جون2021: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سےاچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاوَنٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون) روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10 ستمبر 2020 کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا تھا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے ہے۔ وہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹلز کے ذریعے بغیر کسی برانچ کا دورہ کیے پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، ان کھاتوں کے فنڈز مکمل طور پر قابل منتقلی ہوں گے اور انہیں اسٹیٹ بینک سے کسی پیشگی منظوری کے بغیر پاکستان سے واپس بھجوایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح سود کی پیش کش کرتی ہے۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے خریدار 5 سال کے لیے سرمایہ کاری کرے تو ڈالر میں سب سے زیادہ شرح سود 7 فیصد اور مقامی کرنسی میں 11 فیصد حاصل کرسکتا ہے۔
پاکستان امریکہ کواپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا: صدرعارف علوی

اسلام آباد۔25جون2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو افغانستان کے خلاف اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، ہم شروع سے افغان مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے حامی ہیں، عالمی برادری بھارت میں بلیک مارکیٹ میں یورینیم کی غیرقانونی فروخت کا سنجیدگی سے نوٹس لے، تابکار مادہ کا غلط ہاتھوں میں جانا انسانی جانوں اور اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے اتنے اہم واقعہ کو نظراندازکرنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایوان صدر میں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کورس کےغیرملکی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر کورس 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجی افسران نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70،000 جانوں اور 150 بلین ڈالر کے معاشی نقصان کی صورت میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔ افغانستان کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے کیونکہ افغانستان میں امن اور استحکام سے سب سے زیادہ فائدہ افغانستان کے بعد پاکستان کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طویل تنازع سے سب سے زیادہ متاثر بھی پاکستان ہوا ہے، افغانستان میں جنگ نے پاکستان کی معیشت اور سیکورٹی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان شروع سے افغان مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی رہا ہے، جنگ تنازعات کا حل نہیں ہے کیونکہ اس سے انسانی اذیت اور تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے۔ صدر مملکت نے شرکاء کو پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا میں مکمل لاک ڈاؤن نہ کرکے ہمدردانہ اور اچھا فیصلہ کیا، اس مشکل وقت میں احساس پروگرام کے تحت 1.5 کروڑسے زائد خاندانوں کو غربت اور افلاس سے بچانے کے لئے ہنگامی طور پر نقد امداد فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف علماء کرام، میڈیا اور پوری قوم کے تعاون سے کامیابی حاصل کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور علاقائی تجارت اور معاشی انضمام کے فروغ کے لئے کام کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خصوصی جیو اقتصادی پوزیشن کو بروئے کار لاکر خطے کا جیو اقتصادی مرکز بننے جارہاہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور آئی ٹی برآمدات کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح علاقائی رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے بھی چین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کے خلاف امریکہ کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے پاکستان کے دوست ممالک بالخصوص خطے کے ممالک کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے پاکستان کی میزبانی کی تعریف کی اور حکومت کی سماجی و اقتصادی کامیابیوں بالخصوص کورونا وبا سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔
حکومت نے خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کیلئے وافر فنڈز مختص کئے ہیں:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔25جون2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد کو بااختیار اور برسر روزگار بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرضوں اور سہولیات کی فراہمی کیلئے وافر فنڈز مختص کئے ہیں، ارکان قومی اسمبلی سمیت میڈیا اور سول سوسائٹی کو اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور رہنمائی پیدا کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کے چیک اور ہنر مند افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو انٹرپرینیئور شپ کی جانب راغب کیا جا رہا ہے اور ان کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے مواقع پیدا کرتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ میں بہتری سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے، موجودہ حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکسٹائل کے شعبہ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک میں ملازمت کے مواقع نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پروفیشنلز ملازمتوں کیلئے بیرون ملک گئے تاہم اب جو نوجوان مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر کلوڈنگ، نیٹ ورکنگ اور سائبر سیکورٹی سمیت دیگر ہائی ٹیک ٹیکنالوجی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وہ ملک میں رہ کر کام کریں تاہم وہ بیرون ملک بھی جا کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے 2018ء میں مصنوعی ذہانت اور کلوڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے آگاہ کیا تھا یہ ٹیکنالوجی چوتھا صنعتی انقلاب ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خواتین کو فنی تربیت فراہم کرنے میں کامیاب جوان پروگرام اور نیوٹیک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان پروگراموں کے تحت کم مدتی فنی تربیت سے نوجوانوں کو روزگار کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 80 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار پر توجہ دی، کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی نوجوانوں اور خواتین کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سے نہ صرف ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے بلکہ ملک سے غربت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
ماضی میں بینک جائیداد گروی رکھے بغیر قرضہ نہیں دیتے تھے اور زیادہ تر لوگ اس وجہ سے بینکوں میں قرضے کیلئے نہیں جاتے تھے تاہم اب اس پالیسی میں بڑی تبدیلی لائی گئی ہے اور نوجوانوں اور خواتین کو آسان شرائط پر قرضہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کو قرضہ دینے کیلئے وافر رقم مختص کی ہے تاہم اس میں سے خواتین نے پانچ فیصد بھی قرضہ نہیں لیا۔ معذور افراد کیلئے بینکوں کے پاس آسان شرائط پر قرضہ دینے کیلئے رقم موجود ہے تاہم آگاہی نہ ہونے کے باعث وہ اس سے استفادہ نہیں کرتے۔ حکومت نے 20 لاکھ معذور افراد کو ماہانہ دو ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے تاہم اب تک اس کیلئے ساڑھے تین لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے حالانکہ ملک میں ایک کروڑ کے لگ بھگ معذور افراد ہیں۔
انہوں نے ارکان قومی اسمبلی پر زور دیا کہ وہ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور رہنمائی فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا اور سول سوسائٹی نے کورونا وباء کے دوران احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اب وہ اس حوالے سے بھی لوگوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ کے حصول سے متعلق ان کی ویب سائٹ پر رہنمائی موجود ہے، خواتین کو قرضوں کے حصول سے متعلق کاروبار کی فزیبلٹی تیار کرنے میں معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گھر کیلئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کر رہی ہے،
بینک بجلی کے بل اور ماہانہ اخراجات کے ذریعے قسطوں کی واپسی کا تعین کر کے گھر کیلئے قرضہ کی رقم فراہم کرتا ہے۔ 8 ہزار ماہانہ قسط ادا کرنے کی سکت رکھنے والے اس سکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں اور یہ قرضہ مارکیٹ سے کم شرح منافع پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کلوڈ کمپیوٹنگ سمیت ہائی ٹیک ٹیکنالوجی کا دائرہ کار بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے بہترین کام کر رہا ہے۔ نیشنل سکلڈ یونیورسٹی کے پاس بہترین انفراسٹرکچر ہے وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کلوڈ کمپیوٹنگ کے فروغ سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا، یہ پروگرام قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ٹریلین ڈالر کی اکانومی ہے نوجوانوں کا اس طرف راغب ہونا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی کا بنیادی ستون ہیں، وہ ہنر مند بن کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات میں ذاتی دلچسپی لی اور مصنوعی ذہانت اور کلوڈکمپیوٹنگ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے حصول کیلئے 2 لاکھ خواتین نے قرضے کیلئے درخواستیں دیں، اڑھائی ہزار خواتین قرضہ لے کر اپنا کاروبار شروع کر چکی ہیں، اس سے پانچ ہزار لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب پروگرام کے تحت قرضے کی مجموعی رقم 100 ارب روپے میں سے 25 ارب روپے خواتین کیلئے مختص کئے ہیں۔ 21 بینک قرضہ فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ کیلئے آن لائن درخواست دی جاتی ہے، کوئی سیاسی عمل دخل نہیں۔ خواتین کاروبار کا منصوبہ تیار کر کے قرضہ حاصل کر سکتی ہیں۔ ایک لاکھ سے 10 لاکھ تک کا قرضہ شخصی ضمانت پر دیا جا رہا ہے جو وزیراعظم کا نوجوانوں پر اعتماد کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیا جائے گا، اس کیلئے عمر کی حد ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت نوجوانوں نے سب سے زیادہ لائیو سٹاک کے شعبہ کیلئے قرضہ کے حصول کیلئے درخواستیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ کی حد اڑھائی کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیوٹیک سید جاوید حسین نے کہا کہ ہنر مند پاکستان سکلز سکالرشپ اہمیت کی حامل ہے، ملک میں پہلی بار مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی سمیت ہائی ٹیک کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے۔ 25 ہزار نوجوان تربیت حاصل کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو اس پروگرام کے تحت تربیت دی جائے گی۔
فرسٹ وویمن بینک کی صدر شاہدہ جاوید نے کہا کہ ہمارے بینک کو خواتین کو ایک لاکھ روپے سے دس لاکھ روپے تک کے مجموعی طور پر 200 ملین روپے قرضے دیئے ہیں۔ میرا گھر میرا پاکستان سکیم کے تحت بھی قرضے فراہم کر رہے ہیں، خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے موبائل ایپ بھی شروع کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرنے والی کامیاب خواتین میں چیک اور سکلز سکالرشپ پروگرام کے تحت فنی تربیت حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
انتخابی نظام کومستحکم بنانا قومی ذمہ داری ہے: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد۔24جون2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے سیاسی حقوق دینے کے ساتھ ساتھ انتخابی عمل کو مزید شفاف، محفوظ اور غیر جانبدار بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتخابی نظام کو مستحکم بنانے کیلئے مل کر کام کرنا سیاسی جماعتوں اور متعلقہ اداروں کی قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان نے شرکت کی۔
اس موقع پرانتخابی قوانین میں بہتری کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلا س میں اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور دیگر شراکت داروں کے مابین اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے الیکشنز ایکٹ 2017 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کیلئے اس کی حمایت کی، اس مرتبہ بھی سیاسی جماعتو ں کی قیادت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے شفاف انتخابی عمل کے حوالہ سے عوام کے سیاسی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اسی تعاون کے جذبہ کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ موجودہ انتخابی قوانین میں بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کے عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلی سطح اجلاس

اسلام آباد۔23جون2021: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان سمیت سینیئر وفاقی وزراء شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی شریک تھے۔
اجلاس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد کے چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور انٹیلیجنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی
وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار

امریکی ٹی وی ایچ بی او کے پروگرام ایگزیوس کے اینکر جوناتھن سوان کو انٹرویو میں عمران خان نے یہ بات کہی۔ اینکر نے پوچھا کیا آپ امریکی حکومت کو اس بات کی اجازت دیں گے کہ وہ سی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سرحد پار القاعدہ، داعش اور طالبان کے خلاف انسداد دہشت گردی کارروائیاں کرے۔
اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل نہیں، کسی صورت نہیں، ہم امریکا کو پاکستانی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی طرح کی کارروائی کیلئے کوئی اڈہ نہیں دیں گے۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی اینکر کو یہ دو ٹوک جواب وائرل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا یہ انٹرویو پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 3 بجے نشر ہوگا۔
بلوچستان اسمبلی شدید احتجاج کے باوجود مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش

بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت بلوچستان نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے دوران مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جہاں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کیا۔صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے بجٹ تقریر میں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کا تیسرا سالانہ بجٹ 2021-22 اس مقدس ایوان کے سامنے پیش کرنا میرے لیے اعزاز اور مسرت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم اور وسائل بے شمار ہیں، آبادی اور وسائل کا یہ تناسب کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں ہم صوبے بھر میں ترقی اور خوش حالی کی مثبت سمت میں گامزن ہیں، معاشی اور سماجی اہداف کے حصول اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے ہمہ جہت اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال22-2021 کا بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ کا تسلسل ہے اور ان دونوں بجٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ وسائل مہیا کیے گئے بلکہ صوبے کے مجموعی صحت کے نظام پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال22-2021 کا بجٹ رواں مالی سال کے بجٹ کا تسلسل ہے اور ان دونوں بجٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ وسائل مہیا کیے گئے بلکہ صوبے کے مجموعی صحت کے نظام پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر کورونا کی وبا کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن اس سلسلے میں ہم نے ضروری اقدامات کیے ہیں اور اگلے مالی سال 2021-22کے لیے اس مد میں 3.637بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے 2.937بلین روپے کی گرانٹ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مختص شدہ اس فنڈ سے صوبے میں 5نئی جدید لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں گی۔
صوبائی بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی مالی سال کے کل بجٹ کا ابتدائی تخمینہ465.528 ارب روپے تھا اور نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال 21-2020 کا تخمینہ 387.016ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔بجٹ 22-2021 پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کےغیر ترقیاتی بجٹ کا کل حجم 346.861 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 189.196 ارب روپے اور ڈیولپمنٹ گرانٹس کی مد میں 48.025 ارب روپے صوبائی ترقیاتی پروگرام کے علاوہ رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی کل تعداد 1525 ہے، جس کے لیے 112.545 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں کی کل تعداد 2286 ہے، جس کے لیے 76.651 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ مالی سال 22-2021 میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مختلف محکموں میں 5 ہزار 854 سے زائد نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔
موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کا کردار اہم ہے:سنجرانی

اسلام آباد۔15جون2021 (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں، جدید دور میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نبردآزما ہونے کیلئے بنیادی معلومات و حقائق سے آگاہی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نو منتخب اراکین سینیٹ کو سینیٹ قواعد وضوابط سے آگاہی اور پارلیمانی امور سے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب اراکین سینیٹ کو ادارہ برائے پارلیمانی خدمات سے تربیتی عمل میں خوش آمدید کہتا ہوں، ایسے تربیتی پروگراموں کی انتہائی اہمیت ہے، نئے ممبران سینیٹ اور کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیلئے ایسے تربیتی کورس کا انعقاد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ایک منفرد ادارہ ہے اس سے مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملا، انتہائی محنتی اور تجربہ کار افسران نئے ارکین پارلیمنٹ کو ہر قسم کی رہنمائی فراہم کرنے کو تیار ہیں، اس ادارے سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور منیجمنٹ کی طرز پر کورسز متعارف کروا رہے ہیں، اس حوالے سے ایکٹ میں ترمیم بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان نے جمہوریت کے فروغ کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں ، جدید دور میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نبردآزما ہونے کیلئے بنیادی معلومات و حقائق سے آگاہی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات پارلیمنٹرین اور سرکاری افسران کی تربیت کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، 21 ویں صدی میں استعداد کار کو بہتر بنا کر مسائل کا حل وقت کی بنیادی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اور حکومت کی مرکزی مشینری کی حیثیت رکھتا ہے، پارلیمنٹرین کیلئے جدید دور کے تناظر میں چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے متعلقہ امور کی مہارت کا ہونا لازمی ہےنو منتخب اراکین سینیٹ کو آگاہی فراہم کر کے قانون سازی اور دیگر امور کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹری خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے مخصوص انتظامی کورسز بارے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات سے پارلیمنٹرین کو حقائق پر مبنی معلومات اور تحقیق فراہم کی جائیں تاکہ وہ موثر قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کر سکیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب اراکین کیلئے موثر قانون سازی کرنا اعزاز کی بات ہے جس کیلئے ہمیں سخت محنت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی عمل سے پارلیمنٹرین موثر معلومات حاصل کر کے سود مند قانون سازی کے ذریعے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ادارہ برائے پارلیمانی خدمات پارلیمنٹرین کیلئے اپنی خدمات کو موثر انداز میں پیش کر کے بہتری پیدا کرے گا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پپس محمد انور نے کہا کہ پارلیمانی امور تقریبا ہر ہائوس کیلئے یکساں ہیں لیکن اس حوالے سے پریکٹس مختلف ہے، ایسے پروگراموں کیلئے چیئرمین سینیٹ ہمیشہ فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں
نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کا بجٹ پیش کردیا

اسلام آباد۔ 13جون2021 :حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کا بجٹ پیش کردیا جس میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکیجز مہنگے کردیے، الیکٹرک گاڑیاں سستی، چھوٹے کاروبار کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کا آغاز کیا ہی تھا کہ اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ شروع کردیا اور شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے مک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی کے نعرے لگائے، اور نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرنے اور ڈیسک بجانے لگے جس کی وجہ سے اتنا شور ہوا کہ ایوان میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔
صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ ایک موقع پر تو اسپیکر کو خواتین اپوزیشن ارکان کو حکومتی بینچز سے ہٹانے کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کو طلب کرنا پڑا۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کے استحکام میں وقت لگا، سابق حکومت نے قرض لیکر زرمبادلہ کے ذخائر بڑھائے، لیکن موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوئی ہے، صنعت کی ترقی غیرمعمولی رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے آغاز میں پی ٹی آئی حکومت کو ورثے میں ملنے والی خراب معاشی صورتحال اور قرضوں و خساروں کا ذکر کیا تاہم انہوں نے کہا کہ قبرستان میں کھڑے ہوکر مردے اکھاڑنے سے بہتر ہے کہ باہر نکل کر قوم کو روشنی کی طرف لے جایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے استحکام کا مرحلہ کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے اور اب ترقی و استحکام ہدف ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال، ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جس سے آبادی کے بڑے حصے پر ٹیکس نافذ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس 12.5 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا جائے گا اور کچھ عرصے بعد 8 فیصد کیا جائے گا۔ آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی۔ قرآن پاک کی اشاعت کے لیے معیاری کاغذ کی درآمد پر بھی چھوٹ دے دی گئی۔ خود تلف ہونے والی سرنجز اور آکسیجن سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دے دی گئی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں موبائل فون اور ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے، برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی ایکسپورٹ اسکیم متعارف کروائی جارہی ہے جس کے تحت ایس ایم ایز و دیگر شعبے ڈیوٹی فری درآمدات کرسکیں گے جس کی معیاد بھی دو سال سے بڑھا کر 5 سال کی جارہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر شہری گھرانے کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیں گے۔ ہر کاشت کار گھرانے کو ہر فصل کی کاشت کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود قرضے دیں گے۔ اسی طرح ٹریکٹرز اور مشینی امداد کے لیے 2 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے دیں گے۔ کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپے تک سستے قرضے، ہر گھرانے کو صحت کارڈ اور ایک فرد کو مفت تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ گھر کی خریدار یا تعمیر میں مدد کے لیے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے جس کے لیے بجٹ میں 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ احساس پروگرام کے لیے 260 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینو فیکچرنگ کے لیے کٹس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے 1 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ مقامی طور پر بنائی گئی 850 سی سی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور VAT ٹیکس ختم کردیا گیا۔ ان پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کردی گئی۔
آئندہ بجٹ میں کتابوں، رسالوں، زرعی آلات اور 850 سی سی گاڑیوں کے سی بی یو کی درآمد کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اخراجات میں 14 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور 7523 ارب روپے رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ سال کا مجموعی بجٹ خسارہ 6.3 فیصد ہوگا جبکہ موجودہ سال کا بجٹ خسارہ 7.1 فیصد ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی ریونیو کا تخمینہ 7909 ارب روپے ہے اور ریونیو میں اضافہ کا ہدف 24 فیصد ہے، ایف بی آر کا ہدف 24 فیصد گروتھ کے ساتھ 5829 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے اور نان ٹیکس ریونیو گروتھ کا ہدف 22 فیصد رکھا گیا ہے، وفاقی ٹیکسوں میں صوبوں کا حصہ 2704 ارب روپے سے بڑھا کر 3411 ارب روپے کردیا ہے، صوبوں کو 707 ارب روپے اضافی دیے جائیں گے۔ شوکت ترین نے مزید کہا کہ وفاق کراچی کی بہتری کے لیے 98 ارب روپے دے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یکم جولائی سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس کو 14000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر ساڑھے سترہ ہزار روپے ماہانہ کیا جائے گا، اسی طرح گریڈ ایک سے پانچ کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاؤنس کو ساڑھے چار سو روپے سے بڑھا کر 900 روپے کیا جارہا ہے، کم آمدنی والے افراد پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے کم سے کم اجرت بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ میں اخراجات جاریہ 14 فیصد اضافہ کے ساتھ 6561 ارب روپے سے بڑھا کر 7523 ارب روپے کیا جارہا ہے، سبسڈیز کیلئے 682 ارب روپے رکھے جارہے ہیں۔
تھوک اور پرچون کاروباروں کے لیے پی او ایس مشینیں اس وقت 11 ہزار دکانوں میں نصب ہیں جنہیں 2 سال میں بڑھا کر 5 لاکھ ریٹیل دکانوں میں نصب کیا جائے گا جو ایف بی آر سے منسلک ہوں گی۔ حکومت ان مشینوں کی تنصیب مفت کرے گی۔ وزیر خزانہ کے مطابق کووڈ ایمرجنسی فنڈ کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ کورونا ویکسین کی درآمد پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جون 2022 تک دس کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ سی پیک کے 13 ارب ڈالر کے 17 بڑے منصوبے مکمل کر لیے گئے اور 21 ارب ڈالر مالیت کے مزید 21 منصوبے جاری ہیں، اسٹریٹجک نوعیت کے 28ارب ڈالر کے 26 منصوبے زیر غور ہیں، بجٹ میں کراچی لاہور موٹروے کی تکمیل ترجیحات میں شامل ہے۔
دفاعی اخراجات کی مد میں تنخواہوں اور پنشن سمیت دیگر اخراجات کے لیے 13 کھرب 70 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لیے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا جو کہ 9.8 فیصد ہے۔ بجٹ دستاویزات سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ڈیفنس سروسز کے لیے 13 کھرب 70 ارب روپے اور پاک فوج کے لیے 6 کھرب 51 ارب 54 کروڑ، ایئرفورس کے لیے 2 کھرب 91 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ پاکستان نیوی کی تنخواہوں و پنشن اور دیگر اخرجات کے لیے 1 کھرب 48 ارب 73 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ نئے سال کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 16 فیصد اور جی ڈی پی کا 2.8 فیصد ہے، جس میں سے پاک آرمی کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کا 7 فیصد ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آبی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 91 ارب روپے، داسو ہائیڈور پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے 57 ارب روپے مختص، دیامبر بھاشا ڈیم کے لیے 23ارب، مہمند ڈیم کے لیے 6ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں، جب کہ نیل جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے لیے 15ارب روپے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لیے 118 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے لیے ساڑھے سات ارب روپے اور داسو سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ری کلیمڈ اور استعمال شدہ لیڈ بیٹریوں پر سیلز ٹیکس ود ہولڈنگ نافذ کیا جارہا ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق جنوبی بلوچستان ترقیاتی پلان کیلئے 20 ارب روپے، گلگت بلتستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ پلان کیلئے 40 ارب روپے، گلگت بلتستان کو گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 47 ارب روپے، آزاد کشمیر کو گرانٹ ان ایڈ کی مدمیں60 ارب روپے، سندھ کو گرانٹ ان ایڈ کی مد19 ارب روپے ، بلوچستان کو این ایف سی کے حصے کے علاوہ گرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 10 ارب روپے، نئی مردم شماری کیلئے5 ارب روپے، لوکل الیکشن کے انعقاد کیلئے 5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انسداد جنسی زیادتی فنڈ قائم کیا جارہا ہے جس کے لیے 100 ملین روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 66 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے مزید 44 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں بعدازاں 15 ارب روپے اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے کے لیے 20 ارب، اسٹیل ملز کے لیے 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ مردم شماری کے لیے 5 ارب، مقامی حکومتوں کے الیکشن کے لیے 5 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 10 ملین روپے تک سالانہ ٹرن اوور والی گھریلو صنعت کو سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ سوتی دھاگہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کو بھی ختم کردیا گیا، صنعتی معیشت کو مزید تقویت دینے کے لیے رواں مالی سال ٹیکسٹائل سے متعلقہ اشیاء کی 164 ٹیرف ہیڈنگز پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کردیا گیا ہے، 300 سے زائد ایکٹیو فارما سیوٹیکل اجزاء کو کسٹمز ڈیوٹیز ادائیگی سے چھوٹ دے دی ہے۔ شوکت ترین نے بتایا کہ ٹیکس حکام کے آڈٹ اور انکوائری کرنے کے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال کو روکنے کےلیے ایف بی آر کی بجائے تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے مقرر کیا گیا جو 40 فیصد اضافہ ہے۔ اس میں سے وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 4 ارب 29 کروڑ، کابینہ ڈویژن کو56ارب2کروڑ روپے ، موسمیاتی تبدیلی 14ارب روپے، کامرس ڈویژن 30 کروڑ روپے، وزارت تعلیم و تربیت کیلئے9 ارب روپے، وزارت خزانہ 94ارب روپے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن 37 ارب روپے ، ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب94 کروڑ، وزارت انسانی حقوق 22 کروڑ، وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب، وزارت اطلاعات 1 ارب 84 کروڑ روپے، وزارت آئی ٹی 8 ارب روپے، بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2 ارب 56 کروڑ، وزارت داخلہ 22 ارب روپے، امورکشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے61ارب، وزارت قانون و انصاف 6 ارب، امور جہازرانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 95 کروڑ، وزارت انسداد منشیات کیلئے 33 کروڑ، وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب ، نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22ارب82 کروڑ، قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 4 کروڑ 59 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن 3 ارب 7 کروڑ روپے، وزارت منصوبہ بندی 99 ارب 25 کروڑ، سماجی تحفظ 11 کروڑ 89 لاکھ، ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے، سائنس و ٹیکنالوجی 8 ارب 11 کروڑ، آبی وسائل 110 ارب روپے، این ایچ اے 113 ارب 95 کروڑ روپے، پیپکو کے لیے 53 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر ضروریات و ایمرجنسی کیلئے 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ان کی نشست پر جا کر شاباشی دی۔ قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ سے ناانصافی ختم کی جائے: مراد شاہ

کراچی.6جون2021: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال کے مجوزہ وفاقی بجٹ پر اعتراضات اْٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا ہے۔ مراد علی شاہ نے عمران خان کو خط میں کہا کہ جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے، سندھ کے ساتھ متعصبانہ رویہ برتا جا رہاہے، وفاق کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظر انداز کر دیے گئے ہیں اور وفاقی حکومت کا ادارہ ایس آئی ڈی سی ایل سندھ میں ایسٹ انڈیا کمپنی طرز کی مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے خدشات تحفظات کو بار بار نظر انداز کیا جا رہا ہے، خدارا سندھ کے لوگوں کے ساتھ وفاقی حکومت کی زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں این ایچ اے کی پنجاب کیلیے22 سندھ کو صرف دو سکیمز دی گئی ہیں اور حکومت سندھ کی سفارش کردہ سڑکوں، فراہمی و نکاسی آب کی بیشتر سکیمیں مسترد کردی گئی ہیں۔
مرادعلی شاہ نے وزیراعظم کومطلع کیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں سندھ کو خیبر پختونخوا سے کم منصوبے دیئے گئے ہیں، بدقسمتی سے سندھ کو وفاق نے ترقیاتی منصوبوں میں بھی نظرانداز کررکھا ہے۔ سیہون جامشورو شاہراہ کیلئے سندھ نے وفاق کو2017 میں 50 فیصد رقم دی تھی مگر 4 سال گزرنے کے باوجود این ایچ اے نے سیہون جامشورو شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں کی۔ مرادعلی شاہ نے آئندہ مالی سال کیلئے وفاق سے پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اس کا حق دیں۔
وزیراعلیٰ نے خط میں کراچی میں فراہمی آب کے میگا منصوبے کے فور سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ لگتا نہیں کہ بروقت مکمل ہوسکے گا اور مختص بجٹ ضائع ہونے سے پہلے استعمال ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پنجاب کو 86ہزار605ملین کے اور سندھ کو صرف4ہزار808ملین کے منصوبے دیئے ہیں جواونٹ کے منہ میں زیرے کے مترداف ہیں، وفاقی حکومت نے پنجاب کے صوبائی روڈ سیکٹرز کی سکیمز کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دیے سندھ کو کوئی سکیم نہییں دی گئی، دوسری طرف صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر یونین کونسل سطح پر غیر معیاری کام کروائے گئے ہیں ، 2017کے وفاقی بجٹ میں سندھ کے 27اور 22-2021میں صرف 6سکیمز شامل کی گیئں،سندھ کے ساتھ موجودہ وفاقی حکومت نے ناانصافی کا تسلسل برقرار رکھاہوا ہے۔
مرادعلی شاہ نے کہاکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین کے آرٹیکل 156کی خلاف ورزی کی گئی ہے،سندھ کو وفاق کی اکائی سمجھتے ہوئے اس کا جائز حق دیاجائے اورپی ایس ڈی پی میں تعصب و انصافی ختم کی جائے اور وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ وفاقی حکومت نے کراچی میں 31 اعشاریہ 19 ارب روپے سے آئی ٹی پارک کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے 12 اضلاع میں فروغِ تعلیم کا 27 اعشاریہ 16 ارب کا 5 سالہ منصوبہ نئے وفاقی بجٹ میں شامل
پاکستان نے درجہ حرارات میں کمی کے حوالہ سے دنیا کے مقابلہ میں زیادہ کام کیا ہے:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔5جون 2021(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے امیر ترین ممالک نے گلوبل وارمنگ کے مقابلہ کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔ پاکستان نے درجہ حرارات میں کمی کے حوالہ سے دنیا کے کسی بھی دیگر ممالک کے مقابلہ میں زیادہ کام کیا ہے۔ ہفتہ 5جون 2021ء کو منائے جانے والے اقوام متحدہ کے ” ماحولیات کے سالانہ عالمی دن ” کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے ، حالیہ سالوں میں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور شدید سیلابوں سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ جن کی وجہ سے لاکھوں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑتی ہے جبکہ سیلاب سے زرعی رقبہ بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوال کیا کہ ،کیا ترقی یافتہ دنیا نے اس حوالہ سے مناسب کام کیا ہے؟ جس کا جواب نفی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دشمن گیسز کا زیادہ اخراج ترقی یافتہ ممالک میں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے گیسوں کے اخراج کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ایکسوسسٹم کی بحالی کی دہائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکوسسٹم کو پہنچنے والے نقصان کے خاتمہ اور اسکی بحالی کیلئے تیز تر اقدامات کی ضرورت پر زوز دیا ۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں بحالی کے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ بھی شامل ہے اور اس سلسلہ میں رواں ہفتہ کے دوران وزیر اعظم نے اس مہم کے تحت اربوں درخت لگائے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران جنگلات میں مسلسل کمی کے بعد گذشتہ پانچ سال میں ماحولیات کی بہتری کے جامع اقدامات کئے ہیں تاکہ قدرت کے سرمایہ کی کمی پر قابو پایا جا سکے تاہم اس حوالہ سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک نے ضرورت سے زیادہ کام کیا ہے تاکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافہ اور ماحولیات کے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ترقی پذیر ممالک نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں جبکہ انہوں صحت و تعلیم جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کہا کہ پاکستان کی آمدن اور جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان نے کسی اور ملک کے مقابلہ میں زیادہ کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکولوجیکل کی بحالی کے منصوبوں کے علاوہ پاکستان نے گرین فنانسنگ کی عالمی شرح میں اضافہ کیلئے بھی جامع اقدامات کئے ہیں تاکہ ماحول دوست منصوبوں کی فنانسنگ بڑھائی جا سکے اور ایندھن کیلئے لکڑی کے استعمال پر انحصار کو کم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے شجر کاری کے پاکستان کے نئے منصوبوں کی مالیت کا تخمینہ 500ملین ڈالر لگایا ہے تاہم کاربن کی قیمت کے تناسب سے دیکھا جائے تو اس سے استفادہ 2.5ارب ڈالر تک بڑھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین فنانسنگ اور قدرتی اثاثہ جات کی بحالی کیلئے ترقی پذیر ممالک نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات کے تحفظ سے آپ اپنے عوام کو زیادہ فائدہ دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھوکی عوام ماحولیات کی اچھی حفاظت نہیں کرسکتی ۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ٹوٹنے سے اہم ترین معاملے کی تحقیقات لٹک گئی

لاہور۔5جون2021:راولپنڈی رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ٹوٹنے سے اس اہم ترین معاملے کی تحقیقات لٹک گئی ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی جو کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ، ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی جہانگیر احمد اور ڈپٹی کمشنر انوار الحق پر مشتمل تھی۔ سید گلزار حسین شاہ کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا تھا۔ کمیٹی کو 3 ٹی او آر کے تحت تحقیقات کرنا اور اس سلسلے میں 3 الگ الگ رپورٹس پیش کرنا تھی۔ پہلی رپورٹ میں کمیٹی کو منصوبے میں کمیشن اور رشوت خوری کے الزامات کو ثابت کرنا تھا۔ دوسری رپورٹ میں اس منصوبے میں کی گئی کرپشن کی وجہ بننے والی پالیسی سقم کی نشاندہی کرنا تھی جب کہ تیسری رپورٹ میں راولپنڈی کے لئے ترقیقاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تجاویز دینا تھی۔
کمیٹی نے اپنی پہلی رپورٹ تیار کی لیکن اس رپورٹ پر کمیٹی ہی کے ایک رکن سابق ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط سے انکار کردیا۔ جس پر حکومت نے انہیں ناصرف کمیٹی سے نکال دیا بلکہ ان کا تبادلہ بھی کردیا۔ انوار الحق کے تبادلے کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی عملی چور پر ٹوٹ گئی ہے۔ کمیٹی کو عید الفطر کے فوری بعد اپنی دیگر 2 رپورٹس حکومت کو پیش کرنا تھیں لیکن کمیٹی کے دوبارہ قیام کے لیے پنجاب حکومت نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جب کہ کمیٹی کے کنوینئر کمشنر سید گلزار حسین شاہ بھی کوئی فیصلہ نہ کرسکے۔ جس کے بعد اب اس میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات مکمل طور پر لٹک چکی ہے۔
2017 اس وقت کی پنجاب حکومت نے راولپنڈی پر ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے 40 کلومیٹر کی رنگ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا‘ اس سلسلے میں تمام ضابطے کی کارروائی مکمل ہوگئی تھی تاہم 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں نئی حکومت برسراقتدار آگئی اور یہ منصوبہ ٹھپ ہوگیا لیکن گزشتہ برس یہ منصوبہ اچانک فعال ہوا اور اس میں 26 کلومیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ اس منصوبے سے کم از کم 10 ہاؤسنگ پراجیکٹس کو غیر ضروری طور پر اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔معاملے میں کرپشن کی خبر ملنے پر وزیر اعظم نے اس کا نوٹس لیا اور کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمود احمد کو ہٹا کر سید گلزار حسین شاہ کو تعینات کردیا۔ وزیر اعظم نے انہیں تحقیقات کا حکم دیا، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے کمیٹی بنائی۔
کمیٹی نے اپنی پہلی رپورٹ میں چند سیاسی شخصیات، ریٹائرڈ فوجی اور سول بیوروکریٹس کو فائدہ پہنچانے کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رنگ روڈ کے 2017 میں منظور شدہ نقشے میں تبدیلی کے ذریعے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچایا گیا تھا۔سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود احمد اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے دو ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمود احمد اور دیگر اہلکاروں نے 2017 کی نیسپاک کی جانب سے بنائی جانے والی الائنمنٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اٹک لوپ اور پسوال زگ زیگ کو غیر قانونی طور پر شامل کرکے اردگرد کے علاقوں میں درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا تھا جس میں کئی میں وہ بے نامی دار مالک بھی تھے۔
کینیڈا نے بھارت اور پاکستان پر سفری پابندیوں میں 30 دن کی توسیع کردی

ٹورنٹو۔ 22مئی2021:کینیڈا نے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پاکستان اور بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید 30دن کی توسیع کر دی ہے، کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سفری پابندی میں توسیع30 دن کیلئے کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 21جون تک ہوگا، فیصلہ ملک میں کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے کیا گیا،ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی دونوں ممالک سے آنے والی براہ راست پروازوں پر ہے تاہم مسافر اب بھی پاکستان اور بھارت سے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں کسی تیسرے ملک سے آنا ہوگا،کینیڈا میں داخل ہونے سے پہلے مسافر جہاں سے پرواز بھر رہے ہوں ، وہاں سے کورونا منفی ٹیسٹ لانا ہوگا۔
مافیااین آراولینےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوگا: وزیراعظم

پشاور-20مئی2021: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارے مافیا اکٹھے ہوکر مجھے سے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں، مافیا این آراو لینے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ صنعتی ورکرز کے لئے رہائشی منصوبےکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پر اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں، ریاست مدینہ دنیاکی تاریخ کاسب سے بڑاانقلاب تھا، جب بھی قوم نبیﷺ کےراستے پرچلتی ہےتوبہت ترقی کرجاتی ہے، پاکستان کےخواب کےبارے کسی نے سمجھایاہی نہیں، ماضی میں کسی نے بھی مزدور طبقے کیلئے نہیں سوچا، بڑوں کیلئے این آر او اور غریب جیلوں میں جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، 2013کے بعدخیبر پختون خوا غربت میں کمی آئی، خیبر پختونخوا میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی گئی، ہمارے 5سال پورے ہونے پر صحت کا انقلاب آئے گا، خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے پاس ہیلتھ کارڈ موجود ہے، کورونا کی موجودہ لہر فلیٹ ہو چکی، احتیاط جاری رکھی تو سیاحت سمیت سب شعبے کھل جائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے الیکشن کا نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے سوچا ہے، اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لے لی ہے، پانچ سال بعد دیکھناچاہتا ہوں کہ کمزورطبقے کوہم نے کیسے اوپر اٹھایا ہے، عام آدمی کو گھر بنانے کیلئے اب بینک قرضے دیں گے، ایک آدمی جتنا گھر کا کرایہ دیتا ہے اتنی اس کی بینک کی قسط ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی پہلااصول ہے، امیراورغریب کےلیےالگ الگ قانون سےپاکستان تباہ ہوا، پاکستان میں غریب کیلئےجیل اورطاقتورکیلئےاین آراوہے، سارے مافیا اکٹھے ہوکر مجھے سے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں، مافیا این آراو لینے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، میں کبھی اس مافیا کو این آر او نہیں دوں گا، ملک سے بھاگنے والے زیادہ دیر نہیں بچیں گے ان کو واپس لے کر آئیں گے، لندن بیٹھے مافیاز کو بھی جلد پاکستان لائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کمیشن بنانے کے لیے ڈیم کی بجائے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے گئے، مہنگے منصوبوں سے بجلی خریدیں یا نہ خریدیں، ادائیگی کرنا پڑتی ہے، ماضی کی حکومتوں نے جلد بازی میں معاہدے کرکے آئی پی پیز سے پیسے کھائے، جس قیمت پر بجلی بن رہی ہے اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے، 2023 تک گردشی قرضہ 1455 ارب روپے پر پہنچ جائے گا- ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتے ہیں، 2028 تک 10 بڑے پانی کے پراجیکٹ مکمل ہو جائیں گے، مہنمد ڈیم 2025 میں مکمل ہوجائے گا، ہمیں اناج پیدا کرنے کے لیے زمینوں کو سیراب کرنا ہے، اس ڈیم سے17 ہزار ایکڑ سیراب ہو جائےگی، اور پشاور کو اس ڈیم سے 300 ملین گیلن پانی ملے گا، یہ ڈیم ہمیں آج سے 50سال پہلے بنانے چاہیے تھے۔
پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔18مئی 2021(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے، ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی جانب سے بریفنگ کے دوران کیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے ملک میں فنون کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنے کالج کے کردار سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل کالج آف آرٹس پر زور دیا کہ کالج انتظامیہ کالج کی رسائی میں اضافہ کیلئے اعلیٰ شہرت کے بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کیلئے فنون کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت تعلیم کے شعبے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معاشی و معاشی ترقی کیلئے انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، طلباء کو تعلیم تک سستی اور آسان رسائی دینے کیلئے آن لائن تعلیم کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد اور کالج کے احاطے میں آسان رسائی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد-17مئی2021: قومی اسمبلی اجلاس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مسجد اقصی پر اسرائیلی بربریت کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس فلسطین کے نام کرنے کا اعلان کیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی قرارداد پیش کی جس کو منظور کرلیا گیا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا جمعہ کو یوم القدس منانے اور حکومت سے آگے بڑھ کر کشمیراور فلسطین کا مقدمہ لڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی بدترین سفاکی زوروں پر ہے، ماضی میں فاشسٹ ہٹلر جہاں تھا، آج وہاں نیتن یاہو کھڑا ہے، غزہ میں الجزیرہ چینل کی بلڈنگ کو گرتے دنیا نے دیکھا، اس طرح کی سفاکی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے اوسلو معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، یاسر عرفات، منہان بھیگن کو نوبل پرائز ملے لیکن آزاد فلسطین کا قیام آج تک نہ ہو سکا، کشمیر کی طرح فلسطین کی قراردادوں کو بھی ٹھکرا دیا گیا، فلسطین میں قتل عام اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا رواج جڑیں پکڑ رہا ہے، قومی اسمبلی کو آج 22 کروڑ عوام کی دلوں کی آواز بننا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر خدانخواستہ ایسی ہلکی سی حرکت کوئی اسلامی ملک کرتا تو پھر کیا عالمی طاقتیں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھتی؟ اگر کوئی اسلامی ملک ایسا کرتا تو فوری جنگ مسلط کر دی جاتی اور ہر قسم کی پابندیاں لگا دی جاتیں، آج عالمی میڈیا خاموش ہے، اس کی زبان کو تالے لگ گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہا کہ ہماری پہلی ذمہ داری فلسطین میں سیز فائر کرانا ہے، سلامتی کونسل اور او آئی سی میں پاکستان کے تاریخی موقف پر رجحان بڑا واضح دکھائی دے رہا تھا، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین ملکر امریکہ جارہے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں یہاں چین کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چین نے سلامتی کونسل کو یکجا کرنے کی کوشش کی، سلامتی کونسل کے تمام ممبران قائل ہو چکے تھے لیکن بدقسمتی سے امریکا نے ویٹو کرکے راستے میں رکاوٹ ڈالی، امریکہ فی الفور سیز فائر کراسکتا ہے، امریکہ تنہا جو کردار ادا کرسکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔ وزیر خارجہ نے جنرل اسمبلی کا اجلاس اور امریکہ سے اپنا کرادار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان مسئلہ فلسطین پر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قائدانہ کردار ادا کرے گا اور ایوان سے وعدہ ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے، مانتا ہوں راستے کٹھن ہے، عالمی دنیا کا دہرا معیار ہے لیکن سچائی میں بڑا وزن ہوتا ہے۔
حکومت کا پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد16۔مئی2021: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کل سے بحال کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ فورم نے عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ فورم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا، ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی جنہیں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان

مظفر آباد-14مئی2021: وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے آزادکشمیر میں رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے پاکستان میں عید کے متنازعہ اعلان پر تنقید کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں اپنی رویت ہلال کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ اگر مولانا پوپلزئی کے ساتھ ہی عید منانی تھی تو رویت ہلال کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر فلسطین میں مظالم امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، انشاء اللہ سری نگر ہمارا دارالحکومت بنے گا، کشمیر ہمارے خمیر میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب دونوں جانب کشمیری مل کر عید منائیں گے۔
پاکستان بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

اسلام آباد۔13مئی2021: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی اور کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے، نماز کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے علاوہ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔ کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیرکے تحت کراچی سمیت سندھ بھرکی مساجد،امام بارگاہوں اورعید گاہوں میں نمازعید الفطرکی ادائیگی کی گئی۔ مساجد انتظامیہ کے علاوہ نمازی اوراہل خیر مساجد میں کورونا ایس اوپیز کے تحت سہولت کی فراہمی کے لیے سرگرم رہے، مساجد اورعید گاہوں میں ایس او پیز کی نگرانی کے لیے ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔
حفاظتی اقدامات پراٹھنے والے اخراجات کیلیے وزارت مذہبی امورسندھ یا محکمہ اوقاف کی جانب سے کوئی مالی مدد نہیں کی گئی۔ جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، عید الفطرکے موقع پرنمازیوں کوکورونا کی وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے مساجد کی انتظامیہ باجماعت نمازعید کی ادائیگی کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے مرکزی داخلی دروازوں پر سینی ٹائزر گیٹ کی بجائے کولڈ واٹر کولر پیڈسٹل پنکھے(اسپرے فین ) نصب کیے گئے جو سینٹائزر گیٹس کا کام کر رہے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینی ٹائزر پنکھوں سے نمازیوں پر ڈیٹول ملے پانی اور دیگر کیمیکل کے محلول کا اسپرے کیا گیا ہے، ان اقدامات کا مقصد کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہے، نمازیوں کے لیے مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے سے قبل ہاتھ صابن سے دھونے کے لیے دروازوں کے باہربھی انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی گئی۔


سندھ میں جتنے پیسے خرچ ہوئے اسے پیرس بن جانا چاہئے تھا: چیف جسٹس

اسلام آباد6مئی2021: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی تعلیم، صحت سے متعلق رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی جس کے دوران حکومت سندھ نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں پر اخراجات سے متعلق اپنی رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت نے یہ رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے کہا کہ حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خطیر رقم کرنے کا ذکر کیا ہے، جتنے پیسے آپ نے خرچ کرنے کا بتایا ہے سندھ کو تو پیرس بن جانا چاہئے تھا، سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 2013 اور 2017 میں تعلیم پر دو ہزار 6 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے، اس طرح تو سندھ کے تعلیمی اداروں کو ہارورڈ بن جانا چاہئے تھا، جتنا پیسہ خرچ کیا سندھ میں اسکولوں کی صورت میں محلات تعمیر ہو جانے چاہئے تھے اور شرح تعلیم سو فیصد ہونی چاہئے تھی، سندھ میں سارا پیسہ تو تنخواہوں میں جاتا ہے، ایڈوکیٹ جنرل سندھ کیوں پیش نہیں ہوئے؟۔
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو عدم پیشی پر تحریری جواب جمع 15 دن میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے دوران سول ایوی ایشن کی وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئی۔ وکیل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ جعلی لائسنس والے 40 پائلٹس کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمات درج ہوچکے، انہوں نے امتحانات میں اپنی جگہ کسی اور کو بٹھایا تھا، امتحانات کیلئے سول ایوی ایشن کے ملازمین کو پیسے بھی دیے گئے، پائلٹس کی جانب سے جعلی لائسنس کیلئے دیے گئے پیسے کی منی لانڈرنگ بھی ہوئی، یہ بہت بڑا اسکینڈل ہے جس میں کئی لوگ ملوث ہوں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپکو ٹرائل کورٹ کیلئے گواہ ملیں گے نہ ہی شواہد، تمام پائلٹس اور ملزمان عدالتوں سے باعزت بری ہوجائیں گے، شواہد نہ ہونے پر 90% ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔
وکیل سول ایوی ایشن نے بتایا کہ ملزمان کے حوالے سے منی ٹریل بھی مل چکی ہے، عبوری چالان جمع ہوُچکا اور گواہان بھی موجود ہیں، پائلٹس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر کیا ہوتا ہے عدالت کو اس سے سروکار نہیں، عدالتیں صرف فائل دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو مقدمات کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی اور کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد۔1مئی2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزدوروں اور محنت کشوں کے احترام اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی تحریک ہر طرح کے امتیازات اور حقوق کی پامالیوں کے خلاف جدو جہد کے لئے مشعل راہ ہے،حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ان کا تعاون ناگزیر ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں میں بہتری اور پاکستان کی پائیدار ترقی کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے احترام اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی جدو جہد کو خراج تحسین پیش کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مزدوروں کی جدو جہد معاشرتی ناانصافی، چائلڈ لیبر، جبری مشقت، رنگ، نسل، مذہب یا صنفی بنیاد پر تفریق اور ہر طرح کی پامالی کے خلاف مشعل راہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین کی تشکیل سے بہت پہلے اسلام نے مزدوروں کے حقوق اور وقار کو حرمت دی ، ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی زندگی میں مزدور کے وقار اور حقوق کے احترام کی متعدد مثالیں ملتی ہیں، اسی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ مزدور اور آجر پیداوار کے عمل میں شراکت دار ہیں اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے مزدور اور آجر کا تعاون ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان مزدوروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح واقف ہے، کوویڈ 19 سے پیدا ہونے والی صورتحال میں حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا نے محنت کش اور مزدور طبقہ کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے، ایسے میں حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو فوری امداد دے کر مدد کی۔
صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھیں گی۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ اس موقع پر ملک کے مزدور اور آجر طبقے پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان کو تعاون اور ترقی کی علامت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ہم معاشرے میں مساوات، سماجی و معاشی انصاف کے فروغ اور چائلڈ لیبر، بچوں سے مشقت اور ہر طرح کے امتیازات کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ ملک بھر کے محنت کشوں کے اچھے مستقبل اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں۔
انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم سے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت ہو گی:صدر مملکت

اسلام آباد۔29اپریل2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے آئی ووٹنگ کے نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جدید سیکورٹی خصوصیات کی حامل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے، انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم سے نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت ہو گی بلکہ مجموعی انتخابی عمل میں بھی بہتری آئے گی۔ وہ جمعرات کو یہاں ایمرجنگ ٹیکنالوجیز برائے انٹرنیٹ ووٹنگ کے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وزیر ریلوے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز ، سیکریٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی، قائمقام چئیرمین نادرا خالد لطیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان خضر عزیز اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے ملک میں انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے آئی ووٹنگ کا نظام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ جدید سیکورٹی خصوصیات کی حامل الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم متعارف ہونے سے جہاں سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی وہاں اس سے ملک کے مجموعی انتخابی عمل میں بھی بہتر ی آئے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی عمل کی ساکھ محفوظ بنانے کیلئے انتخابی سامان کی سیکورٹی اور دیگر عوامل کو فول پروف اور شفاف ہونا چاہئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ِسائنس و ٹیکنالوجی ،سینیٹر شبلی فراز نے وزارت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری کیلئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور متعلقہ ادارے بشمول کامسیٹس، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن مشترکہ طور پر مشین کے ابتدائی ماڈل پر کام کر رہے ہیں جو جلد تیار ہو جائے گا۔ اجلاس میں طے پایا کہ نادرا الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں آئی ووٹنگ میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ہفتہ وار اجلاس بلائے جائیں گے۔ صدر مملکت نے ووٹنگ مشین کا ابتدائی ماڈل تیار کرنے پر وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعظم کو کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش

اسلام آباد-27مارچ2021: وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا پھیل رہا ہے ،احتیاط بہت ضروری ہے، کوویڈ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔
وزیراعظم کو کورونا ویکسی نیشن سےمتعلق بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 سال سےزائد کےافراد کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں، عوام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔
وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد-25اپریل2021: وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں- تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
حکمراں کرپشن کرے تو قوم مقروض ہوکر تباہ ہوجاتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد-25اپریل2021: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر خصوصیویڈیو پیغام میں سیاسی جدوجہد، مقاصد اور اہداف کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ تھا لیکن صرف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آیا تھا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں جو دنیا بھر سے تصدیق شدہ ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کی وجہ سے کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی کے پاس انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کی گنجائش بچے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک بڑی مشکل سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا اگر سعودی عرب، یواے ای اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ ہوجاتے۔ مجھے اپنی ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔
حکومتی کارکردگی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارا سات آٹھ ماہ سے سرپلس میں جا رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ نے بھی زبردست پر فارمنس دی جب کہ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے اور ملک میں سیمنٹ کی پیدا وار ریکارڈ ہوئی ہے۔ حکومت کے مستقبل کے پلان سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو نئے شہر اور دو ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔ کل سے کسان کارڈ کا پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔ اسمال اور میڈیم انڈسٹریز کو خصوصی رعایتیں دے رہےہیں اور کمزور طبقے کیلیے پہلی بار گھر بنا رہے ہیں۔
اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری جدوجہد کا بنیادی مقصد امیر اور غریب کےلیے قانون کی برابری ہے، اپنی طویل سیاسی جدوجہد میں کبھی ہار نہیں مانی، بطور کرکٹر گراونڈ میں سیکھا جو آخری گیند تک ہار نہیں مانتا، اسے شکست نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ریاست مدینہ کے نمونے پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے، قانون کی بالادستی اور ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام اور کارکنان کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مبارک باد بھی دی۔
پاکستان میں زراعت، سیاحت اور جنگلات کے شعبہ میں انقلاب لارہے ہیں:وزیر اعظم

اسلام آباد۔ 21اپریل2021:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں زراعت، سیاحت اور جنگلات کے شعبہ میں انقلاب لارہے ہیں،پاکستان کے نادرن ایریاز سیاحت کے اعتبار سے قدرتی خوبصورتی سے مالامال ہیں،شندور،چترال گلگت روڈ سے اس شعبہ میں انقلاب آئے گا۔وزیر اعظم عمران خان بدھ کو پشاور میں پشاور درہ آدم خیل شندور روڈز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع ہر وزیر اعلی کے پی کے محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی لائیں گے،فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کریں گے،زعفران اور زیتون کی کاشت کریں گے،سیاحت کے حوالے سے علاقوں کی زوننگ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات اگانے سے ملک کی آمدن بڑھے گی،اس سے ماحولیاتی حدت میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لئے انفراسٹرکچر اور ریزارٹ بنائیں گے۔زونگ کے بعد یہاں بائی لاز بنائیں گےتاکہ ایک طریقہ کار سے یہاں ہوٹل بنیں۔سوئٹزرلینڈ میں ہمارے نادرن ایریاز کے مقابلے میں آدھا علاقہ بھی نہیں۔وہاں ایک ترتیب سے ہوٹل چراہ گائیں بنی ہیں اور وہ سالانہ 60 سے 80 ارب ڈالر صرف سیاحت سے کماتے ہیں جبکہ ہماری برآمدات 26 ارب ڈالر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ان علاقوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے،یہاں جنگلی حیات کا تحفظ کرنا ہے، نئی جگہیں دریافت کرنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں معاشرے کی خوشحالی کی نشاندہی کرتی ہیں۔اس کی ضرورت بھی ہوتی ہے تاہم اس کے لئے ترجیحات کی ضرورت ہے،ماضی میں حکمرانوں نے سیاحت کی جانب توجہ نہیں دی وہ اپنی سرگرمیاں لندن میں اپنے محلوں میں گزارتے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فون نے دنیا بدل دی ہے اب کسی بھی علاقے میں سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لئے اشتہارات اور فوٹوگرافرز کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے،وہاں پر جانے والے سیاح یہ کام کرتے ہیں۔کمراٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے سے دوہفتوں میں ایک لاکھ سیاح وہاں آئے لیکن انفراسٹرکچر کا فقدان تھا۔انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے نے سوات کو بدل دیا اب سردیوں میں بھی سیاح آتے ہیں،سیاحت سے پاکستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔
فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،مشترکہ قرارداد لانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی

اسلام آباد۔20اپریل2021: فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے معاملے پر مشترکہ قرارداد لانے کے لئے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کواسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں توہین رسالت معاملے پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے بطور پرائیوٹ ممبر یہ قرارداد پیش کی۔ مسلم لیگ (ن)اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے کہ اس اہم معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے۔ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کیلئے سپیشل کمیٹی ہونی چاہیے۔پاکستان کے ایوان زیریں میں پیش کی گئی اس تاریخی قرارداد میں کہا گیا کہ بین الاقوامی امور ریاست کو طے کرنے چاہیں، کوئی گروہ دبائو نہیں ڈال سکتا۔ تمام یورپی ممالک بالعموم اور فرانس بالخصوص کو اس معاملہ کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک سے اس معاملہ پر سیر حاصل بات کرتے ہوئے اس مسئلہ کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورموں پر اٹھایا جائے۔قرارداد کے متن میں مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
امجد علی خان نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست بھی کردی اور وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان نے معاملے پرپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنانی کی تحریک پیش کی۔ایوان نے خصوصی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کر لی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ قرارداد مشاورت سے لائی جانی چاہیے تھی، آپ نے قرارداد پیش کردی ہے، ہم اس پر غور کرکے آئیں گے، اس معاملے پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، ایک گھنٹہ دیں ہم قرارداد لے کر آئیں گے ، جو قرارداد دیں گے اس پر بحث کرائیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کے اعتراضات پر متفقہ قرارداد لانے کا کہتے ہوئے کہا کہ قرارداد ابھی منظور نہیں ہوئی ہے، اپوزیشن اس پر تجاویز دے دے، قرارداد پر مشاورت کرلیں اسے متفقہ آنا چاہیے۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ مورخہ 23 اپریل تک ملتوی کر دیا۔
یورپی اور مغربی ممالک ناموس کو رسالت ﷺکا معاملہ سمجھانا ہو گا: وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

اسلام آباد۔19اپریل2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سفیر کو نکالنے اور فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے فرانس کا کچھ نہیں بگڑے گا، یورپی اور مغربی ممالک ناموس رسالتۖ ﷺکے معاملے کو آزادی اظہار کا مسئلہ سمجھتے ہیں، فرانس کے بعد ہم اور کس ملک کے سفیر کو واپس بھیجیں گے، 50اسلامی ملکوں میں سے کہیں بھی اس طرح کے مظاہرے نہیں ہوئے نہ کسی نے سفیر کو واپس بھیجا، مسلم دنیا کو مل کر مغرب کو سمجھانا ہو گا کہ یہ آزادی اظہار کا مسئلہ نہیں ہے، میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں اور اس مہم کی قیادت کروں گا، گزشتہ ہفتہ کی صورتحال سے ملک کا بہت نقصان ہوا، باہر کے دشمن بھی اس صورتحال میں کود پڑے،4لاکھ ٹویٹس میں سے 70فیصد جعلی اکائوٹس سے کی گئیں، بھارت جعلی ویب سائٹوں کے ذریعے پروپیگنڈہ کر رہا ہے، (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمن کی جماعت بھی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے ساتھ مل گئے۔ پیر ک پاکستان ٹیلی ویزن پر و قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے
ہفتہ کے دوران افسوس ناک حالات پیش آئے، اس کے پیش نظر میں نے قوم سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، قیام پاکستان کے وقت پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کا نعرہ لگایا گیا۔ اس ملک کے بسنے والے شہری جتنے بھی گناہگار ہوں اور اسلام پر عمل کریں یا نہ کریں لیکن نبی کریمۖ ﷺدلوں میں بستے ہیں۔ دنیا میں کہیں بھی آپۖ کی شان میں گستاخی کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو نہ صرف ہمیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ واقعات کے دوران ایک جماعت نے ایسا رویہ اختیار کیا کہ جس سے ایسا تاثر ابھرا کہ انہیں باقی پاکستانیوں سے زیادہ نبی کریمۖ ﷺسے عشق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس وجہ سے ٹی ایل پی لوگوں کو سڑکوں پر نکال رہی ہے میرا مقصد بھی وہی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ ہمارے نبیۖ کی شان میں گستاخی نہ ہو لیکن طریقہ کار کا فرق ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پوری دنیا میں کہیں نبی کریمۖ ﷺکی شان میں گستاخی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ ٹی ایل پی والے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا جائے اور رابطے ختم کر دئیے جائیں۔ ہمارا اور ان کا مقصد یہ ہے کہ نبی کریمۖ ﷺکی بے حرمتی نہ کی جائے لیکن ہمارا طریقہ کار الگ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 1990ء میں سلمان رشدی نے کتاب لکھی جس میں نبی کریمۖ ﷺکی شان میں گستاخی کی گئی ۔ پاکستان میں عوام اس کے خلاف سڑکوں پر نکلے۔ امریکی سفارت خانے پر حملہ ہوا جس میں شہادتیں ہوئیں۔
اس کے بعد سے ہر چند سال بعد مغرب کے کسی نہ کسی ملک میں گستاخی کا واقعہ رونما ہوتا ہے جس کے خلاف ہمارے ملک میں بھی مظاہرے ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ردعمل آتا ہے لیکن کیا اس اپروچ سے کوئی فرق پڑا ہے؟ وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی بھی مظاہرے کر رہی ہے، پہلے بھی کیے ہیں لیکن کیا فرانس کے سفیر کو نکالنے یا تعلقات ختم کرنے سے یہ سلسلہ رک جائے گا، کیا کوئی گارنٹی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو جانتا ہوں اگر ہم ایسا ردعمل دیں گے تو کسی اور یورپی ملک میں ایسا کوئی واقعہ ہو گا کیونکہ انہوں نے اسے آزادی اظہار کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو کیا ہم پھر کسی دوسرے یورپی ملک کے خلاف بھی ایسا ردعمل دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پچاس سے زائد مسلمان ملکوں میں کہیں بھی ایسے مظاہرے نہیں ہوئے، نہ ہی کہیں سے فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیجنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ہمیں فرق پڑے گا۔ ہماری معیشت بڑی مشکل سے اوپر اٹھ رہی ہے، ہماری صنعت ترقی کر رہی ہے، روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، دولت کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ فرانسیسی سفیر کو نکال کر تعلقات توڑنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات توڑنا ہے۔ ہماری آدھی سے زائد ٹیکسٹائل کی برآمدات یورپی یونین میں جاتی ہیں، یورپی یونین سے تعلقات ٹوٹنے سے ہماری برآمدات کو شدید نقصان پہنچے گا، ہماری صنعتیں بند ہو جائیں گی جس سے غربت اور مہنگائی بڑھے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس صورتحال کا نقصان فرانس کو نہیں بلکہ ہمیں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو اڑھائی ماہ سے ہم مذاکرات کر رہے تھے اور نقصانات سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ اسمبلی میں لایا جائے ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ ہم یہ معاملہ اسمبلی میں لاتے ہیں لیکن ایک طرف مذاکرات چل رہے تھے تو دوسری طرف اسلام آباد آنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں اور اس دوران دھرنے کا اعلان کر دیا گیا، اس دوران مذاکرات ختم ہو گئے اور گرفتاریاں ہوئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس صورتحال سے ہمیں بہت نقصان پہنچا، پولیس کی 40گاڑیاں جلا دی گئیں، نجی املاک کو کروڑوں کا نقصان پہنچا، 4پولیس اہلکار شہید ،800زخمی ہوئے۔ پہلے روز 100سڑکیں بلاک کی گئیں اس سے جو نقصان ہوا وہ الگ ہے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر نہیں پہنچنے دئیے گئے جس سے لوگ جاں بحق ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس صورتحال میں باہر کے دشمن بھی کود پڑے۔ 4لاکھ ٹویٹس میں سے 70فیصدجعلی اکائونٹس سے کی گئیں۔ یورپی یونین ڈس انفارمیشن لیب نے پہلے ہی یہ انکشاف کیا تھا کہ 600جعلی ویب سائٹیس کے ذریعے بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، اس صورتحال میں 380 وٹس ایپ جعلی نیوز چلا رہے تھے ۔ جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمن بھی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لئے ساتھ مل گئے، (ن) لیگ بھی شامل ہو گئی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ سلمان رشدی نے جب ناموس رسالت ﷺ میں گستاخی کی تو نواز شریف وزیراعظم تھے۔ انہوں نے اس صورتحال پر کیا کیا اور کن عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھایا؟ آج انتشار پھیلانے کے لئے ساتھ مل گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ فرانس کو مظاہروں یا سفیر کو واپس بھیجنے سے فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میں مغرب کو سب سے بہتر سمجھتا ہوں، میں ان کی سوچ کو جانتا ہوں کیونکہ میں نے وہاں زندگی گزاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون 19ء میں او آئی سی کی 14ویں کانفرنس میں میں نے اسلامو فوبیا اور نبی کریمۖ ﷺکی ناموس میں گستاخی کا معاملہ اٹھایا اور تجویز دی کہ اسلامی دنیا کو مل کر مغرب کو سمجھانا چاہیے پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی دو بار یہ معاملہ اٹھایا، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن میں بھی یہ بات کی، فیس بک کے سی او کو خط لکھ کر زور دیا کہ فیس بک کو ناموس رسالت ﷺکے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔ وزیراعظم اعظم نے کہا کہ انہوں نے سارے مسلمان ملکوں کے سربراہان کو خط لکھا کہ اس معاملے پر مل کر ایکشن لینا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میری حکمت عملی یہ ہے کہ ہم مل کر اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت مختلف فورمز پر دنیا کو یہ سمجھائیں کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخی سے مسلمانوں کو کس قدر تکلیف پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اپنے نبی کی ایسی تکریم نہیں ہے جیسی ہم کرتے ہیں، نہ ہی وہ اپنے دین کے اتنے قریب ہیں، ہمیں دنیا کو یہ بات سمجھانے کے لئے مل کر کوشش کرنا ہو گی، تب ہی مغربی دنیا پر اثر ہو گا، اگر سارے مسلمان مل کر انہیں یہ بات سمجھائیں۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں یہودیوں کی مثال دی جنہوں نے اقلیت میں ہونے کے باوجود دنیا کو یہ سمجھایا کہ ہولو کاسٹ کے خلاف بات نہ کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج مغربی میڈیا ہولو کاسٹ کے خلاف بات نہیں کر سکتا۔ 4یورپی ملکوں میں ہولوکاسٹ کے خلاف بات کرنے پر جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ اگر یہودی اقلیت میں ہونے کے باوجود دنیا کو اپنی بات سمجھا سکتے ہیں تو کیا مسلمان مل کر دنیا کو ناموس رسالتۖ ﷺمیں گستاخی سے کیوں نہیں روک سکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم مل کر یہ کام کریں تو مغرب کو سمجھانا ممکن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 50مسلمان ملک مل کر یہ کہیں گے کہ اگر گستاخی کی گئی تو ہم ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے تبھی ہماری بات میں وزن ہو گا اور اثر کرے گی بصورت دیگر ہم ساری زندگی لگے رہیں ہم فرانس کو اس طرح نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے جو حکمت عملی اختیار کی ہے وہ اس کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں وہ اس مہم کی قیادت کریں گے اور ایک دن ہم یورپ کو یہ معاملے سمجھانے میں کامیاب ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہودی جو تعداد میں بہت ہی کم ہیں اگر انہوں نے دنیا کو اپنے موقف پر قائل کر لیا ہے تو ہم سوا ارب مسلمان بھی مل کر دنیا کو اپنی بات سمجھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ ان کی تائید کریں اور اس معاملے پر حکومت کی مدد کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو چیزیں ہو رہی ہیں ان سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے اس صورتحال سے دشمن کو فائدہ ہوا ہے، اپنا نقصان کرنے سے کسی مغربی ملک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی قوم سے بھی کہتا ہوں کہ اکٹھے ہوں، بڑی مشکل سے ہم ایسے مقام پر آئے ہیں کہ معیشت اٹھ رہی ہے، ملک درست سمت میں ہے، روپیہ مستحکم ہو رہا ہے لیکن ملک کے دشمن ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے باوجود ہم مشکل وقت اور صورتحال سے نکل آئے ہیں۔ ہمیں اپنی بہتر ہوتی ہوئی معیشت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔17اپریل2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے اہل مغرب مسلمانوں سے معافی مانگیں-نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف وہی معیار اپنایا جائے جو ہولوکاسٹ کے خلاف تبصرہ پر اپنایا جاتا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں سب پر واضح کر دوں کہ ہماری حکومت نےتحریک لبیک پاکستان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کےتحت جبھی کاروائی کی جب انہوں نے ریاستی عملداری کو للکارا اور کوچہ کو فسادسےبھرتےہوئےعوام اور قانون نافذ کرنے والےاداروں پر حملہ آور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین و قانون سےبالاترنہیں ہوسکتا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دائیں بازو کے انتہاء پسند سیاستدانوں سمیت اہلِ مغرب کا وہ طبقہ جو آزادئ اظہار کی آڑ میں جان بوجھ کر ایسی شرانگیزیوں کو ہوا دیتا ہے، واضح طور پر اخلاقی احساس اور حوصلے سے محروم ہے کہ اس آزار پر 1.3 ارب مسلمانوں سے معذرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان انتہاء پسندوں سے معافی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ مغربی حکومتوں سےبھی میرا مطالبہ ہےکہ وہ ہمارے رسولِ پاک ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کےخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دیکر قائم کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا

اسلام آباد۔18اپریل2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ سینیٹر شبلی فراز اور شوکت فیاض ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ہفتہ کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں میں ردوبدل کرتے ہوئےشوکت فیاض ترین کو وزیر خزانہ اور سینیٹر شبلی فراز کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی زمہ داری تفویض کی گئی ہے
کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔17اپریل2021 (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے،کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی اور تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا تو انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کارروائی کی گئی۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اور پاکستانی تارکین وطن کو واضح کرنا ہے کہ ہماری حکومت نے صرف تحریک لبیک پاکستان کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت اس وقت کارروائی کی جب انہوں نے ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا اور پرتشدد راستہ اختیار کرتے ہوئے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کئے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔
سربراہ کالعدم ٹی ایل پی کی کارکنوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل

لاہور-16اپریل2021: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی نے دھرنے اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں سے گھروں کو جانے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا بیان پوسٹ کیا ہے جس کے مطابق کارکنوں کے نام پیغام میں حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ تمام احتجاجی جلسے اور سڑکوں کی بندش کو فوری ختم کیا جائے، تمام کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد:15اپریل2021 (اے پی پی): وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کا لعدم قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم نےتحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظورکرلی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سرکلر سمری وفاقی کابینہ نے بھی منظور کرلی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اور کالعدم قرار دینے کی منظوری انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے۔
سمری میں ہے کہ تحریک لبیک کی پُرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے، جب کہ اس کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی۔
ٹی ایل پی کا ملک کے اہم شاہراہوں پردھرنا، بدترین ٹریفک جام

اسلام آباد/ کراچی: تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ سعدرضوی کی گرفتاری کے بعد ملک کے اہم شہروں میں مظاہرین کی جانب سے دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے موٹروے 22 مقامات سے بند کردی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق مظاہرے کی وجہ سے ٹیکسلا سے کھاریاں، گجرات سے کھاریاں اور گجر خان سے کھاریاں تک جی ٹی روڈ بند ہے۔ راولپنڈی سے پشاور، سدہوک، اور لاہور اوکاڑہ سیکشن مولان والا بائی پاس سے بند ہے۔ تحریک لبیک کے کارکنوں کا پاکستان کو آزادکشمیر سے ملانے والے منگلاپُل کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، کارکنان ریلی کی شکل میں چوک شہیداں سے منگلا کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔
ٹی ایل پی کارکنان نے کراچی میں بھی نمائش چورنگی، بلدیہ ٹائون، ٹاور، فرانسیسی سفارت خانہ کلفٹن، فریسکو چوک، جامع کلاتھ، ایئر پورٹ ناتھا خان پل، فائیو اسٹار چورنگی، کورنگی 4 نمبر، سہراب گوٹھ، گورنر ہائوس، ملیر،بن قاسم ٹائون اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جب کہ لاہہور میں بھی 23مقامات پر دھرنا جاری ہے ۔ ٹی ایل کی جانب سے کراچی، لاہور راولپنڈی و اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر دھرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
دریں اثنا جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ’ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا اثاثہ ہے، بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک اقدام ہے، اگر انہیں رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا

کراچی۔12اپریل2021: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کا بھیجا گیا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔ پکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے شرکاء نے پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور کو جاری کردہ شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنای۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ جس پر شرکا کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں،عزت سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے۔
کوئی قانون سے بالاتر نہیں، مافیاز کو قانون کی گرفت میں لارہے ہیں: وزیراعظم

لاہور-9اپریل2021: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی مافیا ز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کررہےہیں، لیکن کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے سے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لارہے ہیں۔ لاہور میں نیا پاکستان منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستا ن منصوبے سے متعلق قانون پاس کرنے میں 2 سال لگے، مورگیج فنانسنگ صفر اعشاریہ دو فیصد تھی، منصوبے سے متعلق قانون پاس نہ ہوتا تو بینک پیسے نہ دیتے، قانون پاس کرنے پر عدلیہ کا مشکور ہوں۔ ملک میں تعمیراتی شعبہ چل چکاہے، اس سے جڑی مزید صنعتیں بھی چل پڑی ہیں، مارچ میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی پیدا وار ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹس کو کسی بھی نظام کو بندلنے میں بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کسی سسٹم میں برائی، کرپشن اور رکاوٹیں آجاتی ہیں تو تبدیلی میں وقت لگتا ہے، اداروں میں آٹومیشن کےلیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، اور آٹو میشن کی مخالفت کرپشن کے لیےکی جاتی ہے، ہم نے پورے سسٹم کو خراب ہوتے ہوئے دیکھا۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مدینے کی ریاست کہاں ہے، لوگوں سے کہتا ہوں مدینہ کی ریاست کی بنیاد 2 اصولوں پر مبنی ہے، قانون کی بالادستی اور دوسرا ریاست کا فلاحی کردارہے، مدینے کی ریاست میں قانون کی بالادستی تھی، طاقتور اور کمزور کے لیے یکساں نظام قانون سے ہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں، ہم بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں، کوئی خود کو قانون سے بالاتر نہ سمجھے، بڑے بڑے سیاسی مافیا ز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ، پناہ گاہ اور کوئی بھوکا نہ سوئے ہماری فلاحی اسکیمیں ہیں، ملک میں سب سے زیادہ غربت خیبرپختونخوا میں کم ہوئی ہے، 6 سال کے دوران کےپی میں ناصرف غربت کم ہوئی بلکہ انسانوں پر سب سےزیادہ سرمایہ کاری ہوئی، پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا، کوئی بھوکا نہ سوئے کاپراجیکٹ پورے ملک میں پھیلایاجائے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ پنجاب پہنچے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے انتظامی اورسیاسی معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، اور بتایا کہ پنجاب میں تمام اضلاع کےلئے ترقیاتی پیکیجز دیئے جارہےہیں، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی طور پر توجہ دے جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ وزرا کو بھی ٹاسک سونپے ہیں، رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ سستی فراہم کرنے کے لئے پیکیج دے رہے ہیں، رمضان المبارک میں عوام کو 2018کی قیمتوں پر اشیاکی فراہمی کی جائےگی، تعلیم ،صحت ، ہاوسنگ سمیت تمام اہم شعبوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں، کورونا کے حو الے سے صوبہ بھر میں سنٹر ز بنا کر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ کورونا سے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں اورعوامی ریلیف کے عمل کوتیز کیاجائے، اور ہاوسنگ کے شعبے میں کام کی پیش رفت پر کڑی نظر رکھی جائے۔
وفاقی حکومت کی علاقائی معاشی ترقی کی پالیسی سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی: وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد۔6اپریل2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کر ےگی، وفاقی حکومت علاقائی معاشی ترقی نالہ لئی ایکپریس وے اور راولپنڈی اربن ریجنریشن منصوبوں سے شہر کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان اور راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، مشیر برائے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب و صوبے کے سینئر حکام وڈیو لنک کے ذریعے شریک ۔
نالئی لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ پنجاب کے مختلف ڈویژنز کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کے حوالے سے بریف کیا۔اس ضمن میں آج کے اجلاس میں گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان پر گفتگو کی گئی۔ علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی کے تحت مختلف معاشی شعبوں میں متعلقہ علاقوں میں پائے جانے والے مواقع کو برؤے کار لاتے ہوئے اس علاقے کی ترقی اور ملکی پیداوار میں اس کا حصہ بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے بریفنگ میں گوجرانوالا ڈویژن سے متعلق تمام معاشی حقائق و محرکات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالا ڈویژن اس وقت ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں تیرہ فیصد، برآمدات میں بیس فیصد جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ضمن میں تقریبا چالیس فیصد حصہ ڈال رہا ہے۔ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے تحت اس علاقے کی زراعت، مینوفیکچرنگ اور سروسز سیکٹر کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جا ئے گی تاکہ گوجرانوالا ڈویژن کے پوٹینشل کو مکمل طور پر برؤے کار لایا جا سکے۔ اس حوالے سے متعین کردہ ہر ترجیحی شعبے کے فروغ کے حوالے سے اختیار کی جانے والی مجوزہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت دس شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جن میں نالج و ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسپیشلائزڈ ویلیو چین انفراسٹرکچر، افرادی قوت کی ڈویلپمنٹ، کلسٹر سپورٹ سسٹم، سستی توانائی، مواصلات، اربن منیجمنٹ، رورل اربن مارکیٹ کے بہتر روابط، رورل ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ، ماحولیات وغیرہ شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے مجوزہ پلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالا ڈویژن میں بے پناہ پوٹینشل پایا جاتا ہے۔
انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری میں پائے جانے والے پوٹینشل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ ایس ایم ایز کو کاروبار کے لئے بہتر مواقع فراہم کرنے پر ہے تاکہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کر سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا علاقائی معاشی ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گوجرانوالا ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی اہداف کا تعین کرکے ان کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس ضمن میں نالہ لئی کے اطراف میں واقع اراضی کا بہترین استعمال، منصوبے کے معاشی ثمرات و دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔منصوبے سے منسلک زوننگ اور ریگولیشنز کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی۔ منصوبے پر قائم ہونے والے انٹر چینجز، اور ریمپ نٹرسیکشن پر اسپیشلائزڈ زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔
وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ زوننگ کے حوالے پہلے مرحلے کا آغاز وسط جون سے کردیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے راولپنڈی اربن ریجنریشن اور نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں راولپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں کلیدی کردار ادا کرے گا وہاں اس سے شہر کے مسائل کے حل اور معاشی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر مقرر کردہ ٹائم لائنز پر عمل درآمد کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس منصوبے کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے
حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں آنیوالی نسلوں کیلئےایک سرسبز و صاف پاکستان کا عزم: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئےایک سرسبز و صاف پاکستان کے عزم کی عکاس ہیں۔کوئی ملک ہمارےتجربات سےاستفادہ چاہتا ہےتوتعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےکانفرنس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر اٹھنے والی آوازوں پر حیرانی ہوئی ہے۔پاکستان کی حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں موسمیاتی تبدیلی کےمہلک اثرات کم کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئےایک سرسبز و صاف پاکستان کے عزم کا عکاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرسبزپاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی،ماحول دوست کاوشیں اور دریاؤں کی صفائی جیسےاقدامات اٹھائےجارہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا سےابتدا کرتےہوئےہم نے7برس میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے اورہماری پالیسیوں کا اعتراف اور اُن کی توصیف کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ہمارےتجربات سےاستفادہ چاہتا ہےتوہم اس کےلئےتعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی برادری اگر ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو وہ ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس (سی او پی26) میں اپنی ترجیحات پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔
سلیکٹڈ ہونا میرے خون میں نہیں یہ لاہور کے ایک خاندان کی روایت ہے: بلاول

