
Useful Links:-
MAJLIS-I-SHOORA (PARLIAMENT)
PROVINCIAL ASSEMBLIES
LEGISLATIVE ASSEMBLIES
JUDICIARY
- Supreme Court of Pakistan
- Balochistan High Court
- Islamabad High Court
- Lahore High Court
- Peshawar High Court
- Sindh High Court
NEWSPAPERS
- The Dawn - English
- The Nation - English
- The News - English
- The Jang - Urdu
- The Nawa-i-Waqat - Urdu
- The Khabrain - Urdu
- The Daily Times - English
- The Pakistan - Urdu
- The Daily "Layalpur Post" Urdu
- The Daily "Layalpur Post" Global
OTHER LINKS
- Election Commission of Pakistan
- Council of Islamic Ideology
- National Accountability Bureau (NAB)
- Punjab Laws
- Government of Pakistan
- Government of Punjab
- Commonwealth Parliamentary Association
- Inter-Parliamentary Union (IPU)
- Pakistan Television Corporation (PTV)
- Pakistan Broadcasting Corporation (Radio Radio)
- Pakistan Tourism Development Corporation (PTDC)
فنکاروں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات

لائلپورسٹی۔ 14اگست2021:پاکستان کا74 واں جشن آزادی ملک بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہےعام لوگوں کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی پاکستان کا یوم آزادی نہایت پرجوش طریقے سے منارہے ہیں۔ فنکاروں نے سوشل میڈیا پر پاکستان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر پوری قوم اور اپنے چاہنے والوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور دعا کرتے ہوئے لکھا اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے متحد رہیں، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔
اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے سفید اور سبز لباس زیب تن کرکے لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اداکارہ ماورہ حسین نے انسٹااسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔ اداکارہ نمرہ خان نے پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے مختصر ویڈیو شیئر کی اور پیغام دیتے ہوئے لکھا اس دن کو منانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں یوم آزادی مبارک۔
اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے‘‘۔ اداکار فیصل قریشی نے ہاتھ میں قومی جھنڈا تھامے انتہائی خوبصورت تصویر شیئر کرکے تمام لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔
مشہور امریکی ٹک ٹاک سٹار نوجوان کو قتل کردیا گیا

نیویارک. 5اگست 2021: مشہور امریکی ٹک ٹاک سٹار نوجوان کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ٹک ٹاک سٹار برجاس کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا جہاں ایک نوجوان نے دونوں کے سر میں گولیاں ماردیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک سٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
سُروں کے بادشاہ محمد رفیع کی 41 ویں برسی

لائلپورسٹی۔ 31جولائی2021:برصغیر کے مشہور گلوکار محمد رفیع کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے ہیں لیکن مدھر آواز کی بدولت وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ محمد رفیع بھارت کے شہر امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ میں 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہوئے، اور شاید اس وقت کسی کے وہم و گمان بھی نہ ہوگا یہ بچہ ایسا نام پیدا کرے گا جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ محمد رفیع نے 13 سال کی عمر میں لاہور ریڈیو سے پنجابی گانے گا کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا جب کہ 17 برس کی عمر میں موسیقار شیام سندر کی دعوت پر بمبئی (ممبئی) چلے گئے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی ہرطرف محمد رفیع کا توتی بولنے لگا اورانہوں نے ایسے لازوال گیت گائے جو ان کی پہچان بن گئے۔ محمد رفیع کی آواز کی خوبی تھی کہ اگر وہ کوئی غمگین گیت گاتے تو سب کو افسردہ کردیتے اوررومانوی گیت گاتے تو سننے والے کا موڈ رومینٹک ہوجاتا۔ ان کے گائے گئے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھےجاتے تھے۔ 3 دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے محمد رفیع نے دلیپ کمار، دھرمیندر، دیوآنند، رشی کپور، شمی کپور، جتیندر اور امیتابھ جیسے بڑے اداکاروں کیلئے پسِ پردہ گائیکی کی۔ محمد رفیع کو 6 فلم فیئرایوراڈز کے ساتھ بھارت کے اعلیٰ ترین اعزاز پدماشری سے بھی نوازا گیا۔ موسیقی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 31 جولائی 1980 کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے چلا گیا، لیکن اپنی مدھر آواز کی بدولت ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔
دلیپ کمار جینے کا سہارا تھے اور ان کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں: سائرہ بانو

ممبئی-11جولائی2021: ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارکی اہلیہ و سابق اداکارہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارمیرے جینے کا سہارا تھے اوران کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں۔ برصغیرکے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے انتقال نے دنیا بھرمیں ان کے مداحوں کو بے حد افسردہ کردیا ہے۔ مداح ان کی اداکاری اور اسٹائل کے دیوانے تھے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کروڑوں دلوں پرراج بھی کرتے تھے۔ آج وہ 98 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھرسے مداح ان کی اہلیہ وسابق اداکارہ سائرہ بانو کو تعزیتی پیغامات بھیج رہے ہیں۔
سائرہ بانوکوانڈسٹری میں ان کی اداکاری کی وجہ سے تو جانا ہی جاتا ہے لیکن ان کی دوسری شناخت دلیپ کمارکی بیوی ہونا تھا اور خاص طورپرگزشتہ برسوں میں جس طرح انہوں نے شوہرکی دیکھ بھال کی، اس پرانڈسٹری تمام ہی لوگ ان پرفخرکرتے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرنے جب اداکارکی موت کی خبردی تو سائرہ بانونے کہا کہ خدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی، دلیپ صاحب کے بغیرمیں خود کوکسی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل بھی نہیں سمجھتی۔ سب دعا کیجیئے۔
فائیو جی ٹیکنالوجی کیس جوہی چاؤلہ کے حلق کی ہڈی بن گیا

ممبئی. 10جولائی2021; بھارتی عدالت نے فائیو جی کیس میں جوہی چاولہ کو 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ بالی ووڈ کی ماضی کی کامیاب اداکارہ جوہی چاولہ نے گزشتہ ماہ بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر دہلی ہائی کورٹ نے جوہی چاولہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے بھارت میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو روکنے کے لیے درخواست کو اداکارہ کی جانب سے سستی شہرت کے لیے کیا گیا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے جوہی چاولہ نے یہ کام ذاتی تشہیر کے لیے کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ جوہی چاولہ کی جانب سے اب تک 20 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہ کرنے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ایسا لگتا ہے مدعی جرمانہ ادا کرنے کو تیار نہیں‘‘۔ دہلی ہائی کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس کیس میں اداکارہ جوہی چاولہ کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجنے کی طاقت رکھتا ہے۔ جس پر جوہی چاولہ کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ اداکارہ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ یہ جرمانہ ادا نہیں کریں گی، میں عدالت کا فیصلہ اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت نے جوہی چاولہ کو فائیو جی ٹیکنالوجی کیس میں 20 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔ واضح رہے اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کے لیے خطرناک ہےلہذا بھارت میں اس پر پابندی عائد کی جائے۔
مہوش حیات اسکردو کی خوبصورتی سے متاثر

پاکستان کی معروف و خوبروہ اداکارہ مہوش حیات پاکستان کے انتہائی شمال کی دیومالائی سرزمین گلگت بلتستان کے صدر مقام اسکرود کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اسکردو شہر کی سیر تفریح کرنے کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداح کے ساتھ ساتھ دیگر اداکار و اداکارائیں بہت پسند کر رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش حیات نے سبز رنگ کا ہوڈ پہن رکھا ہے اور وہ اسکردو کے ایک سحر انگیز حد تک خوبصورت مقام پر کھڑی ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ اسکردو یو آر لوو۔ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ایک یاک کا سینگ پکڑا ہوا ہے۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایک جنگلی جانور کو قابو کرنے کے لیے ایک جانور کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔
سجل علی اور احد رضامیر کی ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ پر پابندی کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز’دھوپ کی دیوار‘ پرپابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔15 جون 2021 کو احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سیریز’دھوپ کی دیوار‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔ یہ ٹریلر بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا اور یہ ویب سیریز بھی زی فائیو پر ہی 25 جون سے دکھائی جائے گی۔ لوگوں کو احد رضا میر اور سجل علی کے اس پراجیکٹ کا شدت سے انتظار تھا کیونکہ دونوں بہت عرصے بعد کسی پروجیکٹ میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ تاہم ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس ویب سیریز کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صافین کی جانب سے ’دھوپ کی دیوار‘ پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
ویب سیریز کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی روایتی کہانی ہے جو لائن آف کنٹرول پر ہونے والی خلاف ورزیوں اوراس کی وجہ سے سرحد پر شہید ہونے والے دونوں ممالک کے فوجیوں کے خاندانوں کو پیش آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔ ویب سیریز میں احد رضامیر ایک ہندو لڑکے کا اور سجل علی ایک مسلمان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ دونوں کے والد سرحد پر ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں مارے جاتے ہیں۔ جس کے بعد دونوں میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے نظرآتے ہیں۔ تاہم آہستہ آہستہ ان دونوں کرداروں کی دشمنی کو دوستی اور پسندیدگی میں تبدیل ہوتے دکھایا گیا ہے اور وہ یہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ان ممالک میں رہنے والے لوگوں کی باہمی لڑائی نہیں ہے۔
ٹریلر میں مزید دکھایا گیا ہے کہ دونوں گھنٹوں ایک دوسرے سے انٹرنیٹ اور فون پر بات کرتے ہیں اور اپنے اپنے گھروالوں سے ایک دوسرے کا دفاع بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن دونوں کو ہی گھروالوں کی کڑواہٹ کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ اس ویب سیریز کی کہانی مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھی ہے۔ اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویب سیریز پر کئی اعتراض اٹھائے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ویب سیریز میں لڑکا ہندو اور لڑکی کو مسلمان کیوں دکھایا گیا ہے۔ اس اعتراض کے جواب میں عمیرہ احمد نے وضاحت کی ہے کہ یہ کوئی پیار محبت کی کہانی نہیں ہے۔ اس ویب سیریز میں موجود دونوں کرداروں کو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا اور میرے خیال میں انڈیا اور پاکستان کے باہمی مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے ہمیں لو اسٹوری کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ ٹریلر میں واضح طور پر احد رضامیر اور سجل علی کی ایک دوسرے کے لیے پسندیدگی دکھائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پوسٹر میں بھی جو تصویر موجود ہے وہ ایک لواسٹوری کو بیان کرتی ہے۔ تاہم یہ ٹریلر کی بات ہے کہانی آگے کیا موڑ لے گی یہ تو ویب سیریز دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔
ایک اور نقطہ جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اٹھایا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ عمیرہ احمد نے اس ویب سیریز میں مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کو فراموش کردیا ہے۔ اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے عمیرہ احمد نے کہا ہے کہ ’دھوپ کی دیوار‘ مسئلہ کشمیر کے بارے میں نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے میرا موقف وہی ہے جو باقی دوسرے پاکستانیوں کا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ایک اور اعتراض جو عمیرہ احمد پر اٹھایا جارہا ہے وہ یہ ہے کہ اس ویب سیریز میں انہوں نے دو قومی نظریے کو نظر انداز کیا ہے جو کہ دراصل پاکستان کے قیام کی وجہ بنا۔ اس بارے میں عمیرہ احمد نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا دو قومی نظریے کا تعلق آزادی سے ہے اور کوئی بھی باشعور اور ہوش مند انسان دو قومی نظریے کو جھٹلا نہیں سکتا۔ ورنہ اسے اپنی آزادی کھونی پڑے گی تو میں کیسے دو قومی نظریہ کو جھٹلاسکتی ہوں؟
ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی کس طرح پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنپنے والی محبت کی کہانی سے مختلف ہے یہ تو ویب سیریز کو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کاٹریلر کو دیکھ کر کیا ردعمل ہے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔عبدالرحمان تیوانا نامی صارف نے لکھا عمیرہ احمد جیو اور ہم ٹی وی کے غیر اخلاقی ڈراموں کے لیے صرف بیوقوفانی لواسٹوریز ہی لکھ سکتی ہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر بات کرنا ان کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ خاص طور پر فوجی اور خارجہ امور میں عمیرہ احمد کو زیادہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ عائشہ نامی خاتون نے لکھا اگر کسی ڈرامے کی کہانی دشمنی کا خاتمہ اور امن قائم کرسکتی تو پھر ہمارے بزرگوں نے مسلمانوں کی آزادی کے لیے اتنی قربانیاں کیوں دیں؟ ہمارے لیے جدوجہد کرنے والے قائد اعظم کی دانشمندی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
کچھ لوگوں نے اس ویب سیریز میں احد رضامیر اور سجل علی کے کام کرنے پر بھی اعتراض کیا اور لکھا اگر اس ویب سیریز کی کہانی پاکستان کی آئیڈیولوجی کے خلاف ہے تو بھر سجل علی اور احد رضامیر نے اس ڈرامے کا انتخاب کیوں کیا؟ زہرہ فاطمہ نامی خاتون نے لکھا دوقومی نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں۔ ہم عمیرہ احمد جیسے لوگوں کو ہر گز کشمیری اور پاکستانی لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کچھ لوگوں نے عمیرہ احمد کو غدار قرار دیتے ہوئے نہ صرف ’دھوپ کی دیوار‘پر پابندی کا مطالبہ کیا بلکہ عمیرہ احمد پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا۔
اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے: ہانیہ عامر

اسللام آباد۔ 6جون 2021:گزشتہ دنوں سے اپنی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا شکار ہونے والی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اس دوہرے نظام والی دُنیا میں رہنا مشکل ہے جہاں مرد کو اُس کی بدتمیزی پر سراہا جاتا ہے اورعورت کو نیچا دِکھایا جاتا ہے۔ ہانیہ عامر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی سہیلی کے ساتھ اپنے کمرے میں اُداس بیٹھی ہیں جبکہ اداکارہ کی سہیلی اُن کے چہرے پر مُسکراہٹ لانے کی کوشش کررہی ہیں۔ اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک اور دن ایسی دُنیا میں زندہ ہوں جہاں دوہرے معیار کی بے گناہی پر طاقت ہے اور جہاں اختلاف رائے کے ساتھ رہنا کوئی بات نہیں ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ ’جہاں اگر مرد عورت سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرے تو اس کی تعریف کی جاتی ہے لیکن اگر کوئی عورت ایسا کرتی ہے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے۔‘
ہانیہ عامر نے یہ بھی لکھا کہ ’جہاں ایک عورت اپنے پیاروں سے پیار کرتی ہے تو وہ غلط ہے لیکن اگر مرد کسی عورت کی تصویر پر کچھ غلط کرے تو اُسے وائرل مواد بنا دیا جاتا ہے۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دے رہی ہے جن میں یاسر حسین، علی رحمٰن، شازیہ وجاہت، آئمہ بیگ، عاشر وجاہت اور دنانیر مبین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
امیتابھ، دھرمیندر، سارہ، اور سونم کپور کی مداحوں کو عید مبارک

ممبئی-14مئی2021: بھارت میں ریاست کیرالہ کے سوا تمام ریاستوں میں آج عید الفطر منائی گئی اور اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مداحوں کو عید کی مبارکبادیں دیں۔ بھارتی اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چاند رات کی مبارک باد دینے کے لیے 2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سانوریا کا وہ گیت شیئر کیا جس میں ہیرو رنبیر کپور اور سونم کپور سمیت درجنوں افراد چاند دیکھنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔ گیت کے بول دیکھو ’’نظر آیا، چاند نظر آیا‘‘ تھے اور اس گیت کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور دھرمیندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عید مبارک لکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پریٹی زینٹا، شاہد کپور اور سدھارتھ ملہوترا سمیت دیگر اداکاروں نے بھی مداحوں کو عید کی مبارک دی اور وبا کے خاتمے کی دعا کی۔ کیریر کے آغاز میں ہی شہرت کی بلندی کو چھونے والی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ سب کے لیے خوشی، مثبتیت اور سلامتی کی امید اور دعائیں۔ انشاء اللہ ہم سب کے لیے بہتر وقت آئے گا۔
سلمان خان کی مداحوں سے کورونا ویکسینیشن کرانے کی اپیل

ممبئی.14مئی2021: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرور کرائیں۔ اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ وہ کوئی ماہر نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ جب تک کسی بھی انسان میں کورونا کا وائرس موجود ہے، موجودہ صورت حال برقرار رہے گی، اسے ختم ہونا چاہیے اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم ویکسینیشن کرائیں گے۔ ان کے والدین نے ویکسینیشن کا تمام عمل مکمل کرلیا ہے اور وہ خود بھی 10 روز بعد ویکسین کی اگلی خوراک لینے جائیں گے۔
سلمان خان نے کہا کہ وہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اور اگر انہیں یہ ویکسین مل گئی تو وہ لوگوں کی ضرور مدد کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باوجود سلمان خان نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر اپنی فلم ریلیز کی ہے۔ ان کی فلم ’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ ریلیز ہوئی پے۔
جس دن اداکاری کے قابل نہ رہاخودکشی کرلوں گا: نصیرالدین شاہ

