
مظفرآباد (لائلپورپوسٹ)-آزادجموں وکشمیر کے صدر سردار مسعودخان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے خطے میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کی شدید مذمت کی ہے ۔
مظفر آباد میں ایک ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے بھارت اورچین کے درمیان لداخ میں سکم تبت سرحد پرکشید گی اور جموں کشمیرپر اس کے اثرات سمیت قومی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے لداخ میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان کشیدگی میں ا ضافے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارت ایک طرف پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے اور دوسری طرف نیپال کی سلامتی اور خودمختاری کو بھی للکار رہاہے ۔
ایان شہزاد ، میرا شہزادہ, میرا نواسہ اپنی پہلی عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے۔ مارننگ واک پر اپنے گھر کے فرنٹ لان پر چہل قدمی کرتے ہوئے۔ جب پہلی عید کی عیدی ملی تو خوشی کا اظہار کچھ یوں کرتے ہوئے

پاکستان میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔
فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-
کراچی(لائلپورپوسٹ): چین میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے بنائی جانے والی ایک ویکسین نے حوصلہ افزا نتائج دینا شروع کر دیے ہیں اور 100؍ افراد پر کیے جانے والے تجربات کے نتائج مثبت سامنے آئے ہیں۔
سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے ابتدائی ٹرائل کے دوران 100؍ مریضوں نے وائرس کیخلاف اچھا مدافعتی رد عمل ظاہر کیا۔ Ad5-nCoV نامی یہ ویکسین ایک چائنیز کمپنی CanSino Biologics تیار کر رہی ہے اور مارچ سے انسانوں پر اس کے تجربات شروع کر دیے گئے تھے۔
اب دنیا بھر میں کورونا کے علاج کیلئے 100؍ ویکسینز کی تیاری جاری ہے اور 8؍ ایسی ہیں جن کے انسانوں پر تجربات جاری ہیں۔ Ad5-nCoV ویکسین میں زکام کے عمومی وائرس کا کمزور ورژن شامل کیا گیا ہے جسے Adenovirus کہا جاتا ہے جو انسانی خلیوں کو متاثر تو کرتا ہے لیکن کوئی بیماری پیدا نہیں کرتا۔
اس وائرس کا کام قوت مدافعت کو کورونا وائرس کے تاج کا ایک جینیاتی مواد فراہم کرنا ہے۔ اس ویکسین کی تیاری میں خیال یہ تھا کہ انسان کی قوت مدافعت کورونا وائرس پر موجود تاج کیخلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے کے قابل ہو جائے جس سے جسم کورونا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔
دو ہفتوں بعد تمام افراد میں کورونا سے لڑنے کیلئے ضروری سمجھی جانے والی اینٹی باڈیز کی تیاری شروع ہو گئی جبکہ 28ویں دن تک تقریباً تمام افراد میں کورونا مخالف اینٹی باڈیز موجود تھیں۔ ماہرین کے مطابق سائیڈ افیکٹس میں انجکشن کی جگہ پر درد، ہلکا بخار، تھکاوٹ، سر درد اور بدن درد شامل ہیں۔
راولپنڈی: مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے مرکزی رہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنمائوں ایم پی اے زیب النساء اعوان ، تحسین فواد ، مرزاء منصور بیگ ، تنویر اختر شیخ ،سید شاہد اقبال ، قاسم مغل ، نذیر کشمیری ، شیخ ذیشان اکرم ، چوہدری عاصم ، آصف ملک ، شاہد عمران ، عثمان شانی ، شیخ اسد ،امجد خان ،مرزا شاہ رُخ بیگ ، آصف جدون ،سیف الرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا کہ آج مُلک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے تو اس میں ’’23‘‘سال قبل اُس وقت کے محب وطن اور دلیر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کردار رہتی دُنیا تک یاد رکھا جائیگا ۔
جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کی 22کروڑ عوام کو عزت اور غیرت سے جینے کا حق ملا ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہماری جدوجہد کا مقصد ہے اور پاکستان میں حقیقی جمہوری حکومت کے قیام کیلئے مُلک میں عام انتخابات کا انعقاد وقت کی اشد ضرورت ہے۔
مُلک کو سی پیک ،موٹر وئے اور بجلی کے کارخانے دینے والے نواز شریف کیخلاف موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوںکی حدیں عبور کرچکی ہے۔


