کورونا پر حکومت نے چین نہیں اٹلی کا ماڈل اپنایا، سراج الحق

کورونا وائرس: ملک بھر میں فوج طلب

پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

آج شبٍ معراج منائی جائے گی

فوج لاک ڈائون کیلئے تیار، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے دوبارہ خطاب کاامکان

پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس

کراچی ،آن لائن ٹیکسی سروس بند،فوڈ ہوم ڈیلیوری،پارسل پر پابندی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے ملک میں لاک ڈاؤن نہ کرنے کے فیصلے کو لے کر ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے،اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ساری ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ کی ہوتی ہے، دوسرے تو صرف سمجھا سکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں
لیکن انہیں پریشرائز نہیں کیا جاسکتا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میرے خیال سے فوج لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں لیکن تیاری کے لئے وقت چاہیے ، اوروزیراعظم عمران خان نے دو دن بعد خطاب کا کہا ہے اس کا مطلب ہے کہ اس پر سوچ بچار کرنی ہے۔بندوبست کیے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاسکتا،کراچی میں تو حالات ایسے ہوگئے تھے کہ وہاں پر لاک ڈاؤن کرنا ضروری ہو گیا تھا،سندھ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ درست ہیں۔جو کام اچھا کر رہا ہوں اس کی تعریف کرنی چاہیے۔
ہارون الرشید نے مزید کہا کہ فوج پر اعتبار رکھنا چاہیے۔جب بھی کوئی خاکی وردی والا کھڑا ہوتا ہے تو دو چیزیں ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ قانون کی پابندی کی جاتی ہے اور دوسرا لوگوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔
اضح رہے کہ: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 799 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 352 ، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 31 جب کہ اسلام آباد میں 15 مریض موجود ہیں جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
جرمن چانسلر آئسولیشن میں

شاہی محل کے ملازم میں کورونا کی تصدیق پر ملکہ نے محل چھوڑ دی

کورونا، ایران میں مزید 127اموات، تعداد1800 سے تجاوز

مذہبی تقریبات اجتماعات کے بغیرکرنا ہونگی، فرانسیسی صدر

کورونا وائرس، امریکہ میں مارشل لا لگایا جا سکتا ہے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

روس سے طبی آلات لیکر پہلا ہوائی جہاز روم پہنچ گیا

کورونا وائرس ہوا میں دیر تک رہ سکتا ہے، ماہرین صحت

کورونا سے 15 ہزار اموات اور 50 ممالک مکمل لاک ڈاؤن ہوگئے

مائیک پومپیو افغانستان کے غیراعلانی دورے پر کابل پہنچ گئے