ملتان-27اپریل2021: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے انہیں لگتا ہے جس دن وہ اداکاری کرنے کے قابل نہیں رہے خودکشی کرلیں گے۔ اپنی اداکاری سے جنون کی حد تک لگاؤکے بارے میں بتایا کہ بطور اداکار ابھی ان کا کام ختم نہیں ہوا بلکہ وہ روز صبح اس یقین کے ساتھ جاگتے ہیں کہ اپنے پرستاروں کو اپنی اداکاری کے ذریعے کچھ نہ کچھ دیں گے۔71 سالہ اداکار نے کہا بطور اداکار ابھی میرے پاس بہت کچھ ہے اپنے چاہنے والوں کو دینے کے لیے اور میں خوش قسمت ہوں کہ لوگ مجھے اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ایشوریا نے طلاق سے متعلق سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

ممبئی-21اپریل201: ایشوریا رائے نے ایک انٹریو کے دوران طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا۔ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے گزشتہ روز اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی اس موقع پر انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی ارادھیا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑے پوز دے رہے ہیں جب کہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال کے ہمراہ موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر پرانا انٹریو وائرل ہورہا ہے۔
جس میں میزبان ایشوریا رائے سے پوچھتے ہیں کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہوگا ؟ میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے جواب دیا ’’ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزررہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے- واضح رہے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ہے۔
سلو میاں کا شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا معاوضہ لینے سے انکار

ممبئی-16اپریل2021: سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان جو انڈسٹری میں بھائی کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے صرف بڑے پردے پر ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ’بھائی‘ ہونے کا ثبوت دے دیا۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج بینرز تلے بننے والی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے مختصر کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم میں ’ٹائیگر‘ کے کردار سے انٹری دی ہے جس کے لیے فلمساز ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بھاری معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کے لیے سلمان خان نے جب اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی تو فلمساز ادتیا چوپڑا سلمان خان کے پاس گئے تاکہ انہیں معاوضہ ادا کرسکیں تاہم دبنگ اداکار نے شوٹنگ کا معاوضہ لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق ادتیا چوپڑا نے سلمان خان کو بہت منانے کی کوشش کی تاہم بالی ووڈ سلطان نے جواب دیا ’’شاہ رخ خان میرے بھائی جیسا ہے، اس کے لیے میں سب کچھ کرسکتا ہوں‘‘۔ سلمان خان کی جانب سے پیسے نہ لینے پر ادتیا چوپڑا اب انہیں مہنگا تحفہ دینے کا سوچ رہے ہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کو جب تمام صورتحال سے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’بھائی تو بھائی ہے‘‘۔
سینیئراداکاراعجازدرانی 88 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

لاہور: ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجازدرانی 88 برس کی عمر میں شدید علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پرعلی الصبح انتقال کرگئے۔
لاہور۔ 1مارچ2021: ماضی کے معروف اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجازدرانی 88 برس کی عمر میں شدید علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پرعلی الصبح انتقال کرگئے۔ ماضی کے معروف اداکار، ہدایتکاراورپروڈیوسراعجازدرانی 88 برس کی عمرمیں شدید علالت کے بعد اپنی رہائش گاہ پر علی الصبح انتقال کرگئے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مایہ نازخوبصورت اور لوگوں کے دلوں پرراج کرنے والا اداکار، ہدایت کاراورپروڈیوسراعجاز درانی جنہوں نے 1935 میں جلال پورجٹاں گجرات میں آنکھ کھولی، قیام پاکستان کے بعد 1956 میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔
اعجازدرانی ایک سے بڑھ کرایک فلم میں پسندیدہ ہیرو کا کردارنبھاتے ہوئے پاکستانی فلمی دنیا کے ڈائمنڈ جوبلی فلم کا خطاب اپنے نام کیا، اعجازدرانی نے فلموں میں شاندارکردارنبھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہیر رانجھا، زرقا، ضدی، شعلے، لاکھوں میں ایک، بدنام، دوراستے، دلاں دے سودے اورشہید شامل ہیں۔ اعجازدرانی نے پہلے 1959 میں معروف گلوکارہ نورجہاں سے شادی کی جن میں سے ان کی تین بیٹیاں ہیں، اس کے بعد انہوں نے ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کے ساتھ بھی ان کی کامیاب جوڑی رہی، اوراب ان کی شادی ہدایت کار شریف نیئر کی بیٹی کے ساتھ ہوئی تھی۔ اعجازدرانی پاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈینٹ بھی رہے۔
لیجنڈ اداکارآغا طالش کی 23 ویں برسی

پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کی آج 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
لاہور۔ 20فروری2021: پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کی آج 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہونے والے آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا۔ قیام پاکستان سے قبل ہی اداکاری کے شعبے سے منسلک تھے، 1945 میں کرشن چندر کی تحریر کردہ کہانی پر فلم ’’سرائے کے باہر‘‘ سے طالش نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم زیادہ کامیاب نہ رہی لیکن طالش کے لیے اداکاری کا میدان کھل گیا ۔ قیام پاکستان کے بعد آغا طالش پشاور میں محکمۂ بحالیات میں آفیسر تعینات ہوگئے۔ کچھ عرصے ملازمت کرنےکے بعد آزاد کشمیر ریڈیو پر اسٹاف آرٹسٹ کی حیثیت سے ملازم ہوگئے اور ریڈیو ڈراموں میں صدا کاری شروع کردی۔
1952 میں ’’نتھ‘‘ کے ذریعے اپنے فلمی سفر کا دوبارہ آغاز کیا،3 برسوں بعد 1955 میں ان کی دوسری فلم ’’جھیل کنارے‘‘ بھی ناکام رہی۔ 1956 میں 6 فلمیں ریلیز ہوئیں۔ جن میں فلم ’’دربارِ حبیب‘‘، ’’چھوٹی بیگم‘‘ ’’باغی‘‘ ’’جبرو‘‘ اور ’’سات لاکھ ‘‘شامل ہے، ’’سات لاکھ‘‘ میں ان پر فلمایا گیا نغمہ’’یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہُوں‘‘ سے انہیں بے انتہا شہرت ملی۔ آغا طالش کا شمار پاکستان کے چند بہترین کریکٹر ایکٹرز میں ہوتا تھا جو اپنے ہر کردار میں ڈوب کر اداکاری کیا کرتے تھے۔’’فرنگی‘‘ میں ’’ظالم فرنگی‘‘ کا کردار ہو یا فلم ’’زرقا‘‘ کا یہودی میجر ہو یا پھر ’’کنیز‘‘ کا خود سر مغرور نواب، ’’یا امن‘‘ میں ہندو پٹواری ہو یا ’’حیدر علی‘‘ کا ہندو راجا، ان کے تمام کردار ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں۔
آغاطالش نے اپنے فلمی کیریئر میں 500 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اُردو کی 310، پنجابی کی 165، اُردو اور پنجابی (ڈبل ورژن) کی 26، پشتو کی 7 ، سندھی کی 2 اور بنگالی زبان کی ایک فلم شامل ہے۔ آغا طالش نے درجنوں ایوارڈز کے علاوہ حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ تمغہ حسن کارکردگی بھی حاصل کیا۔ آغا طالش 19 فروری 1998 کو انتقال کر گئے لیکن اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
جب پی ایس ایل کا ترانہ گایا تو ڈر تھا کہیں فلاپ نہ ہوجائے: نصیبو لعل

لاہور۔ 11فروری2021: پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کام یابی اللہ پاک نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے۔ انہوں ںے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کے لئے گایا ہے۔نصیبو لعل کا کہنا تھا کہ یہ گانا اونچے سر کا تھا میں نے گا دیا۔ یہ ترانہ پاکستان کی بات تھی اس لیے جذبے بلند تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔ دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے ترانے کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا۔ سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر جاری بحث سے قطع نظر اپنے مخصوص انداز کے باعث شناخت رکھنے والی گلوکارہ نصیبو لعل کا اس حوالے سے یہ پہلا ردعمل ہے۔
پشاور: دلیپ کمار کا آبائی گھر، نئی قیمت 35 کروڑ

پشاور۔ دلیپ کمار۔ یوسف خان کا آبائی گھراب فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے (فوٹو لائلپورپوسٹ)۔
پشاور۔ 9فروری2021: بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے پشاور کے آبائی گھر کے مالک نے خیبر پختون خوا کی صوبائی حکومت کو نئی قیمت کی پیشکش کردی ہے۔ دلیپ کمار کے آبائی گھر کے موجودہ مالک نے ڈی سی پشاور کو درخواست دی ہے جس میں صوبائی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اگر گھر خریدنا چاہتی ہے تو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق گھر کی 35 کروڑ روپے قیمت ادا کرے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے پاس جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دلیپ کمار کا آبائی گھر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، گھر اس حالت میں ہے کہ اس کی تعمیر نو نہیں ہوسکتی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت جس مقصد کے لیے گھر لینا چاہتی ہے وہ سرکاری خزانے پر بوجھ ثابت ہوگا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے گھر کو انٹیک ایکٹ کے تحت حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا کہ 2011 میں صوبائی حکومت نے 3 کروڑ روپے کی آفر کی لیکن نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ درخواست میں صوبائی حکومت کا انٹیک ایکٹ کے تحت جاری نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مالک مکان کے مطابق اس وقت گھر کی قیمت 35 کروڑ روپے ہے اگر حکومت بھارتی لیجنڈ کا گھر خریدنا چاہتی ہے تو ہمیں اتنی ہی رقم ادا کرے اور ساتھ ہی ان 10 برس میں ہمارا جو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے وہ بھی ادا کیا جائے۔
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا بالآخر بھارتی کسانوں کے احتجاج پر موقف سامنے آگیا

بالی ووڈ۔ 5فروری 2021: بھارت میں ان دنوں کسانوں کے احتجاج کے باعث شدید ہلچل مچی ہوئی ہے۔ امریکی گلوکارہ ریانہ کے کسانوں کی حمایت میں کیے گئے ٹوئٹ کے بعد تو اس معاملے نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے اور ریانہ کے کسانوں کے حق میں کیے گئے ٹوئٹ نے اُن بھارتی فنکاروں کو بھی نیند سے جگادیا ہے جو مسلسل اس مسئلے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے۔ اکشے کمار،اجے دیوگن، کرن جوہر، ایکتاکپور اور سنیل شیٹھی کا اس مسئلے پر موقف تو سامنے آیا لیکن انہوں نے کسانوں کے حق میں بات کرنے کے بجائے حکومت کے حق میں اپنا موقف جاری کیا جس نے کسانوں کے حامیوں کے غصے کو مزید ہوا دی۔
تاہم اس معاملے پر بالی ووڈ کے تینوں خانز کی معنی خیز خاموشی نے سب کو حیران کیا ہوا تھا لیکن اب سلمان خان نے اس معاملے پر اپنا موقف دیا ہے۔ گزشتہ روز انڈین پرو میوزک لیگ کی لانچنگ تقریب کے دوران جب صحافیوں نے کسانوں کے احتجاج پر ان کی رائے جاننا چاہی تو پہلے تو سلمان خان نے صحافیوں کا کوئی جواب نہیں دیا اور پہلو بچاکر نکلنے لگے۔ بعد ازاں انہوں نے اس سوال کا جواب دینے کا فیصلہ کیا اور کافی مبہم جواب دیتے ہوئے کہا سب کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہئے۔ ہر ایک کے ساتھ صحیح چیز ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریانہ کی جانب سے کسانوں کے حق میں کیے گئے ٹوئٹ نے حکومت کے حامی بھارتیوں کو تلملا کر رکھ دیا ہے اور انہوں نے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ بھارتیوں کی اس سوچ پر اداکارہ گوہر خان نے اپنے ہی لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’’بلیک لائیوز میٹر‘‘ بھی تو بھارت کا معاملہ نہیں تھا لیکن اس کی حمایت میں تقریباً تمام بھارتی فنکاروں نے ٹوئٹ کی تھی۔ کیونکہ ظاہر ہے ہر جان قیمتی ہونی چاہئے۔ لیکن بھارتی کسان؟ کیا ان کی کوئی اہمیت نہیں؟
خود کو فروخت نہیں کررہی، اپنے کام سے منوانا چاہتی ہوں: پریتی زینٹا

بالی ووڈ۔ 2فروری 2021:بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کرادا ادا کرنے والی پریتی زینٹا جو کہ کافی عرصے بڑی اسکرین سے غائب ہیں، اور وہ امریکا منتقلی کے بعد وہیں بس گئی ہیں۔ جب ان سے بالی ووڈ فلموں میں نظر نہ آنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو سولجر، دل چاہتا ہے، کل ہو نہ ہو، ویر زارا، دل سے، سلام نمستے، کوئی مل گیا، چوری چوری چپکے چپکے، کبھی الوداع نہ کہنا سمیت متعدد فلموں میں لازوال اداکاری کرنے والی پریتی کا کہنا تھا کہ وہ جارحانہ قسم کی پبلک ریلشننگ میں ملوث نہیں ہوسکتیں۔
انھوں نے کہاکہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو منوانا یا اپنی حیثیت کا تعین کروانے پر یقین رکھتی ہیں۔ انھیں اپنی دوری کے حوالے فلم انڈسٹری سے کوئی شکوہ نہیں۔ یاد رہے کہ وہ سن 2000 کے عشرے کے دوران بالی ووڈ کی انتہائی مشہور اداکارہ رہی ہیں، تاہم اسکے بعد وہ سلور اسکرین سے دور رہیں اور کئی سالوں بعد وہ 2018 کی فلم بالاجی سپر ہٹ میں نظر آئی تھیں جس کے بعد سے انھوں نے کوئی فلم نہیں کی۔ ایک انٹرویو کے دوران پریتی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ سے دور ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ خود کو فروخت نہیں کررہیں، انکا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی بھی کسی کو اپنی میڈیا کوریج کے لیے رقم نہیں دی۔ اور نہ انھیں کسی سے کوئی شکایت ہے۔
وقار ذکاء بھی سیاست میں آگئے، پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست

اسلام آباد۔ 25 جنوری2021 :وقار ذکاء بھی میدان سیاست میں آگئے اور انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ وقار ذکاء نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لیے الیکشن کمیشن میں دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ وقار ذکاء کی نئی سیاسی جماعت کا نام ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان ہے۔ وقار ذکاء پارٹی چئیرمین جبکہ 25 سالہ نوجوان عثمان چوہدری سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے کر پارٹی رجسٹریشن کا حتمی فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں 127 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ ملک میں اس سے پہلے بھی کئی اداکار میدان میں سیاست میں آچکے ہیں جبکہ گلوکار جواد احمد نے بھی اپنی سیاسی جماعت بنائی ہوئی ہے جس کا نام برابری پارٹی ہے۔
ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کراچی۔24 جنوری 2021: کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ٹک ٹاک بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے تفریحی علاقے کلفٹن دو دردریا کے قریب نوجوان پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اس پر بھاری پتھر گر گیا، نوجوان کو اس کے دوست شدید زخمی حالت میں رکشے میں ڈال کر لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش رکشے سے اتار کر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہے،اور وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔
لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کا دورہ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم

لاہور۔23 جنوری 2021: لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کی سربراہی میں بورڈ ممبران نے الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ،الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھے،الحمراء اوپن ائیر میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی،الحمراء افسران و ملازمین سے ملے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز منیزہ ہاشمی نے کہا کہ معاشرتی استحکام میں کلچر کا اہم رول ہے ایسی پالیساں بنائیں۔
جن سے نوجوان اپنے آرٹ اور آرٹسٹوں کی خدمات سے روشناس ہو۔ بورڈ ممبران میںآصف ثناء،نوین فرید،وارث بیگ،عائشہ شاہ نوازشامل تھے۔ ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے آویزاں فن پاروں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر صبح صادق، آڈٹ اینڈ اکائونٹس آفیسر مظہر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
سعودی عرب میں پہلا “ڈرائیو اِن سینما کھل گیا”

