فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ تبدیل نہیں کرپائیں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے تعلقات کا از سرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے

صدرِ مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے دہشت گردی کے سلسلے میں ایک جیسے حالات کا بڑی ثابت قدمی سے مقابلہ کیاہے جس سے خطے میں استحکام پیدا ہوا ۔ صدرِ مملکت نے یہ بات سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائیکے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات مثالی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا کے ساتھ دوستی پر فخر ہے اورخوشی ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے سمیت دیگر کئی معاملات میں پاکستان اپنے اس مخلص دوست کے کام آیا ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد اور مسلح افواج نے اپنی جرات مندی سے اس کا رخ موڑ دیا اور اب ہم اس مسئلے پر بڑی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جس کے لیے قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ملک میں امن بحال ہوچکا ہے اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاراور تاجر بھی پاکستان کے ساتھ تجارت کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری دنیا ، خاص طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے لیکن دیرینہ مسئلہ کشمیر کے اب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے خطے میں مسائل موجود ہیں جو ہمارے لیے باعث تشویش ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیری عوام پر مظالم بھی ہمارے لئے پریشانی کا باعث ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی ادارے اور عالمی برادری اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ معزز مہمان نے اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون پر صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بدھ تہذیب کا گہوارہ ہے جو دونوں اقوام کا مشترکہ ورثہ ہے ، اس لیے پاکستان آکر ہمیشہ مسرت ہوتی ہے ۔

سعودی ولی عہد محمد سن سلیمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا (فوٹو: فائل)

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب پہنچنے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا اور خطرے کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کو بنکر میں پہنچا دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع ایک کھلونا ڈرون کو شاہی محل کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کرکے مار گرایا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جن میں ڈرون کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔  فائرنگ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں جن میں ایک افواہ یہ بھی تھی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی تاہم ایسا کچھ نہ تھا یہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کو گرانے کے لیے کی تھی جس کی بعد میں سعودی فورسز نے تصدیق کردی۔

سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشکوک ڈرون سعودی شاہی محل کی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک پہنچ گیا تھا، ڈرون کو اڑانے کو کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔اس واقعے کے فوری بعد محل میں موجودہ سعودی ولی عہد محمد سن سلیمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا جب کہ شاہ سلمان محل میں موجود نہ تھے۔  ڈرون کو گرانے کے لیے کی گئی فائرنگ کے باعث کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے شام پر حملہ کھلی جارحیت ہے، روس فوٹو: انٹرنیٹ

دمشق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے شام پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دارالحکومت دمشق زوردار دھماکوں سے لرز اٹھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کی جانب سے اپنے عوام پر ہونے والے کیمیائی حملوں کے جواب میں امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام پر میزائل حملے کیے ہیں۔ بی ون بمبار سمیت متعدد لڑاکا طیاروں اور بحری جنگی جہازوں نے اس مشن میں حصہ لیا اور شامی حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر میزائل فائر کیے ہیں۔