لاہور۔23مارچ2021: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے استعفوں کو لانگ مارچ سے نتھی کرنے پر سوال اٹھا دیا اور بغیر نام لیے ن لیگ کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے لئے تیار تھی۔ حیرت ہے کہ لانگ مارچ کے لیے استعفوں کی شرط رکھ دی گئی۔ یہ سوال پوچھوں گا کہ لانگ مارچ کو استعفوں سے جوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ انہوں ںے کہا کہ دیگر جماعتوں کا نہیں کہہ سکتا لیکن پیپلزپارٹی کی لانگ مارچ کیلیے مکمل تیاری تھی۔ استعفوں کولانگ مارچ سے اس وقت نتھی کیوں نہہں کیا گیا جب لانگ مارچ کااعلان کیاگیا تھا، مارچ ملتوی ہونے کا افسوس ہے۔
بلاول بھٹو نے مریم نواز کی جانب سے سلیکیڈ ہونے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہم پر الزام عائد کرتا ہے کہ ہم سلیکٹ ہونے کے لیے تیار ہیں تو ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری رگوں میں سلیکیڈ ہونا شامل نہیں یہ لاہور کا خاندان ہے جو یہ کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی نائب صدرپربات کرناہوتی تواپنی پارٹی کےنائب صدرکوبات کرنےکے لیے کہتا۔ جہاں تک سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کاتعلق ہے تو جمہوری روایت کے مطابق جس کی اکثریت ہو اس کاحق ہے۔ اپوزیشن جماعتیں متحد نہیں ہوں گی تو اس کا فائدہ عمران خان کوہوگا۔
بلاول بھٹو زارداری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات، احتساب اور کشمیر کے حوالے سے ہمارا جماعت اسلامی کا مٔوقف ایک ہے۔ جماعت اسلامی اور ہمارے نظریات میں فرق ہے لیکن ملکی مسائل کے حل کیلئے ایک سوچ ہے۔انتخابی اصلاحات پر قومی اتفاق رائے قائم کرنا اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو رول حکومت ادا نہیں کرسکی ہمیں مل کر کرنا ہوگا۔عمران خا ن ایک دن مودی کو ہیٹلر کہتے ہیں دوسرے روز ڈئیلاک کی بات کرتے ہیں۔ملک کی خارجہ اور دیگر معاملات قومی اسمبلی میں بات ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آمر نے نیب ادارہ بنایا جو بالا امتیاز احتساب نہیں کررہے۔ پاکستان معاشی بحران ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی الیکشن جیت چکے ہیں۔عدالت میں کیس لگ چکا میں انصاف ضرور ملے گا۔ اس موقعے پرامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ ملک میں احتساب کا ایک ہی نظام ہو نا چاہیے۔جو جرنیلوں ۔عدلیہ اور سیاستدان کو احتساب کر سکے۔ دونوں رہنماؤں نے آزاد الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کے لئے قومی مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔
کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازماً لگوائی جائے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔21مارچ2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لازماً لگوائی جائے۔ اس بارے میں ابہام پیدا کرنے والوں سے خبردار رہیں۔ کیونکہ وہ کوویڈ 19 اور ویکسین کے بارے میں جانتے نہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ویکسین کی افادیت کے بارے میں شبہات پیدا کرنے والوں کی جانب سے اٹھائے گئےسوالات کے جواب میں صدر مملکت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں اور اس کا اثر ہونے میں چند ہفتے لگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کیسز میں ویکسین 100 فیصد موثر ہوتی ہے۔ اور دیگر میں بھی یہ انفیکشن کی شدت میں نمایاں کمی کرتی ہے۔ جس سے مریض کے بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ علوی نے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے ویکسینیشن پالیسی کے تحت 15 مارچ کو ویکسین لگوائی تھی۔ صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ انہیں جلد اور مکمل صحت یاب فرمائیں۔
عوام ہوشیار،اب کوئی الیکشن چوری ہونے نہیں دینگے:شاہد خاقان عباسی

کراچی۔20مارچ2021: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم مشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ 2018 کے الیکشن چوری کرکے ایسے حکمران ہم پر مسلط کئے گئے جنہیں عوام کی پرواہ نہیں۔ مگر عوام اب ہوشیار ہیں اور اب کوئی الیکشن چوری ہونے نہیں دینگے۔ 29 اپریل کو کراچی کے حلقہ این اے 249 میں جیت نواز شریف شہباز شریف اور شیر کی ہوگی۔ اور اس کے بعد عوامی طاقت سے ہم عمرانی حکومت کی بھی چھٹی کرائیں گے۔ اور عوام کی بیروزگاری اور مہنگائی سے جان چھوٹے گی۔ وہ مسلم لیگ کیماڑی کے زیر اہتمام بلدیہ ٹائون میں مسلم لیگی رہنما مفتاح اسمٰعیل کی شاندار انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے حلقہ این اے 249 سے مسلم لیگی امیدوار مفتاح اسمٰعیل نے بھی خطاب کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اندھی مہنگائی کا عذاب قوم پر مسلط کیا گیا۔ جبکہ قوم کو 12 ہزار 810 ارب کا مقروض کردیا گیا۔
عوام کے سمجھنے کیلئے یہ ہی کافی ہے کہ اگر پاکستان کی پوری قوم کو چار برس تک آٹا، گیس، بجلی، مفت فراہم کی جائے تو بھی 12 ہزار 810 ارب روپے خرچ نہیں ہونگے۔ انہوں نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر کسے دیئے گئے۔ پاکستانیوں کو تو نہیں ملے۔ اس پر بھی حکمران ایمانداری کا دعویٰ کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے لاہور موٹر وے 27 ارب میں بنائی عمران خان نے پشاور میٹرو 105 ارب میں بنوائی۔ اور اب اس کی تحقیقات نیب اور ایف آئی اے کو روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام نئے ایئر پورٹس مسلم لیگ (ن) نے بنوائے ملک کے ہر تین میں سے دو بجلی گھر نواز شریف نے بنوائے جبکہ کراچی کا امن بھی نواز شریف کا مرہون منت ہے جس نے ملک کو دہشت گردی کی آگ سے نجات دلائی۔
مفتاح اسمٰعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 249 مسلم لیگ کا قلعہ ہے یہاں سے دو مرتبہ اعجاز شفیع مرحوم رکن قومی اسمبلی بنے۔ جبکہ 2018 میں اس حلقے کا نتیجہ چوری کرکے میں اس حلقے کا نتیجہ چوری کرکے فیصل واڈا اور ملک شہزاد اعوان کو جتوادیا گیا۔ عوام بنیادی مسائل کے حل کیلئے ترس گئے ہیں۔ اب علاقے کے عوام 29 اپریل کو شیئر پر مہر لگا کر انہیں نکال باہر کریں گے۔ اور اس بار عوام خود پہرہ دیں گے اور الیکشن چوری نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 29 اپریل کو وہ لائنوں میں لگ کر ووٹ دینے کے بعد گھر نہ جائیں۔ بلکہ پہرہ دیں اور گھر کی خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنائیں۔ جلسے سے رکن قومی اسمبلی کھیہل داس کوہستانی‘ علی اکبر گجر‘مسلم لیگ (ن) ضلع کیماری کے جنرل سیکرٹری رانا محمد وارث و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پرمسلم لیگ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ناصرالدین محمود‘ ، ایاز آفریدی‘ محمد صالحین‘ خواجہ شعیب‘ دین محمد لغاری، اکرم اعوان، عبید سردار، عبدالحمید بٹ، طارق علی خان عظیم قادری و دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔19مارچ2021:وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے چار بڑے مطالبات رکھ دیے۔ وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کو چار بڑے مطالبات پیش کردیے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے ملک میں دوبارہ مردم شماری کرانے، حیدرآباد یونیورسٹی کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم نے لاپتا افراد اور بند دفاتر کا معاملہ حل کرنے اور سندھ میں شہری آبادی کی ترقی کے لیے اقدامات کرنے کے مطالبات میں پیش کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے مطالبات سے واقف ہوں۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کردار ادا کرتی رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد میں امین الحق، کنور نوید، فیصل سبزواری اور فروغ نسیم شامل تھے، جبکہ اسد عمر، شیخ رشید، شفقت محمود، علی زیدی اور عبدالحفیظ شیخ بھی شریک ہوئے۔
جب سیاستدان جیل نہیں جاسکتے تو سیاست میں نہ آئیں: فضل الرحمٰن

اسلام آباد۔19مارچ2021: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں۔ اس راستے میں جیل بھی آئے گی اور اقتدار بھی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے دو ٹوک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی تحریکیں رکتی نہیں ہیں۔ منزل کی طرف پیش رفت جاری رہتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی حمایت ہو تو اکیلی جماعت بھی تبدیلی لے آتی ہے۔
واضح رہے کے اس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا۔ فضل الرحمٰن اور نواز شریف نے اتفاق کیا کہ پیپلز پارٹی آتی ہے تو ٹھیک، ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے اور اختلافی امور طے کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
نواز شریف اور فضل الرحمان کا پی پی کے بغیر بھی تحریک جاری رکھنے پراتفاق

اسلام آباد۔18مارچ2021: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور پی ڈی ایم اتحاد کا آئندہ لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ اوراستعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی. دوران گفتگو اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے لانگ مارچ اور استعفوں کے علاوہ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے بھی مشاورت کی اور پیپلزپارٹی کا جواب ملنے کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پراتفاق کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ استعفوں سے متعلق مشاورت کے لیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس 4 اپریل کو ہوگا۔
دریں اثنا مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 4 اپریل کو طلب کیا ہے۔ ہماری کمیٹی جو فیصلہ کرے گی۔ اس سے پی ڈی ایم قیادت کو مطلع کردیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جواب میں مولا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جواب کے منتظر رہیں گے۔ امید ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری رویہ اپنائے گی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کے لیے نشان امتیاز سول

اسلام آباد۔17مارچ2021: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان(نشان امتیاز ملٹری) کو نشان امتیاز سول سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز ان کی پیشہ وارانہ خدمات اور آپریشن ''سوئفٹ ریٹارٹ'' میں کامیابی کے ذریعے پاکستان کے عوام کا مورال بلند کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی، اعلی فوجی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نشان امتیاز (ملٹری) نے 1983 میں پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے ایک فائٹر سکوارڈن کی قیادت کی اور بیس کمانڈر پی اے ایف شہباز، بیس کمانڈر پی اے ایف مصحف، ایئر آفیسر کمانڈنگ اور سینٹرل ریجنل ایئر کمانڈ جبکہ ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (سپورٹ) اور ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کامبیٹ کمانڈرز سکولز، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اردن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔
انہوں نے وار سٹڈیز اینڈ ڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو جمہوریہ ترکی کی حکومت کی جانب سے ''دی لیجن آف میرٹ میڈل'' سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے 19 مارچ 2018 کو پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ بھارتی جنگی طیاروں کی جانب سے 26 فروری 2019 کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں 27 فروری 2019 کو ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی قیادت میں آپریشن ''سوئفٹ ریٹورٹ'' کیا گیا۔ انہوں نے تمام آپریشن کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں ویژنری کردار ادا کیا۔ پاکستان ایئر فورس کے کامیاب ردعمل نے خطہ میں تزویراتی برتری کو برقرار رکھنے میں ہمارے روایتی ڈیٹرنس کی ساکھ کو ثابت کیا۔ بھارتی مس ایڈوینچر کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی شاندار کامیابی کو پوری قوم نے بھرپور طریقہ سے سراہا۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی پیشہ وارانہ خدمات اور آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ میں پاکستان کے عوام کے حوصلے بلند کرنے میں ان کے کردار کے اعتراف میں صدر مملکت نے انہیں نشان امتیاز سول سے نوازا۔
نوازشریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز کا آصف زرداری کو جواب

لاہور۔16مارچ2021: سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس بلانے پر مریم نواز نے آصف زرداری کو جواب دے دیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے کہا کہ پلیز آپ وطن واپس آئیں تاکہ ہم سب مل کر لڑ سکیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آصف علی زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، خاص طور پر نیب کی تحویل میں میاں صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے، میرے والد کو جیل میں دو ہارٹ اٹیک ہوئے ہیں اور جیسے آپ ویڈیو لنک پر ہیں ویسے ہی میاں صاحب بھی ویڈیو لنک پر ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی سے یہاں موجود ہوں، مسلم لیگ (ن) نے سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل کیا اور کرایا، پوری مسلم لیگ (ن) نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیئے۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان پر آصف زرداری نے مریم نواز سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو اگر میرے بیان سے کوئی دکھ پہنچاہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ اس کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا۔ میں بھی بختاور اورآصفہ کی طرح آپ کی عزت کرتی ہوں۔ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں لاشیں نہیں زندہ لیڈر چاہیے اور میاں صاحب کو وطن واپس لاکر عمران خان جیسے قاتل کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور:استعفوں پر اختلافات کے بعد پی ڈی ایم نے لانگ مارچ ملتوی کردیا

اسلام آباد16مارچ2021: مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں میں استعفوں اور لانگ مارچ سے متعلق اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد کی نو جماعتیں لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنے کے حق میں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کو اس پر تحفظات ہیں اور انہوں نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس تک اس حوالے سے مہلت مانگی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے استعفوں سے متعلق فیصلے تک 26 مارچ کو ہونے والے لانگ مارچ کو ملتوی تصور کیا جائے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا لانگ مارچ ملتوی کرنے اعلان کیا اور مختصر گفتگو کی اور صحافیوں سے سوالات لیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان کے اچانک ڈائس چھوڑنے کے بعد وہاں موجود صحافیوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مریم نواز شریف نے مائیک پر آکر کہا کہ میں یہاں آپ کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے موجود ہوں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اجلاس کے دوران درخواست کی کہ میاں صاحب! آپ بھی واپس آئیں مل کر جدوجہد کریں۔ ا ہمیں زندہ لیڈر چاہیں، ان کی لاشیں نہیں، کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے کہ انھیں وطن واپس بلائے۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، جس نے نواز شریف سے بات کرنی ہے، پہلے مجھ سے بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میاں صاحب کو عمران خان جیسے قاتلوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں انہیں واپس بلانے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔ نواز شریف کی سیاسی جدوجہد سب کے سامنے ہیں۔ جب تک پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہم کوئی قیاس آرائی نہیں کریں گے۔
اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا استعفی نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیونے کیا تھا اس لیے فیصلے کو دوبارہ اسی فورم میں لے جانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ استعفوں کے معاملے کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دوبارہ رکھیں گے۔حکومت کے خلاف پی ڈی ایم جماعتیں متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ چیئرمین کا انتخاب ہم جیتے ہیں اور بہت جلد ووٹوں کو مسترد کرنے کا غیر منصفانہ فیصلہ منسوخ کرنا پڑے گا۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس تقریبا چھ گھنٹے تک جاری رہا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس سے متعلق ایکسپریس کے ذرائع کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عید کے بعد لے جایا جاسکتا ہے فی الحال لانگ مارچ ملتوی کیاجائے گا اور پھر مشاورتی اجلاس کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اجلاس میں استعفوں پر اتفاق رائے نہیں ہورہا اور جب تک استعفے نہیں دیے جاتے لانگ مارچ نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کو حتمی فیصلے کے لئے بلایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کیلئے مہلت مانگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے موقف اختیار کیا کہ استعفوں کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت ضروری ہے۔ اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج جو موقف پیش کیا ہے وہ سی ای سی فیصلوں کی روشنی میں بیان کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی، ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں کا موقف ہے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ جب تک استعفے نہیں دیں گے ، حکومت کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔ اس کے علاوہ دونوں بڑی جماعتوں میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی اختلاف رائے سامنے آیا۔ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اکثریتی جماعت کو ہی اپوزیشن لیڈر کا منصب دیا جائے جس پر دیگر جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ جب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ایک حتمی مشاورت ہوچکی تو پھر نیا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟
اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 9 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی دوسری طرف ہے۔پیپلز پارٹی صرف اپنی جماعت کو نہیں پوری اپوزیشن کے موقف کو سامنے رکھے۔ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اہم اجلاس رہنما جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی شریک ہوئے جب کہ نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کا یہ اہم اجلاس سینیٹ انتخابات، حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے استعفوں کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
میاں نوازشریف صاحببمہربانی پاکستان تشریف لائیں:آصف زرداری کا مطالبہ

اسلام آباد۔16مارچ2021: شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں کیوں کہ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 برس جیل میں گزارے ہیں۔ ہم نے سینیٹ انتخابات لڑے اور سینیٹر اسحاق ڈار ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ اگر لڑنا ہے تو ہم سب کو جیل جانا پڑے گا۔ لہذا میاں صاحب پلیز پاکستان تشریف لائیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب 1986 اور 2007 میں شہید بی بی وطن آئیں تو ہم نے پورے ملک کو موبلائز کیا تھا۔ ہمیں لانگ مارچ کی ایسی ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ کہ جیسے 1986 اور2007 میں شہید بی بی کی آمد پر کی تھی۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ڈر نہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدوجہد ذاتی عناد کے بجائے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے ہونا چاہیے۔
آصف زرداری نے کہا کہ میاں صاحب، آپ کیسے عوامی مسائل حل کریں گے۔ آپ نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا۔ جب کہ میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ ک۔ نواز شریف اگر جنگ کے لئے تیار ہیں تو لانگ مارچ ہو یا عدم اعتماد کا معاملہ انہیں وطن واپس آنا ہوگا۔ میں جنگ کے لئے تیار ہوں مگر شاید میرا ڈومیسائل مختلف ہے لیکن میاں صاحب آپ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ شریک چیئرمین پی پی نے کہا کہ میں نے پارلیمان کو اختیارات دیے۔ میں نے 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی منظور کیا۔ جس کی مجھے اور میری پارٹی کو سزا دی گئی۔ ہم اپنی آخری سانس تک جدوجہد کے لئے تیار ہیں لیکن اسمبلیوں کو چھوڑنا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں کہ جس سے ہماری راہیں جدا ہوجائیں۔ ہمارے انتشار کا فائدہ جمہوریت کے دشمنوں کو فائدہ دے گا۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد۔16مارچ2021 (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفاد کے لئے تجارتی تعلقات، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوبنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیکرٹری خارجہ کی سطح پر سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن سے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفاد کیلئے تجارتی تعلقات ، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،دو طرفہ ثقافتی اور سیاسی تبادلوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔
استعفوں کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں واضح ہوجائے گا: مریم نواز

لاہور۔15مارچ2021: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ استعفوں کا معاملہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اجلاس میں واضح ہوجائے گا۔ اور جو استعفوں پر نہیں مانتے انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ کل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس ہے۔ اور اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس تھا جس کی صدارت لندن سے نواز شریف نے کی اور لاہورسے حمزہ شہباز اوردیگر رہنماوٴں نے زوم پر شرکت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہم اپنے دور حکومت سے سنتے آئے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) اداروں پر حملہ آورہوگئی۔ اور اداروں پر تنقید کرتی ہے۔ ان کو اداروں کا تحفظ کرنا چاہیے۔ لیکن آج تک مسلم لیگ (ن) کے خلاف بات الزامات سے آگے نہیں بڑھی۔ جب کہ آج پوری قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ اداروں پر تنقید کیا ہوتی ہے۔ اور اداروں پر حملہ آور ہونا کیا ہوتا ہے۔ اگر ڈسکہ یا نوشہرہ یا وزیرآباد، سندھ، بلوچستان یا کے پی کے دیگر شہروں میں آپ کو ووٹ نہیں ملا۔ تو اس میں الیکشن کمیشن کا کیا قصور ہے۔ اور وہ بدلہ آپ الیکشن کمیشن سے کیوں لے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ بات ایک حقیقت ہے کہ آپ کی بدترین دھاندلی کے باوجود آپ کو ووٹ نہیں ملے۔ لوگوں نے آپ کو مسترد کردیا ہے۔ اورجو ڈسکہ میں ہوا، پورا دن فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔ جس کو پوری قوم نے دیکھا، اتنی بدترین دھاندلی شاید آمریت کے ریفرنڈم میں بھی نہیں دیکھی گئی۔ اور اس کے بعد تب بھی آپ کا بس نہیں چلا اور ووٹ پورے نہیں ہوئے تو 20 پریزائیڈنگ افسر اغوا کرلیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور انکی اہلیہ نے انسدا کورونا ویکسین لگوا لی

اسلام آباد۔15مارچ2021:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اور ان کی اہلیہ نے انسدا کورونا ویکسین لگوا لی ہے۔ صدرمملکت نے باقاعدہ 1166پر نام کا اندراج کروایا تھا۔ جاری سرکاری بیان کے مطابق صدر نے کوویڈ ویکسینیشن مرکز ترلائی کا دورہ کیا۔ صدرمملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی۔پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی ہے ۔عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے۔ ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں. صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کے اسمارٹ لاک ڈان پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا.

پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی پارلیمان سے مستعفی ہوجائیں گے: پاکستانپیپلز پارٹی

اسلام آباد۔14مارچ2021: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں دھاندلی پر منگل یا بدھ کو ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔ گیلانی کامیاب ہوئے لیکن ان کی جیت پر ڈاکا ڈالا گیا۔ پریزائیڈنگ آفیسر نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی ہم استعفی دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بات پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور سینیٹر پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کی بڑی فکر ہو رہی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں، حقیقت یہ ہے کہ گیلانی کامیاب ہوگئے۔ ان کی جیت پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے بددیانتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ الیکشن کی رات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا کر رہے تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم باہمی مشاورت کے بعد پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائے گی۔ حکومت کچھ بھی کہے لانگ مارچ آنے والا ہے، ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب سے سامنے آ رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کو کم ووٹ ملنے کے معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پر کمیٹی بنائی جائے گی۔
پیپلز پارٹی نے چئیرمین سینیٹ کے معاملے پر لیگل کمیٹی بنائی ہے، پیپلزپارٹی استعفی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے پی ڈی ایم جب فیصلہ کرے گی ہم استعفی دے دیں گے، ہم استعفوں کو ایٹم بم کہتے ہیں، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر مکمل عمل کریں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ تمام معاونین وقت ضائع کرتے ہیں اور شام کو چئیرمین پیپلز پارٹی سے واٹس ایپ پر رابطے کرتے ہیں، وقت آنے پر رابطوں کو سامنے لے آئیں گے، حکومت کی کشتی میں سوراخ ہوچکے ہیں، چئیرمین کی کرسی پر کسی کو بٹھانے سے مہنگائی ختم نہیں ہو جائے گی۔
سینیٹ کے چئیرمین، ڈپٹی چئیرمین، وزیراعظم پراعتماد اورعدم اعتماد کی ووٹنگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعےکروائی جائے: منیر ڈار

لائلپورسٹی۔14مارچ2021: منیراحمد ڈارپبلشروچیف ایڈیٹر روزنامہ "لائلپورپوسٹ" نے کہا ہے۔ کہ پاکستان میں سینٹ کے حالیہ انتخابات اور وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کےطریقہ کار کے دوران بہت سارے عوامل میں قانونی خلاء نظر آیا ہے۔ جس کو دور کرنیکی اشد ضرورت ہے۔ اور اس کیلئے آیین میں وضاحتی ترامیم کیا جانا ضروری ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے تمام لیولز کے انتخابات مثلا"چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کا سارا مرحلہ بھی سینیٹرز کے انتخاب کی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعہ مکمل کروایا جائے۔ اوراسی طرح وزیراعظم پراعتماد اورعدم اعتماد کے ووٹ کا سارا پراسیس بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے ہی کروایا جانا چاہئیے۔ اس سےان سارے مراحل میں شفافیت آئیگی۔ اوردھاندلی کے الزامات میں کمی آئیگی اور انتخابی عمل میں شفافیت آئیگی۔
منیراحمدڈار نے مزید کہا کہ سینیٹ میں چند دن پہلےچئیرمین سینیٹ کے انتخاب کےلئے جی۔اے۔ڈی۔ سے تعلق رکھنے والے سینیٹرمظفرحسین شاہ کوصدرپاکستن ڈاکٹرعارف علوی کیطرف سے سینیٹ میں پریزائیڈنگ آفیسرمقرر کیا گیا۔ اورجن کیطرف سے یوسف افتخار گیلانی کی حمایت میں ڈالےگئے سات ووٹ مسترد کئے جانے کواپوزیش کیطرف سےغیرقانونی قرار دیاگیا ہے۔اسی طرح وزیراعظم عمران کیطرف سے قومی اسمبلی میں حالیہ اعتماد کا ووٹ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور عدم موجودگی میں حاصل کیا گیا۔ اورخود ہی ووٹ ڈالے اور خود ہی اپنے سپیکرقومی اسمبلی کے ذریعے ووٹ گنوا کر خود ہی جیت گئے۔ اورخود ہی اپنی کامیابی کا اعلان کردیا۔ جو کہ درست طریقہ معلوم نہیں ہوتا ہے۔ بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستا کے ذریعے ان الیکشن کو کروا کر اس خلاء کو پر کیا جانا چاہئیے۔ اوراس کیلئیے آئین پاکستان میں ترمیم کی جانی چاہئیے۔
اسفندیارولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

چارسدہ۔14مارچ2021:عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد اے این پی نے ولی باغ چار سدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے این پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے بتا یا کہ اسفندر یار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انہوں نے ولی باغ چارسدہ میں اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اے این پی خیبر پختونخوا کی تمام ہونے والی میٹنگز منسوخ کردی گئی ہیں۔
ادھر اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حید خان ہوتی نے بتا یا کہ اسفندیارولی خان کی طبیعت گزشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی جس پر ان کے ٹیسٹ کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اب اسفند یار ولی کی حالت بہتر ہوچکی ہے۔ تاہم ولی باغ چار سدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ پوری قوم سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشا اللہ اسفندیار ولی خان جلد صحتیاب ہوں گے،کارکنان مطمئن رہیں۔
ملی مشراسفندیارولی خان کی طبعیت گذشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی۔ جس پر انکے ٹیسٹ کئے گئے۔ انکی حالت بہتر ہوچکی ہے۔ ولی باغ چارسدہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ پوری قوم سے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔ انشاء اللہ جلد صحتیاب ہوں گے۔عوام اور کارکنان مطمئن رہیں۔
مالی اداروں کو مستحکم اورجدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: عارف علوی

کراچی۔13مارچ2021 (اے پی پی):صدررمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مالی اداروں کو مزید مستحکم اور جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی مالی پالیسیاں نئے رجحانات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دینا ہوں گی، حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوطی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران بہترین پالیسی اپنائی، دنیا میں سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی متعارف کرائی، ملکی ترقی کیلئے خواتین کو قومی دائرہ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔
ہفتہ کو کراچی میں مصنوعی ذہانت سے انسداد مالی جرائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ برینڈ پاکستان کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں کھینچا تانی سے باہر نکلنا ہوگا، ٹیکسٹائل کے شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں، پاکستان اس وقت ترقی کی دہلیز پر عنقریب پاکستان اچھے دن دیکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوطی کی طرف گامزن ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دوران معاشرے کے کمزور طبقے کو مالی معاونت فراہم کی گئی، صنعتوں کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کرائے گئے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف پراپیگنیڈا کیا گیا مغربی مفاد میں ایسٹمور کے تنازع پر الگ اور کشمیر کے مسئلہ پر الگ پالیسی اپنائی گئی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اس وقت مسلمانوں کی 15فیصد آبادی ہے لیکن وہاں معاشرے میں مسلمانوں کا کوئی کردار نہیں، پارلیمان میں ان کی نمائندگی دو فیصد سے بھی کم ہے، بھارت میں معاشرے کے ساتھ یہ گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنک دنیا میں سب سے زیادہ منافع کماتے ہیں انہیں عورتوں کو ملازمتوں کے حوالے سے کردار ادا کرنے کیلئے رہنما کے طور پر کردار ادا کرنا ہے اس مہارت میں اپنی حد سے آگے نکل کر معاشرے کو اس کا فائدہ پہنچانا ہے۔
اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد۔12مارچ2021:پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ پریزائیڈنگ افسر نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے بعد جیسے ہی صادق سنجرانی کے دوبارہ منتخب ہونے کا اعلان کیا تو ایوان بالا میں اپوزیشن بنچوں پر موجود اراکین نے شور شرابا شروع کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے۔ بیلٹ پیپر پر اس بات کی نشاندہی یا ہدایات ہی نہیں کی گئیں کہ ووٹر کس جگہ مہر لگائے گا۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران مسترد ہونے والے ووٹوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کی جانب سے امیدوار کے نام کے اوپر مہر لگانے سے ووٹ مسترد نہیں ہوتے۔
مسترد کئے جانے ووٹوں میں مہر باکس کے اندر ہی ہے باہر نہیں ہے،یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ مہر نام والے باکس میں لگانی ہے یا نام والے سامنے کے باکس پر،سیکرٹریٹ کی غلطی کا خمیازہ ووٹر کیوں بھگتے؟ فاروق ایچ نائیک کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے پولنگ ایجنٹ محسن عزیز کا کہنا تھا کہ رول نمبر فور کے مطابق یہ واضح لکھا ہے کہ مہر نام کے سامنے والے باکس پر لگانی ہے۔رولز کافی واضح ہیں۔ پریذائیڈنگ آفیسر کی اس حوالے سے رولنگ بھی آچکی ہے۔دونوں جانب سے اعتراضات سننے کے بعد پریذائیڈنگ آفیسر نے کہا کہ مہر نام کے سامنے والے باکس پر لگائی جانی تھی،اگر کسی کو میری رولنگ پسند نہیں تو الیکشن ٹربیونل میں جائے۔ یہ سات ووٹ مسترد ہیں۔ادھر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے صادق سنجرانی کی فتح کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس فیصلے کیخلاف جلد الیکشن ٹربیونل جانے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔
ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں لیکن پریذائیڈنگ افسر نے کسی وجہ کے بغیر گیلانی کے 7ووٹ مستردکیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دھاندلی کے خلاف ٹریبونل میں جارہے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن)نے بھی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی 49 ووٹ لے کر جیتے اور سرکاری امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر ہارے لیکن یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ زبردستی مسترد کرکے ہارنے والے امیدوار کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلے نکال لیے ہیں، قانون کہتا ہے کہ نام کے اوپر لگائی گئی ووٹ ٹھیک ہے۔ ہم یہ ڈاکا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جائیں گے۔ ہم تحریک عدم اعتماد بھی لا سکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کسی نے دھوکا نہیں دیا، ہم ایک ووٹ سے جیتے ہیں۔
کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی:وزیراعظم عمران خان

سوہاوہ۔12مارچ2021 (اے پی پی۔ایل پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، دنیا کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں اخلاقی اقدار کے بل بوتے پر قوموں نے عروج حاصل کیا اور اخلاقی نظام تباہ ہونے پر وہ معاشرہ تباہ ہوا، القادر یونیورسٹی نوجوان نسل کیلئے رول ماڈل بنے گی، اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک اور اقبال کے خواب کی حامل قیادت یہاں سے نکلے گی، مغرب میں ہم سے زیادہ اچھائیاں ہیں، وہاں ادارے مضبوط ہیں، ان کے اخلاق بہتر ہیں، وہاں سچائی ہے لیکن خاندانی نظام اور مذہب سے دوری ان کی تباہی کے اسباب ہیں، علم ہمیں انسان کی کردار سازی اور انسان اور جانور میں فرق بتاتا ہے، ان کے پارلیمان میں ضمیر بیچنے کا تصور بھی نہیں۔ ان خیالات کا ا ظہار جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے سیرت النبی ﷺ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے تعمیر کی جانے والی القادر یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے القادر یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور یونیورسٹی کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ ،دانشوروں اور اسلامی بنکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ملکی اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، جس طرح سینٹ کا حالیہ الیکشن ہوا اس میں قوم کے سامنے خریدو فروخت ہوئی اور بکرامنڈی لگی، انصاف کے نظام نے بھی اس پر خاموشی اختیار کئے رکھی، اسی لئے القادر یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایک ایسی درسگاہ موجود ہو جو انسان اور جانور میں فرق بتائے، انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات پیدا کیا اور فرشتوں کو حکم دیا کہ اس کے سامنے سجدہ ریز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا رومی نے کہا تھا کہ جب اللہ نے انسان کو پر دیئے ہیں تو پھر چیونٹیوں کی طرح رینگتے کیوں ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، جانور اور انسان کے درمیان پہچان صرف علم کے باعث ہوتی ہے، ہمارا دین انسانی زندگی میں تبدیلی لے کر آ تا ہے۔
انہوں نےمصر کے ایک سکالر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ یورپ کے دورہ سے مصر واپس آیا تو اس نے کہا کہ اسے یورپ میں اسلام تو نظر آیا لیکن کوئی مسلمان نظر نہیں آیا جبکہ اس کے مقابلہ میں مصر میں مسلمان تو بہت نظر آتے ہیں لیکن اسلام نظر نہیں آتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا مقصد دین کو ہماری زندگیوں سے مطابقت پیدا کرنا ہے، القادر یونیورسٹی کو مصر کی الازہر یونیورسٹی کی طرز پر اعلیٰ ادارہ بنانا چاہتے ہیں، نوجوان نسل کیلئے القادر یونیورسٹی رول ماڈل بنے گی، اس یونیورسٹی کے قیام میں ہماری سوچ یہ تھی کہ ایسی یونیورسٹی ہو جو دانشور پیدا کرے، ماضی میں جو چوٹی کے مسلمان سائنسدان تھے انہیں سائنس کے ساتھ ساتھ دین کا فہم بھی تھا تاہم اب دین اور سائنس کو الگ کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہمارے ملک میں ایسی سوچ پروان چڑھے کہ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ترقی کے ساتھ ساتھ روحانی تربیت بھی ہو، انسان کی زندگی میں کوئی وقت ایسا آتا ہے کہ وہ درست راستہ کی بجائے غلط راستے پر چل پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مغرب کو بہت زیادہ دیکھا ہے وہاں ہم سے زیادہ کئی اچھائیاں ہیں، ان کے ادارے مضبوط ہیں، ان کا اخلاق بہت بہتر ہے، ان میں سچائی ہے، ان کی پارلیمان میں ضمیر بیچنے کا تصور بھی موجود نہیں، وہاں یہ سسٹم نہیں کہ کسی امیدوار کا بیٹا حاصل آفر کر رہا ہو وہاں چھوٹی چھوٹی چیزوں پر کردار نہ ہونے کے سبب نااہلی ہو جاتی ہے ، وہ محنت اور تعلیم میں ہم سے آگے ہیں تاہم ان کا خاندانی نظام تباہ ہے، مذہب سے دوری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس قوم کا اخلاقی نظام تباہ ہوا تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں وہ قوم عروج حاصل کرنے کے باوجود تباہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان معاشروںمیں اسباب کی کمی نہیں ہوتی تاہم وہ بدعنوانی کو قبول کر لیتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دین اسلام میں رہنمائی کیلئے جو قیادت چاہئے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم اس سے محروم ہیں، اسلام کے نام پر بنے ملک اور اقبال کے خواب کے مطابق قیادت اسی یونیورسٹی سے نکلے گی جو یہ تحقیق کریں گے کہ نبی اکرم ﷺ کی مدینہ کی ریاست کا تصور کیا تھا، وہ کون سے اصول تھے جس پر چل کر انہوں نے قوم کو اٹھا دیا، دنیا کی تاریخ میں ا تنی کم مدت میں اتنے عظیم انسان پیدا ہوئے ، یہ سب ان کے کردار کی وجہ سے تھا، وہ معاشرہ کے لیڈر بنے، ان کے بارے میں مغربی مصنفین لکھتے ہیں کہ نہ ان کے پاس کوئی فوجیں تھیں اور نہ ہی جدید ہتھیار تھے لیکن یہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ وہ کیسے دنیا پر چھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن مجید نبی کریمﷺ کی زندگی سے سبق سیکھنے کا حکم دیتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں جو تحقیق ہو گی وہ تعلیمی اداروں میں پڑھائی جائے گی، ہمارا نصاب ہمارے دین سے مطابقت نہیں رکھتا، معیاری دانشور قیادت کیلئے یہ یونیورسٹی اہم ثابت ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا محور قرآن پاک ہے، اس طرح کی سوچ کو ہم نے پروان چڑھانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یکم ستمبر کو اس یونیورسٹی کا باضابطہ آغاز ہو گا،اس کے بورڈ میں بڑے بڑے محققین کو شامل کیا جائے گا
ملک میں سماجی و معاشی انقلاب کیلئے خواتین کی تعلیم اور پیشہ وارنہ تربیت کا فروغ ضروری ہے: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

کراچی۔12مارچ2021 (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سماجی و معاشی انقلاب کے لئے خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ پر زور دیا ۔ وہ جمعہ کو گورنرہائوس میں پاکستان ریلوے اوردی سٹیزن فائونڈیشن کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔اجلاس میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی بھی موجود تھیں جبکہ دیگر شرکاء میں پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمد حنیف گل ، ٹی سی ایف کی جنرل منیجر راحیلہ فاطمہ شکیل ، انصاف کمیونیٹی سوسائٹی کے صدر زاہد اصغرشامل تھے ۔
صدرمملکت نے خصوصی بچوں کو تعلیم فراہم کرکے ان کو معاشی نظام میں شامل کرنے پر بھی زور دیا ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے خواتین کی تعلیم اور صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ملک سے غربت کوختم کرنے اور میعشت کو پائیدار بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان کو بھی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خواتین کی تعلیم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ صدرمملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کے احساس پروگرام کو ملکی اور عالمی سطح پر بہت پذیرائی ملی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے مشترکہ تعلیم کے لئے بھی اسی طرح کی سہولیات دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مخیر حضرات اس حوالے سے اپناکردار ادا کریں گے ۔ صدرمملکت کو پاکستان ریلوے کے کراچی میں واقع اسکول جو کہ ٹی سی ایف کے زیراہتمام ہے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔انہوں نے اس اسکول میں بہترتعلیم فراہم کرنے پر ٹی سی ایف انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔
سینیٹ نتائج کا پی ڈی ایم تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: فضل الرحمان

اسلام آباد۔ 12مارچ2021: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ نتائج کا پی ڈی ایم تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں واحد حل عوام کے پاس جانا ہے۔ چیئرمین سینیٹ الیکشن پر عدالت میں جانا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کی افادیت اسمبلی سے استعفوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں۔
مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج چیرمین سینیٹ کا الیکشن انجینئرڈ تھا۔ پولنگ بوتھ پر کیمرے کس نے لگائے؟ کیمرے ارکان پر چیک رکھنے کے لئے لگائے گئے۔ جس کا مقصد دباؤ ڈالنا تھا۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ مسترد ووٹ بحال کردیےجائیں تو گیلانی جیتے ہوئے ہیں۔ 2018ء کے بعد تمام الیکشن مشکوک ہیں۔ ضمنی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے تصور بنایا کہ وہ آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل منصوبے کے تحت بنایا جاتا ہے۔ تاثر زائل کرنا ہے، کب تک چیزوں کو چھپایا جاتا رہے گا۔
حکومت کی ایوان بالا میں جیت، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرالیے

اسلام آباد۔12مارچ2021: حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور اپوزیشن کی جانب عبدالغفور حیدری کے درمیان مقابلہ تھا۔
پولنگ کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق حکومتی امیدوار مرزا محمد آفریدی نے 54 اور پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ حاصل کیے۔ یوں اکثریتی ووٹ حاصل کرنے کی بنا پر مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے اور صادق سنجرانی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
سینیٹ پاکستان میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے گزشتہ انتخابات میں کیا ہوتا رہا؟

اسلام آباد۔ 12مارچ2021:پارلیمانی روایت کے مطابق حکومتی اور حزب اختلاف پی ڈی ایم میں عہدے کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دونوں جانب سے دعوے سامنے آرہے ہیں۔ تاہم یہ کامیابی کس کے حصے میں آتی ہے وہ آج شام کو ہی معلوم ہوگا۔1973ء سے اب تک سینیٹرز کو 14مرتبہ اپنا چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین منتخب کرنے کا موقع ملا۔ رواں برس یہ پندرھواں موقع ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے ایک مختصر احوال کہ گزشتہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب میں کیا ہوا۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا پہلا انتخاب: آج پیر چھ اگست 1973کو قومی اسمبلی ہال میں ملکی تاریخ کا پہلا سینیٹ اجلاس منعقد ہوا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر چوہدری فضل الٰہی صدارت کر رہے تھے۔ جنہیں صدر پاکستان نے پریزائڈنگ آفیسر نامزد کیا تھا۔ آج پہلے45 نومنتخب سینٹرزنے حلف اٹھایا۔ جس کے بعد چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ سینیٹ پاکستان میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے گزشتہ انتخابات میں کیا ہوتا رہا۔ حکمران جماعت پیپلزپارٹی کے امیدوار حبیب اللّٰہ خان 32 ووٹ لے کر ملکی تاریخ کے پہلے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے خواجہ محمد صفدر تھے۔ انہیں 13ووٹ ملے، ڈپٹی چیئرمین پر پیپلزپارٹی کے مرزا محمد طاہر خان کامیاب ہوئے۔ انہیں بھی 32 ووٹ ملے ان کے مدمقابل بیرسٹر ظہورالحق تھے انہیں بھی 13ووٹ ملے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا دوسرا انتخاب: آج بدھ چھ اگست 1976ء کو دوسری مرتبہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج کے اجلاس کی صدارت سینیٹر قمرالزماں شاہ کر رہے تھے۔ جنہیں صدر پاکستان نے پریزائڈنگ آفیسر نامزد کیا تھا۔ آج پہلے 23 نومنتخب سینٹرز نے حلف اٹھایا۔ جس کے بعد چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے حبیب اللّٰہ خان اور مرزا محمد طاہر خان کو دوسری مدت کےلیے بھی اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ تاہم حزب اختلاف نے حلف برداری کے بعد اجلاس کی تمام کارروائی بائیکاٹ کیا۔ جس کے نتیجے میں حبیب اللّٰہ خان اور مرزا محمد طاہر خان دوسری مدت کے لیے بلا مقابلہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب قرار پائے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا تیسرا انتخاب: آج جمعرات 21 مارچ 1985ء کو اسٹیٹ بینک بلڈنگ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ایس اے نصرت کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ آج پہلے نومنتخب سینٹرز نے حلف اٹھایا۔ جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ دو امیدواروں نے فدا محمد خان اور سید عباس شاہ نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں غلام اسحق خان چیئرمین سینیٹ اور مخدوم سجاد قریشی ڈپٹی چیئرمین بلامقابلہ منتخب کر لیے گئے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاچوتھا انتخاب: پیر 21 مارچ 1988ء کوسینیٹ کا غیرمعمولی اجلاس ہوا۔ آج کے ہونے والے اجلاس کی صدارت سینیٹر حسین بخش بنگلزئی کر رہے تھے۔ آج دوسری مرتبہ غلام اسحق خان اتفاق رائے سے بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور افضل آغاڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا پانچواں انتخاب: غلام اسحق خان کے صدرپاکستان بننے کے سبب چیئرمین سینٹ کا عہدہ خالی تھا۔ لہٰذا نئے چیئرمین سینٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ فضل آغا نے کی۔ حزب اختلاف آئی جے آئی کے امیدوار وسیم سجاد 81 میں سے 53ووٹ حاصل کر کے چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے۔ جبکہ آزاد امیدوار طارق چوہدری کو 25ووٹ ملے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چھٹا انتخاب: جمعرات 21 مارچ 1991ء کو سولہ سال کے وقفے کے بعد آج جماعتی بنیاد پرمنتخب اسمبلیوں سے ووٹ لے کر کامیاب سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ آج کے اجلاس کی صدارت سینیٹر بریگیڈئر(ر) عبدالقیوم نے کی۔ چیئرمین کے لیے حکومتی اتحاد اسلامی جمہوری اتحاد کے امیدوار محترم وسیم سجاد اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لیے محترمہ نورجہاں پانیزئی تھیں۔ حزب اختلاف پی ڈی اے نے چیئرمین شپ کےلیے عبداللّٰہ شاہ اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے حافظ حسین احمد کو میدان میں اتارا۔ وسیم سجاد 70ووٹ لے کر دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ اور نورجہاں پانیزئی کو 66 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئیں۔ عبداللّٰہ شاہ کو سات اور حافظ حسین احمد کونو ووٹ ملے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ساتواں انتخاب: ملک میں وزیراعظم بینظیر بھٹوکے زیرقیادت پی ڈی اے کی حکومت تھی۔ پیر 21 مارچ 1994ء کوچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ نو سیاسی جماعتوں پر مشتمل سینیٹ میں حز ب اختلاف کے مشترکہ امیدوار وسیم سجاد تیسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ اور عبدالجبارڈپٹی چیئرمین کامیاب ہوئے۔ ان دونوں کو 48 ووٹ ملےجبکہ ناکام ہونے والےحزب اقتدار پی ڈی اے کے امیدوار منظور گچگی کو 36 اور رضاربانی کو 37ووٹ ملے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا آٹھواں انتخاب: بھاری اکثریت کے ساتھ میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان تھے۔ جمعہ 21مارچ 1997 کو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اجمل خٹک پریزائڈنگ افسر مقرر ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار مسلسل چوتھی مرتبہ پھرچیئرمین سینٹ وسیم سجاد تھے۔ وہ 80 میں سے 49 ووٹ لے کر اس عہدے پر منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مسعود کوثر تھے۔ انہیں 13ووٹ ملے ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکومتی امیدوار ہمایوں مری 56ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے حسین شاہ راشدی کو 20ووٹ ملے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نواں انتخاب: بدھ 12مارچ 2003ء کو سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کے زیرصدارت اجلاس ہوا۔ آج کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ تاہم حزب اختلاف کے بائیکاٹ کے سبب بلامقابلہ مسلم لیگ ق کے محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ اور کمانڈر خلیل الرحمٰن ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا دسواں انتخاب: آج اتوار صبح دس بجے اجلاس شروع ہوا۔ جس میں حسب دستور پہلے مرحلے میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ دوسرے مرحلے میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب عمل میں آیا۔ آج کے پریزائڈنگ آفیسر ڈاکٹر خالد رانجھا تھے۔ حکومتی اتحادی جماعت کے مشترکہ امیدوار محمد میاں سومرو دوسری مرتبہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ انہیں 98 میں سے 58ووٹ ملے۔ جان محمد جمالی 59ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوئے۔ حزب اختلاف کے امیدوار عبدالرحیم مندوخیل اور ساجد میر نے 39،39ووٹ حاصل کیے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا گیارہواں انتخاب: آج جمعرات 12مارچ2009 کو سیکریٹری سینٹ راجہ محمد امین نے سینیٹ کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ بعدازاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےلیے کارروائی کا آغاز ہوا۔ آج کے پریذائڈنگ افسر سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی تھے۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک اور جان محمد جمالی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بارہواں انتخاب: آج پیر 12مارچ 2012 اجلاس کے پریزائڈنگ آفیسرسینیٹر آفراسیاب خٹک تھے۔ پہلے مرحلے میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ بعد ازاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے قواعد کا آغاز ہوا۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے سید نیر حسین بخاری اورصابر بلوچ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کےلیے بلامقابلہ منتخب ہوئےتھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا تیرہواں انتخاب: آج جمعرات12مارچ 2015 اجلاس کی صدارت پریزائڈنگ آفیسر کے طور پر وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار نے کی۔ پہلے مرحلے میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ بعد ازاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب کے لیے کارروائی شروع ہوئی۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لیے جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری اور پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کے درمیان مقابلہ تھا۔ عبدالغفور حیدری 96 میں سے 74ووٹ حاصل کر کے منتخب قرار پائے تھے۔ تحریک انصاف کے شبلی فراز صرف 16ووٹ حاصل کرسکے تھے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چودھواں انتخاب: پیر12مارچ 2018 اجلاس کی صدارت پریزائڈنگ آفیسرکے طور پر سردار یعقوب ناصر کر رہےتھے۔ پہلے مرحلے میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔ بعد ازاں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے کارروائی شروع ہوئی۔ آج بہت عرصے کے بعد ایوان بالا میں دونوں نشستوں کے لیے مقابلہ تھا۔ حزب اختلاف اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر گیارہ ووٹ کی سبقت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل ن لیگ کے راجہ ظفرالحق تھے انہیں 46 ووٹ ملے۔ ڈپٹی چیئرمین کے لیے پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا 54 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ان کے مدمقابل عثمان کاکڑ تھے انہیں 44 ووٹ ملے تھے۔
اپوزیشن کا حکومت پرایوان بالا میں کیمرے لگانے کا الزام

