
پاک بھارت میچ کے دوران بارش نہیں ہوئی

میلبرن-23اکتوبر2022: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسم صاف رہا جو آخر تک برقرار رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہوا۔
بھارت نے میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بےنتیجہ رہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992ء کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی متوقع پلینگ الیون: کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

اسلام آباد- 23اکتوبر2022:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ پر وزیراعظم شہباز شریف نے تبصرہ کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کوشش کی ہے اور اچھا کھیل پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا، ویرات کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔
بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

میلبرن-23اکتوبر2022: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں بھارتی بالرز نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو جلد ٹھکانے لگادیا تھا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر بلےبازوں میں کپتان بابراعظم صفر، محمد رضوان 4، شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین آفریدی 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے لیے شان مسعود نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیب اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، دونوں نے بالترتیب 4، 4 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے اینڈ پر کوہلی اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، قومی ٹیم کے لیڈنگ پیسر شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔ کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ویمن نے ویسٹ اندیز ویمن کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل

انٹیگا۔23ستمبر2022 (اے پی پی):نیوزی لینڈ ویمن نے میزبان ویسٹ اندیز ویمن کو دوسرے ایک روزہ بین لاقوامی کرکٹ میچ میں 2 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔فاتح کیوی ٹیم نے 170 رنز کا مطلوبہ ہدف 40.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی مڈل آرڈر بلے باز میڈی گرین کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 169 رنز بناکر مہمان کیوی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 170 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز 46، چنیل ہنری 30 اور ایفی فلیچر نے 19 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ ویمن کی طرف سے ایڈن کارسن نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے تین جبکہ جینسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں میڈی گرین کی عمدہ بلے بازی کے باعث نیوزی لینڈ ویمن نے مطلوبہ ہدف 40.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میڈی گرین 48، لارین ڈاؤن 33 ،بروک ہالیڈے 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں ۔
یوں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے نہ صرف میزبان ویمن ٹیم کو میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز میں بھی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کی طرف سے کرشمہ رامہراک نے تین اور شکیرا سیلمان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ میڈی گرین عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔
انگلش اسکواڈ کوصدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم

کراچی-17ستمبر2022: انگلش اسکواڈ کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جب کہ چھتوں پر اسنائپرز ومشین گنز اٹھائے گارڈز کی موجودگی میں بلٹ پروف بسوں میں سفر مہمان کرکٹرز کیلیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ 17سال بعد پاکستان آنے والی انگلش ٹیم کو کراچی میں صدرمملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،سفر کیلیے پی سی بی نے لاہور سے بلٹ پروف بسیں پہلے ہی پہنچا دی تھیں، ایئرپورٹ سے ہوٹل آمد اور گذشتہ روز ہوٹل سے اسٹیڈیم آنے اور جانے کے دوران سخت ترین حفاظتی انتظامات دیکھنے میں آئے،ٹیم کے روٹ پر اطراف کی چھتوں پر اسنائپرز مستعد رہے،مشن گنز اٹھائے گارڈز نے بھی حصار قائم رکھا،ہوٹل کے آس پاس 300کے قریب اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں، خاص طور پر ٹیم کے روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سادہ کپڑوں میں موجود سیکیورٹی اہلکار بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، میچ کے دن کئی سٹرکیں معمول کی ٹریفک کیلیے بند بھی کی جائیں گی۔ انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کچھ زیادہ ہی لگتا ہے، بہرحال اس کا مقصد تمام سرگرمیوں کو محفوظ انداز میں مکمل کرنا ہوگا،ماحول معمول سے ہٹ کر ہونا کھلاڑیوں کیلیے پہلا بڑا چیلنج ہے مگر 1،2 روز میں عادی ہونے پر پوری توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہوگی۔
پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ برادری کا اہم رکن ہے، شائقین کو انٹرنیشنل میچز دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے، مہمان کرکٹرز کا اچھا وقت گزرے گا، پچز بھی اچھی ہیں،بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔یاد رہے کہ انگلی فریکچر ہونے کی وجہ سے کرس جورڈن انگلش اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی-10ستمبر2022: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے 122 رنز کا آسان ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی تین وکٹیں 29 رنز پر گر گئی تھیں لیکن اسکے بعد اوپنر پتھم نسانکا اور بھانوکا راجا پاکسے کے درمیان 51 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی مدد سے مخالف ٹیم ہدف کے قریب پہنچ گئی۔
بھانوکا راجا پاکسے 24 رنز اور کپتان داسن شاناکا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنر پتھم نسانکا 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سری لنکن ٹیم نے ہدف تین اوور قبل ہی حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور محمد حسنین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ایک وکٹ ہی حاصل کر سکے۔ حسن علی تین اوورز میں 25 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتور 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اننگزاس سے قبل، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھے، کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بابراعظم کے درمیان 28 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن محمد رضوان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد بابراعظم کا ساتھ دینے فخر زمان آئے اور یہاں دوسری وکٹ کی شراکت میں 35 رنز بنے مگر فخر زمان بھی 13 رنز بنا کر پویلین آؤٹ ہوگئے۔
دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ کپتان بابراعظم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ خوشدل شاہ 4 رنز، افتخار احمد 13 رنز، آصف علی اور حسن علی صفر، عثمان قادر تین رنز، محمد نواز 26 رنز اور حارث رؤف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا جبکہ سری لنکا نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئیں۔
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، حسن علی، عثمان قادر، حارث رؤف، محمد حسنین۔ دانوشکا گناتھیلاکا، پتھم نسانکا، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا، وینندو ہسرنگا ڈی سلوا، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، پراموڈ مدھوسن، دلشان مدوشنکا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