ریاض۔ 22جنوری 2021: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلے “ڈرائیو ان سینما” کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں شائقین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ ریاض میں سعودی عرب کے مقامی سینما گھروں کے ایک گروپ ایم یو وی آئی نے ایک ڈرائیو اِن تھیٹر کھولا ہے۔ مذکورہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سال 2018 میں سینما گھروں پر ملک گیر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو ان سینما ہے۔ منتظمین کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینما میں 150 گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے۔
کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ڈرائیو ان سینما میں نہ صرف تمام آنے والے شائقین کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا بلکہ ان کیلئے فیس ماسک لگانا بھی لازمی ہوگا۔ عرب نیوز کے مطابق ایم یو وی آئی سینماز اپنے ملازمین اور شائقین دونوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی خاطر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ یہ “پاپ اپ سینما” کب تک کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عوام کی جانب سے ابتدائی ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیو ان سینما کا آئیڈیا مملکت میں ایسے ہی مشہور ہوگا جیسے مشرق وسطیٰ، دبئی اور بیروت کے دیگر حصوں میں ہو رہا ہے کیونکہ یہ شائقین کو کورونا وائرس سے خود کو بچاتے ہوئے بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایم یو وی آئی اس سال سعودی عرب میں 15 نئے سینما گھر کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں 150 سے زیادہ اسکرینز شامل کی جائیں گی، ہم اپنے عوام اور شائقین کو ایسے بہت سے خوشی کے لمحات پیدا کرنے کے لیے طرح طرح کے تجربات کرتے رہیں گے۔علاوہ ازیں ریاض کی رہائشی عروہ النومر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عمدہ لگتا ہے یہ بالکل ویسا ہے جیسے ٹی وی اور فلموں میں دکھایا جاتا تھا، کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کے دوران یہ فلمیں دیکھنے کا محفوظ طریقہ ہے۔
سب سے زیادہ فلرٹ دھرمیندر کیا کرتے تھے: جیا پرادا


بالی ووڈ ۔ 14 جنوری2021: سال 1970اور 1980 کے عشرے کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ جیا پرادہ نے کپل شرما شو میں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔ پروگرام کے میزبان کپل شرما نے جیا پرادا سے سوال کیا کہ ان کے عہد میں اداکاراؤں سے سب سے زیادہ کون فلرٹ کیا کرتا تھا، جس پر جیا پرادا نے ماضی کے معروف ہیرو دھر میندر کا نام لیا۔ واضح رہے کہ سینیئر اداکار راج ببر اور جیا پرادا کپل کے شو میں اپنی آنے والی پنجابی فلم ’بھوت انکل تسی گریٹ ہو‘، کو پروموٹ کرنے کے لیے اکٹھے آئے تھے، جبکہ فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر اداکار گرپریت گوگی اور ایہانا ڈھلون بھی شامل تھے۔
اس موقع کپل شرما نے جیا پرادا سے پوچھا سب سے زیادہ فلرٹ کون کرتا تھا۔ اس سوال کے بعد جب جیا پرادا نے جواب سے قبل راج ببر کی جانب دیکھا تو پروگرام کے جج ارچنا پورن سنگھ نے راج ببر سے کہا کہ جیا جی آپکو دیکھ رہی ہیں۔ جس پر راج ببر نے کہا کہ میں بہت شریف تھا ان کے لیے، اس موقع پر جیا پرادہ نے بے ساختہ جواب دیا کہ دھرمیندر سب سے زیادہ فلرٹ کرتے تھے۔ یاد رہے کہ دھرمیندر اور جیا پرادا نے اس عہد میں کئی فلموں میں اکٹھے کام کیا جن میں قیامت، انصاف کون کریگا، مردوں والی بات، گنگا تیرے دیش میں اور کندن شامل ہیں۔
پاکستانی فیشن :موسم سرما میں فیشن کے بدلتے ٹرینڈز

لاہور۔ 12جنوری2021: جب بھی موسم انگڑائی لیتا ہے تو کپڑوں سے لے کر میک اَپ تک ہر چیز میں تبدیلی آجاتی ہے۔ سردیوں کی بات کریں تواس موسم میں کپڑوں کا انتخاب گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ مشکل معلوم ہوتا ہے کیونکہ ایک طرف موسم کے اثرات کا خیال رکھا جاتا ہے تو دوسری جانب فیشن ٹرینڈپر عمل کرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔ یعنی کپڑے پہننے میں گرم بھی ہوں اور دیکھنے میں اسٹائلش اور ٹرینڈی بھی۔ آجکل کے فیشن ٹرینڈز کی بات کریں تو خواتین مغربی انداز زیادہ اپنائے نظر آتی ہیں۔ اگر آپ بھی کیا پہنیں اور کیا خریدیں کی کشمکش میں مبتلا ہیں تو آج کی تحریر اس کشمکش کو دورکرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ فیشن ایکسپرٹس کی جانب سے فیشن کی دلدادہ خواتین کیلئے موسم سرما میں کون سے ٹرینڈز تجویز کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹمنٹ کوٹ: موسم سرما کے نئے ٹرینڈ پر عمل کرنے کے لیے آپ کواپنے سیاہ یا سادہ کوٹ کو پہننے سے اجتناب کرنا ہوگا کیونکہ ایکسپرٹس کی جانب سے اس موسم کے لیے سادہ کے بجائے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیشن ڈیزائنرز کی رائے ہے کہ عوام کی اکثریت سرد موسم میں شوخ اور کھلتے رنگوں کو زیادہ پسند کرتی ہے، لہٰذا سیاہ جینز یا سیاہ ٹاپ کے ساتھ مختلف پرنٹس والے اسٹیٹمنٹ کوٹ کا انتخاب آپ کے آؤٹ فٹ کوایک خوبصورت اور منفرد لُک دے گا۔اب یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ نے اسٹیٹمنٹ کوٹ پہننا ہے یا پھر کوئی عام کوٹ۔
ٹونل ڈریسنگ: موسم سرما کا دوسرا اہم ٹرینڈ ٹونل ڈریسنگ ہے۔ اس سے مراد ڈریسنگ کے لیے سر سے پاؤں تک ایک ہی شیڈ کے مختلف کلرز کا انتخاب ہے، مثلاً لائٹ پرپل اور ڈارک پرپل۔ فیشن ایکسپرٹس ٹونل کلرز کوکنٹراسٹنگ کلر (مثلاً لال اور ہرے) کا متبادل قرار دیتے ہیں۔ ٹونل ڈریسنگ کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر آئیکن کا کہنا ہے کہ ٹونل ڈریسنگ عام ڈریسنگ سے قدرے مختلف ہے ، جو نہ صرف آپ کو فیشنسٹا خواتین کی فہرست میں شامل کردے گی بلکہ آپ خوش لباس اور خوبصورت بھی معلوم ہوں گی۔ بس آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ڈریسنگ کے لیے سوئیٹر، پلازو، ٹاپ یا شوز وغیرہ کے رنگوں کی ہم آہنگی برقرار رہے۔
نیون: فیشن ایکسپرٹس کی جانب سے نیون کلر کو موسم سرما کے مقبول ٹرینڈ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ رنگ پہننا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ تاہم لازمی نہیں کہ ہرخاتون نیو ن رنگ سے متعلق یہی سوچ رکھے۔ پاکستان کی کامیاب اداکارہ اور سپراسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ سال پیرس فیشن ویک میں پاکستا ن کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈریسنگ کے لیے نیون رنگ کا انتخاب کیا تھا۔ مداحوں نے بھی ماہرہ کے اس انداز کو خوب سراہا، ویسے بھی ماہرہ فیشن سینس کے حوالے سے اچھا خاصا علم رکھتی ہیں اور جانتی ہیں کہ ان پر کون سا رنگ جچے گا۔ یہی نہیں، اداکارہ حریم فاروق بھی ریڈ کارپٹ پر ’نیون‘ رنگ کے لباس میں دیکھی گئیں تھیں، جس کے بعد کئی روز تک حریم کا ڈریسنگ اسٹائل مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
چنکی چین اسٹائل :خواتین کا فیشن جیولری کے بنا ادھورا لگتا ہے، سردیوں میں جیولری ٹرینڈ کی بات کریں تو اس موسم میں چنکی چین نیکلس کافی مقبول ہیں۔ نیکلس خواتین کی نیک لائن کو خوبصورت اور پُرکشش دکھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ چین نیکلس کا انتخاب انھیں ماڈرن اور فیشنسٹا خواتین کی صف میں لا کھڑا کرتا ہے۔ تاہم، اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ چنکی چین نیکلس مشرقی لباس کے بجائے مغربی طرز کے لباس پر زیادہ جچتا ہے۔
اسنیک اسکن فوٹ ویئر: گزشتہ کئی برسوں سے خواتین میں ٹائیگر (چیتا)پرنٹ خاصا مقبول ہے، پھر چاہے وہ سرد موسم کے لیے ٹائیگر پرنٹڈ جیکٹس کی شکل میں ہو، ٹاپس کی یا جوتوں کی۔ تاہم اس موسم سرما فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے ونٹر فوٹ ویئر کے لیے اسنیک اسکن (سانپ کی کھال) کا ٹرینڈ متعارف کروایا گیا ہے۔ فوٹ ویئر کے لیے اس پرنٹ میں بوٹس سے لے کر سینڈل تک ہر اسٹائل موجود ہے۔ آپ بھی ان شوز کو سیاہ یا پھر ٹونل ڈریسنگ کا حصہ بناکر ٹرینڈ سیٹرز خواتین کی فہرست میں شامل ہوسکتی ہیں۔
بکل بیگ: خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ملبوسات ہی نہیں بلکہ ہینڈ بیگز بھی فیشن کے عین مطابق ہوں۔ تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ موسم سرما کے لیے کسی ہینڈ بیگز کو نظرانداز کردیا جائے؟ فیشن ماہرین کی جانب سے سردیوںمیں فیشن ٹرینڈ کے طور پر بکل ہینڈ بیگ اسٹائل کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہینڈ بیگ کا یہ اسٹائل ، ان دنوںسب سے ٹرینڈی مانا جارہا ہے۔ یہ بیگز عام پرس کے سائز سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں، جنہیں مزید خوبصورت بنانے کے لئے اس کی سائیڈز پر چین یا لیدر کی لمبی زپ لگادی جاتی ہے۔ بکل ہینڈ بیگ کلاسک طرز کے سوئیٹر اور کوٹ کے ساتھ آپ کی شخصیت میں مزید نکھار پیدا کردیتا ہے۔
میرے نزدیک عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں: نوین وقار

کراچی۔ 9جنوری2021: اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔ ایک ویب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں نوین وقار کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے میرے خیال میں کسی بھی عورت کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ وہ ہوتا ہے جب وہ خود مختار ہونے کے ساتھ اپنے خوابوں کے ساتھ جی رہی ہوتی ہے اور اپنے خواہشات پوری کرتے ہوئے بہتر زندگی گزار رہی ہوتی ہے اور میرے نزدیک اس طرح عورت کا تنہا زندگی گزارنا غلط نہیں ہے۔
نوین وقار نے شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی تقریب میں جاتی ہوں تو آںٹیاں یہی سوال کرتی ہیں کہ میں کب شادی کر رہی ہوں؟ اس سوال پر میں یہی سوچتی ہوں کہ کیوں یہ سوال بار بار مجھ سے کیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ میں عورت ہوں، بہت سے مرد بھی ہیں جوکہ غیر شادی شدہ ہیں لیکن اُن سے کوئی شادی کا سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سب کو یہی جواب دیتی ہوں کہ غلط انسان سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ آپ تنہا رہیں اور خوش رہیں، نصیب میں اگر شادی کا ہونا لکھا ہوگا تو وہ ہو کر رہے گی لیکن یہ بات بھی یاد رکھیں کہ زندگی ایک خوبصورت تحفہ ہے اور آپ جس زمین پر ہیں وہاں آپ کو بہت سے بہترین کام کرنے ہیں اور ان تمام کاموں کو کرنے کے لیے شادی کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
نوین وقار نے یہ بھی کہا کہ شادی کرنا اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی شخص کوئی مقصد حاصل کرنے کے لیے یا کسی وجہ سے تنہا ہے تو اس کے لیے اچھا وقت ہے کہ وہ اپنی خواہشات کی فہرست بنائے اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرے۔ واضح رہے کہ ڈرامہ ’’وہ ہمسفر تھا‘‘، ’’بے وفا‘‘ سمیت دیگر ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ نوین وقار 2012ء میں اظفر علی کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم اُن کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی اور شادی کے محض تین سال بعد ہی دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
اینگن التان المعروف ارطغرل نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیساتھ معاہدہ ختم کردیا

لاہور۔5جنوری2021: ترک اداکار اینگن التان دزیاتن المعروف ارطغرل غازی نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ایک مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترک اداکار اینگن التان دزیاتن نے پاکستانی ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ مسوخ کردیا اور اب وہ شوٹنگ کے لیے پاکستان بھی نہیں آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق اینگن التان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نجی فرم جس کے مالک پاکستانی بزنس مین کاشف ضمیر ہیں کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے دستبردار ہوتے ہیں۔ ترک اداکار اینگن التان نے اچانک کاشف ضمیر کی فرم کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا پراجیکٹ سائن کیا تھا جس کے تحت اینگن التان ان کے بزنس کے ایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے۔ اور اسی سلسلے میں اینگن التان گزشتہ ماہ پاکستان کے دورے پر بھی آئے تھے۔تاہم اب ایک مقامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اینگن التان اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتاہوں۔‘‘ اس کے علاوہ ترک اداکار نے رواں ماہ اپنا آنے والا دورہ پاکستان بھی معطل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ترک اداکار ان کے برانڈ کی شوٹنگ کے لیے 12 یا 13 جنوری کو دوبارہ پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ اینگن التان کو پاکستان لانے والا ٹک ٹاکر اور بزنس مین کاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ اس کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کارچوری اور ڈکیتی سمیت کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ کاشف ضمیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
اداکارہ سارہ خان مداح پر برس پڑیں

کراچی۔4جنوری2021: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان والد کے انتقال کے بعد پوسٹ شیئر کرنے پر تنقید کرنے والی مداح پر برس پڑیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جس پر انہیں مداح کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خاتون صارف نے سارہ کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا اور آپ اپنے ڈرامے کے حوالے سے پوسٹس لگارہی ہیں ، کیسی دنیا ہے یہ اداکاری کی۔اداکارہ سارہ خان بھی اس تنقید پر غصے میں آگئیں اور لکھا کہ ’کیوں، ایک مہینے بعد پوسٹ شیئر کرتی تو غم کم ہوجاتا؟ اس بات کا کوئی جواز بنتا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سارہ خان کے والد انتقال کرگئے تھے، اداکارہ نے والد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدین کے لے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا تھا۔سارہ خان نے والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتی کہ جب ہم انشا اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔اداکارہ نےمداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’براہ کرم میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔
مداح پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں، ندا یاسر

کراچی۔2جنوری2021: مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ مداح مجھے پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔ مارننگ شومیزبان ندا یاسرنے انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکاری وہ اس لیے نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ مارننگ شومیزبان ہونے کے باعث اپنے بچوں اور گھر کو زیادہ وقت دے سکتی ہیں۔ ندا نے کہا کہ آج تک سیکھ رہی ہوں شروع میں میزبانی سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا۔ اداکاری کے مقابلے میں میزبانی آسان ہوتی ہے، یہاں اسکرپٹ نہیں پڑھنا ہوتا، آپ جیسے ہوتے ہو ویسے ہی نظر آتے ہو، اچھا میزبان وہی ہے جو مہمانوں سے باتیں نکلوانے کا ہنر جانتا ہو۔
ندا نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کی مداح ہیں، ہمارے ڈرامے آج بھی بہت اچھے ہیں اوربھارتی آج بھی ہمارے ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ میں اپنے شوہرکی ہدایتکاری میں بننے والے ڈراموں میں کام کرنا چاہوں گی کیونکہ اس سے ایک فائدہ یہ ہوگا کہ شوہر بچوں کی مصروفیت کو مد نطررکھتے ہوئے کام لیں گے۔ فلموں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بننے والی فلمیں اچھی ہیں اور بہت بہترین ہدایتکاربھی ہیں جواچھی فلمیں بنانا جانتے ہیں، انہیں آگے آنا چاہیے۔ ندا یاسر نے کہا کہ پروگرام کے ذریعے وہ خواتین میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں جو مختلف شعبوں سے وابستہ ہوتی ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اور میری باتیں خواتین کے لیے متاثر کن ہوں۔ خواتین میرا پروگرام بہت پسند کرتی ہیں ورنہ وہ اب تک بند ہوجاتا۔ ہر کسی کو پسند نہ پسند کا اختیار ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اس حد تک پہنچ جاتے ہیں کہ گالیاں اور بد دعائیں دیتے ہیں، مداح پسند کریں یا نہ کریں لیکن بد دعائیں نہ دیا کریں۔
سعودی عرب: پاکستانی اداکارہ کو مستقل سکونت مل گئی