اسلام آباد۔12مارچ2021: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جس نے کیمرا ڈھونڈا اسی نے لگایا ہے۔ ان کو کیسے پتا تھا کہ کیمرے لگے ہیں۔ اسلام آباد میں فیصل جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایوان بالا کے پولنگ بوتھ میں کیمرے لگانے کی بھر پور تحقیقات کرائیں گے۔ ہم تہہ تک جائیں گے، یہ کس نے کیا۔ ان کو بے نقاب کریں گے۔ ابھی حلف برداری ہوگئی ہے۔ اپوزیشن ارکان کی سازش سامنے آئی۔ اپوزیشن نے ڈراما رچای۔ کیمرے لگانے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور پولنگ کے لئے نیا بوتھ بنایا جائے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے قومی اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود الیکشن جیتا۔ ہمارے 180 ممبران تھے۔ ان کے 150 ممبران تھے۔ ہمارا امیدوار ہار گیا۔ میرا یہی سوال ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے۔ سب کو پتا ہے کون پیسے لے کر اسلام آباد میں پھر رہا تھا۔ پیسہ، دھاندلی اور دھونس استعمال کرنا ان کی سیاست کے بنیادی اصول ہیں۔ سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ یہ لوگ چوری بھی کرتے ہیں اور ایف آئی آر بھی درج کراتے ہیں۔ ہم نے شفاف انتخابات کیلئے ہر طریقہ اپنایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری جدوجہد ہے کہ کرپٹ ٹولے سے ملک کو نجات دلائی جائے۔ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے جدوجہد کررہےہیں۔ ہماری اور ان کی جیت میں فرق ہے۔ آزاد ارکان کو ملائیں تو ہم امید کرتے ہیں ہم جیت جائیں گے۔ یہ لوگ اس ملک کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر چلانا چاہتے ہیں۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف زرداری کو بچانے کیلئے استعفیٰ دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے لیڈر شپ کو ترجیح دی۔اس لیے نا اہل ہوئ۔ پیسے سے سیاست کو کاروبار بنانے والے بے نقاب ہوں گے۔ ہم نے انتخابات کی شفافیت کی پوری کوشش کی۔ لوگوں کو ووٹ خراب کرانے کی ترغیب علی گیلانی نے دی۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم چیلنج کرتے ہیں کہ اپوزیشن اوپن بیلٹ پیپر پر آئے۔ شفافیت کے لیے یہ کیوں اوپن بیلٹ پر نہیں آتے۔ کیمرا جس نے ڈھونڈا اسی نے لگایا ہے۔ ان کو کیسے پتا تھا کہ کیمرے لگے ہیں۔ چارٹر آف ڈیموکریسی میں سیکریٹ بیلٹ پر دستخط کئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن اور آج کی حرکت سب کے سامنے ہے۔
جب تک اوپن اورالیکٹرونک ووٹنگ نہیں ہوگی یہ لوگ یہی حرکتیں کرتے رہیں گے۔ ہار اپوزیشن کا مقدرہے اور آج بھی ان کو ہار ہی ہو گی۔ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے دوران اپوزیشن نے مجرمانہ ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا۔ اسی وجہ سے پی ڈی ایم نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔ لوٹ مار کا دور اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔
پاکستان میں، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

اسلام آباد۔12مارچ2021: سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا، اپوزیشن اتحاد نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا ہے، جس کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ حکومت نے صادق سنجرانی چیئرمین اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ تاحال غیرجانبدار ہے اُمید ہے کل بھی غیرجانبدار ہی رہے گی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا، صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا ہے، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 اراکین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔ اپوزیشن کے 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو امیدوار نامزد کردیا۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے گزشتہ انتخاب میں اپوزیشن کے 15 ارکان دوسری طرف چلے گئے تھے، اس بار ہم نے پہلے ہی انتظام کرلیا ہے۔
کیا اس مرتبہ بھی ووٹوں کے انتظام کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی گئی ہے؟، صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء انجان بن گئے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سال کیلئے جیل بھجوانے والے پرویز مشرف کو ہی ان سے وزیراعظم کا حلف لینا پڑا، وزیراعظم کے عہدے سے نااہل کیا گیا لیکن اب دوبارہ پارلیمنٹ میں آچکا ہوں۔ حکومتی اتحاد نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اس بار بھی چیئرمین کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو حکومت پر برتری حاصل ہے، اپوزیشن کے پاس 53 اراکین کی حمایت ہے جبکہ حکومت کے پاس اپنے اور اتحادیوں کے 47 ووٹ ہیں، اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نے کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دہنے کا اعلان کیا ہے۔
تین کروڑ خاندانوں کوبراہ راست سبسڈی دینگے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔11مارچ2021: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت 3 کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔ کسانوں کے لیے بھی براہ راست سبسڈی کا پروگرام لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آج اسلام آباد پناہ گاہ کا دورہ کر کے ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘پروگرام کا آغاز کر دیا۔ انھوں نے مزدوروں کے لیے قائم پناہ گاہوں کو نعمت قرار دیتے ہوئے کہا پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا 3 کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی کا آغاز جون سے ہوگا۔ 3 کروڑ خاندانوں کا مطلب آدھی سے زائد آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا ملک میں کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں لوگوں کو 2 وقت کا کھانا نہیں ملتا۔ جہاں سب سے زیادہ بھوک ہے وہاں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ کھانا فراہم کرنے والے موبائل ٹرک پورے پاکستان میں جائیں گے۔ پاکستان میں جہاں جہاں غریب ہیں وہاں یہ موبائل ٹرک جائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا پناہ گاہیں ان علاقوں میں ہوں گی۔ جہاں مزدور ہوں، بہت سارے مخیر حضرات اس پروگرام میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ بھی جاری ہوں گے۔ جس سے عوام کسی بھی اسپتال سے 10 لاکھ روپے کا علاج کرا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے۔ ماضی میں اس طرح کا کوئی پروگرام نہیں لایا گیا، احساس پروگرام کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ پناہ گاہیں محنت کش لوگوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔ جہاں وہ باعزت طریقے سے کھانا کھا سکتے ہیں۔
پاکستان امن کا داعی،بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی: صدر مملکت

اسلام آباد۔ 11مارچ2021:صدر مملکت عارف علوی کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی لیکن پاکستان نے ان کا پائلٹ واپس کرتے ہوئے اعلی معیار کی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا۔ جمعرات کو کراچی میں ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے 63 سال بعد انسٹیٹیوٹ کو کالج کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی۔.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جنگی ماحول کو ہوا دی۔ لیکن پاکستان نے ان کا پائلٹ واپس کرتے ہوئے اعلی معیار کی اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ لیکن ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان امن کا داعی ہے اورخطے میں امن چاہتا ہے۔ مقبوضہ وادی میں بھارت بربریت کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بے انتہا ظلم ڈھا رہا ہے۔ وادی میں ظلم وستم کا بازار گرم ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ترقی سے ملک میں غربت کم کی جا سکتی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا دورہ

راولپنڈی۔10مارچ2021 (اے پی پی): پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے سرکاری دورہ کے دوران بحرین کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں کیں۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال زیربحث آئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ، فیلڈ مارشل محمد بن عیسی اور قومی سلامتی کے مشیرمیجر جنرل شیخ ناصر سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربیت اوراستعداد کار کوبڑھانے،دوطرفہ سکیورٹی میں مشترکہ مفادات کے حصول میں مکمل حمایت کی پیشکش کی۔ بعدازاں ، وفد کی سطح پر بات چیت بھی کی گئی ، جہاں افغان امن عمل میں موجودہ پیشرفت ، بارڈر سیکیورٹی اور افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت میں امن عمل کو آسان بنانے کے لئے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے: زرتاج گل

اسلام آباد۔10مارچ2021 (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ پنجاب حکومت فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے فن وثقافت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے میں فن وثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پنجاب کی زمین فن وثقافت کی امین ہے،پنجاب میں پنجابی، سرائیکی ،پوٹھوہاری،بلوچی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلو ں کے فاتحین میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا۔
زرتاج گل نے کہاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فن وثقافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے، ٹیلنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔ ناہید منظور،پرنسپل ماجد وحید بھٹی، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدبھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔ زرتاج گل نے کہاکہ فنکاروں کی فلاح وبہبود اور نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ شاعری کے مقابلوں میں حسیب علی پہلے،محسن ظفردوسرے جبکہ اقصی ناصر تیسرے نمبر پر آئیں۔ افسانہ نگاری میں معطر ندا نے پہلی ،عظمت شہزاد نے دوسری، عرشیہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پینٹنگ کے مقابلوں میں اُم سلمی،عبدلہدای، شمسہ کنول نے بالا ترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئیں۔گائیکی کے مقابلوں میں صغیر عباس پہلے،محمد کومیل دوسرے جبکہ غلام رضا تیسرے انعام کے حق دار قرار پائے۔دھن سازی کے مقابلوں میں سوشیل ساغر نے پہلی،سنیل ڈیوڈنے دوسری جبکہ سنیل شاکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دستکاری کے مقابلوں میں امبرین فاطمہ پہلے بشری پاشا دوسرے اور مریم ذولفقار تیسرے نمبر پر آئیں۔شارٹ فلم میکنگ کے مقابلوں انیل احمد نے پہلی، عبدرحمان نے دوسری جبکہ حفصہ سبین نے تیسری پوزیشن لی۔
الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا رد کردی

اسلام آباد۔10مارچ2021:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل کیس میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے اور نااہلی سے متعلق عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ کیا امیدوار کی جانب سے بدعنوانی کا کوئی ثبوت ہے؟ ۔ عالیہ حمزہ نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بولیاں لگتی رہی ہیں، پورے پاکستان کی نظریں الیکشن کمیشن پر ہیں، فوزیہ ارشد کو حفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ پڑے۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ یہی تو جمہوریت اور خفیہ ووٹنگ کا حسن ہے۔عالیہ حمزہ کے وکیل راجہ عامر عباس نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے اسی حسن کی وجہ سے پیسوں کے بریف کیس چلے، دیکھنا ہے کہ بدعنوانی کا فائدہ کس کو پہنچا، یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ٹی وی پر ویڈیو کو تسلیم کیا، کرپٹ لوگوں کو پارلیمان میں داخلے سے روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، بیلٹ پیپر قابل شناخت نہیں تو کیا کرپشن کی اجازت دیدیں؟ پورے میڈیا پر کوئی اعتراف کرے تو اسے بطور ثبوت قبول کیا جاتا ہے۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ انہیں بھی سامنے آنا چاہیے جو کہیں کہ ویڈیوز میں کرپشن ہوئی ہے، رشوت دینے اور لینے والے دونوں کو سامنے لائیں۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ کل بھی حیدر گیلانی کی ویڈیو دیکھی اور پوچھا تھا نظر آنے والے کون ہیں؟ رشوت سے مستفید ہونے والے اصل ملزم ہیں، علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں نوٹوں کی چمک نہیں تھی۔ پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو بنانے والے کا بیان حلفی جمع کروا دیا۔ فرخ حبیب کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں موجود افراد کو فریق نہیں بنانا چاہتے، علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ایم این اے جمیل احمد خان نے بنائی، ویڈیو بنانے والے کمیشن میں گواہ بننا چاہتے ہیں، علی حیدر گیلانی کی پیشکش مسترد کی گئی۔ ممبر سندھ نثار درانی نے پوچھا کہ کیا یہ ویڈیو اسٹنگ آپریشن ہے؟۔ علی ظفر نے جواب دیا کہ ویڈیو خود بنائی گئی اسے سٹنگ آپریشن نہیں کہا جا سکتا۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ ایم این ایز نے علی حیدر گیلانی سے ملاقات ہی کیوں کی؟ دونوں فریقین کا مشترکہ مفاد تھا تب ہی ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کیلئے بھی یہی بہتر ہے کہ رشوت کیلئے ملنے والوں کو سامنے لائے، ملاقات تو حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی بھی ہوئی تھی۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ ویڈیو کو بطور ثبوت من و عن تسلیم نہیں کر سکتے، ویڈیو کو جانچنے کیلئے معیار سپریم کورٹ مقرر کر چکی ہے۔ پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے کہا کہ جمیل احمد اور فہیم خان الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کو تیار ہیں، جمیل احمد کا بیان حلفی ہے کہ ووٹ کیلئے علی حیدر گیلانی نے ملاقات کی، بیان حلفی کے مطابق جمیل احمد نے ساری گفتگو ریکارڈ کرلی، الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں سوموٹو لیا اور نتائج روک دیے، الیکشن کمیشن نے ٹی وی دیکھ کر ہی فیصلے کیے تھے۔
ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ کلمہ پڑھ کر کہتے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں، ڈسکہ میں تو پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔ پی ٹی آئی وکیل نے راجہ پرویز اشرف کی ویڈیو بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہم سے لوگوں نے ایڈوانس پکڑا ہے، مریم نواز نے ن لیگ کے ٹکٹ دینے کی پیشکش تسلیم کی، آصف زرداری نے انٹرویو میں کہا فرق پانچ کا ہے بیس کا ہونا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی وکیل نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی استدعا کی۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ آج فیصل واوڈا کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا بھی کی گئی تھی، ہمارے پاس تو بہت درخواستیں آئیں کیا تمام سینیٹرز کے نوٹیفکیشن روک لیں؟، فیصل واوڈا کی موجودگی میں بھی انہیں مہلت دی، آپ نے بہت کوشش کی لیکن بکنے والوں کے نام بھی دیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی جب کہ نااہلی کی درخواستوں پر یوسف گیلانی اور بیٹے علی حیدر گیلانی کو نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن اراکین کی کم تعداد کے باوجود وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر شکست دے کر کامیاب ہوئے اور اب وہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشنز جاری کردیے۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی اور فیصل واوڈا سمیت تمام 48 نومنتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لئے سفارشات تیار

اسلام آباد۔8مارچ2021:آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں، کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ رواں ماہ کے اختتام تک کمیشن کی سفارشات کا حتمی جائزہ لے گی، یہ سفارشات آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔
ڈریپ کے سی ای او کو ہٹانے اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی کابینہ سے منظوری

اسلام آباد۔8مارچ2021: وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل، سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں 3 ملین ڈالر رقم عطیہ کرنے اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔الیکشن کمیشن کے کردار اور انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا، سال 2023ء کا الیکشن شفاف کروانے کے لیے ابھی سے انتظامات کرنے ہوں گے۔
وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ میجر ندیم انجم کے لیے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔ کابینہ نے سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں 3 ملین ڈالر رقم عطیہ کرنے کی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اعزاز احمد کو این ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کی تنخواہ اور الاؤنسز کی سمری واپس لے لی گئی۔
کابینہ سیکریٹری نے کابینہ کو بتایا کہ شیخ عظمت سعید نے بطور کمیشن سربراہ تنخواہ اور مراعات وصولی سے انکار کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ سربراہ جسٹس ر عظمت سعید کے فیصلے کو سراہا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں نیپرا کے ایپلیٹ ٹربیونل میں ممبر فنانس تعینات کرنے کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ کابینہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021ء کے مسودے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔
آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات

راولپنڈی۔9مارچ2021: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی سیکیورٹی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت جیو اسٹریٹجکٹ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔
گلگت بلتستان کوپاکستان کا عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد منظور


گلگت۔ 9مارچ2021: قرارداد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قومی اداروں میں نمائندگی دینا وقت کی ضرورت ہے۔ جی بی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف امجد حسین نے کہا کہ عبوری آئینی صوبہ کا مسئلہ اتفاق رائے سے حل کرنا ہے۔تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔ ماضی میں بھی مسئلے پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے رہی ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیرفوادچوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے تاریخی دن ہے۔ گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے صوبہ کی حمایت کی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے صوبہ کی خواہش آئینی ہے۔
آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے پارلیمانی نمائندوں کے ذریعے یک زبان ہو کرعبوری صوبے کی قرار داد پاس کی۔ یہ پاکستان کے تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انشاللہ گلت بلتستان کے عوام کے عوام ترقی کے سفر میں دوسرے صوبوں کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھیں گے۔


مریم نواز کا تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ن لیگی وزیراعلیٰ لانے کا اشارہ

اسلام آباد۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ن لیگی وزیراعلیٰ لانے کا اشارہ دیدیا۔
اسلام آباد۔ 8مارچ2021:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ن لیگی وزیراعلیٰ لانے کا اشارہ دیدیا۔ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاکر پھر انہی کا وزیراعلیٰ لانا عقلمندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت رہی ہے۔ اور ہم چاہیں گے کہ آئندہ بھی ن لیگ کی وہاں حکومت ہو۔
ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں۔ بتایا جائے حکومت نے کس حیثیت میں اپنے امیدوار کھڑے کیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جو الیکشن میں پیسہ نہ چلنے کا بھاشن دیتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں کب اس الیکشن کیلئے عدالت جاتے ہیں۔
مستحق اور غریب افراد کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے لئے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے:وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے ۔ چینی جیسی بنیادی اشیاء کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد۔8مارچ2021 (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے ۔ چینی جیسی بنیادی اشیاء کی مناسب قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مستحق اور غریب افراد کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے لئے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آٹے جیسی بنیادی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ہر ٹیکس کا جائزہ لیا جائے۔ تاکہ جہاں تک ممکن ہو ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، سید فخر امام، اسد عمر، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ندیم بابر، ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، وزیرِ خوراک پنجاب عبدالعلیم خان و متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی جبکہ وزیرِ خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت ا ور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملک میں گندم کی پیداوار، کھپت اور ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اور گندم اور آٹے کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرِ صنعت محمد حماد اظہر نے ملک میں چینی کی پیداوار اور قیمتوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایات کے مطابق خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔ چیف سیکرٹریز نے صوبوں میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے خصوصاً ماہ رمضان میں عوام کو رمضان بازاروں و دیگر انتظامات کے ذریعے سستے آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹے ، چینی جیسی بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کے ضمن میں مستحق اور غریب افراد کو براہ راست سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی براہ راست مستحق افراد کو میسر آئے گی بلکہ سبسڈی کے نظام کو شفاف اور موثر بنایا جا سکے گا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آٹے جیسی بنیادی خوراک کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو ۔ گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر عائد ہر ٹیکس کا جائزہ لیا جائے تاکہ جہاں تک ممکن ہو ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسوں کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے لہذا اس بوجھ میں کمی لانے کے لئے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کئے جائیں تاکہ جہاں ریاستی آمدن متاثر نہ ہو وہاں غریب عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ سے بچایا جا سکے۔
پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کامشترکہ امیدوار نامزد کردیا

اسلام آباد: پی ڈی ایم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔
اسلام آباد۔8مارچ2021: پی ڈی ایم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔ جب کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نامزدگی کیلئے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔ یپلز پارٹی کی میزبانی میں ہونے والی پی ڈی ایم کی سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کیں۔ میاں نواز شریف و آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نام زدگی کے لئے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور کمیٹی کا اجلاس منگل(آج) طلب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ ملک بھر سے قافلے روانہ ہوں گے۔ لانگ مارچ کی حکمت عملی کے بارے میں 15 مارچ کو دوبارہ سربراہی اجلاس ہوگا۔ پی ڈی ایم نے وزیراعظم پر اعتماد کے اظہار کے لیے بلائے گئے اجلاس و اعتماد کے ووٹ کو غیر قانونی و غیر آئینی قراردیا۔اجلاس میں لیگی رہنماوں پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے تشدد کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ سینیٹ اجلاس کے دوران خفیہ ایجنسیوں نے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ اگر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں بھی ایسا کیا گیا تو حقائق منظر عام پر لانے پر مجبور ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت بھی استعفوں کا آپشن موجود ہے۔ہم تحریک کو نتیجہ خیز ثابت کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن جاکر حکومت نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کی ہے۔ حکومت غیر جمہوری طریقوں سے ہمارے امیدوار کو روکنا چاہتی ہے۔ ہم الیکشن کمیشن و عدالت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بارے پوری قیادت ایک پیچ پر ہیں اگر فیض آباد کا نام لیا ہے تو فیض آباد پنڈی میں بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے۔ اب فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی کہ کب اور کہاں عدم اعتماد لانا ہے۔ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوئی مداخلت ہوئی تو تمام حقیقت قوم کے سامنے لائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹ میں حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں۔
بتایا جائے کہ حکومت نے کس حیثیت میں اپنے امیدوار کھڑے کیے۔ حکومت یا تو پیسے یا ایجنسیوں کے ذریعے ہی الیکشن جیت سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عدم اعتماد کے ذریعے ایک شخص کو کرسی سے ہٹا کر اسی جماعت کے کسی فرد کو کرسی پر لانا ہمارا مقصد نہیں، ہم اس کی حمایت نہیں کرتے۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد حکومت کا حصول نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کا خاتمہ ہے، یوسف رضا گیلانی کو شاندار کامیابی پر مبارکاد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹھیک کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا اثر ملکی سیاست پر ہوگا، ان کی کامیابی نے حکمرانوں کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ پیپلزپارٹی سینیٹ چیئرمین کے لئے یوسف رضا گیلانی کا نام پیش کرے، مسلم لیگ (ن) ساتھ دے گی۔
سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنزکے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنزکے دوران 4 دہشتگردومارے گئے۔
راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں مختلف آپریشنزکے دوران 4 دہشتگردومارے گئے۔ یہ آپریشن دتہ خیل اور زوئیدہ کے علاقوں میں خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا اہم کمانڈر شامل ہے۔ عبدالآدم سیکورٹی فورسز کے خلاف 20 سے زائد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا تھا۔ یہ آپریشن بویا اور دوسالی کےعلاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت مارے گئے۔ مرنے والوں میں عبدالعنیر عرف عادل (ٹی ٹی پی طوفان گروپ)، جنید عرف جامد (ٹی ٹی طارق گروپ) اور خالق شاہ دین عرف ریحان (ٹی ٹی پی صادق نور گروپ) شامل تھے۔مرنے والے دہشتگرد 2009ء سے لے کر اب تک شہریوں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گرد بارودی سرنگوں سے حملوں ،ٹارگٹ کلنگ ،اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردوں کی بھرتی بھی کرتے تھے۔ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔
حکومت کی جامع حکمت عملی کے باعث ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے: عارف علوی

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔
لاہور۔7مارچ2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔ جبکہ کھیل، سیاحت، امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولو اینڈ کنٹری کلب میں ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021 کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سی ای او ماسٹر پینٹس صوفی محمد امین، ڈائریکٹرز صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، صوفی محمد فرخ، فاروق امین صوفی، صوفی محمد عمیر، صوفی محمد ہارون، صوفی محمد عزیر، کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اورکھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر عارف علوی نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس ٹورنامنٹ میں مدعو کیا گیا ہے، پولو ایک بہت اعلیٰ کھیل ہے‘ پاکستان میں پولو کھیل کی لمبی تاریخ ہے‘ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان آرمی کی سرپرستی میں پولو کا کھیل کافی ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پولو، ہاکی،کرکٹ اوردیگر کھیلوں کا مستقبل روشن ہے‘کھلاڑی نہ صرف کسی ملک کے سفیر ہوتے ہیں بلکہ کھیل کی بدولت ملک میں معیشت بھی پروان چڑھتی ہے اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوتا ہے‘ موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی کے باعث ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہو گئے ہیں پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جہاں سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ حکومت کی جامع منصوبہ بندی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت معیشت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے کھیل ،سیاحت امن اور خوشحالی کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولو ایک مہنگا کھےل ضرور ہے لیکن اس کی بحالی کی لئے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ اس گیم کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں اور دیکھیں کی پاکستانی لوگ کس حد تک کھیلوں سے لگاو رکھتے ہیں اور محبت کرنے والے امن پسند لوگ ہیں۔
صدر مملکت نے پولو کھیل کی ترقی وفروغ میں سابق کھلاڑی آفندی برادرز کا بھی ذکر کیا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی پرفارمنس پیش کی جسے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے سراہا۔
آخر میں انہوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ اداکیا کہ وہ پاکستان آئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔ قبل ازیں جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پاکستان کے پہلے ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021 ٹورنامنٹ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خےز مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو / اے ایس سی کو 8-7 سے شکست کا سامنا کر ناپڑا۔ فائنل میں سنسنی خےز مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو / اے ایس سی کو 8-7 سے شکست کا سامنا کر ناپڑا تفصیلات کے مطابق جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں پولو کا زبردست فائنل مقابلہ ہوا۔ فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔
ڈائمنڈ پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ڈی ایس پولو / اے ایس سی کو 8-7 سے ہرایا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راول لیپ سٹے نے 5، ثاقب خان خاکوانی، رومیر زیولیٹا اور میر حذیفہ احمدنے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈی ایس پولو / اے ایس سی کی طرف سے حسام علی حیدر اور میکسویل چارلٹن نے تین تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں ٹیم ماسٹر پینٹس بلیک نے ٹیم ری ما?نٹس کو 9-8 سے ہرا دیا۔
اس موقع پر دانیال شیخ کے گھوڑے کو میچ کا بہترین گھوڑا قرار دیا گیا۔ 0-2 کی کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سید محمد تراب رضوی، 2-4 کی کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑی راجہ میکائل سمیع کو ایوارڈ دیا گیا۔ 4 گول سے کی کیٹگری میں بہترین غیرملکی کھلاڑی کا ایوارڈ مارکوس پنیلو پیٹرن کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ میر حذیفہ احمد کو جبکہ فائنل کا مین آف دی میچ کا ایوارڈراول لیپے سٹے ڈائمنڈ پینٹس کو دیا گیا۔
عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا: مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔
اسلام آباد۔7مارچ2021: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو استعمال کر کے اعتماد کا ووٹ لیا جس کی کوئی اخلاقی، آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے بارے میں مشاورت ہوئی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لندن سے میاں نواز شریف اس اجلاس کی صدارت کررہے تھے کراچی میں جو نشست خالی ہوئی ہے اس کے امیدوار کے متعلق بھی بات ہوئی۔ مریم نواز نے کہا کہ کل جو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ طوفان بدتمیزی ہوا اس پر پارٹی کی طرف سے غصے کا اظہار کیا گیا، سب کا اتفاق ہے کہ کل جس طرح دھونس اور زبردستی سے اعتماد کا ووٹ لیا گیا اس کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی اخلاقی حیثیت۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بینرز انہوں نے کل اٹھائے تھے ان پر الیکشن کمیشن کو ننگی گالیاں لکھی ہوئی تھیں وہ قابل شرم ہیں، ہمارے پارٹی قائدین پر تشدد کسی صورت قابل معافی نہیں، مسلم لیگ (ن) کو جو بھاشن دیتے ہیں وہ اپنے پاس رکھیں، کل مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بدتمیزی کی انتہا کی گئی، آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے، ہماری سینئر قیادت پر حملے کی قیمت چکانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو استعمال کر کے وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لیا، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کی کوئی اخلاقی، آئینی و قانونی حیثیت نہیں، اعتماد کا ووٹ جبر کے زور پر لیا گیا، پارلیمنٹ اجلاس سے قبل حکومتی اراکین کی نگرانی کی گئی، ِحکومت نے ڈرون کیمرے سے اپنے اراکین کی فوٹیج بنائی، پہلی بار کسی جماعت کے سربراہ پر عدم اعتماد کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں مفتاح اسماعیل ہمارے امیدوار ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر ہمارا اپنا موقف ہے جو کل پی ڈی ایم میں بتائیں گے۔
پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بلاول آج حمزہ شہباز سے ملیں گے