لائلپورسٹی (ایل پی پی):کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دیدی۔ گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں میچ میں 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے میچ کے آغاز میں قومی کھلاڑی کافی جارح مزاج نظر آئے لیکن بعد میں آسٹریلوی کھلاڑی گول پر گول کرتے رہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے مقابلہ ہوگا۔
تھائی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

ٹوکیو۔25جولائی2021 (اے پی پی): تھائی لینڈ نے ٹوکیو اولمپکس میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ وانگپٹانکیٹ پانیپاک نے ویمنز تائیکوانڈو مقابلوں میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ فائنل مقابلے میں انہوں نے سپین کی ایڈرینا کریزو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔
تائیکوانڈو ایونٹ میں تھائی لینڈ کی وانگپٹانکیٹ پانیپاک نے 49 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں سپین کی ایڈرینا کریزو کو سخت مقابلے کے بعد 10-11 سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
ماڈل سوفیا خطرناک سیلفی لیتے ہوئے جان گنوا بیٹھیں

ہانگ کانگ.18جولائی2021(مانیٹرنگ ڈیسک):سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کیلئے تصویریں یا سیلفی کلک کرتے وقت لوگوں کی جان جانے کی متعدد خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں۔ اس طرح کی ایک اور خبر منظرعام پر آئی ہے کہ ماڈل سوفیا چیونگ کی ہانگ کانگ میں ایک جھرنے کے کنارے سیلفی لینے کے دوران مبینہ طور پر موت واقع ہو گئی۔32 سالہ سوفیا چیونگ ہا پاک لائی پارک میں اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کررہی تھیں اور جب وہ خوبصورت مناظر کی تصویریں لینے کیلئے رکیں، تبھی یہ حادثہ پیش آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوفیا چیونگ ٹسنگ دائی اسٹریم کے کنارے پر تصویر کیلئے پوز دے رہی تھیں اسی دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھیںاوروہ پانچ میٹر نیچے پول میں گر گئیں۔جس کے بعدان کے دوست انہیں فوری اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچے پر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ سوفیا خطرناک تصویریں لینے کیلئے مشہور تھیں وہ سیلفی کیلئے کافی خطرہ مول لیا کرتی تھیں۔اگر آپ سوفیا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو ان کے انسٹاگرام پر آپ کو ان کی بہت سی ایسی تصاویر دیکھنے کو ملیں گی ، جو بہت خطرناک ہیں۔ انہوں نے اپنی آخری انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ اچھے دن آرہے ہیں ، جن کو ہفتہ اور اتوار کہا جاتا ہے۔ لوگ ان کی اس پوسٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے میچز (کل) کھیلے جائیں گے

دبئی۔20جون2021 (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے میچز (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپنر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، افتخار احمد، کولن منرو اور فواد احمد شامل ہیں۔ اسلام آباد نے ایونٹ میں 8 میچ جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود اور رلی روسو شامل ہیں۔
سلطانز نے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی روز ایلمنیٹر1 میں دفاعی چیمپئن کراچ کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں اور اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، مارٹن گپٹل اور محمد عامر شامل ہیں۔ فاسٹ بائولر وہاب ریاض پشاور زلمی کی کپتانی کریں گے اور انہیں کامران اکمل، شعیب ملک اور محمد عرفان کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں نے لیگ میچز میں دس، دس پوائنٹس حاصل کرکے ایلمنیٹر 1 کیلئے کوالیفائی کیا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