ریاض۔فرائیڈے۔1جنوری2021: پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب نے مستقل سکونت کا اجازت نامہ دے دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو سعودی عرب میں 8 لاکھ ریال کے عوض مستقل سکونت مل گئی۔انھوں نے حال ہی میں مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ ملنے پر کہا ہے کہ وہ اب مملکت کو اپنا ’ابدی گھر‘ کہہ سکتی ہیں۔39 سالہ زارا البلوشی نے سعودی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی زبان بو لتی ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ’پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ‘ کی تصویر بھی پوسٹ کی، انھیں سعودی سکونت 2019 میں لانچ کیے جانے والے ایک پروگرام کے تحت ملی ہے۔
اس پروگرام کے تحت کسی سعودی شہری کی طرف سے اسپانسر کے بغیر غیر ملکی افراد ایک لاکھ ریال میں قابل تجدید سکونت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی عرب میں 2010 سے اداکاری کرنے والی زارا البلوشی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ، میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی، میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں، خوشی ہے کہ اب میں کسی ویزا پابندی کے بغیر سعودی عرب سے کہیں بھی جا سکتی ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ سعودی آرٹس اور سینما میں وہ قابل قدر اضافہ ثابت ہوں گی، واضح رہے کہ زارا البلوشی نے سعودی اور خلیج کے ’المیراث‘ اور ’ہیلو ہائے‘ جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔
ریجینل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن ملتا ن مس عمارہ کا لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ

لاہور۔30دسمبر2020: ریجینل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن (پی آئی ایس آئی سی )ملتا ن مس عمارہ نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے سے ملاقات کی، ادبی وثقافتی امور پر تبادلہ خیال کیا،مس عمارہ نے اپنے ملک کی ادبی وثقافتی اداروں خصوصا الحمراء کو ملک کا اثاثہ قرار دیااور کہاکہ یہ ادارے‘اپنی رسوم ورواج سے‘عوامی رابطہ کو مزید مضبوط کررہے ہیں،الحمراء اپنے احسن کردار میں ملک کے نمایاں ادارے کی حیثیت رکھتا ہے۔ای ڈی ثمن رائے نے انہیں الحمراء کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا اور الحمراء امور سے متعلق آگاہ کیا۔
ویڈیو، اصلحان خاتون واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں

واہگہ.30دسمبر2020: مسلم فتوحات پر مبنی تُرک سریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 3 میں اصلحان خاتون کا کردار ادا کرنے والی گلثوم علی واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔انہوں نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیوز شیئر کیں اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آج ٹی وی پر میں نے یہ دیکھا اور یہ کافی دلچسپ تقریب ہے۔ترک اداکارہ نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو بتایا کہ پاکستان میں پرچم کشائی کی یہ تقریب روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ متاثر کُن تقریب گزشتہ 6 دہائیوں سے روزانہ منعقد کی جاتی ہے۔
ندا یاسرکا اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کودماغی علاج کروانے کا مشورہ

کراچی.27دسمبر 2020: اداکارہ ومیزبان ندا یاسرنے اپنے مارننگ شوپرتنقید کرنے والوں کو دماغی علاج کروانے مشورہ دے دیا۔ مارننگ شوہاسٹ ندا یاسرکو اس وقت بہت غصہ آیا جب مداحوں نے ان کے مارننگ شوسے متعلق تنقید کی۔ ہوا کچھ یوں کہ میزبان نے اپنے مارننگ شومیں مختلف سیگمنٹس کے لیے اسٹوڈیوزمیں بیل (گھنٹیاں) لگوائیں اورگھنٹیوں کوسیگمنٹس میں بجایا جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ سب سمجھ داراوربا شعورہیں لیکن آپ نے اپنے مارننگ شومیں گھنٹیاں لگواکراوربارباربجا کرشو کومندرہی بنادیا، جس پرمیزبان سے برداشت نہ ہوا اورانہوں نے صارف کواپنے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کا الزام، شوہر گرفتار

مبئی۔27دسمبر 2020: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے بھارتی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر مجبور کرنے کےا لزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے ٹی وی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں شوہر ہیمانتھ کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ اداکارہ 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے تاہم ہیمانتھ نے پولیس کو موبائل دینے سے قبل تمام پیغامات ڈیلیٹ کردئیے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر کے خلاف خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس اگست میں تاجر ہیمانتھ سے منگنی کی تھی جس کے دو ماہ بعد ہی دونوں نے شادی رجسٹرڈ کروائی تھی تاہم روایتی طور پر شادی آئندہ ماہ جنوری میں ہونا تھی۔اداکارہ چترا کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد گھر والوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
بھارت کی معروف گلوکارہ کے بچوں کو قتل کی دھمکیوں کا انکشاف

بھارت کی معروف گلوکارہ کانیکا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ۔19 تنازع کے بعد اُن کے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اب میرا کیریئر ختم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2020ء میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیت کانیکا کپور کا مارچ میں لندن سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانیکا کپور نے اپنے دورہ برطانیہ سے واپسی پر لکھنؤ کے تاج ہوٹل میں پارٹی میں شرکت کی تھی، جبکہ قرنطینہ میں وقت بھی نہیں گزارا تھا، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ جس پر گلوکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،اس حوالے سے کانیکا کپور نے اپنی زبان کھول دی ہے اور بڑے اہم انکشافات کیے ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ دور میرے اور خاندان کیلئے مشکل ترین تھا کیونکہ ہمیں نہیں معلوم تھا ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے جبکہ میڈیا اور عوام ہمارے خلاف ہوگئے تھے۔
احمد علی بٹ نے نانی میڈم نورجہاں کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

لاہور.24 دسمبر2020: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے نانی کی 20ویں برسی پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ احمد علی بٹ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وہ اپنے بھائیوں، نانی میڈم نورجہاں اور والدہ ظلّ ہما کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’نورجہاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ ’اس عورت کے نام جو ایک مردانہ معاشرے میں ڈٹی رہی اور ملکہ بنی۔‘
یاد رہے کہ فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی20ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1935 میں ’پنڈ دی کڑی‘ سے کیا ۔ قیام پاکستان کے بعدوہ اپنے شوہر شوکت حسین رضوی کے ہمراہ ممبئی سے کراچی شفٹ ہو گئیں۔ 1965 کی جنگ میں انہوں نے ’میرے ڈھول سپاہیا ‘، ’اے وطن کے سجیلے جوانوں ‘، ’ایہہ پتر ہٹاں تے نیئی وکدے‘، ’او ماہی چھیل چھبیلا‘،’یہ ہواؤں کے مسافر‘،’رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو‘،’میرا سوہنا شہر قصورنیں‘ سمیت بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا

کراچی.21 دسمبر2020: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ اُن کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔
حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو کہ خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔
مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے شوہر کو دہشت گرد اور پاکستانی کہا گیا،ارمیلا

ممبئی.19 دسمبر2020: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے میرے شوہر کو دہشت گرد اور پاکستانی کہا جاتا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ میں نے چار سال قبل کشمیری مسلمان محسن اختر میر سے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی تھی لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے میرے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ابتداء میں میرے شوہر کو مسلمان ہونے کی وجہ سے پاکستانی کہا جاتا تھا پھر انہیں دہشت گرد بھی کہا جانے لگا۔ ہر بات کی حد ہوتی ہے مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ اور کتنا گریں گے۔ ان کی عدم برداشت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ صرف مسلمان لڑکے سے شادی کرنے کی وجہ سے مخالفین نے میرے والدین کو بھی نہیں بخشا۔ وکی پیڈیا پر میری والدہ کا نام سنیتا ماٹونڈکر سے تبدیل کرکے رخسانہ احمد کر دیا۔
ارمیلا نے یہ بھی کہا کہ میں آج تنقید کرنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرے شوہر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ وہ کشمیری مسلمان ہیں، ہم لوگ زندگی میں خوش ہیں، دونوں اپنے مذاہب سے وفا دار ہیں اور اسی پر عمل کرتے ہیں۔ میں بے حس نہیں بلکہ سمجھتی ہوں کہ احساس ہر خاتون کا مضبوط پہلو ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ احساس، رحم دلی اور لگاؤ ہی مجھے ایک عورت بناتا ہے۔ واضح رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر 2016 میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے بزنس مین محسن اختر میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ جس کے بعد یہ افواہیں بھی سامنے آئیں کہ شادی کے بعد ارمیلا نے اپنا نام تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیا ہے۔
سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے ٹی وی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی۔12 دسمبر2020:: سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان نے ٹی وی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، اُن کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن سے جہاں ان گنت نقصانات کا سامنا کرنا پڑا وہیں اس لاک ڈاؤن کے کچھ فوائد بھی سامنے آئے ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ بھی اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ ایسی ہی ایک سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان ہیں، جنہوں نے نہایت قلیل عرصے میں مقبولیت کے قائم کیے۔ ابھی وہ کم عمر ہیں اور میٹرک کی طالبہ ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے نئی نسل کی توجہ حاصل کی، اُن کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے ربیکا خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے رب کی شکر گزار ہوں اور اس کے بعد میرے کام کو پسندیدگی کی ڈگری عطا کرنے والے لاکھوں مداحوں کی شکر گزار ہوں۔ تمام شہرت اور کامیابی عطیہ خداوندی ہے۔ میرا رب جس کو چاہتا ہےشہرت اور کامیابی عطا کردیتا ہے۔
سلمان خان اپنی نئی فلم میں کیسے دکھائی دیں گے


بالی وڈ ۔11 دسمبر2020:: لیجنڈری اداکار سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم میں کیسے دکھائی دیں گے اس کی ایک جھلک سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی نئی فلم کا نام ’انتم: آخری سچ جاری‘ ہوگا، جس میں وہ مبینہ طور پر ایک سکھ پولیس والے کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے اپنے برادرنسبتی کی فلم کا ایک چھوٹا سا سین شیئر کیا ہے جس میں انھیں سبزی مارکیٹ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی اس پوسٹ میں ایوش شرما نے لکھا کہ ’انتم کا آغاز ہوچکا ہے، جبکہ ساتھ میں فلم سے متعلق ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما خود بھی اپنے برادر نسبتی کے ساتھ اس فلم میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
اروشی روٹیلا نے کووڈ ٹیسٹ کرا لیا

بالی وڈ ۔10 دسمبر2020:: بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا جو کہ اپنی صحت اور فٹنس پر کافی توجہ دیتی ہیں، انہوں نے حفاظتی اقدامات کے تحت اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے۔ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود کا ٹیسٹ کرانے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان سے خیریت دریافت کی اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کورونا ٹیسٹ کراتے وقت 26 سالہ اداکارہ انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے پراطمینان طریقے سے سیمپل دیا۔ اس دوران وہ ایک مرتبہ مسکرائیں بھی۔
اروشی روٹیلا نے اپنے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کورونا ٹیسٹنگ کی ویڈیو شیئر کی تھی جبکہ پریتی زنٹا کی بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے۔
پاکستانیوں نے 2020 میں کس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا؟

کراچی۔ 10دسمبر2020:: گوگل نے پاکستان سرچ کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں سال 2020ء کے دوران پاکستان میں گوگل پر تلاش کے اجتماعی رجحانات کی عکاسی کی گئی ہے، تاہم، کسی بھی دوسرے سال کی مانند، اس سال بھی پسندیدہ کھیل پر مبنی رجحان تمام اقسام کی تلاش پر چھایا رہا۔ سنہ 2020ء میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں ماروی سرمد، عظمیٰ خان ،جو بائیڈن،علیزہ شاہ،حریم شاہ، مناہل ملک، فلک شبیر،عاصم اظہر اَسراء بیلجک، سارہ خان شامل ہیں۔ ،
گوگل کا ایئر اِن سرچ کیا ہے؟ گوگل ہر سال تلاش کی غرض سے کیے جانے والے کھربوں استفسارات کا جائزہ لے کر انٹر نیٹ کی حقیقی قوت کو پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، تلاش کے اختتام پر، جن سے سال کے دوران بلند ترین رجحانات نمایاں ہوتےہیں، انہیں مختلف ٹولز کی مدد سے تلاش کے حوالے سے عالمی، علاقائی، ماضی اور حال کے رجحانات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ گوگل سرچ ٹولز کو کبھی بھی کسی انفرادی استعمال کنندگان کی شناخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ گوگل بے نام اور مجموعی شماریات پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ، مذکورہ عرصے کے دوران، تلاش کی غرض سے بعض استفسارات کتنی مرتبہ کیے گئے۔
آسکر ایوارڈ2021 کی تقریب آئندہ سال اپریل میں ہوگی


واشنگٹن۔ 9دسمبر2020:: آسکر ایوارڈ2021 کی تقریب روایتی انداز میں آئندہ سال اپریل میں ہوگی۔آسکر ایوارڈ برائے سال 2021 کی تقریب روایتی انداز میں ان۔پرسن ٹیلی کاسٹ کے ذریعے آرگنائز کی جائے گی اور یہ ایک ورچوئل ایونٹ نہیں ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زیادہ سے زیادہ فلموں کو شامل ہونے کی اجازت دینے کے مقصد کے تحت اکیڈیمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے 73ویں اکیڈمی ایوارڈز تقریب کی تاریخ 25 اپریل 2021 تک بڑھادی ہے اور یہ ایونٹ ان۔پرسن ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اکیڈمی ایوارڈ روایتی طور پر لاس اینجلس کے 3400 نشستوں والے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے امید کی جارہی ہے کہ اب شرکا کی تعداد محدود ہوگی۔ اس مقصد کے لیے اکیڈمی نے حال ہی میں ڈولبی جاکر متعدد آپشنز کا جائزہ لیا۔اس سے قبل ستمبر میں ٹیلی ویژن کا ایمی ایوارڈز ورچوئل انداز میں ہوا تھا۔
سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو ریپ کی دھمکی موصول

ممبئی۔7دسمبر2020:: پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو عصمت دری کا نشانہ بنانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے دھمکی دینے کے حوالے سے ایک ایم بی اے کی طالبہ کو بطور ملزمہ شناخت کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سلمیٰ آغا اور اسکوائش پلیئر رحمت خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں بطور اداکارہ و گلوکارہ بیٹی زارا خان کو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عصت دری کی دھمکی ملی ہے۔ اورنگزیب اور دیسی کٹے جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی زارا خان نے اس حوالے سے ممبئی کے اوشی واڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ رجسٹر کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں کسی نا معلوم شخص نے مذکورہ بالا جرم کی دھمکی دی ہے۔
پولیس کی جانب اس معاملے کی جب جانچ کی گئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی حیدر آباد کی ایم بی اے کی ایک 23 سالہ طالبہ نے دی ہے جس نے کہ ایک جعلی پروفائل انسٹا گرام پر بنائی تاکہ زارا خان کو پیغام بھیجے جاسکیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور پولیس اب تک اس دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ نہیں جان سکی ہے۔
،مہوش حیات : شادی کے لئے لوگ اپنی ذاتی رائے دینے سے اجتناب کریں

کراچی۔02دسمبر2020:: انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا لوگ اپنے طور پر مختلف شخصیات کے ساتھ ان کے جوڑی مت بنائیں ، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور جب وہ شادی کریں گی اور اپنے لئے جس کا بھی انتخاب کریں گی تو سب کو آگاہ کردیں گی لیکن دنیا میں اس وقت ان کی شادی کے علاوہ بہت سے غم ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ آج سے دو سال قبل دیئے گئے انٹرویو کو افواہ مت بنایا جائے ۔مہوش حیات نئی فلم "لندن نہیں جاوں گا" میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نظر آئیں گی۔
منال کی احسن محسن کے ساتھ تصویر پر نور بخاری کا ردِ عمل

کراچی۔01دسمبر2020:: اداکارہ منال خان کی اپنے قریبی دوست اور اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ سالگرہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر نور بخاری کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مقبول جڑواں بہنیں ایمن اور منال کی حال ہی میں سالگرہ تھی اور اس موقع پر انہوں نے ایک پارٹی کا انعقاد کیا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمام ترشخصیات نے شرکت کی۔ بعدازاں ایمن اور منال کی سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوئیں۔ دوسری جانب منال خان کے قریبی دوست و اداکار احسن محسن نے بھی ان کے ساتھ متعدد تصاویر اپ لوڈ کیں جن میں سے ایک تصویر پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
اس ہی تصویر پر نور بخاری کا بھی ردِ عمل سامنے آیا اور انہوں نے کہا کہ 'مجھے یہ دونوں بہنیں بہت پسند ہیں لیکن اگر یہ شادی شدہ ہیں اور اس طرح کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو یہ نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہیں'۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کے بعد اداکار احسن محسن نے اس تصویر کے کمنٹس سیکشن کو بند کر دیا۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کے درمیان بڑھتی قربتوں کے حوالے سے کافی چرچے ہو رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوال اٹھادیا، بیٹا سیخ پا