لاہور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔
لاہور۔7مارچ2021: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل رات اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گئے۔ لیگی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج دوپہر حمزہ شہباز سے ملنے ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔ جہاں حمزہ شہباز ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
کرپشن کے خاتمہ میں پورے معاشرے کا اہم کردار ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے اقوام کی ترقی میں اخلاقیات ،نظریہ اور انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ میں پورے معاشرے کا اہم کردار ہے۔
اسلام آباد۔6مارچ2021 (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے اقوام کی ترقی میں اخلاقیات ،نظریہ اور انصاف کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ میں پورے معاشرے کا اہم کردار ہے۔ یہ کام صرف قوانین سے نہیں ہوسکتا،جزا اورسزا کے تصور کے بغیر انصاف ممکن نہیں۔ مجرموں کو سزائیں دلانے کے لئے ہماری حکومت نیب اور عدالتوں کودرکار ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اپوزیشن کی تمام تر کوششیں این آراو کے لئے ہیں۔ پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ مہنگائی میں کمی اورنچلے طبقہ کی مشکلات دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔،
ہم انتخابی اصلاحات کے تحت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام لائیں گے۔ تاکہ دھاندلی کی شکایات کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو۔ پاکستان مشکل دور سے نکل کر اب آگے بڑھ رہا ہے۔ ہم نے برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ راوی سٹی، بنڈل آئی لینڈ اور والٹن بزنس سنٹر جیسے منصوبے شروع کررہے ہیں۔ جس سے ہونے والی آمدن سے قرض واپس کریں گے۔۔ ہفتہ کو قومی اسمبلی سے اعتماد کی قرارداد کی منظوری کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اتحادیوں‘ اراکین اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حالات دیکھے تو حفیظ شیخ کی ہار پر سب تکلیف میں مبتلا تھے۔
اس وقت ایک ٹیم نظر آنا مجھے بہت اچھا لگا‘ اب ہماری ٹیم مضبوط ہوتی جائے گی۔ اللہ قرآن میں ایمان کو آزمانے کی بات اسے مزید مضبوط کرنے کے لئے کہتا ہے۔ آزمائش سے نکل کر انسان کا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ انسان کو اشرف المخلوقات بنانے کے لئے مشکل وقت کا سامنا کرنے کی شرط لگا دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم وزن اٹھاتے ہیں تو ہمارا جسم مضبوط ہوتا ہے اسی طرح سیاسی جماعت بھی مشکل وقت سے نکل کر مضبوط ہوتی ہے۔
دنیا میں آسانیاں قوموں کو تباہ کر دیتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے پر پارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اراکین مشکل حالات اور خرابی صحت کے باوجود یہاں پہنچے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے قیام کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ نظریہ کے بغیر قوم مر جاتی ہے۔ قوم مقصد کے لئے بنتی ہے‘ جب تک ہم اپنے بچوں کو اپنے مقاصد نہیں بتائیں گے ‘ ہماری قیادت کو علم ہونا چاہیے کہ یہ عظیم خواب تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا علامہ اقبال کو نہیں پتہ تھا کہ پاکستان بننے کے بعد 20 کروڑ مسلمان انڈیا میں ہی رہ جائیں گے۔
ان کے خیال میں دنیا کے لئے ایک مثالی اور ماڈل اسلامی ریاست کا خواب سامنے تھا جو قرارداد مقاصد میں مدینہ کی ریاست پر اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں اصول طے تھے کہ اس ریاست کے بعد ایک تقسیم قوم جس کی کوئی حیثیت نہیں تھی یہ اصولوں پر چل کر دنیا میں مثال بن گئی‘ یہ ایک معجزہ تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے وزیر تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ ساتویں سے نویں جماعت کے نصاب میں نبیﷺ کی زندگی اور مدینہ کی ریاست کے بارے میں اسباق شامل کریں تاکہ بچوں کو اس ملک کے بننے کا مقصد پتہ چلے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے ایسی دلیل دی جاتی تھی ہے کہ اگر پاکستان نہ بنتا تو مسلمان زیادہ طاقت میں ہوتے۔ اگر ہم اس نظریہ پر نہیں چلیں گے تو پھر وہ دلیل درست ہے۔ پاکستان کا خواب عظیم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی حیثیت ہی نہیں تھی انہوں نے دنیا کی امامت کی۔ دنیا کو عظیم تہذیب اور ثقافت دی ‘ چوٹی کے سائنسدان دیئے۔ انہوں نے دنیا میں اخلاقی معیار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انڈونیشیا‘ ملائشیا میں مسلمان تاجروں کے کردار سے متاثر ہوکر لوگ مسلمان ہوئے۔ اسلام تلوار سے نہیں کردار کی اصلاح سے پھیلا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نماز میں ہم روزانہ یہ پڑھتے ہیں کہ ہمیں سیدھے راستہ پر چلا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دو راستے ہیں، ایک تباہی اور ایک نعمتوں کا راستہ ہے۔ دنیا کی سب سے زیادہ نعمتیں حضور نبی کریمﷺ کو بخشی گئیں۔ ان کے راستے پر چلنے والا عظیم انسان بنا۔ انہوں نے کہا کہ انگریز مصنف کی لکھی کتاب ” فاتح عرب” پڑھنے والی کتاب ہے۔ اس نے لکھا ہے کہ مسلمانوں کی دنیا میں فتح کی کوئی مثال نہیں ملتی، ان کے پاس کوئی جدید ہتھیار نہیں تھے۔
ان کی اخلاقیات‘ عدل و انصاف‘ کردار کی وجہ سے لوگ ان کے ساتھ آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں داتا، بلھےشاہ، بابا فرید، نظام الدین اولیا کے کردار و انسانیت دیکھ کر لوگ مسلمان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سینٹ انتخابات پر شرمندگی ہوتی ہے۔ کہاں وہ خواب کہاں خریداروں کی بکرا منڈی بنی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک ماہ سے علم تھا کہ پیسے جمع کئے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے اچھا الیکشن کروانے کی بات پر مجھے صدمہ پہنچا ہے۔ اگر یہ اچھا انتخاب ہے تو برا انتخاب کون سا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت‘ قرضے بیماری کی علامات ہیں‘ پہلے اخلاقی طور پر تباہی پھر معیشت کی تباہی آتی ہے‘ کوئی ایسا ملک بتا دیں جہاں اخلاقی گراوٹ سے معاشی حالات بہتر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے عظیم لیڈر نے ان کی اخلاقیات کو اوپر اٹھایا۔ وہ صادق و امین تھے‘ قرآن ان کی سنت پر چلنے کا کہتا ہے‘ اس میں ہماری بہتری ہے۔ قرآن رہنما حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے جب مغربی ممالک میں جاتا ہوں ان کے اخلاقی معیار دیکھ کر شرم آتی ہے کہ افسوس ہوتا ہے کہ ہمارا ملک لا الہ الا اللہ کی بنیاد پر بنا اور یہاں کیا ہو رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری جسے پوری دنیا نے کرپٹ ثابت کیا ہے۔ اس ملک میں ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگے کیونکہ وہ پیسے دیتا ہے۔ نواز شریف ڈاکو‘ ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے۔ کابینہ میں چھ گھنٹے اس پر بات ہوئی کہ وہ جہاز پر بھی نہیں چڑھ سکتا‘ شیریں مزاری جیسی مضبوط خاتون کے آنسو نکل آئے، وہاں جاتے ہی صحت یاب ہوگیا۔ اب وہ خطاب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا منصوبہ یہ تھا کہ اڑھائی سال سے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہو کر عمران خان پر اتنا دباوڈالیں کہ جنرل مشرف کی طرح وہ انہیں این آر او دے دے ۔ جنرل مشرف کے ساتھ سپریم کورٹ‘ فوج تھے۔
انہوں نے این آر او دے کر ظلم کیا۔ اس وقت اپوزیشن لیڈر مولانا فضل الرحمان اس سے ملا ہوا تھا‘ یہ این آر او بڑا جرم تھا۔ دونوں نے اس کے بعد ملک لوٹا۔ ملکی قرض دو ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 30 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب میں وزیراعظم منتخب ہوا تو پہلے روز مجھے ایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ کرپشن کے کیسز معاف نہیں کرے گا۔
یہ کیسز ہم نے نہیں بنائے ان کے اپنے دور میں بنائے گئے۔ نیب کا چیئرمین ان کا لگایا ہوا تھا۔ پاکستان کا 60 ملین ڈالر سوئٹزرلینڈ میں پڑا ہوا تھا‘ اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ یہ پیسے پاکستان واپس لانے کے لئے خط لکھے‘ یہ پیسہ ان کے باپ کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں اس طرح پھر رہا ہے جیسے نیلسن منڈیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نچلے طبقے کا مہنگائی سے گزارا نہیں ہو رہا ان کو ہم کہتے ہیں کہ ایماندار بنیں لیکن یہاں تیس سال سے یہ لیڈر پیسہ چوری کر رہے ہیں۔
ان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ان کے پاس کتنے پیسے ہیں۔ فیٹف کی بلیک لسٹ کی وجہ سے پابندیاں لگنے کا خدشہ تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں گرے لسٹ میں گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ روپیہ کی قدر کم ہوتی ہے تو باہر سے جو چیزیں منگوائیں گے تو وہ مہنگی ہو جاتی ہیں۔ فیٹف پابندیاں لگ جاتیں تو کتنی پابندیاں لگ جاتیں‘ اس دوران قانون سازی کے لئے یہ نیب میں 34 شقیں ترامیم کے لئے لے آئے۔ ان کا مقصد تھا کہ ان کی چوری چھپ جائے۔ ان کا صرف ایک خوف ہے کہ یہ این آر او نہیں دے گا‘ اس لئے اس کو بلیک میل کریں۔ کیا ان کو ملک کی فکر ہے؟ اس کے بعد انہوں نے جلسے کرنے کی کوشش کی‘ ان کا ایک شہزادہ اور شہزادی آگئے‘ جنہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے پیسے خرچ کرکے مینار پاکستان میں جلسہ کی کوشش کی تاہم لاہور شہر پیسے چوری کرنے والوں کے خلاف نکل سکتا ہے ان کے حق میں نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیوں ضروری تھا‘ 2008ءمیں دونوں بڑی جماعتوں نے میثاق جمہوریت میں کہا ہے کہ اوپن بیلٹ ہو۔ اب وہاں سے بھاگ گئے۔ ان کی کوشش تھی کہ حفیظ شیخ ہار جائے۔ انہوں نے کرپٹ ترین لیڈر یوسف رضا گیلانی کو جتوا دیا۔ اس کے وزیراعظم بننے سے پہلے کے اثاثے دیکھ لیں اور بعد کے اثاثوں کا جائزہ لے لیں۔
انہوں نے میرے ممبران کو پیسے آفر کئے ۔ الیکشن کمیشن پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے بریفنگ لے کہ سینٹ الیکشن میں کتنا پیسہ چلا ہے۔ اور یہ بات نہ کریں کہ ہم ان کے لئے کوئی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال بہت برداشت کیا۔ میں نے بہت جدوجہد کی ہے۔ کینسر ہسپتال‘ کرکٹ‘ سیاست میں جدوجہد کی۔ یہ سب 14 سال میرا مذاق اڑاتے رہے۔ اڑھائی سال زندگی کی مشکل ترین جدوجہد تھی۔ دس سال میں انہوں نے ایک ایک ادارہ تباہ کیا گیا۔ جب تک زرداری نے ہاتھ نہیں ماراسٹیل ملز کا آٹھ ارب روپے منافع میں تھا‘ ۔
یہ سٹیل ملز بند ہے۔ یہاں بھرتیاں کی گئیں‘ تنخواہیں دے کر کچھ بچتا ہی نہیں۔ ہر ادارہ تباہ کیا۔ سب سے بڑا کرنٹ اکاونٹ فیسکل خسارہ ان کے دور میں تھا۔ پاور سیکٹر کے معاہدے ایسے تھے جیسے کسی دشمن نے نقصان پہنچایا‘ انہوں نے گیس کے معاہدہ پر دستخط کئے‘ ہم نے اسی ملک کے ساتھ 30 فیصد کم پر معاہدہ کیا۔ اس وقت وزیراعظم دبئی کی کمپنی کے لئے نوکری کر رہا تھا‘ کبھی ایسا دنیا میں دیکھا‘ ان کا وزیر خارجہ بھی دبئی کی کمپنی کے لئے نوکری کر رہا تھا۔ وزیر داخلہ سعودی کمپنی کے لئے سنتری بنا ہوا تھا۔ یہ سارے طریقے منی لانڈرنگ کے لئے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپوزیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا ان کے لیڈر واقعی ایماندار ہیں۔ تین دفعہ کے وزیراعظم کے بیٹے لندن بیٹھے ہیں۔ اربوں روپے کی پراپرٹی ہے ان کی وہاں‘ یہ مہنگا ترین علاقہ ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ باہر ان کے کتنے پیسے پڑے ہیں۔ زرداری کے دنیا میں پیسے پڑے ہیں‘ ساری قوم کے سامنے یہ پیسے دے کر منتخب ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اکیلا عمران خان کرپشن کرپشن کرکے یہ ختم نہیں کر سکتا۔عدلیہ اور نیب کو جو حمایت میری حکومت سے درکار ہوگی وہ مہیا کی جائے گی۔ جب تک سزا و جزا نہیں ہوگی غریب جیل جائے گا۔ امیر باہر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اربوں روپے چوری کرکے باہر نکلتے ہیں تو ان پر پھول نچھاور کئے جاتے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کا فیصلہ معاشرے نے کرنا ہے۔
معاشرے کی اخلاقیات ایسی ہوں کہ کرپٹ کو منہ نہ لگائیں۔ مغرب میں جس طرح میڈیا نے اسحاق ڈار کے ساتھ کیا یہاں اربوں روپے کرپشن کرنے والے میڈیا پر بیٹھ کر اخلاقیات کا درس دیتے ہیں۔ ہمیں پہلے اپنے اخلاقی معیارات طے کرنے کے لئے مل کر لڑنا ہوگا۔ اپنی نسل کو بچانا ہے‘ ملک کو عظیم ریاست بنانا ہے تو عدل کا بول بالا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے میں عدل ہوتا ہے تب ہی وہ آگے بڑھتا ہے۔
ساری قوم کی مدد کی ضرورت ہے۔ میں ساری زندگی کوشش کرتا رہا‘ اگر ساری پارٹی بھی میرا ساتھ چھوڑ دے میں اکیلا لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آخری گیند تک لڑوں گا۔ ملک کو اپنے آپ کو بچانا ہے اپنی نسل کو بچانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر اب آگے بڑھ رہا ہے۔ کرنٹ اکاﺅنٹ سر پلس پر چلا گیا ہے۔ اب زیادہ ڈالر آرہے ہیں۔ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ یہ اہم وقت ہے‘ ساری دنیا کی معیشت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اللہ کی مدد اور اپنی ٹیم کی محنت سے لوگوں کو بچایا۔
اسد عمر‘ ڈاکٹر فیصل کو خاص طور پر مبارکباد دینا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا چیلنج ایکسپورٹ بڑھانا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ تارکین وطن سے ریکارڈ ترسیلات زر پہنچیں۔ انوسٹمنٹ لانی ہے‘ ایس ای سی پی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جس کا مطلب ہے کہ اب سرمایہ آئے گا۔ بجلی کا بڑا مسئلہ ہے‘ مہنگے داموں معاہدے ہوئے بجلی کی وجہ سے سب چیزیں مہنگی ‘ قیمتیں بڑھائیں تو مہنگائی اور نہ بڑھائیں تو گردشی قرضے بڑھ جاتے ہیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کئے اس سے پیسہ بچے گا سب سے زیادہ دباو مہنگائی کا ہے۔ روپیہ گرتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے۔ حکومت مہنگائی کا بوجھ کم کرنے پر لگی ہے۔
اس پر بڑی چیزیں لے آئیں گے۔ نچلا طبقہ کو احساس پروگرام سے رعایتیں دیں گے ایک پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے لا رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ ہر ایک کے لئے ہے۔ اس پر وزیراعلی اور ان کی ٹیم کو مبابرکاد دیتا ہوں۔ ایسا بڑے امیر ملکوں میں بھی نہیں۔ پنجاب بہت بڑا صوبہ ہے۔ عثمان بزدار اور ان کی ٹیم اس سال کے آخر تک ہر شخص تک صحت کارڈ پہنچا دیں گے۔
کسانوں کے لئے زبردست پروگرام لا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جتنا پیسا جمع کرتے ہیں آدھا قرضوں پر نکل جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کا ایک طریقہ ہے کہ ہم اپنی دولت میں اضافہ کریں۔ اس کے لئے راوی سٹی لاہور‘ والٹن بزنس سنٹر اور بنڈل آئی لینڈ کے منصوبے شروع کرنے جارہے ہیں۔ شہر پھیلتے جارہے ہیں جس سے شہری سہولیات میں کمی آرہی ہے۔ دنیا میں کثیر المنزلہ عمارتیں بنائی جارہی ہیں۔ راوی اور بنڈل آئی لینڈ اسلام آباد کے بعد ماڈل سٹی ہوں گے۔ وہاں جنگلات اگائے جائیں گے اس سے ہونے والی آمدن سے قرضے واپس کریں گے۔ باہر سے سرمایہ کاری آئے گی۔ پاکستانی تارکین وطن یہاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔
پچاس سال بعد بھاشا اور مہمند دو بڑے ڈیم بنانے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ ہمارے ملک کو اللہ نے ہر قسم کی نعمتیں دے رکھی ہیں۔ بھرپور صلاحیتیں‘ اور جغرافیائی محل وقوع دیا ہے۔ نوجوان آبادی دی ہے۔ صنعتی انقلاب کے بعد نوجوانوں کو تکنیکی ٹریننگ دے کر ٹیکنالوجی کا انقلاب لانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین لے کر آئیں گے۔
تارکین وطن کے ووٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کام ہو رہا ہے کیونکہ اس کے بغیر ہارنے والا دھاندلی کا الزام عائد کرتا ہے۔ امریکہ میں الیکٹرانک ووٹنگ کی وجہ سے ٹرمپ کے دھاندلی کے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کرے گی۔ جیسے میں نے دنیا میں کرکٹ میں غیر جانبدار امپائر لائے ہیں۔
کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک غریب ہوتا چلا گیا: صدر مملکت

لاہور:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب، غریب تر ہوتا چلا گیا۔ مسلم امہ کا درخشاں ماضی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہونا چاہیئے۔
لاہور۔6مارچ2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب، غریب تر ہوتا چلا گیا۔ مسلم امہ کا درخشاں ماضی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہونا چاہیئے۔ معاشرتی اصلاح اور ترقی کے لئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ بابائے قوم نے ملکی ترقی کے لئے خواتین کے مساویانہ کردار پر زور دیا۔ اخوت فائونڈیشن کی مستحق اور پسے ہوئے طبقات کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور میں اخوت فائونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ اخوت فائونڈیشن نے غریب خاندانوں کو قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 9 ہزار گھروں کی تعمیر کے لئے بھی مستحق خاندانوں کی معاونت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو قرض واپس کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں اشرافیہ اور استحصالی طبقات نے اربوں کے قرضے لئے اور بدعنونی اور لوٹ کھسوٹ کرکے بیرون ملک منتقل کر دیئے جس کی وجہ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طبقے کے خلاف جدوجہد نئی نہیں طویل ہے جسے منطقی انجام تک پہنچنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضمون پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ جس میں لکھا گیا تھاکہ یہ اب بھی ماضی کی باتیں کرتے ہیں۔ ہم ماضی کی بات کیوں نہ کریں۔ نبی کریمﷺ اور قرآن مجیدکی تعلیمات اور مسلم امہ کا درخشاں ماضی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 میں ہمارا ڈسپلن، ہماری عبادات ، دعائیں اورغریب طبقات سے احساس کے رشتے کی وجہ سے ہم وسائل کم ہونے کے باوجود ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کوویڈ پر قابو پانے میں اللہ کی مدد اور نصرت کی مدد سے کامیاب رہے ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عرب میں جب اسلام پھیلا تو سب سے طاقتور چیز نکلی۔ وہ بدووں میں محبت اور اخوت کا رشتہ تھا۔ میرے اور آپ کے نبیﷺ نے ہمارے لئے راستے متعین کر دیئے ہیں۔ اللہ کی راہ میں خرچ ، ایثار اور قربانی کے لئے صحابہ کرام پیش پیش رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیسے کنگال لوگ ہوتے ہیں جو ماضی کی طرف نہیں دیکھتے۔ علم کا ذخیرہ آخرت کا راستہ ماضی سے منسلک ہونے میں پنہاں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اخوت فائونڈیشن قرض سے روزگار کا راستہ فراہم کرتی ہے۔ چین نے غربت کے خاتمہ کے لئے ایسے ہی ماڈل اختیار کئے۔ کویڈ میں بھی اخوت جیسے اداروں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا اور دوسروں کے لئے مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ بابائے قوم نے ملکی ترقی کے لئے خواتین کے مساویانہ کردار پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرتی اصلاح ترقی کے لئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی اہمیت کے حامل ہوتی ہے۔ قرآن کریم میں مستحقین کی مدد کرنے کی خصوصی تلقین کی گئی ہے۔ موجودہ دور کے سماجی مسائل کے حل کے لئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ اشرافیہ اورکرپٹ مافیا اور استحصالی طبقے کے خلاف جدوجہد طویل ہے۔ تاہم اسے منطقی انجام تک پہنچنا ہو گا۔ معاشرتی اصلاح اور ترقی کے لئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

وزیرِاعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔
اسلام آباد۔ 6مارچ2021: وزیرِاعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے۔ جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے نعرے بلند کیئے گئے۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی ہوئی۔ اس کے بعد گھنٹی دوبارہ بجائی گئی۔ جسے سن کر اراکین اسمبلی اور وزیرِ اعظم عمران خان اپنی نشستوں پر دوبارہ براجمان ہو گئے۔ اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ اور چند لمحوں میں وہ اعتماد کے ووٹ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس قرآن مجید کی تلاوت سے شروع ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا طریقہ بتایا۔ قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں، 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد ایوان کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ایوان کے دروازے بند کرائے۔اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرنے پر ایوان میں ڈیسک بجائی گئیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت میں ووٹ دینے والوں کو دائیں لابی کی طرف جانے کی ہدایت کی۔ جس پر ارکان اعتماد کے ووٹ کے لیے ایک ایک کرکے لابی میں جانے لگے۔
اس دوران وزیرِ اعظم عمران خان تسبیح پر اذکار کا ورد کرتے رہے۔ بعد میں انہوں نے بھی اپنے ووٹ کا اندراج کرا دیا۔ قومی اسمبلی کے ایوان میں 177 حکومتی اور اتحادی ارکان موجود ہیں۔ سینیٹ انتخاب کا بائیکاٹ کرنے والے جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی بھی ایوان میں موجود ہیں۔ حکومتی اراکین کی جانب سے اپوزیشن کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے گئے۔ حکومتی اراکین ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ لائے ہیں۔ جو اپوزیشن ووٹوں پر رکھ دیئے۔ اپوزیشن رکن محسن داوڑ قومی اسمبلی کے ایوان پہنچ گئے۔ جنہوں نے اپوزیشن نشستوں پر اپوزیشن کے خلاف حکومت کے لگائے گئے کارڈز ہٹا دیئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ایوان میں پہنچنے پر حکومتی ارکان نے نعرے بازی کی۔ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔
وفاقی کابینہ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ناشتے میں شریک ہوئے۔ اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی۔ عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی۔ ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہوئی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے سلسلے میں حکومت کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ سادہ اکثریت کے لیے عمران خان کو 172 ووٹوں کی ضرورت ہے۔ جبکہ اپوزیشن کے پاس نشستوں کی تعداد 160 ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان کی ذمے داری ہے کہ اعتماد کے ووٹ کو کامیاب کرائیں۔ جبکہ انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین پی ٹی آئی کے ارکینِ قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ آج پارٹی کا جو رکن غیر حاضر رہا۔ اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ عدم حاضری کی صورت میں رکن کے خلاف نااہلی کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے عدم اعتماد کا فیصلہ کر دیا۔ اپوزیشن کے انکار کے بعد اب اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت ہی نہیں رہی۔ ملک میں کوئی وزیرِ اعظم نہیں۔
چین امریکا کےساتھ باہمی مفادات کے حامل تجارتی تعلقات بڑھائے گا:رپورٹ

بیجنگ: چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس آج بیجنگ میں شروع ہوا۔ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے افتتاحی تقریب میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔
بیجنگ۔6مارچ2021: چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس آج بیجنگ میں شروع ہوا۔ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے افتتاحی تقریب میں حکومتی ورک رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں چین کی سالانہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ 5.51 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں چین کی جی ڈی پی 70 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر، اس وقت 100 ٹریلین یوآن کی حد پار کر چکی ہے۔ عوام کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام قائم کیا گیا ہے۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین کی ترقی کو بدستور متعدد خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے، لیکن طویل المدتی معاشی ترقی کی بنیاد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ رواں برس چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی مشترکہ تعمیر، اہم منصوبہ جات کے حوالے سے تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے باہمی ربط کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ آر سی ای پی معاہدے کو جلد عمل میں لایا جائے گا، چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے پر جلد دستحظ کیے جائیں گے اور چین جاپان جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں تیزی لائی جائے گی۔ چین باہمی احترام کی بنیاد پر چین امریکا باہمی مفادات کے حامل تجارتی تعلقات کو بھی آگے بڑھائے گا۔
چین 2021 میں ’’ایک ملک، دو نظام‘‘، ’’ہانگ کانگ کے عوام، ہانگ کانگ کے حکمران‘‘ اور ’’مکاؤ کے عوام، مکاؤ کے حکمران‘‘ کے اصولوں اور اعلیٰ درجے کی خود اختیاری کےلیے وضع اصولوں کا جامع و درست نفاذ جاری رکھے گا۔ قومی سلامتی کے تحفظ کےلیے خصوصی انتظامی علاقوں میں قانونی نظام اور قانونی نفاذ کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بیرونی قوتوں کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے گا۔علاوہ ازیں، تائیوان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو انتہائی مضبوطی اور ثابت قدمی سے روکنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
آئین کی بالادستی میں رکاوٹ بننے والوں کو ٹھوکر سے اڑا دینگے: نواز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ میں نے اپنے حصے کا دیا جلا دیا ہے۔ اب آپ اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں۔
اسلام آباد۔5مارچ2021: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ میں نے اپنے حصے کا دیا جلا دیا ہے۔ اب آپ اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں۔ قانون کی حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ آئین کی بالادستی میں رکاوٹ بننے والوں کو پائوں کی ٹھوکر سےاڑا دینگے۔ امید ہے پاکستان ضرور بدلے گاپاکستان ان سب بیماریوں سے بچ جائے گا۔ میں آپکے قدم سے قدم ملا کر چلوں گا۔ آپ نے میرے سے قدم ملا کر چلناہے۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) جنرل کونسل کے اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہو ئے نواز شریف نے کہاکہ ایک باوفا ساتھی اور دیرینہ دوست سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر رنجیدہ ہوں۔ مشاہداللہ نے تمام عمر سول بالادستی کا علم اٹھائے رکھا۔ اڈیالہ جیل میں مشاہداللہ ہر ہفتے مجھے ملتے تھے۔ سابق وزیر اعظم نے شرکا جنرل کونسل کو مخاطب کرتے ہو ئے کہاکہ آپ بتائیں کیا ووٹ کی عزت نہیں ہونی چاہیے؟ کیا آئین شکنوں کو چھوڑ دینا چاہیے؟
میں آئین شکنوں اور ان کو تحفظ دینے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں آئین کی بالادستی کی راہ میں آنے والی رکاوٹ کو پاؤں کی ٹھوکر سے اڑا دیں گے۔ اس نااہل حکومت نے مہنگائی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ہر چند دن بعد پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔ اس پر لوگ جب احتجاج کرتے ہیں۔ تو یہ ان ہر ایکسپائری شیل مارتے ہیں۔ کیا ایسے انتظامی ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج نہیں ہونے چاہییں؟ ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور وہ وقت جلد آنے والا ہے۔ ایک پیچ پر ہونے والے بتائیں اس کا عوام کو کیا فائدہ؟ عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ میں ورکرز کی ہمت اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہماری جماعت توڑنے کی کوششیں مشرف کے دور میں بھی ہوئیں۔ لیکن کامیاب نہ ہوئیں۔
عمران خان کی تقریرایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی: مریم نواز

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی غصے میں کی گئی تقریر تھی۔
اسلام آباد۔ 5مارچ2021:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی غصے میں کی گئی تقریر تھی۔ عمران خان کے کانوں سے دھواں نکل رہا تھا۔ اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ابھی صفحہ صرف ہلا ہے تو لوگوں نے دباؤ میں آنا اور ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر بلاول بھٹو زرداری اور وفد کو مبارک باد دی۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پی ڈی ایم اور پوری قوم نے جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ان کو دن میں تارے دکھائے۔ ان کو اب سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کا خطاب نہیں سنا مجھے بتایا گیا کہ وہ ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب تھا، لگتا ہے۔ عمران خان غصے میں تھے اور ان کے کانوں سے دھواں نکل رہا تھا۔ عمران خان کو لگ رہا تھا جیسے وہ اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس الیکشن کمیشن کو کہہ رہے ہیں جس کو انہوں نے خود لگایا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ جن کو آپ بکاؤ کہہ رہے ہیں ان سے کس منہ سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ آپ نے ارکان کو 50 کروڑ روپے فنڈز دینے کا کیوں کہا؟، آپ کون ہوتے ہیں سرکاری خزانے کا منہ ممبر کو روکنے کے لیے کھولیں، اس پیسے کا بھی نام لیں جو آپ نے چلانے کی کوشش کی۔
وزیراعظم کی تنقید، الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کے بعد ای سی پی نے اجلاس طلب کرلیا۔
اسلام آباد۔ 4مارچ2021:وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر تنقید کے بعد ای سی پی نے اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے الیکشن کمیشن کیخلاف الزامات پر کمیشن میں کل اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے جبکہ اس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اجلاس میں وزیراعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی ہے۔ خیال رہے کہ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید کی تھی۔
ایوان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پرسوں (ہفتہ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد۔ 4مارچ2021:وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پرسوں (ہفتہ) قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والوں کو پیغام ہے کہ اقتدار گیا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے اپوزیشن میں ہوں، یا اسمبلی سے باہر ہوں، ان کو نہیں چھوڑوں گا، میں ان کے خلاف قوم کو باہر نکالوں گا۔ جب تک زندہ ہوں ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے کام کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے 6 سال قبل جب پہلی مرتبہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیا تب ہمیں اندازہ ہوا کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پیسہ آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 40 دہائیوں سے چل رہا ہے، جو پیسہ لگاتا ہے وہ سینیٹر بنتا ہے اور وہ ممبران اسمبلیوں کو خریدتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس خرید و فروخت کو دیکھتے ہوئے میں نے تب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے طریقے سے کروانے کی مہم چلائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کروانے سے متعلق بل پیش کیا، جب ساتھ نہیں ملا تو ہم یہ کیس سپریم کورٹ لے گئے۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا کہ پیسہ چلتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اوپن بیلٹ کی مخالفت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے میثاق جمہوریت میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ میں جب سے حکومت میں آیا ہوں کہہ رہا ہوں کہ یہ سب ایک ہوجائیں گے۔ یہ مجھ پر اتنا دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کہ میں انھیں این آر او دے دو جو کہ سابق صدر جنرل مشرف نے کیا تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق جب ہم بل لائے تو انھوں نے یہ بل منظور کروانے سے انکار کیا اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
اسلام آباد کی جنرل نشست پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں شور مچایا کہ یہ سیکریٹ بیلٹنگ ہونی چاہیے تاکہ یہ یوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں پیسہ لگاسکیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مجھ پر عدم اعتماد کے ووٹ کی تلوار لٹکانا چاہتے تھے، انہوں نے پوری کوشش کی کہ ہمارے ممبر توڑیں، ہماری اکثریت کو ختم کریں۔ اکثریت ختم کرنا عدم اعتماد کا ووٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے تمام ممالک کو دیکھا ہوا تھا، وہاں قانون کی بالادستی کی وجہ سے حکمراں قانون کی گرفت میں ہیں، لیکن یہاں ایسا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ان تمام لوگوں کو این آر او دیا، اب ان لوگوں کے لیے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان جتنا ٹیکس جمع کرتا ہے، آدھا قرض کی ادائیگی میں دے دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شفاف الیکشن آپ کی آئینی ذمہ داری تھی، آپ نے کیوں سیکریٹ الیکشن کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی نوجوان آبادی کے لیے کیا مثال قائم کر رہے ہیں؟ ویڈیو سامنے آئیں جن میں پیسہ دیا جارہا ہے، کیا آپ (ای سی پی) کو نہیں پتہ آپ کی کیا ذمہ داری ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کیا مسئلہ تھا کہ آپ 1500 ووٹ پر بار کوڈ لگواتے؟ انھوں نے سوال کیا کہ کیا آپ نے آج پاکستان کی اخلاقیات کو تباہ نہیں کیا؟ جب اوپر کرپشن کی اجازت دے رہے ہیں تو نیچے کیا ہوگا؟ وزیراعظم نے قوم سے سوال کیا کہ یہ آپ پر ہے کہ آپ پاکستان کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں یا ان چوروں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں؟
انھوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے میرا پیسہ باہر نہیں گیا بلکہ یہ پوری قوم کا پیسہ باہر گیا ہے۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ ایک ملک بتادیں کہ اس کے حکمران چوری کر رہے ہوں اور وہ ملک ترقی کر رہا ہو۔ انھوں نے آخر میں ایک مرتبہ پھر کہا کہ یہ لوگ مجھ پر عدم اعتماد کے ووٹ کی تلوار لانا چاہتے ہیں، اور مجھ سے این آر او مانگنا چاہتے تھے یہ سمجھتے تھے کہ مجھے کرسی عزیز ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے حکومتی ممبران اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا جمہوری حق ہے کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، میں آپ کی عزت کروں گا۔
انھوں نے کہا ٹھیک ہے، میں نااہلِ ہوں اتنا قابل نہیں ہوں، آرام سے ہاتھ کھڑے کریں، میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لیکن خفیہ طور پر ووٹ کی یقین دہانی کروانے کے بعد پیسے لے کر آپ کسی اور کو ووٹ کرتے ہیں، آپ اپنی آخرت تباہ کرتے ہیں۔
یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ,عبدالحفیظ شیخ کو شکست

اسلام آباد۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کومات دے دی۔ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی کو169 ووٹ ملے۔اورعبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔
اسلام آباد۔3مارچ2021: سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو مات دے دی۔ 6 ووٹ مسترد ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے۔اور عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے.اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی گئی تھی۔ دوبارہ گنتی کے بعد پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوئے جنھیں عبدالحفیظ شیخ سے 5 ووٹ زیادہ ملے۔ نتائج کا اعلان ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے گرم جوشی کے ساتھ اپنے حریف عبدالحفیظ شیخ سے ہاتھ ملایا اور دونوں ساتھ ہی بات چیت کرتے ہوئے ایوان سے باہر گئے۔
سب سے پہلے بلوچستان سے نتائج آنا شروع ہوگئے۔ جس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے عبدالقادر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے 340 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جبکہ ایک امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔ جبکہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست سے کوئی ممبر اسمبلی میں نہیں۔ کیونکہ یہاں الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوچکے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے میاں شفیق آرائیں نے کاسٹ کیا۔ جبکہ دوسرا ووٹ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ڈالا۔ پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن نے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ لگایا گیا۔ دو بیلٹ باکس پارلیمنٹ ہاؤس میں رکھے گئے۔ جبکہ عملے کی جانب سے کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن میں موبائل یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ قومی اسمبلی ہال پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا۔ جس کے باعث قومی اسمبلی کے عملے کا ایوان میں داخلہ بند تھا۔ قومی اسمبلی ہال میں الیکشن کمیشن کا عملہ یا ارکان ووٹر داخل ہو سکتے تھے۔
سینیٹ کے لیے ووٹوں کی خریداری کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

پشاور: سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخواسے ووٹوں کی خریدوفروخت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔ پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی جانب سے پی ٹی آئی رکن کوایک ووٹ کے بدلے 8کروڑروپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
پشاور۔3مارچ2021: سینیٹ انتخابات میں خیبرپختونخواسے ووٹوں کی خریدوفروخت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایک رکن کی جانب سے پی ٹی آئی رکن کوایک ووٹ کے بدلے 8کروڑروپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رکن عبدالسلام آفریدی کو بیرون ملک نمبرسے واٹس ایپ میسجز موصول ہوا۔ جس میں انھیں ایک ووٹ کے بدلے 4کروڑکی پیش کش کی گئی۔ عبدالسلام آفریدی کا کہنا ہے کہ معاملہ وزیراعلی کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ اور انہوں نے معاملات آگے بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ بات کھل کرسامنے آجائے۔ 4 کروڑسے شروع ہونے والی پیشکش 8کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشست کے لیے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارکے گھرآنے کے لیے کہاگیا۔ لیکن میں نے انکارکردیا۔ بتایا گیا کہ دومزید ایم پی ایز کے ساتھ بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے۔ سینٹ انتخابات کے حوالے سے واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوگئی۔ چیٹ میں اسلام آباد میں دوارکان سے معاملات فائنل ہونے کاتذکرہ کیا جارہا ہے۔ پشاورکے ہوٹل کوڈیل کے لیے خطرناک جگہ قراردیاگیا اور دوسری جگہ ملنے کی تجویز دی گئی۔ کل تک ووٹ کاریٹ 6کروڑ آج 8کروڑ ہوگیاہے۔ واٹس ایپ چیٹ میں لین دین کاتذکرہ بھی ہے۔ پشاور:واٹس ایپ چیٹ میں پیپلزپارٹی کے ایک رکن اسمبلی کابار بار تذکرہ کیا جارہا ہے۔
مڈل مین ڈیل میں صرف 30لاکھ ملنے کی دہائی دے رہا ہے۔ ڈیل کرنے والے رکن مڈل مین کو10کروڑکی بات کرنے کامشورہ دے رہا ہے۔ مزید ایم پی ایز کوبھی گھیرکرلانے کی باتیں کی جارہی ہیں اور یقین دہانی کروائی جارہی ہے کہ ڈیل شفاف ہوگی۔ ڈیل کرنے والے رکن کی اسپیکرہائوس میں ڈنرکے لیے جانے کاتذکرہ بھی ہے اور کہا جارہا ہے کہ وہاں گئے توپھنس جاؤگے۔ مڈل مین مشورہ دے رہا ہے کہ پہلے ڈیل فائنل کروپھرجائووہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
خیبر پختون خوا حکومت کے معاون برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ جیسے میں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔ جس کا ایک ثبوت اور سامنے آگیا ہے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ہمارے ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کو آٹھ کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی۔ پارٹی قیادت کے نوٹس میں لانے کے بعد اُن کو اجازت دی کہ وہ رابطہ جاری رکھے۔اپوزیشن جماعتیں بھوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ہمارے ایم پی ایز بکنے والے نہیں۔ ہمارے پاس مزید ثبوت بھی ہیں جو ہم وقتا فوقتا میڈیا کو جاری کریں گے۔
سینیٹ میں فیصلہ کُن مقابلے کے لیے پولنگ آج ہوگی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات 2021 میں 37 نشستوں کے لیے پولنگ آج ہوگی۔
اسلام آباد۔3مارچ2021: سینیٹ انتخابات 2021 میں 37 نشستوں کے لیے پولنگ آج ہوگی۔ پنجاب کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ آج اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صوبوں کی نشستوں پر اراکین صوبائی اسمبلی اور اسلام آبادکی 2 نشستوں پر اراکین قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی ایک جنرل اورایک خاتون کی نشست پرمقابلہ ہوگا جب کہ ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی پولنگ اسٹیشن بن جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کا سب سے دل چسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہورہا ہے جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔حکومتی اتحاد کے پاس 181 جب کہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 نشستیں ہیں۔
دریں اثنا الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا۔ پولنگ سامان کی ترسیل اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی۔ قومی اسمبلی ہال میں ارکان کی سہولت کے لیے 4 پولنگ بوتھ رکھے گئے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز اور اسٹیمپس اور دیگر اسٹیشنری کا سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچا دیا گیا۔ سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے 2600 سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں، اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے ارکان کو 2،2 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے جبکہ سندھ کی 11 نشستوں کے لیے ارکان اسمبلی کو 3،3 اور خیبرپختونخوا، بلوچستان کی 12،12 نشستوں کے لیے 4،4 بیلٹ پیپرز دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے 800، سندھ کی 11 نشستوں کے لیے 600، خیبرپختون خوا کی بارہ بارہ نشستوں کے لیے 800 اوربلوچستان کی 12 نشستوں کے لیے 400 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی۔ کئی اعتبار سے اس بار سینیٹ کا حالیہ انتخاب ہنگامہ خیز رہا ہے۔ انتخاب سے قبل صدر کی جانب سے طریقہ کار تبدیل کرکے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرینس دائر کیا گیا تاہم عدالت نے آئین میں بیان کردہ طریقہ کار برقرار رکھا۔ اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے انتخابات میں کام یابی اور انتخابی عمل میں خرید وفروخت کے دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سینیٹ انتخابات میں حکومت کے خلاف صف بندی کرکے سینیٹ انتخاب لڑ رہا ہے جس کی وجہ سیاسی محاذ پر یہ سینیٹ انتخاب حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج سے حکومت کے خلاف جاری اپوزیشن کی تحریک کے مستقبل کے حوالے سے بھی صورت حال واضح ہوجائے گی۔
پاکستان میں سینیٹ انتخابات کیلئےآج سے الیکشن مہم ختم ہوگئی

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ہو گئی۔
اسلام آباد۔1مارچ2021:سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن مہم ختم ہو گئی۔ امیدوار اب انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے۔ سینیٹ انتخاب 3 مارچ کو ہو گا۔ تمام صوبوں سے 50 فی صد ارکان کا انتخاب ہو گا۔ سینیٹ انتخابات کا سب سے دلچسپ اور بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوگا۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔
اسلام آباد۔1مارچ2021: سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات قانون کی بجائے آئین کے تحت ہوں گے،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جا سکتے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ نے جمعرات 25فروری کو آئین کے آرٹیکل 186کے تحت دائر کئے گئے صدارتی ریفرنس پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے نہیں کروائے جاسکتے، سینیٹ انتخابات قانون کے بجائے آئین کے تحت ہوں گے، سپریم کورٹ کی جانب سے رائے ایک چار کی نسبت سے دی گئی، جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے رائے کا اظہار الگ سے تحریری طور پر کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اپنی رائے میں کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کیلئے تمام اقدامات کر سکتا ہے، انتخابی عمل سے کرپشن ختم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، تمام ادارے الیکشن کمیشن کےساتھ تعاون کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس کے خلاف کارروائی کرے، تمام ایگزیکیٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں۔
عدالت نے کہا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تابع ہیں، الیکشن کمیشن 218 تین کے تحت کرپشن روکنے کے تمام اقدامات کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں قرار دے چکا ہے کہ سیکریسی کبھی بھی مطلق نہیں ہوسکتی، ووٹنگ میں کس حد تک سیکریسی ہونی چاہیے یہ تعین کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت عظمیٰ نے رائے محفوظ کی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے سوال صرف آرٹیکل 226 کے نفاذ کا معاملہ ہے، کیا وجہ ہے کہ انتخابی عمل سےکرپشن کے خاتمے کے لیے ترمیم نہیں کی جا رہی؟ انتخابی عمل شفاف بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں قراردادیں منظور ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ سے رائے لینے کے لیے صدارتی ریفرنس 23 دسمبر 2020 ء کو سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ نے 4 جنوری کو اس کی پہلی سماعت کی تھی۔ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر 20 سماعتیں ہوئیں، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سمیت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اوپن بیلٹ کی حمایت کی جبکہ سندھ حکومت نے اوپن بیلٹ کو خلاف آئین قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔
صدارتی ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ ماضی میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات آئین کے تحت نہیں کروائے گئے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آئے گی، خفیہ ووٹنگ کےسبب سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، خفیہ بیلیٹنگ سے ارکان کی خرید و فروخت کیلئے منی لانڈرنگ کا پیسہ استعمال ہوتا ہے۔ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیےبغیرخفیہ بیلٹ سے متعلق شق میں ترمیم پررائےمانگی گئی ہے، صدارتی ریفرنس میں رائے مانگی گئی ہےکہ آئین میں سینیٹ انتخابات کا واضح طریقہ موجود نہیں۔ صدارتی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 226 کی تشریح کرے،سپریم کورٹ رائے دے کہ کیا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہوسکتے ہیں۔
قوم کی حمایت سے مادر وطن کا تمام خطرات سے دفاع کریں گے:ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔
راولپنڈی۔27فروری2021: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ 27 فروری 2019 کے روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کی مناسبت سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے، یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم و حوصلہ تھا کیونکہ پرعزم قوم کا ہمت اور حوصلہ ہی فتح دیتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور امن کےلیے کھڑا ہے لیکن وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ذمہ دار قوم ہونے کے ناطے ہم نے پورے عزم کے ساتھ بروقت جواب دیا اور پاکستان نے پوری دنیا کو اپنے ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا۔ ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ہم ہمیشہ امن کے لیے کھڑے ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کو تیار ہیں۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کا خیر مقدم کرتاہوں۔27 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر خودکش حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، بھارت نے اس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا تھا جبکہ پاکستان نے انتہائی واضح الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو ’قابلِ عمل معلومات‘ فراہم کرنے کی صورت میں تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا تھا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔26 فروری کو بھارت نے دعویٰ کیا کہ اس کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں گھس کر بالا کوٹ میں دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ تباہ کرکے سیکڑوں دہشتگردوں کو مار دیا ہے جب کہ حقیقت یہ تھی رات کی تاریکی میں بھارتی طیاروں نے ایک خالی جگہ پر اپنے بم پھینک کر راہ فرار اختیار کی تھی۔ بھارتی در اندازی پر پاکستان نے اس کا بھرپور اور دن کی روشنی میں جواب دینے کا عزم کیا۔ 27 فروری کو جواب دینے کے لیے پاک فضائیہ کے دو جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھارتی حدود میں داخل ہوئے۔
بھارتی ایف 16 طیاروں نے پاکستانی طیاروں کے تعاقب میں ایل او سی پار کی اور پاکستانی شاہینوں نے 2 بھارتی طیاروں کو فضا میں ہی مار گرایا۔ پاک فوج کی جانب سے واقعے پر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا ہے۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا اور پاک فوج نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار بھی کرلیا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ کی شناخت ونگ کمانڈر ابھی نندن ظاہر کی گئی۔ جسے پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت کے حوالے کردیا تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد نے یہاں ملاقات کی۔
اسلام آباد۔26فروری2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سعدون کی قیادت میں دفاعی وفد نے یہاں ملاقات کی۔ مُلاقات میں باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کےدفاعی تربیتی اداروں میں عراقی فوجی اہلکاروں کے لئے تربیتی کورسز کی پیشکش کی۔ اس موقع پر پاکستان کی جانب سے تکنیکی امداد اور انسانی وسائل کی مدد سے عراق میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد کی بھی پیشکش کی گئی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نےپاکستان کی دفاعی صنعت کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔ ملاقات میں فریقین کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئےاعلی سطح پر وفود کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی مالیاتی احتساب ، شفافیت و سالمیت سے متعلق اعلیٰ سطحی پینل کی حتمی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے ورچوئل خطاب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے بڑے پیمانے پر وسائل کی غیر قانونی منتقلی ترقی ، غربت ، عدم مساوات اور سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
اسلام آباد۔26فروری2021 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سے بڑے پیمانے پر وسائل کی غیر قانونی منتقلی ترقی ، غربت ، عدم مساوات اور سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کیلئے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا، ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق نئے اقدامات کرنا ہوں گے، رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے حوالہ سے محفوظ تصور کئے جانے والے ممالک کو چوری شدہ غیر ملکی اثاثوں کی فوری اور غیر مشروط واپسی کا عہد کرنا ہو گا، عالمی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنایا جانا چاہئے، ٹیکس کے معاملات، بدعنوانی اور غیر قانونی مالی اعانت سے نمٹنے والے بین الاقوامی اداروں کو ترقی پذیر ممالک کے خلاف دبائو اور جبر کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو 2030 کے ترقیاتی ایجنڈے کے حصول کیلئے بین الاقوامی مالیاتی احتساب ، شفافیت و سالمیت سے متعلق اعلیٰ سطحی پینل کی حتمی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مالی احتساب ، شفافیت اور سالمیت سے متعلق اعلی سطحی پینل کی حتمی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب ان کیلئے باعث مسرت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اڑھائی سال پہلے جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو ملک کا خزانہ خالی تھا اور بڑے تجارتی و مالیاتی خسارے کا سامنا تھالیکن اس سے بھی زیادہ ہمارے ملک سے غیر قانونی طور پر رقوم کی منتقلی ہوئی۔
عبوری رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سیاسی اور سرکاری بدعنوانیوں کے ساتھ ساتھ جرائم اور ٹیکس چوری کی وجہ سے کھربوں ڈالر ہر سال ترقی پذیر ممالک سے باہر منتقل ہوتے ہیں، سات ٹریلین ڈالر کے چوری شدہ اثاثے مالیاتی لحاظ سے محفوظ ممالک میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک سے بڑے پیمانے پر وسائل کی منتقلی، ان کی ترقی ، غربت ، عدم مساوات اور سیاسی عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے۔ گذشتہ سال ستمبر میں عبوری رپورٹ پر غور کے دوران انہوں نے کئی بین الاقوامی پالیسی اقدامات اقدامات تجویز کئے تھے جن میں چوری شدہ اثاثوں کی فوری واپسی، بدعنوانی، جرم اور ٹیکس چوری میں مدد کرنے والے مالیاتی اداروں، وکلا، اکائونٹنٹ اور دیگر افراد کیلئے سزائیں، کمپنیوں کی بینیفشل اونر شپ کو سامنے لانا، عالمی سطح پر کم سے کم کارپوریٹ ٹیکس،منصفانہ ڈیجیٹل ٹیکس لگانا، غیر مساوی سرمایہ کاری معاہدوں کا جائزہ لینا اور نظرثانی اور غیر قانونی طور پر مالی وسائل کی منتقلی کی نگرانی کیلئے اقوام متحدہ کے تحت ایک مربوط طریقہ کار کا قیام شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس امر پر خوشی ہے کہ ان تجاویز کی پینل کی حتمی رپورٹ میں عکاسی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک منظم مسئلہ ہے جو کہ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچہ میں سرائیت کر چکا ہے اور یہ اس امر کا متقاضی ہے کہ اس کا منظم حل نکالا جائے اور یہ معمولی یا غیر پائیدار اقدامات سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے اور اگر یہ وسائل واپس ہو جائیں تو اس کا ترقی پذیر ممالک کی ترقی پر کثیر الجہتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور جیسا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے ترقی پذیر ممالک غربت کے خاتمے ، عدم مساوات کو کم کرنے ، کورونا بحران کے بعد بہتر طریقہ سے صورتحال سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ پر قابو پانے اور انسانی حقوق کو مستحکم بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
وزیراع