سنچورین ۔17اپریل2021 (اے پی پی):پاکستان نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 3 وکٹوں شکست دے کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی، 145 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں حاصل کرلیا، فخر زمان نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، فہیم اشرف کو مین آف دی میچ اور کپتان بابراعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پاکستان کے مڈل آرڈر نے آسان میچ کو مشکل بنا دیا، جنوبی افریقہ کے وان ڈر ڈوسن نے نصف سنچری سکور کی۔ جمعہ کو سنچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں144 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ وان ڈر ڈوسن نے 52 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ جانیمن ملان33 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ مسلسل تین نصف سنچریاں سکور کرنے والے مارکرم محمد نواز کے ہاتھوں 11رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
ان کے علاوہ کوئی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہ سکا۔ کپتان کلاسن 9، لنڈے3، مولڈر6، فورچون 8 بنا کر آئوٹ ہوئے۔ فہیم اشرف اورحسن علی نے تین تین وکٹیں، حارث رئوف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ 145 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی 5ویں بال پر حاصل کرلیا۔ فخر زمان نے 34 بالوں پر 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ گزشتہ میچ کے ہیرو محمد رضوان صفر پر آئوٹ ہوئے۔ پوری سیریز میں ناکام رہنے والے پاکستان کے مڈل آرڈر نے ایک بار پھر دھوکہ دے دیا، محمد حفیظ، حیدر علی اور محمد آصف نے آئوٹ ہوکر ایک آسان میچ کو مشکل بنا دیا۔ حفیظ 10، حیدر علی 3، محمد آصف 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
اس موقع پر محمد نواز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو آخری اوور کی پانچویں بال پر فتح دلادی۔ وہ 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقہ کے ولیمز اور مگالا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، فورچون، تبریز شمسی اور فلہوکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس طرح پاکستان نے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔ فہیم اشرف کو میچ میں بہترین بائولنگ کرنے پر بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کپتان بابراعظم کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی سیریز میں 210 رنز بنائے۔
حکومت فٹ بال اور فٹ بال فیڈریشن کے مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی:وفاقی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آباد۔15اپریل2021 (اے پی پی):حکومت فٹ بال اور فٹ بال فیڈریشن کے مسائل حل کرنے کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ فٹ بال اور کھلاڑیوں کو نقصان سے بچایاجا سکے۔ یہ بات وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جمعرات کو ایک اجلاس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تمام گروپس مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے مسئلے کا مثبت حل نکالیں۔اجلاس میں سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل محمد آصف زمان بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر سید اشفاق حسین شاہ اور فیڈریشن کے دیگر سابق عہدیداران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ عنقریب پی ایف ایف تنازعہ کے دیگر سٹیک ہولڈرز کو بھی بلا کر ان پر اس مسئلہ کو جلد از جلد مثبت طریقہ سے حل کرنے پر زور دیں گی۔اجلاس کے دوران پی ایف ایف کے سابق صدر سید اشفاق شاہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ جلد سے جلد پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل ایک غیر جانبدار نارملائزیشن کمیٹی قائم کی جائے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فیفا جلد از جلد ایک ایسی غیر جانبدارنارملائزیشن کمیٹی قائم کریگی جس میں پی ایف ایف کے تمام گروپس کو نمائندگی دیکر الیکشن کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم چاہتے ہیں کہ فٹبال کے کھیل اور اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کو مزید کسی نقصان سے بچایا جا سکے۔ لہذا حکومت اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
ثانیہ مرزا اور آندریجا کلیپک دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلزپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پی سی بی کا پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزجون میں کروانے کا فیصلہ

دبئی ۔11مارچ2021 (اے پی پی۔ایل پی پی):بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میچ میں حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی راجرز اور ان کی چین کی جوڑی دار سائی ژنگ کو شکست دیکر ایونٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
یو اے ای کے دبئی ٹینس سٹیدیم میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلزابتدائی رائونڈ میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی شیلبی راجرز اور ان کی چین کی جوڑی دار سائی ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
چوبیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ منگل سے لاہور میں شروع ہوگا

لاہور۔1مارچ2021 (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے منگل سے شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 24 کھلاڑیوں کو لاہور مدعو کرلیا ۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جو یا تو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت نہیں کررہے یاوہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔2 مارچ سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز ان کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس میں بہتری کے لیے کام کریں گے۔کیمپ کے مقاصد کرکٹرز کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد کرنا تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرسکیں،
جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں حصہ نہیں لے رہے انہیں کھیل سے جوڑے رکھنا تاکہ وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاری کرسکیں،اسی طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ آئندہ سیزن میں مزید بہتر کارکردگی پیش کرسکیں۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز محمدیوسف، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان، محسن کمال اورعمر رشیدایک مربوط پروگرام کے تحت ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی شعبہ ہائی پرفارمنس اورسلیکٹرز کی مشاورت کے بعدایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت لگایا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر ندیم خان کاکہنا ہے کہ اس کیمپ کے ذریعے ہم اپنے کوچز کی مدد سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار لانا چاہتے ہیں اور یہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا فلسفہ اورسٹریٹجی بھی ہے
۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا حصہ تو نہیں ہیں مگر وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے ممکنہ سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا ہے کہ جو حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم سے باہر ہوئے ہیں تاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پاسکیں ، وہ پہلے ہی سیزن کے اختتام پر ایک ایسا کیمپ لگانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کی نگرانی ثقلین مشتاق کریں گے، انہیں این ایچ پی سی کے دیگر کوچزمحمد یوسف، عتیق الزمان، عمر رشیداور محسن کمال کی معاونت بھی حاصل ہوگی، مصباح الحق اور وقار یونس بھی ممکنہ طور پر روزانہ کیمپ کا دورہ کریں گے ،
جہاں وہ کوچنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے حوالے سے اپنی قیمتی آرا بھی دیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع ہے، اس دوران ہم مسلسل کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ مستقبل قریب میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی شمولیت پر فیصلہ کیا جاسکے۔کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ، عابد علی ، احمد بشیر ، اسد شفیق ، اظہر علی ، بسم اللہ خان ، فواد عالم ، حماد اعظم ، حارث سہیل ، حسن خان ، عمران بٹ ، عرفان اللہ ، کامران غلام ، خرم شہزاد ، محمد عباس ، نعمان علی ، ریحان آفریدی ، ساجد خان ، سلمان ارشاد ، سعود شکیل ، تابش خان ، تاج ولی ، عمر خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
سعودی عرب: بادلوں سے اونچا دنیا کا انوکھا اوردلچسپفٹ بال گراؤنڈ

سعودی شہر جازان میں واقع الحشر پہاڑوں میں گھرے، بادلوں سے اونچے فٹ بال گراؤنڈ کی حیرت انگیز تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا

کراچی۔20فروری2021: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔ 20فروری2021 (اے پی پی): ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو نشر کی جانے والی رنگارنگ تقریب میں معروف اور نامور ستاروں نے پرفارم کیا۔ ان ستاروں میں عاطف اسلم، حمیمہ ملک، عمران خان ، نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز شامل تھیئ۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوئے۔
عاطف اسلم نے ”عادت” اور ”وہ لمحے وہ باتیں کوئی نہ جانے” جیسے مشہور گانوں سے پی ایس ایل سیزن 6 کی افتتاحی تقریب میں گنگنائے جبکہ حمیمہ ملک اور عمران خان نے اپنے مشہور گانا ”ایمپلیفائر” اوردیگرگانے گائے۔ اسی طرح نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرزنے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا اینتھم گایا جس کے فوری بعد آتش بازی کا دلکش اور خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جو تقریباً دس منٹ تک جاری رہا جس سے فضا میں کئی اقسام کی رنگین روشنیاں نمودار ہوئی اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوئے۔
اس موقع پر اسٹیڈیم کی تمام لائٹس بند کردی گئی تھیں جس سے منظر اور بھی زیادہ مسحورکن ہوگیا تھا۔ 20 منٹ کی افتتاحی تقریب کو پہلے سے ریکارڈ کیا گیا تھا جسے اسٹیڈیم میں بڑی اسکرینز پر نشر کیا گیا۔تقریب کا کچھ حصہ ترکی میں خصوصی طور پر بنائے گئے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیاگیا تھا۔اس ریکارڈڈ تقریب کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے کی۔ ایونٹ کے ابتدائی چار ایڈیشنز کی افتتاحی تقاریب دبئی میں منعقد ہوئی تھیں جبکہ پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنی تقریر میں اسپانسر، کمرشل پارٹرنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا اتنا بڑا ٹورنامنٹ ان کے بغیر منعقد نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے سندھ اور پنجاب کی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ اداکیا۔ احسان مانی نے غیرملکی نامور کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت پر کہا کہ ان کی آمد سے ٹورنامنٹ بہترین ہوجاتا ہے۔ایچ بی ایل کے سی ای او محمد اورنگزیب نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ اس بہترین ٹونامنٹ کے انعقاد پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ٹیم جیتے اصل جیت پاکستان کی ہوگی۔
پاکستانی انجینئر کی پی ایس ایل میں اسٹیڈیم کو ڈرون کے ذریعے سینیٹائز کرنے کی پیشکش