ممبئی.24نومبر2020:: بھارتی گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوالات اٹھادیے جس پر بیٹا سیخ پا ہوگیا اور کہا کہ میں اپنی پرورش پر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو نے کہا کہ ہم تین بھائی ہیں، ہماری ماں ریتا بھٹاچاریہ نے ہماری پرورش کی۔ جان کا کہنا تھا کہ میرے والد ہماری زندگی کا کبھی حصہ ہی نہیں تھے، مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے ہماری مدد کیوں نہیں کی۔
اس نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ایسے متعدد مرد سیلیبریٹیز ہیں جن کی طلاقیں ہوئیں اور پھر دوسری شادیاں بھی ہوئیں، شاید انھوں نے اپنی سابقہ بیویوں سے بات نہ کی ہو، لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بچوں کی مدد نہ کی ہو۔ جان کمار سانو نے کہا کہ میرے کیس میں میرے والد نے تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھنے سے ہی انکار کردیا تھا۔ واضح رہے کہ جان کمار سانو نے ریئلٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن میں شو کی ایک کنٹیسٹنٹ نکی تمبولی سے کہہ دیا تھا کہ وہ مراٹھی زبان کا استعمال نہ کریں اس سے مجھے چڑ ہوتی ہے۔
ان کے اس بیان پر ریاست مہاراشٹرا، جہاں یہ زبان بولی جاتی ہے، کی حکمراں جماعت شیو سینا اور مہاراشٹرا نونرمان سینا نے کمار سانو سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس شدید دباؤ کے بعد کمار سانو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میرا بیٹا 27 سال سے میرے پاس نہیں ہے اور نہ ہی میں اس کی پرورش کے بارے میں جانتا ہوں، وہ اپنی ماں ریٹا بھٹاچاریہ کے پاس پلا بڑھا ہے۔
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 37 ویں برسی منائی جا رہی ہے


کراچی.23نومبر2020:: پاکستانی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور وحید مراد کی کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔ شہرہ آفاق ہیرو وحید مراد نے 2 اکتوبر سن 1938ء کو فلم ساز نثار مراد کے گھر آنکھ کھولی، کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے یافتہ وحید مراد نے کیرئیر کی شروعات سن 1962ء میں بننے والی فلم ’’ اولاد ‘‘ سے کیں۔ بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’’ ہیرا اور پتھر‘‘ تھی۔ سلور اسکرین پر 75 ہفتے مسلسل چلنے والی فلم ’’ ارمان ‘‘ نے وحید مراد کو بام عروج پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے۔ وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔
ایک دور میں اداکار وحید مراد نے ہدایت کار پرویز ملک، گیت نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رعنا، گلوکار احمد رشد ی کے ساتھ فلم میکنگ کے دوران کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔ فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ وحید مراد ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے۔ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے فلم دوراہا، عندلیب، جب جب پھول کھلے، سالگرہ، انجمن، جہاں تم وہاں ہم، پھول میرے گلشن کا اور دیور بھابھی سمیت کل 124 فلموں میں کردار نگاری کی۔ وحید مراد کے فلمی عروج و زوال کو ہالی ووڈ اداکار ایلوس پریسلے سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ جنھوں نے طویل شہرت کے بعد اچانک زوال کا منہ دیکھا۔
وحید مراد کی ایک خاص بات جو انھیں دیگر اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ انتقال کو تین دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی وہ اپنے مداحوں کے دل ودماغ میں بسے ہوئے ہیں۔ 23 نومبر 1983ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مراد دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فنی خدمات کے صلے میں انھیں ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل ، مصورسمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
سارہ خان کی ٹک ٹاک میں انٹری

کراچی۔ 20نومبر2020:: اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں اور ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا ’’میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں‘‘۔ اسکے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور کمنٹ میں لکھا’’کیا‘‘ ؟
نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں؟ اپنے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ’’اچانک پیار ہوگیا۔ واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین بھی ٹک ٹاک پر ہیں۔ تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں جن میں فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرچکے ہیں۔
ایئر پورٹ پر بدنظمی، جوہی چاولہ کے حکام پر طنز کے تیر


بالی ووڈ۔ 19نومبر2020:: نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے دبئی سے واپسی پر صحت کلیئرنگ کاؤنٹر پر گھنٹوں پھنسے رہنے پر ہوائی اڈے کی انتظامیہ پر طنز کے تیر چلادیے۔ جوہی چاولہ جو یو اے ای میں جاری بھارتی لیگ کے میچز میں شرکت کے بعد وطن واپس جارہی تھیں، انہیں ایئر پورٹ پر ہیلتھ کلیئرنس کے عمل کے دوران انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کئی درجن لوگوں کے درمیان کھڑی ہیں، جو کئی گھنٹوں سے ملک میں داخلے کے لیے ہیلتھ کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایئرپورٹ اتھارٹی انڈیا (اے اے آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے دنوں میں بدانتظامی پر کڑی تنقید کی۔ ویڈیو کے ساتھ کیے گئے ٹوئٹ میں جوہی چاولہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام مسافر جہاز سے اترنے کے بعد گھنٹوں سے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں، ایک بعد ایک فلائٹ آرہی ہے، یہ حالت قابل افسوس بھی ہے اور شرمناک بھی۔ انہوں نے حکومتی حکام اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ کلیئرنس پر مزید عہدیدار، عملہ اور کاؤنٹرز کا بندوست کریں۔
اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ نے اس ایئرپورٹ کا نام ظاہر نہیں کیا جس پر انہیں انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ایئرپورٹ میں بدنظمی میں پھنسے مسافر اس صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کااظہار کررہے ہیں۔ اداکارہ کی طنز اور التجا پر مبنی ٹوئٹ پر اے اے آئی نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے پہلے معذرت کی اور کہا کہ محترمہ ہم آپ کو پیش آنے والی تکلیف پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔ اے اے آئی نے ساتھ ہی جوہی چاولہ سے استفسار کیا کہ آ پ سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ کون سے ہوائی اڈے سے سفر کررہے ہیں تاکہ ہم اس مسئلے سے نجات کی کارروائی کو مزید تیز کریں۔
ٹرمپ کی شکست کے بعد بڑی پیش گوئی

واشنگٹن-11 نومبر 2020:: امریکا کے معروف اداکار اور ہدایت کار رابرٹ ڈی نیرو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں کوئی ٹرمپ سے زیادہ ہوشیار اور خطرناک اقتدار میں آئے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد سمجھے جانے والے امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے پیش گوئی کی کہ مستقبل میں ٹرمپ جیسے لوگ آتے رہیں گے جو ہٹلر اور موسولینی کے نقش قدم پر چلیں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت پر اطمنان کا اظہار کیا لیکن خبردار کیا کہ ٹرمپ جیسے لوگ مستقبل میں بھی ہوں گے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والے رابرٹ ڈی نیرو نے کہا حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ٹرمپ کے لاکھوں کی تعداد میں مداح کیسے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹلر اور موسولینی جیسا متعصبانہ شخص قرار دے دیا۔
77 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جیسا ڈکٹیٹر ہوسکتا ہے میری زندگی میں نہ آئے لیکن مستقبل میں ممکن ہے، اور ہوسکتا ہے وہ ہمیں ٹرمپ سے زیادہ سنگین مسائل کا شکار کردے، موجودہ صدر کا احتساب ہونا چاہیے۔ہدایت کار اور اداکار نے انٹریو میں کہا اگر عوام ٹھیک نہیں تو انہیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ایک مثال قائم کرنی ہوگی، بصورت دیگر ہم وہیں کھڑے رہیں گے جہاں ہم آج ہیں۔
رابرٹ ڈی نیرو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کو نفسیات کا مسئلہ ہے۔ پوچھے گئے ایک سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کروناوائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے کچھ کرتے تو شاید الیکشن جیت جاتے جو میں ہرگز نہیں چاہتا تھا، میں شکرگزار ہوں یہ دوبارہ انتخابات نہیں جیتے۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان کی وضاحت

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے چند روز قبل پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق دئیے گئے بیان پر وضاحت دی ہے اور اس کے ساتھ پاکستان مستقل طور پر چھوڑکر اپان منتقل ہونے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
چند روز قبل جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک مداح سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں اور جب مداح نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے اس لیے وہ جاپان منتقل ہونا چاہتی ہیں۔
جنت مرزا کے اس بیان پر نہ صرف ان کے مداح کافی مایوس ہوگئے تھے بلکہ پاکستانیوں کی ذہنیت کے حوالے سے دیا گیا بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے جنت مرزا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔
نت مرزا نے کہا بہت سارے بڑے بڑے چینلز نے یہ خبر چلائی کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔ اور دوسری بات میں نے پاکستان چھوڑنے کی بات اس لیے کہی تھی کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں۔
جنت مرزا نے موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے پر پولیس آفیسر(سی سی پی او عمر شیخ) نے الٹا اس خاتون کو ہی قصوروار قرارد یتے ہوئے کہا تھا کہ اس عورت کو اکیلے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے تھا لہذا میں نے ’’پاکستانیوں کی خراب ذہنیت‘‘ کا لفظ سب کے لیے نہیں بلکہ اس پولیس آفیسر کی طرح کے کچھ لوگوں کے لیے استعمال کیا تھا۔ جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگ تو جذباتی ہوجاتے ہو۔
ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی کیمرے کے آگے تو کام کررہی ہوں لیکن اب میں کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی ہوں اور میں بطور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی پہلی اسٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز ہیں۔ یہ کسی بھی سوشل میڈیا پر کسی بھی اسٹار سے زیادہ فالوورز ہیں۔
’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایشوریا رائے پہلی چوائس نہیں تھیں

سنجے لیلا بھنسالی کی 1999 میں آنے والی فلم، ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو بالی ووڈ کی سدا بہار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں ایشوریا رائے بچن، سلمان خان اور اجے دیوگن شامل تھے۔ اس فلم کو دیکھنے والوں اور نقادوں دونوں ہی نے پسند کیا تھا اور اس فلم کی ہیروئن ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ جس نے ایشوریا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ایشوریا، نندنی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھنسالی کا پہلا انتخاب نہیں تھیں، ان سے قبل اس فلم میں اس کردار کے لیے کرینہ کپور خان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ بھنسالی نے کرینہ کو ’نندنی‘ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے انھیں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو کہا تھا۔ تاہم اس موقع پر بیبو (کرینہ کپور) نے تعلیم کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی وجہ سے اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ جب سنجے لیلا بھنسالی نے انھیں اس فلم کی پیشکش کی تو اس وقت وہ بہت کم عمر تھیں اور حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جارہی تھیں۔ کرینہ نے کہا کہ بھنسالی نے انھیں ’باجی راؤ مستانی‘ میں کام کی آفر بھی کی تھی، لیکن انھوں نے اس میں بھی کام نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سن 2000ء میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی میں ابھیشک بچن کے ساتھ کیا، اور انھوں نے اب تک اپنے 20 سالہ فلمی کیریئر کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ کرینہ آنے والے دنوں میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈا میں نظر آئیں گی، اور انھوں نے اس فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کے بعد نیو نارمل دور میں مکمل کی ہے، جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں بھی کام کررہی ہیں۔
امریکی انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر مہوش حیات پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں


کراچی-6 نومبر2020:: اداکارہ مہوش حیات بھی پوری دنیا کی طرح پُر تجسس ہیں کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون بنے گا۔ مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا وہ دوستوں سے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ امریکا کے بڑے علاقوں میں شہری بدامنی کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے صرف ہم ہی نہیں جن کی دلچسپ الیکشن پر اجارہ داری ہے۔ مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا دیکھتے ہیں اگلے چار سالوں کے لئے وہائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ آتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟
مہوش حیات کے سوال پر ان کے مداحوں نے دلچسپ جوابات دئیے کسی نے کہا جیت جوبائیڈن کی ہوگی تو کسی نے ٹرمپ کا نام لیا۔ زینب نامی خاتون نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن میں جیت ٹرمپ کی ہی ہوگی کیونکہ وہ امریکا کے نواز شریف ہیں۔ میں امید کرتی ہوں امریکا میں ایک اچھا لیڈر آئے ٹرمپ کی طرح نہیں۔ کچھ لوگوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اپنا میک اپ سنبھالو امریکا سنبھل جائے گا۔::
عثمان بزدار نے ثمینہ بٹ کی دہائی سن لی

لاہور22اکتوبر2020: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کو ایک لاکھ کی مالی امداد دی گئی اور ماہانہ وظیفہ بھی باندھ دیا گیا ہے۔ کئی سال اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثمینہ بٹ نے اپنی غربت کی کہانی سوشل میڈیا پر بتائی تو وزیر اعلیٰ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔ ثمینہ بٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک ستمبر میں دیا جا چکا ہے اور ان کو ماہانہ کی بنیاد پر بزدار حکومت کی جانب سے 5 ہزار روپے وظیفہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت نے فنکاروں کی معاشی بدحالی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کم آمدن یا دیگر غربت کا شکار فنکاروں کوآرٹسٹ خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سپورٹ فراہم کر سکے۔ اس تمام پراسیس کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے مستحق فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کی جاتی ہے۔
بھارتی اداکار سریندرا بنتوال کی لاش گھر سے برآمد

کرناٹکا22اکتوبر2020: بھارتی ریاست کرناٹکا کے اداکار سریندرا بنتوال کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے جنوبی ضلع کناڈا کے بنتوال تعلقہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار سریندرا بنتوال کو ان کے گھر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ ان کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی، جس پر چاقو کے وار لگنے کے کئی زخم موجود ہیں۔ خیال کیاجارہا ہے کہ انہیں مالی معاملات کے پیش نظر قتل کیاگیا ہے۔
بنتوال قصبہ کے انسپیکٹر اور تفتیشی افسر ٹی ڈی ناگ راج کے مطابق انہیں کسی جان لیوا ہتھیارسے مارا گیا ہے۔ قتل کی وجہ مالی معاملات ہوسکتے ہیں، تاہم تفتیشی ٹیم ہر ممکن اینگل سے کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار سریندرا پر 15 کے قریب فوجداری مقدمات درج تھے۔ 2018 میں اداکار کو بی جے پی کے دو پارٹی ورکرز پر حملہ کرنے کے لیے بھی گرفتار کیاگیا تھا۔ تقریباً دس سال قبل ان کی شناخت بطور دائیں بازو کے کارکن کے طور پر بھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ الیکشن کے دوران وہ کانگریس کیمپ میں نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ سریندرا بنتوال نے کچھ تلو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’چالی پولیلیو‘ ایک کناڈا فلم ’سورنا دیرگاہ سانگھی‘ وغیرہ شامل ہیں۔
ماہرہ خان کی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کو سالگرہ کی مبارکباد


کراچی 21اکتوبر2020:: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ روز آدھی رات میں ہم نے والدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، کیک کاٹتے ہوئے جب ہم نے والدہ کیلئے سالگرہ کا گیت گایا تو سب سے اونچی آواز والدہ کی اپنی تھی۔
ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں لیکن یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اماں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے یہاں تک کہ ہمارے علم میں لائے بغیر بھی وہ ہمیں بہت سی باتیں سکھا دیتی تھیں جب کہ سب سے اہم بات جو میں نے اُن سے سیکھی وہ یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن پُراُمید رہنا ہے۔ ساتھ ہی وہ ہمیشہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’ نا اُمید نہیں ہوتے، ایمان ہے تو مایوسی کیسی ‘‘۔ ماہرہ کیپشن کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ لکھا ” دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔
لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی ہوگئی

ممبئی19اکتوبر2020:: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اور لاکھوں مداحوں کی دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان ایک مرتبہ دہلی کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں اس بات کا انکشاف خود سپر اسٹار نے بھارتی ٹیلی وژن کے کپل شرما شو میں کیا۔ شاہ رخ خان نے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ’ڈیٹ‘ لگا رہا تھا اس وقت کچھ نوجوانوں نے مجھ سے لڑکی کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔
فلم ’’ڈر‘‘ سے شہرت کرنے والے شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔ اس موقع پر کنگ خان نے ازراہِ مذاق کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’’بھابھی‘‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
ہاںجی ذرا گنگنائیے... گوگل آپ کا مطلوبہ نغمہ خود ہی تلاش کرلے گا

سلیکان ویلی16اکتوبر2020: گوگل نے انٹرنیٹ پر موسیقی کی تلاش کا ایک نیا انداز پیش کیا ہے: اگر آپ کوئی خاص نغمہ یا موسیقی کا نمونہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو گوگل کا نیا فیچر ’’ہم ٹو سرچ استعمال کرتے ہوئے اس کا کچھ حصہ (10 سے 15 سیکنڈ تک) گنگنا دیجئے، چاہے وہ کتنا ہی مبہم کیوں نہ ہو۔ گوگل اس سے ملتی جلتی تمام دھنیں اور گانے ڈھونڈ نکالے گا۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز گوگل کے آفیشل بلاگ میں کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر اس کا انحصار وائس سرچ کی تکنیکوں پر ہے جنہیں خاص طور پر موسیقی اور نغمے تلاش کرنے کی غرض سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سہولت گوگل وائس سرچ میں ’’سرچ اے سانگ‘‘ کے عنوان سے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔
جو گانا بھی تلاش کرنا ہو اسے گنگنانے کے علاوہ آپ اس انداز میں سیٹی بھی بجا سکتے ہیں، گوگل تب بھی اس سے ملتی جلتی دھن یا نغمہ تلاش کرلے گا۔ گوگل بلاگ کے مطابق، ہر نغمے اور ہر دھن میں کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جنہیں اس کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ’’ہم ٹو سرچ‘‘ فیچر کا الگورتھم اتنا ذہین ہے کہ وہ آپ کی گنگنائی ہوئی دھن کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ کا موازنہ دوسری دھنوں اور نغموں کے مخصوص فنگر پرنٹس سے کرتا ہے اور سیکنڈ بھر میں اس سے ملتی جلتی دھنیں اور نغمے ’’سرچ رزلٹس‘‘ میں ظاہر کردیتا ہے۔ فی الحال ایپل آئی فون کےلیے یہ فیچر صرف انگلش گانوں کو سپورٹ کرتا ہے، تاہم اینڈروئیڈ والے دیگر تمام اسمارٹ فونز میں یہ فیچر 20 زبانوں میں نغموں کو تلاش کرسکتا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہونے کا اعلان

ٹوکیو16اکتوبر2020: معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا ان دنوں جاپان میں ہیں اور اپنی بہنوں کے ساتھ جاپان کو انجوائے کررہی ہیں۔ جاپان میں ہونے کے باوجود جنت مرزا پاکستان اور پاکستانیوں سے غافل نہیں ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے لوگوں کو اپنے ٹرپ سے متعلق مسلسل آگاہ رکھ رہی ہیں۔
گزشتہ روز جنت مرزا نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس دوران مسکان نامی خاتون نے ان سے پوچھا آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں کیا؟ اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’’جی‘‘۔ تاہم جنت کے اس مختصر جواب سے ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے اور ایک اور صارف نے پوچھا آپ کیوں جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟
جنت مرزا نے اس صارف کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں۔ جنت مرزا نے اپنے جواب کی مزید وضاحت نہیں کی۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیوشیئرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد نہ ہٹانے کے باعث پاکستان مین پابندی عائد کردی ہے۔ جنت مرزا ٹک ٹاک سے ہی مشہور ہوئی ہیں اور اس وقت ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کسی بھی بڑے فنکار سے زیادہ فالوورز ہیں جو کہ ایک کروڑ ہیں۔
بھارتی اداکارہ ثنا خان کا خدا کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کیلئے شوبزچھوڑنے کا اعلان
(October 9, 2020)


ممبئی: بھارتی اداکارہ ثنا خان نے خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکیا انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا اور تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑپرآپ سے بات کررہی ہوں۔ میں ایک عرصے سے شوبزکی زندگی گزاررہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں، لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟
ثنا خان نے کہا کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟ اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کےبعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے، اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے؛ بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے، اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔
اس لیے میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنے شوبز (فلم انڈسٹری)کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے، نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ آئندہ مجھے کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں بہت بہت شکریہ۔ ثنا خان۔
ثنا خان نے یہ پوسٹ انسٹاگرام پر رومن، انگریزی اور اردو میں کی اور اس وقت کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور خدا سےدعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں میری مدد اور رہنمائی کرے اس کے ساتھ ہی ثنا خان نے تمام لوگوں سے انہیں دعاؤں میں شامل رکھنے کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ ثنا خان سلمان خان کے ساتھ فلم’’جے ہو‘‘، ’’وجہ تم ہو‘‘، ’’ہلہ بول‘‘ سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ تاہم انہیں سب سےز یادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔
رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں مرکری پایا گیا، زرتاج گل
(October 8, 2020)

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں۔ زرتاج گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکری (پارہ) ایک بہت خطرناک چیز ہے، تھرمامیٹر، بی پی آپریٹر اور ڈینٹل کی فلنگ مرکری سے ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر چیز کو مرکری سے پاک کریں، رنگ گورا کرنے والی کریموں پر بھی کام کر رہے ہیں، 59 کریموں کا لیب ٹیسٹ کیا جس میں 57 میں مرکری پایا گیا، اس میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں، صابن کے ٹیسٹ کیے، 14 میں سے 4 صابن جلد کے لیے خطرہ ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ ہم کسی چیز کو ختم نہیں کرینگے نہ کسی کا کاروبار خراب ہوگا، تمام کمپنیز کے مالکان سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، اب تمام ٹیسٹ پی ایس کیو سی اے سے ہونگے، اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں، سونے کی کانوں میں بھی مرکری کا استعمال ہوتا ہے، گلگت میں بھی 150 فیملیز پر تحقیق کی، ہر فیملی میں ایک بچہ معذور ہے، 2013 میں پارے سے ہونے والی بیماری میناماٹا پر کام ہوا تھا، اس کے بعد کام نہ ہوا، کل کابینہ میں میناماٹا کنونشن کی توثیق کی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پلاسٹک بیگز کیخلاف مہم اور کلین گرین پاکستان کے بعد اس مسئلے پر کام کرنا ہے، کاسمیٹک کمپنیوں کو 2020 تک وقت دیا ہوا ہے۔
زرتاج گل نے کہا کہ میڈیا میں وائٹنگ کریموں کے حوالے سے بہت بری کمپین چلائی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر آپ گورے چٹے نہیں ہیں تو شادی نہیں ہوگی اور کالا ہونا بری بات ہے، یہ صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے حوالے سے بھی کہا جاتا ہے، یہ اسلام اور اخلاقیات کے خلاف ہے، وائٹننگ کریموں والے اپنی اشیاء میں مرکری کی سطح کو 1 پی پی ایم تک لائیں، ہم انہیں آگاہی دینگے کہ وہ لوگوں میں احساس کمتری پیدا نہ کریں، ابھی ہم کسی کمپنی کو بند نہیں کرینگے البتہ آگاہی پیدا کرینگے۔
مہوش حیات کے نئے کمرشل پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم
(October 6, 2020)

کراچی: اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر نئے تنازع میں پھنس گئیں ان کے نئے کمرشل نے ٹوئٹر صارفین کو آگ بگولہ کردیا ہے۔ مہوش حیات نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے کمرشل کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کر کرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب سے مہوش حیات نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ٹوئٹر صارفین سمیت، صحافی انصار عباسی اور ملکی وزرا بھی آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔
انصار عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا۔ پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟ وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے انصار عباسی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان مکمل طور پر میڈیا پر موجود ان تمام اسلام مخالف چیزوں کے خلاف ہیں جو ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہیں اور ہمارے نوجوانوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسلامی ریاست میں اس طرح کی بے ہودگی کی کوئی جگہ نہیں جو کلمہ طیبہ پر بنی تھی۔
ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے انصار عباسی اور علی محمد خان کے ٹوئٹس پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہیں؟ کوئی پیداواری کام کیا کریں۔ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہیں؟ productive کام کیا کریں
سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس معاملے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ عروج نامی خاتون نے کہا کیا ہوگیا ہے ہمارے مواد تخلیق کرنے والوں کو، ہمارا کونٹینٹ دن بدن نیچے گرتا جارہا ہے، مہربانی کرکے کوالٹی کو بڑھائیں۔ بسکٹ کے لیے مجرا کرنا آپ کو کچھ نہیں دے گا۔ تاہم کچھ لوگ اس کمرشل کے حق میں بھی باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔ اقصیٰ نامی خاتون نے کہا مجھے نہیں لگتا اس کمرشل میں کوئی بے ہودگی ہے لہذا اس کے بارے میں لوگوں کو یہ بتانا بند کریں کہ ٹوئٹر ٹرینڈز بے معنی ہوتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ کیا واقعی اس کمرشل پر ٹوئٹ کرنا ضروری ہے؟ ٹوئٹر پر صارفین پیمرا سے اس اشتہار پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ایک بسکٹ کے لیے اتنا زیادہ ڈانس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہر اشتہار میں خاتون کو نمائش کی چیز بنانا بند کریں۔
میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی، مہوش حیات
(October 2, 2020)

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔
مہوش حیات نے کہا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اُتار چڑھاؤ ہوگا اور انشاہ اللہ فن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی۔
علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج
(September 29, 2020)

لاہور: فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے پر میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، ماڈل و میزبان عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل پیر، حسیم زمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اےکے سائبر کرائم ونگ نے 2سالہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع فراہم کئے گئے تاہم ملزمان اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف آئی آر کے مطابق 19اپریل 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور گلوکار علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔
علی ظفر کا ایف آئی آے کو درخواست میں کہنا تھا کہ ان کے خلاف یہ الزام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں، اس سازش میں میشا شفیع اور ان کی دوست اور وکیل شامل ہیں، جبکہ ہراسانی کے الزمات اوران کے خلاف ’’می ٹو‘‘ مہم چلانے کیلئے بے شمار جعلی اکاوئنٹس بھی بنائے گئے۔ علی ظفر نے اپنے دعوے کی حمایت میں کچھ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو فراہم کی تھیں۔
علی ظفر نے ایف آئی اے کو بتایا تھا کہ ان جعلی اکاوئنٹس میں سب سے نمایاں اکاؤنٹ NEHASAGOL1ٰہے، یہ جعلی اکاوئنٹ میشا شفیع کے لگائے گئے الزام سے قریبا 50دن پہلے ہی بنایا گیا تھا۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے علی ظفر اور ان کی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں اور اس اکاؤنٹ سے علی ظفر کے خلاف ایک سال میں 3000 سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ حیران کن طور پر اس اکاؤنٹ کے پہلے 6 فالوورز میں میشا شفیع کی وکیل نگہت داد، والدہ صبا حمید،خالہ بشرا حمید، دوست لینا غنی اور ملزم حسیم زمان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ متعدد جعلی اکاؤنٹس دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ کے ذریعے کئی عرصے تک مہم چلاتے رہے، ان میں کئی اکاؤنٹس اچانک اس وقت ختم کر دیے گئے جب علی ظفر نے ایف آئی اے میں شکایت کے بارے میں ٹویٹ کی۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے 2سالہ تحقیقات کے بعد 9 ملزمان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی کے مطابق میشا شفیع 3 دسمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوئیں، تاہم وہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ لینا غنی کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے رجوع نہیں اور اپنا تحریری بیان بھیجا جو اطمینان بخش نہیں تھا۔ لینا غنی 19 اپریل 2018 کو شکایت کنندہ کے خلاف ٹوئٹر پر عوامی طور پر بدنامی آمیز مواد شائع کرنے میں ملوث پائی گئی تھیں۔
فریحہ ایوب اور ماہم جاوید کو بھی چار بار طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئیں۔ عفت عمر ایف آئی اے میں حاضر ہوئیں لیکن انہوں نے ایف آئی اے کو انہیں مزید وقت دینے کی درخواست کے باوجود اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ ایف آئی آر کے مطابق علی گل پیر نے اپنی ٹوئٹر آئی ڈی کو استعمال کرتے ہوئے علی ظفر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کیے انہیں تین بار طلب کیا گیا لیکن انہوں نے رجوع نہیں کیا اور ایف آئی اے کراچی کو اپنا بیان پیش کیا لیکن ان کا بیان غیر اطمینان بخش پایاگیا۔واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ہتک عزت کا مقدمہ لاہور کی سیشن عدالت میں زیر التوا ہے۔ اپنے مقدمے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے 19 اپریل 2018 کو ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزام لگائے۔
نیمل کی دُکھ سُکھ کی ساتھی کون؟
(September 24, 2020)

کراچی:شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور نے اپنے بڑی بہن کو اپنے دُکھ سُکھ کا ساتھی قرار دیا ہے۔ نیمل نے بڑی بہن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ان کی بڑی بہن دنیا کی سب سے بہترین بہن ہے جو اُن سے بے پناہ پیار کرتی ہیں اور ان کے دکھ سکھ کی ساتھی ہیں۔ نیمل نے بہن کے لیے اپنائیت ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہی ہیں جس نے میرا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیا، اور اداسی میں رونے کیلئے کندھا بھی دیا۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں نیمل خاور میزبان حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعد ازاں معروف جوڑی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے محمد مصطفی عباسی کی پیدائش ہوئی، حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔
ایمن اور منیب کو بیٹی کی سالگرہ کی دھوم دھام پر بھی تنقید کا سامنا
(September 23, 2020)

کراچی:اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ اپنی بیٹی کی سالگرہ میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں ہیں۔ ایمن خان اور منیب بٹ اداکاری کے لیے تو مشہور ہیں ہی لیکن کئی ہفتوں جاری رہنے والی شادی کی تقریبات اور ان پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے بھی وہ سوشل میڈیا کی نظروں میں رہے اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ایمن خان اورمنیب بٹ نے دوسال قبل شادی کی تھی، ان کی شادی میں کئی رسمیں اور فنکشنز شامل تھے جس کی وجہ سے ان کی شادی کئی ہفتوں تک چلی تھی اور انہوں نے اپنی شادی کے ہر فنکشن پر خوب دل کھول کر پیسہ خرچ کیا تھا۔
ایک بار پھر یہ جوڑی سوشل میڈیا کے نشانے پر ہے۔ دراصل ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب گزشتہ ماہ 30 اگست کو پورے ایک سال کی ہوگئی۔ تاہم 30 اگست کو کورونا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور محرم الحرام کے باعث ان دونوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ سادگی سے منائی تھی جس میں صرف گھر والوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم اب جب کہ لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے تو ایمن اورمنیب نے ایک بار پھر امل کی سالگرہ خوب دھوم دھام سے منائی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے شرکت کی ۔ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز پچھلے تین روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اور صارفین ان دونوں کو ایک بار پھر سالگرہ کی تقریبات پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔
سیدہ رابیل نامی خاتون نے ایمن اور منیب کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’شادی کی طرح سالگرہ بھی پورا مہینہ چلے گی؟ سدرہ نور نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا توہم کیا کریں اگر آپ کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی۔ اس فضول خرچے سے بہتر تھا تم کسی غریب بھوکے کی مدد کردیتیں؟دکھا وا۔ اس تبصرے پر ایمن خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ دکھ رہا ہے کون گھٹیا ہےجو ایک چھوٹی بچی کے لیے ایسی باتیں کررہی ہیں آپ جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے۔ ایک اور صارف نے بھی کہا کہ یہ پیسے کسی غریب کو دے دیتیں۔ کوئی لڑکی جہیز کی وجہ سے گھر بیٹھی رہی، کسی کو راشن نہ ملا اور اس نے خودکشی کرلی کوئی رات بھر بھوک سے تڑپتا رہا، کسی کا گھر بارشوں کی وجہ سے گرگیا مگر ان لوگوں کو کیا پرواہ یہ تو سالگرہ منائیں گے۔
ماہرہ خان کی مداح سے ملنے کی خواہش کا اظہار
(September 19, 2020)

لاہور:ماہرہ خان کا مداح کے خط کا جواب، ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا- انہوں نے انسٹاگرام پر مداح کی جانب سے بھیجے گئے خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے، ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں“۔ انہوں نے حلوہ پوری کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ان کا خط پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ صرف پیار، دعائیں اور ایک امید ملنے کی آپ کی ماہرہ۔
مجرموں کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی: سارہ خان
(September 15, 2020)

کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر موٹروے واقعے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملی تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔ کراچی پریس کلب پر پیر کی شام اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔
اداکارہ سارہ خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس وقت خواتین تو کیا بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، عمران خان کو موٹر وے واقعے کے بعد مجرموں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عورتوں کو سکھانے کے بجائے مردوں کو سکھانا چاہئے کہ عورتوں کی عزت کیسے کی جائے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد یہی ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں مزید اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ رو نما ہوا، خاتون کا لاہور موٹر وے پر گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا۔اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو زدوکوب کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں
(September 12, 2020)

لندن: امریکی سیریز ”گیم آف تھرونز“ اور ” دی ایونجرز“ کی برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ کینسر کے باعث 82سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ گئیں۔ ڈیانا رگ کے مینیجر سیمن بریسفورڈ نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ ڈیانا اب ہم میں نہیں رہیں۔
دوسری جانب ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والدہ کو مارچ میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور اب وہ اس عارضے کے باعث ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی ہیں۔
فنون لطیفہ کا سماجی ترقی میں اہم کردار ہے : ثمن رائے
(September 9, 2020)

لاہور: آرٹس کونسل روزانہ کی بنیادوں پر عوام کے لئے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کے ہمراہ اپنے فیس بک صفحۃ پر براہ راست نشریات پیش کر رہی ہے،کوویڈ 19کے دنوں میں الحمرا آرٹس کونسل انتظامیہ نے اپنی تمام تر سرگر میوں کو آن لائن پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور عوام کے لئے باقاعدہ اپنے ادبی و ثقافتی پروگرام آن لائن پیش کئے گئے جو بے حد کامیاب رہے۔اس تجربہ کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو الحمرا فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ابلاغ کے جدید ذرائع اپنانے سے عوام اور الحمرا آرٹس کونسل کا خوبصورت رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے،فنون لطیفہ کا سماجی ترقی میں اہم کردار ہے،کوویڈ 19کے دور میں مثبت معاشرتی رویوں کے فروغ کی کامیاب کوشش کی گئی۔ اس مرحلے میں میوزیکل پرفارمنس ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ آج کی پرفارمنس میں معروف ستار نواز استاد سلیم خان نے اپنے فن کامظاہر ہ کیاجسے بے حد پسند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسریٰ کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں۔‘‘
تاہم اس بار انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔
لباس پر تنقید؛ حلیمہ سلطان کا تنگ آکر پاکستانی مداح کو جواب
(September 5, 2020)
کراچی: ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں نے ان کے لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو جواب دے کر خاموش کرادیا۔
ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے پاکستان میں خوب چرچے ہیں اور لوگ نا صرف ڈراما دیکھ رہے ہیں بلکہ ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ بہت سے پاکستانی تو حلیمہ سلطان کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر ان کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔
پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلگیچ ہیں۔ اسریٰ ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور عام زندگی میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔
تاہم اسریٰ کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی اسریٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہاں تک کہ اسریٰ نے تنگ آکر انسٹاگرام پر کمنٹ ہی بند کردئیے تھے۔ پاکستانیوں کی جانب سے اسریٰ بلگیچ پر تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

کورونا احتیاط کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول کی تیاریاں
(September 3, 2020)
وینس: کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جاری عالمی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اٹلی نے حاضرین کی حقیقی موجودگی میں وینس فلمی میلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے اس سب سے پرانے فلمی میلے کو آسکرز کے لیے لانچنگ پیڈ کی حیثیت حاصل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وینس فلم فیسٹیول ہوگا لیکن ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک ماند رہے گی۔
اس موقع پر جو چند فلمی ستارے موجود ہوں گے، انہیں شائقین سے دور رکھا جائے گا اور آٹو گراف کا سلسلہ بھی منقطع رہے گا۔
تاہم حاضرین کی حقیقی موجودگی میں اس ہفتے وینس فلم فیسٹیول کا ہونا ہی دنیا کے لیے مثبت پیغام ہوگا۔ سیاحوں نے ابھی سے وینس کا رخ کر لیا ہے۔ شہر کے گرینڈ کنال کے پانی پر سے سورج کی روشنی کو پوری آب و تاب سے منعکس ہوتے ہوئے دیکھنے والوں سے شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔

ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لیتا ہوں: سید نور
(September 1, 2020)
لاہور: سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پراجیکٹ میں ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لوں-
جب چھوٹی چھوٹی کامیابیاں جمع ہوتی ہیں تو بڑی کامیابی بنتی ہے اس لئے کسی فلم کی کامیابی میں کسی ایک شخص کا ہاتھ نہیں ہوتا۔
ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ایک پراجیکٹ زیر تکمیل ہے جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہیںاور مجھے امید ہے کہ عوام اس کی ستائش کریں گے۔

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے
(August 29, 2020)
اسلام آباد: شفاء اللہ روکھڑی اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں میانوالی میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا تاہم ’کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘ نغمے سے انہیں کافی شہرت ملی۔ شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں لیکن گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی, شفاء اللہ روکھڑی کے 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی گلوکار ہیں۔

کراچی میں بجلی سمیت دیگر مسائل نے نامور اداکار شان کو بھی مایوس کردیا
(August 29, 2020)
کراچی: کراچی میں حالیہ بارشوں میں شہر کی تباہی وبربادی نے صوبائی وبلدیاتی حکومتوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی اور ساتھ ہی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا، جنہوں نے بارش کے باعث مسائل سے پریشان عوام کو 3 دن گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ لاکر مزید پریشانی میں مبتلا کیا۔
کراچی کے بڑھتے مسائل نے جہاں شہریوں کو مایوس کیے رکھا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند فنکاروں نے بھی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار شان نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کے مسائل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بجلی واپس آئے گی تب تک وہ امید کی کرن واپس لے جاچکی ہوگی اور ہم ہمیشہ کی طرح سب کچھ بھول جائیں گے کہ جیسے یہ مسئلہ کبھی ہوا ہی نہیں اور ایک بار پھر سے اپنے معمول پر آجائیں گے اور دوبارہ ویسے ہی جینے لگیں گے۔
اداکار شان نے مزید کہا کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ہم ایسے کب تک جیتے رہیں گے، اگر آزادی ایسی زندگی جینے کا موقع دیتی ہے تو پھر ایسی آزادی کا کیا فائدہ ہے، اپنی آواز اٹھاو۔


امن کا سفیر بھی مقرر کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ فن و ثقافت کے شعبے میں پہلے نمبر پر مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا نام ہے جب کہ اس زمرے شرمین عبید چنائے اور نعت خواں محمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل
(August 29, 2020)
اردن:اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع حلقہ اثرپیدا کرنے والے مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
تدریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں 500 بااثر مسلمان شخصیات میں ایک نام عابدہ پروین کا بھی ہے جنہیں صوفی ازم کی ’’ کوئن ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عابدہ پروین صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ان کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے

معروف افغان اداکارہ اور ہدایتکار صبا سحر پر قاتلانہ حملہ
(August 28, 2020)
کابل: افغانستان میں مشہور اداکارہ، ڈائریکٹر اور حقوق نسواں کی علمبردار صبا سحر کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ باڈی گارڈز سمیت شدید زخمی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 44 سالہ صبا سحر شوٹنگ کے بعد اپنی کار میں دو محافظوں اور بچے کے ہمراہ گھر جارہی تھیں کہ کابل کے پُر رونق مقام پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے صبا سحر اور ان کے دونوں محافظ زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور اور بچہ محفوظ رہے۔
اداکارہ کے پیٹ میں لگنے والی گولی نے معدے کو نقصان پہنچایا ہے جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ صبا سحر معروف اداکارہ، ہدایت کار اور سماجی کارکن ہونے کے علاوہ ایک تربیت یافتہ پولیس آفیسر بھی ہیں اور اب بھی وزارت داخلہ میں ملازم ہیں۔
ان کی فلموں اور ڈراموں کا محور خواتین اور کرپشن ہوتے ہیں جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ کسی بھی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اداکارہ کو ممکنہ طور پر دو روز بعد اسپتال سے گھرمنتقل کردیا جائے گا۔

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پرمجلس عزا ء
(August 27, 2020)
لاہور: گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے ہر سال کی طرح پرسوز مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا اور چند احباب کو ہی مدعو کیا گیا۔ ہدایت کار پرویز کلیم اور ذاکر غیور حسین نقوی نیمصائب کربلا بیان کئے۔
شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کے معصومین کو پرسہ دیا گیا.گلوکار و نوحہ خواں علی شفقت، علی عباس، چاند خان،اعجاز علی خان، ساجی علی،شجاعت علی بوبی اور استاد شگن نے شہدائے کربلا کو سوز و سلام پیش کیا۔

ڈاکٹر ماہا کے والد کی 3 افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست
(August 26, 2020)
کراچی: ڈاکٹر ماہا علی خودکشی کیس میں متوفیہ کے والد نے 3 افراد کے خلاف گزری تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے بیٹی کے دوست ، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افرادکی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ خودکشی پر مقدمہ درج کرنے کی کوئی دفعہ نہیں ہے،خودکشی کی وجہ بننےوالوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا ہے کہ درخواست پر پولیس افسران اور تفتیش کاروں سے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسپتال کی ڈاکٹرماہا کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے پولیس تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہا کی فیملی اور دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

لکھا تھا کہ میں چاہتا جوں جو انصاف پسندانہ ہو، میں چاہتا ہوں ہر نسل کو ایک ہی طرح محبت کی جائے۔
مائیکل جیکسن بھی نسلی امتیاز کیخلاف آواز اٹھانے والوں میں شامل رہے
(August 24, 2020)
معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن بھی اپنے کیریئر کے دوران سیاہ فام عوام کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے پر آواز اٹھایا کرتے تھے۔ مائیکل جیکسن کے ہاتھوں 1987 میں لکھا ہوا ایک نوٹ اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ پاپ گلوکاری کے بادشاہ کے خطوط کے مطابق انھوں نے ایم ٹی وی پر سیاہ فام موسیقاروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
مائیکل جیکسن نے سفید فام ایلوس پریسلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ کچھ بھی ہوں، لیکن ’دی کنگ‘ کو دکھائیں گے کہ باس کون ہے۔ معروف انگلش بینڈ دی بیٹلز سے متعلق انھوں نے لکھا کہ ’ہاں وہ اچھے تھے، لیکن وہ سیاہ فام سے زیادہ اچھے گلوکار اور ڈانسر نہیں تھے۔ انھوں نے لکھا تھا کہ میں تعصب کا شکار نہیں ہوں، لیکن اب وقت آگیا ہے پہلے سیاہ فام ’کنگ‘ بننے کا۔
مائیکل جیکسن نے اپنے نوٹ میں امریکی سفید فام انتہا پسند گروہ کے کے کے کے نسل پرستانہ جرائم پر بھی بات کی تھی۔ انھوں نے لکھا تھا کہ میرا مقصد تھا کہ میں بہت ’بڑا‘ بن جاؤں، بہت طاقت ور، میں ایسا ہیرو بنوں کہ تعصب پسندانہ رویے کو ختم کروں۔ مائیکل جیکسن نے یہ بھی

کیا۔اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان کو کڑی نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ترک صدر کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ان کی اہلیہ سے عامر خان کی ملاقات بھارت کے خلاف سازش ہے۔
بالی ووڈ ہیروز مودی سرکاری کے ہاتھوں یرغمال
(August 23, 2020)
نئی دہلی: بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند مودی سرکار نے خان ہیروز سمیت بالی ووڈ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔بھارتی صحافی و مصنف سواتی چترویدی نے اپنے تازہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار بالی ووڈ کی طاقت کو خوب جانتی ہے، دنیا میں بھارت کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ ستاروں میں سے جو مودی سرکار کے بیانیے کی حمایت نہیں کرتا اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مظاہرے شروع کرا دیے جاتے ہیں۔معروف صحافی نے لکھا کہ بی
جے پی کا ایجنڈا واضح ہے کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو ہر حال میں اپنے ساتھ ملائیں تاکہ انتخابی سیاست پر اثر انداز ہوا جاسکے لیکن اگر کوئی ساتھ نہ دے تو اس کے پیچھے سوشل میڈیا کی فوج چھوڑ دی جاتی ہے جو تہذیب کا دامن چھوڑ کر گالم گلوچ پر آتی ہے۔عامر خان نے استنبول میں ترک صدر طیب ایردوان کی اہلیہ ایمائن اردوان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلند آواز میں ترک خاتون اول کو سلام بھی کیا۔ ترک خاتون اول نے بھی عامر خان کا پر جوش استقبال کیا۔ترک خاتون اول نے عامر خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور کہا کہ مجھے خوشی ہے عامر خان نے اپنی فلم مکمل کرنے کے لیے ترکی کا انتخاب

شاہ رخ ،سلمان اورعامر آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں
(August 23, 2020)
نئی دہلی: چین کے ہاتھوں ہونے والی ٹھکائی نے بھارتی رہنماؤں کو ہلا کر رکھ دیا، بالی ووڈ شخصیات پر پاکستانی ایجنسیوں سے روابط کا الزام لگانے لگے۔چین نے بھارت کو لداخ میں ناکوں چنے کیا چبوائے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اپنے ہی ملک کی بالی ووڈ شخصیات پر شک کرنے لگے۔ بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے اپنے ہی شوبز ستاروں پر بھڑک اٹھے
۔بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے نے نامور بالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں اور اداروں سے تصدیق شدہ روابط ہیں۔بائی جینت پانڈے نے بالی ووڈ فلمی ستاروں سے کہا کہ وہ ایسے پاکستانی نژاد افراد سے اپنے رابطوں کو ترک کردیں جو ماضی میں جموں وکشمیر میں پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔بی جے پی رہنما نے بالی ووڈ کی کسی شخصیت کا براہ راست نام تو نہیں لیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا اشارہ کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ غوری خان کی جانب تھا۔

اپنی فیملی قراردیتے ہوئے کہا کہ کینسرکے اس پورے سفر کے دوران میری اس فیملی نے میرا بہت خیال رکھا اورمیری ہمت بڑھائی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والے محبت بھرے پیغامات پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
نادیہ جمیل نے آخر میں کہا کہ اب وہ ان تمام لوگوں کے سوالوں کے جواب دینا چاہتی ہیں جو جنسی ہراسانی، ڈپریشن اورکینسر کے مرض سے لڑرہے ہیں اورسوشل میڈیا پران سے ان کے سفرکے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان میں بدسلوکی کا شکاربچوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔
کینسرنے بہت مضبوط عورت بنادیا ہے مجھے خود پرفخرہے، نادیہ جمیل
(August 22, 2020)
اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے کینسرکوکس طرح شکست دی اورکینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا کس طرح سامنا کیا۔
نادیہ جمیل نا صرف پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ خود بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں لہذا وہ ان بچوں کے لیے کام کرتی ہیں جنہیں بچپن میں ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
کچھ عرصے سے نادیہ جمیل بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑرہی تھیں اوروہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں لیکن اس دوران انہوں نے جن جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کیا اس حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں تاکہ ان کی کہانی سن کر ان تمام لوگوں کو حوصلہ ملے جو بدسلوکی، ہراسانی، ڈپریشن اور کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہے ہیں۔
حال ہی میں نادیہ جمیل نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینسر سے لڑنے کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے زندگی سے مکمل طور پر ہار مان لی تھی اور خودکشی کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنہیں کرسکیں ۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ جب میرے بال کاٹے گئے تواس وقت میں بہت روئی اور جب میں نے پہلی بار اپنا گنجا چہرہ آئینے میں دیکھا تو میری ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہوگئی کیونکہ مجھے بہت مضبوط عورت نظر آئی اورمجھے خود پر بہت فخر محسوس ہوا۔
نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ کینسرکے اس سفرنے مجھے بہت مضبوط بنایا ہے۔ اب جب میں کاجل لگاتی ہوں تو مجھے میری آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو

تکلیف دینے والا بھول جاتا ہے، سہنے والے کو ہمیشہ یاد رہتا ہے، مہوش حیات
(August 22, 2020)
اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ تکلیف دینے والا بھول جاتا ہے لیکن سہنے والے کوہمیشہ یاد رہتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”کلہاڑی کاٹ کر بھول جاتی ہے لیکن کٹے ہوئے درخت کو یاد رہتا ہے۔
ان کی اس پوسٹ کو شائقین کی جانب سے بہت سرہا جا رہا ہے۔

وجہ سے گرفتار ہو چکا ہے جوکہ سلمان خان کے گلیکسی آپارٹمنٹ کی ریکی کر چکا تھا۔
سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ گرفتار
(August 21, 2020)
فرید آباد: بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے رکن کو گرفتار کیا جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ٹارگٹ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے جس کی انہوں نے ریکی بھی کر لی تھی۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل گرفتار ہونے والے اس گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لئے ممبی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دودن تک اسی علاقے میں قیام بھی کیا۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تمام ملزمان شارپ شوٹرز ہیں اور سلمان خان ملزمان کا دوسرا ہدف تھے۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم 2018 میں بھی اداکار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کی

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی ’ لعل سنگھ چڈھا‘ امریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے سو مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
عامر خان کی تُرک خاتون اول سے ملاقات پربھارتی انتہا پسندوں کا شدید ردّعمل
(August 19, 2020)
سماجی مسائل پر فلمیں بنانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’لعل سنگھ چڈھا ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی جوکہ انتہا پسند ہندؤں کو پسند نہ آئی۔
فلم کی شوٹنگ کا آخری حصہ مکمل کرنے کے لئے ترکی جیسے حسین ملک کا انتخاب کیا گیا تاہم اس دوران عامر خان کی ملاقات ترکی کی خاتون اول ایمینے اردوان سے ہوئی جس کی اطلاع خود ترک صدر کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔
ملاقات کی چند تصاویر سامنے آنا تھیں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا۔ یہاں تک کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔
بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔ دوسری جانب بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی عامر خان کی تُرک خاتون اول سے ملاقات پر تنقید کی اور کہا کہ عامر خان جیسے بالی ووڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جوکہ بھارت سے نفرت کرنے والوں کا ساتھ دیتے ہیں اور اُن کے لئے دل میں محبت رکھتے ہیں۔