لاہور ((لائلپورپوسٹ)) مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عیدالفطر پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید الفطر اللہ تعالی کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا انعام ہے۔
یہ اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی رحمت اور بخشش کا دن ہے۔ میں عالم اسلام، اہلیانِ پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آباد تمام مسلمان بھائیوں بہنوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
باری تعالیٰ کا صد شکر ہے کہ اس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں صیام و عبادات کی سعادت و توفیق عطا فرمائی۔ بدقسمتی سے اس برس ہم ہلال عید ایک رنجیدہ ماحول میں دیکھ رہے ہیں۔
ایک طرف جہاز کے حادثے میں ہونے والے پاکستانی بھائیوں، بہنوں اور معصوم بچوں کی شہادتیں ہیں تو دوسری جانب کرونا وائرس کی نذر ہو جانے والی قیمتی زندگیاں ہیں۔ اس بحران کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔
طیارے کے حادثے اور کرونا سے ہونے والی اموات نے عیدالفطر کو سوگوار بنا دیا ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
مقبوضہ علاقوں، کشمیر اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کرتے ہیں، اللہ تعالی جلد ہمارے ان بھائیوں بہنوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں دوہرے لاک ڈاؤن کے ماحول میں عید منا رہے ہیں۔
اللہ کریم ان کی مشکلات آسان فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس عید کو پاکستان اور سارے عالم اسلام کیلئے مبارک فرمائے اور تمام عالم اسلام اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ دعا کے ساتھ آپ اور آپ کے اہلخانہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عید مناتے ہوئے احتیاطی طبی تدابیر کو خدارا فراموش نہ کریں۔ اللہ تعالی آپ سب کا حامی و ناصراور محافظ ہو۔ آمین

کراچی (لائلپورپوسٹ): تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت 4 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کے ماہرین بھی شریک تھے۔ رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے ارکان بھی اجلاس میں موجود رہے
جبکہ مفتی منیب الرحمان نے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد چاند کی شہادتیں موصول ہونے اور کل 24 مئی بروز اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا۔ مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے اور صرف آواز کی حد تک عید مبارک کہیں۔
اسلام آباد (لائلپورپوسٹ): صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کوعید الفطر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیا ہے کیونکہ پوری دنیا کو کوروناوائرس کے وباء کے خطرات کا سامنا ہے۔
صدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیا ہے کیونکہ پوری دنیا کو کوروناوائرس کے وباء کے خطرات کا سامنا ہے۔ صدرڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم یکجہتی اور احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کے ذریعے ہی کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نبردآزما ہوسکتی ہے۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی عید شہداء پی آئی اے، کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں روزی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹر، نرسز، کورونا کے مریض، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینییوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔
میری تمام پاکستانیوں بلکہ تمام انسانوں سے درخواست ہےکہ وہ معاشرتی فاصلوں پر عمل کریں، ماسک پہنیں، اپنے ہاتھ دھوئیں تاکہ وہ خود اور اپنےعزیز خاندان والوں اور دوستوں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔
انشاء اللہ پاکستان اس مشکل سے کامیاب ہوکر نکلے گا۔اس مبارک اور پرمسرت موقع پر ہمیں معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کو ہر گز فراموش نہیں کرنا چاہیے اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرکے مزہ دوبالا کرنا چاہیے۔صدر نے قومی یکجہتی اور تعاون کے ذریعے کوروناوائرس کی وباء پر کامیابی سے قابو پانے کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے کے غریب اور نادار طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرکے ہم اس مذہبی تہوار کی حقیقی خوشیاں مناسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کوروناوائرس کے حوالے سے احتیاطی اقدامات اور حکومت کی جانب سے وضع کردہ ضابطہ کار پر سختی سے عملدرآمد پر بھی زور دیا کیونکہ اس حکمت عملی سے ہی لوگ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے رمضان المبارک کے دوران ہم آہنگی، ضبط وتحمل اور حسن سلوک کے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا، ہمیں ان خوبیوں کو مستقل طور پر اپنی زندگیوں میں اختیار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری کو کوروناوائرس کے چیلنج کا سامنا ہے اور تمام ممالک اس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے سماجی فاصلے کی پابندی اور احتیاطی اقدامات ملحوظ خاطر رکھنے کی اہمیت واضح کی جو اس وباء کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ اورطیارہ حادثے اور کورونا کی وجہ سے بچھڑنے والوں کے لیے دست دعا بلند کریں۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ): وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں قوم اس مرتبہ روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ ملک میں عیدالفطر کے موقعے پر خصوصی پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کے لئے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وباء کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی ہمارے درمیان موجود ہے چناں چہ نماز کی عید کی ادائیگی سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں۔
دوسری جانب پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی کورونا وائرس وبا اور کراچی میں طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان کو پیش نظر رکھتے ہوئے قوم سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔..

کراچی( لائلپورپوسٹ)- :پاکستان میں ماہِ شوّال 1441 ہجری کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہورہا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان،زونل کمیٹی ممبران اور نیوی کےماہرین بھی شریک ہیں۔رویت ہلال کمیٹی کی تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے ارکان بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ)- صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فرئینٹرکور کے سپاہیوں کے اہلخانہ سے آج ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں عظیم قربانی دی۔

لاہور(لائلپورپوسٹ)- پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہفتہ کے روز لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام میں عوام کا تعاون بہت اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد صوبے میں اقتصادی سرگرمیاں پھر شروع ہورہی ہیں تاہم عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں ۔عثمان بزدار نے عوام سے عیدالفطر پرسماجی فاصلہ برقراررکھنے کی بھی اپیل کی ۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا۔
آج یہاںٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہے، اس وبا کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا، قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔
USEFUL LINKS: President of Pakistan Office, List of Pakistan Chambers of Commerce & Industry, Ministries of Pakistan, Prime Minister of Pakistan Office, Pakistan Press Information Department (PID),