ڈرون سے اسٹیڈیم کو سینیٹائز کرنے کی صورت میں پاکستان یہ ٹیکنالوجی کھیلوں کے لیے موثر انداز میں استعمال کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا
جازان۔23فروری2021: سعودی عرب کے ایک شہر میں ایسا فٹ بال گراؤنڈ موجود ہے جو دنیا کا انوکھا کھیل کا میدان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہر جازان میں واقع الحشر پہاڑوں میں گھرے، بادلوں سے اونچے فٹ بال گراؤنڈ کی حیرت انگیز تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ دنیا میں کہیں پہاڑوں میں گھرا اور اور بادلوں سے بھی اونچا فٹ بال گراؤنڈ ہو سکتا ہے؟جازان کے الحشر پہاڑوں میں گھرا ایسا ہی ایک گراؤنڈ ہے جہاں بیٹھ کر بادلوں کو نیچے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے، یقیناً یہ ایک ایسا نظارہ ہے جو آپ کی زندگی کا ناقابل فراموش نظارہ کہلایا جا سکتا ہے۔ دنیا کے اس حیران کن مقام پر خوب صورت وادیاں بھی ہیں، سبزہ زار بھی ہیں اور بہترین موسم بھی ہے۔
اس گراؤنڈ کی شان دار تصاویر ایک سعودی فوٹو گرافر عبد الرحمٰن مفرح الحریصی نے ٹویٹر پر شیئر کر کے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ یہ محض فٹبال گراؤنڈ کی تصاویر ہی نہیں بلکہ قدرت کے شاہکار کی بھی عکاسی کر رہی ہیں جن میں علاقے کی خوب صورتی اجاگر ہو رہی ہے۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے نوجوان یہاں صرف فٹ بال کھیلنے ہی نہیں، موسم کا لطف اٹھانے بھی آتے ہیں، نوجوانوں نے سیاحتی اداروں کو متوجہ کیا ہے کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لیے استعمال کیا جائے۔عبد الرحمٰن کا کہنا تھا اگر شہر کی میونسپلٹی یہاں سہولتیں فراہم کرے، گراؤنڈ میں حفاظتی باڑ لگائے اور فٹ بال ٹورنامنٹ کرائے تو کوئی بعید نہیں کہ ملک بھر سے نوجوان یہاں میچ کھیلنے ہی نہیں دیکھنے کے لیے بھی آئیں۔
ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا

ڈھاکہ۔ 22جنوری 2021: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے۔ایشین ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مینز ایشین چیمپنز ٹرافی 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شیڈول تھی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جس میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی 13 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔
جنوبی کوریا میں ہونیوالی ویمن ایشین چیمپنز ٹرافی بھی بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمنز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 31 مارچ سے سات اپریل تک کوریا میں طے تھے۔ اے ایچ، ایف کےمطابق اب یہ ایونٹ رواں سال نومبر یا اس کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

کراچی ۔21جنوری2021 (اے پی پی): قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس شروع کردی’ پاکستان ٹیم نے ٹریننگ سیشن کے پہلے روز پانچ گھنٹے سے زائد وقت گرائونڈ میں گزارے۔ جمعرات کو قومی ٹیم نے ساڑھے بارہ بجے نیشنل سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جو شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہا۔ پاکستانی کرکٹرز نے کوڈ19 ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد 20 رکنی سکواڈ نے مختلف گروپوں میں ٹریننگ کی۔
ٹریننگ سیشن کے دوران ہیڈ کوچ مصباح الحق، بائولنگ کوچ وقار یونس’ بیٹنگ یونس خان کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچ محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی نیشنل سٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو جنوبی افریقی ٹیم سے مقابلے کے لئے مشورے دیئے۔ ٹریننگ سیشن (آج) جمعہ کو دوبارہ صبح شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی کرکٹرز نے بھی کراچی جمخانہ میں ٹریننگ کی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
پاکستان پہلی مرتبہ عالمی اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور۔14جنوری2021: پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے۔ آن لائن یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ دنیا کے 16 مختلف ممالک سے 96 کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔ ورلڈ انگلش لینگویج اسکریبل پلیئرز ایسوسی ایشن (ویسپا) کی جانب سے پاکستان کو سال 2021 کی چیمپئن شپ کی میزبانی دی گئی۔
پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے یوتھ ڈائریکٹر طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ کی میزبانی ان پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث پہلی مرتبہ یہ چیمپئن شپ آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔ طارق عزیز پرویز کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس آن لائن چیمپئن شپ کی ساری تیاری کرلی ہے۔
کرکٹ کمیٹی کا اجلاس اچھا رہا‘ کرکٹرز نے کرکٹرز کی بات سنی‘ محمد عامر بہترین کرکٹر ہیں: وقار یونس