پرانگین آلتان کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا گیا تھا۔
انگین آج پاکستانی بچوں سے آن لائن ملاقات کریں گے
(August 18, 2020)
اسلام آباد: تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان آج شام 6 بجے پاکستانی بچوں سے آن لائن ملاقات کریں گے۔ انگین آلتان دوزیاتان اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود ہیں، انگین کے پاکستان آنے سے قبل اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ 18 اگست کو پاکستان میں تین شدید بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔
انسٹا پر وائرل ویڈیو میں انگین آلتان نے کہا تھا کہ ’ہیلو پاکستان، میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔ اب حال ہی میں میک اے وش کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق آج شام 6 بچے انگین آلتان پاکستان کے 3 بچوں سے فیس بُک لائیو کے ذریعے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انگین آلتان دوزیاتان نے اردو میں پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراستنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بتایا کہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
(August 16, 2020)
کراچی: سروں کے شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ’’حق علی مولا علی‘‘ اور ’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔
موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے نغمے
(August 16, 2020)
وطن عزیز کی 74واں یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے خصوصی نغمے جاری کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مختلف مواقع پر ملی نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں اس بار پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔
ترجمان پاک فوج نے ‘یوں پاکستان بنا تھا ‘ کے نام سے نغمہ جاری کیا جس کے گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا ہیں جو اس سے پہلے بھی آئی ایس پی آر کے لیے ’پاکستان زندہ باد‘ جیسا مشہور ملی نغمہ جاری کرچکے ہیں۔
پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ملی نغمے میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیاں اور جدوجہدِ آزادی کو دکھایا گیا ہے۔
74ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھی ملی نغمہ جاری کیا گیا جس کا عنوان ’میرا جنون‘ رکھا گیا جس کے گلوکار عمران زیک ہیں جب کہ موسیقی اورنگزیب خالدی نے دی ہے۔ نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نغمے میں جذبہ حب الوطنی کیساتھ کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
74 یوم آزادی کے موقع پاک بحریہ نے بھی ملی نغمہ جاری کیا۔ ’پرچم پاکستان کا‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔

شہزادہ ہیری اپنے اور اہلیہ کے بارے میں تلخ تبصروں پر دلبرداشتہ
(August 14, 2020)
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دنیا بھر میں عوامی سطح پر انتہائی مقبول شخصیات میں شامل ہیں، لہٰذا قدرتی طور پر اسی وجہ سے دونوں انٹرنیٹ پر ظاہر ہونے والے تلخ ریمارکس کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔
ایک جانب ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت مثبت انداز میں سراہا جاتا ہے تو وہیں اس شاہی جوڑے کو آن لائن نفرتوں اور تلخیوں کا بھی سامنا ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین اومڈ اسکوبی اور کیرولین ڈیورنڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوئے جب انھوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے بارے میں منفی تبصرے پڑھے۔
دونوں مصنفین کے مطابق جب سسیکس کاؤنٹی کے اس جوڑے نے 2019 کے سیزن میں اپنی تعطیلات شاہی خاندان کے دیگر افرد کے بجائے کینیڈا کے جزیرے وینکوور میں گزارنے کا فیصلہ کیا تو میڈیا میں اس حوالے سے سخت تنقید شروع ہوگئی۔
کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صورتحال پر شہزادہ ہیری بہت دکھی ہوئے اور انھیں یہ سخت ناگوار لگا۔ بالخصوص تبصروں والی جگہ پر تو بعض نہایت ہی تکلیف دہ ریمارکس موجود تھے۔

کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداست کے وارڈ) میں منتقل کیا گیا تھا۔ اُس دوران سنجے دت کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی آیا۔
بالی ووڈ اسٹارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
(August 12, 2020)
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخلے کے وقت سنجے دت سانس اکھڑ رہی تھی جس کے بعد اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا لیکن ٹیسٹ میں کورونا کے اثرات واضح نہیں ہوئے تاہم بعدازاں پتا چلا کہ اُن کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو رہا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کینسر کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سنجے دت کے پھپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی۔ بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت میں پھیپھڑوں کےکینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ آئیے مل کر ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔
دوسری جانب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کیسنر کے علاج کے لئے بہت جلد امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ ان

دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔جاری کیے گئے ویڈیو بیان کو میری ، صبا قمر اور باقی ٹیم کی جانب سے پُر خلوص معافی سمجھا جائے۔
گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی
(August 9, 2020)
لاہور: مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد میں فلمائے گئے مناظر شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسجد میں نکاح کے مناظر فلمائے گئے تھے لیکن غلط فہمی کی بنا پر سمجھا گیا کہ ہم نے مسجد میں موسیقی چلائی اور اس پر رقص کرکے اس کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بھی مسلمان ہوں اور میری تربیت ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے میں ایسی کام کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
بلال سعید نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں موسیقی نہیں چلائی اور نہ ہی وہاں رقص کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے۔ بہر کیف ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انجانے میں ہم سے غلطی ہوئی اور ہم انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں۔
ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی

پورے ہونے کے بعد اب خواب کے منظر نامے تبدیل ہوچکے ہیں۔
ماں کی لوری ہمیشہ یاد آتی ہے، ماہرہ خان
(August 8, 2020)
اسلام آباد: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بچپن کی سب سے حسین یادوں میں ماں کی لوری سن کر نیند کی آغوش میں چلے جانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کوک اسٹوڈیو کا نغمہ ’’ نندیارے‘‘ شیئر کرتے ہوئے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کرتی ہوں وہ ماں کا لوری سنانا تھا جس سے فوری نیند آجاتی تھی۔
ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا میرا محبوب مشغلہ ہوتا تھا۔ ان خوابوں میں اسکول میں انعام حاصل کرنا، فلم میں اداکاری کرنا اور پسندیدہ شخص سے گفتگو کرنا شامل ہوتا تھا۔
ادکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کی خواہش ہوتی تھی کہ اہل خانہ جلدی سوجائیں اور میں رات بھر جاگ سکوں تاکہ اپنی مرضی کے خواب بُنوں اور خواب دیکھتے ہوئے میں یہی تصور کیا کرتی تھی کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔
بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ رات بھر جاگنے اور خواب ترتیب دینے کی یہ عادت اب بھی قائم ہے تاہم بچپن کے خواب

آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں ؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔
حلیمہ سلطان کو پاکستانی برانڈ ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے، ژالے سرحدی
(August 7, 2020)
پشاور: اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ ترک اداکارہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسریٰ بلجک ہے کے مداحوں کی تعداد میں پاکستان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اسریٰ بلجک کے بارے میں جاننے کے لیے بالکل اسی طرح متجسس ہیں جس طرح کبھی بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں ہوتے تھے۔
سوشل میڈیا ایسا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں مداح اپنے فنکاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔ ترک اداکاروں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بہت سی کمپنیاں ان فنکاروں کو اپنے پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ جس سے اداکار یاسر حسین بالکل بھی خوش نہیں ہیں اور پاکستانی اداکاروں کی جگہ ترک اداکاروں کو پاکستانی برانڈز کا ایمبیسیڈر بنانے کے خلاف بیان دے چکے ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ ژالے سرحدی بھی شامل ہوگئی ہیں۔
ژالے سرحدی کی حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسریٰ بلجک کو پاکستانی برانڈز کی ایمبیسیڈر بنانے پر سخت ناراضگی کاا ظہار کرتی ہوئی کہہ رہی ہیں کہ اس معاملے میں وہ مکمل طور پر یاسر حسین کے ساتھ ہیں۔
ژالے سرحدی نے کہا اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

انجن التان دنیا بھر کی 500 مسلم بااثر شخصیات کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020 میں با اثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس ترک سیریز نے پاکستان ہی نہیں بلکہ تقریباً پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں
(August 6, 2020)
’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس سال اپنی سالگرہ پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں ۔ میں اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر کے مریضوں کے لئے عطیہ کریں کیونکہ ان کو مدد کی ضرورت
ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی۔’ارطغرل غازی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔ انجن نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔
انجن پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رخسار سے کیا اور اس کے بعد بےشمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انجن نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی اور میزبانی میں بھی اپنا نام بنایا، انہوں نے ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ’1 میلیون جانلی پارہ‘ گیم شو کی میزبانی کی۔

کوئی انسان خوف اورزنجیروں میں جینے کامستحق نہیں: ارمینا خان
(August 6, 2020)
نیویارک: اداکارہ ارمینا خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں جینے کا مستحق نہیں۔
دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے۔ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی محاصرے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔
پاکستانی عوام جہاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کررہی ہے وہیں فنکار بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
اداکارہ ارمینا خان نے نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

شوبز کے حلقوں نے یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا
(August 5, 2020)
لاہور: شوبز کے حلقوں میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔فنکاروں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا سے گورنر ہاؤس تک واک کی۔گلوکاروں نے اس دن کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کیے۔ گلوکارہ میگھا نے اس موقع پر خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔کشمیر ڈے کی مناسبت سے گلوکارہ سائرہ نسیم نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کشمیر کی صورتحال پر پریشان ہوں کشمیر میں میری بہنیں آزاد صبح کے خواب دیکھتی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ میرے شہر کی صبح کتنی حسین ہے لیکن میں اداس ہوں۔وہ کہتی ہیں ظالم بھارت والواپنے مظالم سے کشمیری ماوں کی زبان تو خاموش کرسکتے ہو مگر ان کے خواب نہیں چھین سکتے اداکارہ وینا ملک ,ریما خان ،میگھا، حسیب پاشا، فخر عالم نے بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹویٹر پیغامات جاری کیے ہیں۔
فخرعالم نے کہا ہے کہ کشمیری بنا ڈر کے زندگی گزارنا چاہتے ہیں کیا یہ غلط ہے، اداکارہ میگھا نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حسیب پاشا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا، اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لینا چاہیے

قربانی کے جانوروں کو اذیت پہنچانے پر احمد علی بٹ کی لوگوں پر تنقید
(August 5, 2020)
کراچی: اداکار احمد علی بٹ نے قربانی کے جانوروں کو اذیت پہنچانے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا قربانی کے جانوروں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔ احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرعید الاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی طرف لوگوں کی توجہ دلاتے ہوئے کہا اس عید پر میں نے قربانی کی گائے کو چھت سے گرتے دیکھا، اللہ کی راہ میں قربان کیے جانے والے اونٹ کو ذبح کرنے کے بجائے اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا اور ایک گائے کودو آدمیوں نے اے کے 47 سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
انہوں نے مزید کہا قربانی فوراً اور جانوروں کو اذیت دئیے بغیر ہونی چائیے اگر وہ بول سکتے تو کہتے کہ لوگوں کی بیوقوفانہ حرکتوں سے انہیں کتنا درد پہنچتا ہے۔ مہربانی کرکے قربانی کے جانوروں سے محبت کے ساتھ پیش آئیں، خدا ہمیں معاف کرے۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ سے ایک روز پہلے کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں قربانی کے لیے چھت پر پالے جانے والے بیل کو جب کرین سے نیچے اتارا جارہا تھا تو بیل اپنا توازن برقرا نہ رکھ سکا تھا اور اونچائی سے زمین پر آگرا تھااور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اسے مرنے سےقبل ذبح کردیا تھا۔
کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فائیو ڈی میں قربانی کا جانور کرین سے گرگیا، قربانی کے جانور کو دوسری منزل سے کرین کی مدد سے اتارا جا رہا تھا تو بیل ان بیلنس ہو کر گرگیا .قربانی کے جانور کے گرتے ہی مالک نے زبح کر دیا

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے کورونا کو شکست دیدی
(August 4, 2020)
ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار امیتابھ بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دیدی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بھارت کے ممتاز اداکار امیتابھ بچن نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ کا منفی آیا جس کے بعد اسپتال گھر منتقل ہوگیا ہوں اور یہ سب آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہوا جس پر آپ کا سب کا شکرگزار ہوں۔
امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں اسپتال کے عملے اور معالجین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم ہونے کی وجہ سے ہی آج میں صحت یاب ہوسکا ہوں اور اب گھر میں بھی کچھ دن آرام کروں گا۔ امیتابھ بچن کو کورونا وائرس مثبت آنے پر 11 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اُن کے ساتھ بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن میں بھی کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی تھی اور بچن خاندان اسپتال میں زیر علاج تھا۔
ایشوریا رائے کو چند روز قبل ہی کورونا وائرس منفی ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا اور آج امیتابھ بچن بھی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں تاہم ابھیشک بچن تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
August 01, 2020
لاہور: عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی آغاعلی اور حنا الطاف نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، حنا الطاف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ کہانی گھر گھر کی، عید مبارک۔ ابھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے بکرے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر لگائی اور کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول فرمائے۔اسر حسین اور اقرا عزیز نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں اور گوشت کھائیں۔
ساراہ علی خان نے بھی اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر لگائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ماورہ حسین نے بھی تصویر پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی

August 01 2020
صوفی ٹرنر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
لاس اینجلس : ہالی وڈ ماڈل اور اداکارہ صوفی ٹرنر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔انہوں نے اور شوہرجو جوناس نے انسٹاگرام میں اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے پہلے بچے کی آمد بارے آگاہ کیا۔
دونوں میاں بیوی نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں اور بیٹی کا نام ویلا رکھا ہے۔ اس موقع پر ہالی وڈ کی شوبز سخصیات اور ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن یونانی شہری بن گئے ہیں
Aug 01, 2020
لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن سرکاری طور پر یونانی شہری بن گئے ہیں۔ اس خبر کا اعلان یونان کے وزیر اعظم کیریکوس مٹسوٹکیس نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔
جاری تصویر میں ، مٹسوٹکیس اور ان کی اہلیہ ماریوا گریبوسکی ٹام ہینکس اور ولسن کے ساتھ گھومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں اداکار ہاتھوں مین نئے پاسپورٹ پکڑے ہوئے ہیں۔ یاد رہے 64 سالہ ٹام ہینکس کو پچھلے سال دسمبر میں یونانی کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا تھا۔


ٹورنٹو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ اداکاراحد رضا میرسے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سجل علی کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں۔
ان کی اداکاری کے چرچے اوران کا پہننا اوڑھنا ان کے مداحوں کوخوب ہی بھاتا ہے اسی لیے ان کے مداحوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔
اداکارہ نے اس بار کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کا انسٹاگرام پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے محبت کا اظہارکیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے مزید لکھا کہ وہ سب ایک نعمت ہیں۔

لاہور: پاکستان میں شہرت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارتغرل غازی کی اہم کردار حلیمہ سلطان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
انسٹا گرام پرمداحوں نے ان سے پوچھا کہ آپ پاکستان کب آرہی ہیں - جس پر حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسرا بلگچ ہے جواب دیا کہ وہ پاکستانی مداحوں کی طرف سے ملنے والی نیک خواہشات اور پیار سے بے حد خوش ہیں۔اسرابلگچ نے بتایا کہ وہ بہت جلد پاکستان آنے کی خواہش مند ہیں۔ تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا انتظارکررہی ہیں۔
وضح رہے کہ اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ”دیریلش ارطغرل“ جسے ”ارطغرل غازی“ بھی کہا جاتا ہے نے پہلی ہی قسط سے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
جہاں پاکستانی شائقین ڈرامے کی کہانی کو پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں انجن التان (ارطغرل غازی) اور اسرابلگچ (حلیمہ سلطان) کے تو دیوانے ہوگئے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک پہنچ گئے ہیں۔

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنا یا نہ چھوڑنا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ عائزہ خان گزشتہ روز اداکارہ ریما خان کی رمضان ٹرانسمیشن ’’باران رحمت‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اور شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کی۔ عائزہ خان نے کہا لوگ آپ کو جانچتے ہیں، میں اور دانش پچھلے سال حج پر گئے تھے وہاں جو بھی ملا اس نے بہت محبت دی تاہم کچھ لوگ ہوتے تھے ہمارے ارد گرد جو ایسے دیکھتے کہ حج کرنے کے بعد کیا اب تم شوبز کی فیلڈ چھوڑ دوگی۔
عائزہ خان نے کہا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں کوئی چیز لانی ہوگی تو وہ آپ کے کہنے سے نہیں آئے گی وہ آجائے گی بس۔ عائزہ خان نے دوران حج پیش آنے والا ایک واقعہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا جب ہم عرفات کے میدان میں تھے تو وہاں بہت تیز بارش آگئی جس کی وجہ سے ہم لوگوں کے خیمے وغیرہ اکھڑ گئے اور ہمارا سامان اِدھراُدھر ہوگیا، تاہم وہاں موجود ایک خاتون نے ہمارا سامان سنبھالا ہوا تھا۔ لہٰذا آپ چاہے کسی بھی فیلڈ میں ہوں لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں اور لوگوں کا پیار بہت ہوتا ہے۔
عائزہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کامیابی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے مجھے اس کی عادت پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا زندگی میں ایسا دور بھی آتا ہے جب آپ اوپر جاتے ہیں تو نیچے بھی آتے ہیں لہذٰا میں نے خود کو کبھی بہت کامیاب تصور نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو عام لوگوں کی طرح ہی سمجھا ہے۔
(October 6, 2020)
2020. All Rights Reserved. Layalpur Post Media House, Faisalabad Pakistan.