پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار

آج پاکستان کی دو مرتبہ خاتون وزیر اعظم رہنے والی بے نظیر بھٹو شہید کی برسی ہے جنہیں 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے بعد دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا۔ شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت سندھ کے مختلف شہروں میں بے سہارا خواتین کو معمولی وظیفہ بھی اب کٹوتی کے بعد دیا جا رہا ہے، بے بس خواتین اسی رقم کو غنیمت جان کر خاموش ہیں۔ مستحق خواتین کو ہر 3ماہ بعد 5ہزار روپے وظیفہ لینے کے لیے کتنی اذیت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کا تصور ہی محال ہے، لیکن یہ معمولی وظیفہ بھی ان بے سہارا خواتین کو کٹوتی کے بعد ہی ملتا ہے۔

میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع تھر پارکر، عمر کوٹ اور میر پور خاص میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 97 ہزار بے سہارا خواتین بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہیں، تاہم اس کے باجود اس پروگرام سے رہ جانے والی خواتین کے آئے دن احتجاجی مظاہرے بھی روز کا معمول بن چکے ہیں۔ بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ مستحق خواتین کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اس پروگرام سے وابستہ حکام کا دعویٰ ہے کہ شکایات ملنےپر کارروائی ضرور ہوتی ہے۔

حال ہی میں ایسی شکایات پر 6سے زائد فرنچائزرز کے لائسنس منسوخ بھی کیے گئے ہیں۔