لاہور۔13جنوری2021 (اے پی پی):قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہےکہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بہت اچھا رہا‘ کرکٹرز نے کرکٹرز کی بات سنی‘ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں‘ محمد عامر بہترین کرکٹر ہیں‘ ان کی ٹیم میں واپسی کے لئے لڑا‘ عامر کے بیانات سے بہت تکلیف ہوئی‘ نیوزی لینڈ میں کورونا کی وجہ سے پرفارمنس متاثر ہوئی‘ مجھ میں کچھ ہے تو یہاں کھڑا ہوں‘ تنقید کرنا اور کمنٹری کرنا بہت آسان ہے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ حقائق اور سچ بتانے کے لئے یہاں آیا ہوں۔ دورہ نیوزی لینڈ مشکل تھا لیکن یہ کوئی معذرت نہیں ہے۔ ہم نے پہلا ٹیسٹ اچھا کھیلا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں ہم بہتر کھیل پیش نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے جس پرفارمنس کی توقع کی جارہی تھی اس پر پورا نہ اتر سکے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور سب سے بڑی وجہ 14 روز کا قرنطینہ آسان نہیں تھا۔ دنیا بھر میں تمام ایتھلیٹس کو اس حوالے سے مشکل پیش آرہی ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ باولرز پر فخر ہے کہ انہوں نے مشکل حالات میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی۔ نسیم شاہ غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک نوجوان باولر ہے، نیوزی لینڈ جا کر کوئی بھی کھیلتا تو اسے مشکل ہوتی۔ اب جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بہت اچھا ہوا‘ کرکٹرز نے کرکٹرز کی بات سنی اور پہلی مرتبہ اجلاس میں گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجلاس ہونے چاہئیں۔ وقار یونس نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کو چھوڑ کر نہیں آیا بلکہ 7 ماہ سے فیملی سے نہیں ملا تھا‘ اس حوالے سے بورڈ کو بہت پہلے بتایا تھا۔ وقار یونس نے محمد عامر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ عامر کے بیانات سے بہت تکلیف ہوئی ‘ وہ بہترین کرکٹر ہے میں تو اس کی ٹیم میں واپسی کے لئے لڑا تھا۔
محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لئے نجم سیٹھی سے لڑا اور کھلاڑیوں سے بات کی کہ ایک موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ کا انحصار پرفارمنس پر ہے، پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے موقع ملے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ میرے اوپر تنقید کرنے والوں کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، مجھے کوئی دکھ نہیں کہ کس نے کیا کہا، میں پریشان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ میں کچھ ہے تو یہاں کھڑا ہوں‘ تنقید کرنا اور کمنٹری کرنا بہت آسان ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو موقع دیاجائے وہ موقع پورا ملنا چاہیے جیسے دوسرے شعبوں میں ملتا ہے۔
اینڈرس مولٹینی اور ہیوگو نیس ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیویارک۔12جنوری2021 (اے پی پی):ارجنٹائن کے ٹینس سٹار اینڈرس مولٹینی اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہیوگو نیس ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈ بلزسیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ میزبان ثام قیوری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایسٹن کریجک پر مشتمل امریکی جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
امریکا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس سٹار اینڈرس مولٹینی اور ان کے مناکو کے جوڑی دار ہیوگو نیس نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے حریف ٹینس سٹارثام قیوری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایسٹن کریجک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور4-6سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نیشنل ٹینس چیمپئن شپ، بیچ ٹینس مقابلوں کا ٹائیٹل عقیل شبیر اور ہانیہ نویدکے نام

کراچی۔11جنوری2021 (اے پی پی):عقیل شبیر نے نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے بیچ ٹینس منز سنگلز مقابلوں میں ، ہانیہ نوید نے لیڈیز سنگلز میں ، عقیل شبیر اور فرزان اظہر نے مینز ڈبلز میں جبکہ لیڈیز ڈبلز میں ہانیہ نوید اور عروج بتول نے ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق نویں عیسی لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں میں پہلی مرتبہ شامل کی جانے والی بیچ ٹینس مقابلوں کا انعقاد کلفٹن کے ساحل پر کیا گیا۔ جس میں24مرد اور16خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عیسی لیب کی زونل کوآرڈینیٹر سائوتھ شفق سلیم نے بیچ ٹینس مقابلوں کا افتتاح کیا۔ مینز سنگلز کے مقابلوں میں عقیل شبیرنے فائنل میں عباد سرور کو ہرا دیا جبکہ لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید نے عرج بتول کو ہر کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل شبیر اور فرزان اظہر کی جوڑی نے عباد سرور اور آسامہ سعید کو اور لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں ہانیہ نوید اور عروج بتول نے افشاں فاطمہ اور یمنا ملک کو ہرا کے ٹائٹل حاصل کیا۔دریں اثنا ماڈرن کلب میں جاری دیگر مقابلوں میں انڈر 18سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلے ہوئے جس میں حشیش کمار، مہاتر محمد،عشر میر اور صائم دانش نے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔انڈر14سنگلز کے کوارٹر فائنل میں لاہور کے امیر مزاری نے ایک دلچسپ مقابلے میں باسیم علی کو ہرا دیا اورسینئر45ڈبلز میں محمد التیفات اور شیر احمد کی جوڑی نے علیم اور کموڈور جنید کو ہرا دیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب بدھ 13جنوری کو ماڈرن کلب میں منعقد ہوگی۔
پاکستان کپ ون ڈے فرسٹ کلاس کے تین میچز (کل) کھیلے جائیں گے

اسلام آباد۔10جنوری2021 (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان کپ ون ڈے فرسٹ کلاس کے تین میچز (کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا مقابلہ سدرن پنجاب سے سٹیٹ بنک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، خیبر پختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں این بی پی کمپلیکس کراچی مد مقابل ہونگی، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کا یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمنا سامنا ہوگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن، سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔
سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے ناردرن ڈسٹرکٹ کو 80 رنز سے ہرا دیا

