
اٹک کے قریب بسال روڈ پر دہشت گرد کا بس پر حملہ، بسال کی طرف سے آنے والی کوچ جب ڈھوک گاما کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دہشت گرد نے بس پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بس کے ساتھ دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاںبحق اور 9 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے. دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار موقع پہنچ گئے، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں نے موقع سے جاںبحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے 4 زخمیوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، ڈی ایچ کیو اٹک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی . پولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے. دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے ڈی پی او اٹک سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے .