












صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اس نازک موڑ پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔آزادجموں و کشمیرکے صدر نے اس جذبے پر صدر علوی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بندش کے باعث کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کے اعداد و شمار حاصل کرنا مشکل ہے۔صدر عارف علوی نے آزادکشمیر کے عوام کی خیریت اور کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری کے بارے میں بھی پوچھا۔
کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں: وزیراعلیٰ پنجاب