ویلنگٹن ۔9جنوری2021 (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 لیگ میں ویلنگٹن نے ناردرن ڈسٹرکٹ کو 80 رنز سے ہرا دیا، ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم 186رنز کے تعاقب میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہفتہ کو کھیلے گئے لیگ کے 12 ویں میچ میں ویلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
اوپنر فن ایلن نے 39 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ڈیون کانوے 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ناردرن ڈسٹرکٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام اور پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 105 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ٹم سیفرٹ نے نصف سنچری بنائی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، مائیکل بریسویل نے 4 اور جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 297 رنز پر آوٹ

کرائسٹ چرچ۔3جنوری2021 (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 297 رنز پر آوٹ ہو گئی‘ اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے‘ کپتان محمد رضوان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی‘ کائل جیمیسشن نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کپتان بابراعظم کے بغیر میدان میں اتری۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایک بار پھر اچھا سٹارٹ دینے میں ناکام رہے۔
شان مسعود صفر پر آوٹ ہوئے جبکہ عابد علی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حارث سہیل ایک اور پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے فواد عالم صرف دو رنز بنا سکے۔ کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکور چار وکٹ پر 88 رنز تھا۔ بارش کے سبب کھیل 40 منٹ رکا رہا۔ کپتان محمد رضوان نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اظہر علی کے ساتھ مل کر 88 رنز کی شراکت قائم کی‘ محمد رضوان 61 رنز بنا کر آو ٹ ہوئے۔ رضوان کے بعد فہیم اشرف نے اظہر علی کے ساتھ مل کر پاکستان کے سکور کو آگے بڑھایا‘ دونوں بلے بازوں نے مجموعی سکور میں 56 رنز کا اضافہ کیا۔
فہیم اشرف نے 48 رنز بنائے اور اظہر علی نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے ظفر گوہر نے 34 رنز سکور کئے۔ شاہین آفریدی 4 اور نسیم شاہ 12 رنز بناکر پوویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ ٹم ساوتھی اور ٹرینٹ بولڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نیل ویگنر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے میٹ ہنری نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک وکٹ پر 30رنز بنالیے

ماؤنٹ مائونگنئی۔27دسمبر2020:پاکستان نے ماؤنٹ مائونگنئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ پر 30 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم کو کیوی ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 401 رنز درکار ہیں جبکہ اسکی 9 وکٹیں باقی ہیں۔کھیل کے اختتام پر اوپنر عابد علی 19 رنز اور محمد عباس صفر پر موجود تھے جبکہ اوپنر شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ماؤنٹ مائونگنئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 431 رنز بنائے۔
قومی ٹیم نے 13 رنز کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 2 وکٹیں گرا دی تھی لیکن اس کے بعد خراب فیلڈنگ اور کیچز چھوڑنے کے باعث نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوتی گئی۔تیسری وکٹ 133 رنز کے اسکور پر گری جب راس ٹیلر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان کین ولیمسن کے بھی 2 کیچز ڈراپ ہوئے جس کے بعد وہ سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے اور 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ واٹلنگ نے 73 اور ہینری نیکلس نے 56 رنز اسکور کیے۔فاسٹ بولر شاھین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ (کل) شروع ہوگا


سنچورین۔25دسمبر2020 (اے پی پی): جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (کل) ہفتہ سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے ہی دو میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ میں موجود ہے۔ سری لنکن ٹیم کو پروٹیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 33سالہ مایہ ناز آل رائونڈر انجیلو میتھیوز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
انجیلو میتھیوز کو ہیمسٹرنگ انجری حال ہی میں ختم ہونے والی لنکا پریمیر لیگ کے دوران ہوئی تھی ۔سری لنکن ٹیم کی یہ دورہ جنوبی افریقہ 11 ماہ میں پہلی ٹیسٹ اسائنمنٹ ہے۔ سری لنکن ٹیم نے آخری بار زمبابوے کے خلاف جنوری 2020 میں کوئی میچ کھیلا تھا جبکہ شیڈول ہوم سیریز انگلینڈ کے خلاف مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلائو کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا۔ سری لنکن ٹیم نے فروری 2019 میں اپنے آخری دورہ جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم کے خلاف دو صفرکی سیریز میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔
اور اس فتح کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی تھی۔جنوبی افریقہ ڈ کے خلاف سیریز کے لئے سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گےجبکہ میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کاک کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ دونو ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3سے 7جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
جاپان نے ماؤنٹ ایورسٹ پر جوڈو سینٹر قائم کردیا


کھٹمنڈو۔20نومبر2020:: جاپان نے جوڈو کو فروغ دینے کے لئے دنیا کی بلند ترین چوٹی پر انوکھا اہتمام کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپال میں سطح سمندر سے تقریباً چار ہزار میٹر بلند اسکول میں جوڈو کی مشق کے لیے ایک ہال کھولا گیا ہے، یہ ہال جاپان کے قومی جوڈو ٹیم کے کوچ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینوئے کوسے کی سربراہی میں غیر سرکاری تنظیم نے کھولا ہے۔ کُھم جُنگ نامی گاؤں کے اسکول میں یہ ہال بنایا گیا ہے جو سطح سمندر سے 3 ہزار 790 میٹر بلند ہے، جوڈو کے لئے ضروری سامان تاتامی میٹ اور پریکٹس ویئر کے پچاس پچاس سیٹ ٹرک اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو سے گزشتہ ہفتے یہاں پہنچائے گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکول تک جانے والی سڑک کا آخری حصہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بہت تنگ تھا جس کے باعث طلبا نے 10 کلوگرام سے زائد وزنی ایک ایک میٹ اپنے سروں پر اٹھا کر اسکول تک پہنچایا، میٹ بچھاتے ہی بچے خوشی سے نہال ہوگئے اور انہوں نے فوراً کھیل کی مشق شروع کردی۔جس جگہ یہ ہال بنایا گیا ہے، اس سے قبل اس کمرے کو کمپیوٹر کلاسز کے لئے استعمال کیا جاتا تھا، تنظیم کا کہنا ہے کہ بلند ترین چوٹی پر جوڈو ہال کھولنے کا مقصد نیپال اور جاپان کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔
قومی سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ 11نومبر سے شروع ہوگی


اسلام آباد۔ 6نومبر2020 (اے پی پی):: پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ 12 سے 15 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پی او ایف واہ، بائیکستان کراچی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کی ایلیٹ اور جونیئرٹیمیں حصہ لیں گی۔
چیمپئن شپ میں چار کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی ٹائم ٹرائل، ٹیم ایونٹ، سکریچ ریس اور پوائنٹ ریس کے مقابلے شامل ہیں، یہ چیمپین شپ بین الاقوامی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی، چیمپین شپ کے انفرادی ایونٹ کے ٹائٹل کا دفاع بائیکستان کے علی الیاس جبکہ ٹیم ایونٹ کے ٹائٹل کا دفاع سوئی سدرن گیس کمپنی کے کھلاڑی کریں گے، 11 نومبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ ہوگی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 15 نومبر کو ہوگی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، واضع رہے کہ قومی سائیکلنگ روڈ ریس چیمپئن شپ کے دوران پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت سید اظہر علی شاہ ہوگا، جس میں سیکرٹری جنرل نثاراحمد گذشتہ برس کی کارگردگی پر رپورٹ پیش کریں گے اور پاکستان سائیکلینگ کے آئین میں تبدیلی فیدریشن کے لیگل ایڈوائزر کی سفارشات پر بھی اجلاس میں آئندہ کی سرگرمیوں کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔
آئی پی ایل، دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز سب سے زیادہ 18پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد۔2نومبر2020 (اے پی پی):13 ویں انڈین پریمیئر لیگ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینزکی ٹیم سب سے زیادہ 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ رائل چیلنجرزبنگلور ، دہلی کیپٹلز اور کولکتہ نائٹ رئیڈرز کی ٹیمیں 14،14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 9میچز جیت کر ٹیبل پر سب سے زیادہ 18پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرزبنگلور کی ٹیمیں بھی 13،13 میچز کھیل چکی ہیں اور وہ 14،14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 14میچز کھیل چکی ہے اور وہ بھی 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔
اسی طرح سن رائزرز حیدرآباد،کنگز الیون پنجاب ،چنائی سپر کنگزاور راجستھان رائلز کی ٹیمیں12،12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں، چھٹے ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں ۔
پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ (کل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد۔29اکتوبر2020 (اے پی پی): پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، شاداب خان ان کے نائب ہیں لیکن وہ فٹنس مسائل کے باعث پہلے میچ میں وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چیبھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 22 سال بعد راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ زمبابوین ٹیم نے آخری بار 24 نومبر 1998 کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جس میں اسے 111 رنز سے شکست ہوئی۔ اس میچ میں پاکستان کے کپتان عامر سہیل اور زمبابوے کے کپتان ایلسٹر کیمبل تھے۔
میچ کی خاص بات اعجاز احمد کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے 103 گیندوں پر چار چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے اور مرد میدان کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز میں ریکارڈ انتہائی شاندار ہے۔ 1992 سے 2018 تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے 59 میچوں میں گرین شرٹس نے 52 میں فتح حاصل کی جبکہ چار میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایک میچ ٹائی ہوا اور دو بے نتیجہ رہے۔ اس طرح پاکستان کا زمبابوے کے خلاف جیت کا تناسب 92.10 فیصد ہے۔ زمبابوے نے آخری مرتبہ 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں اس0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز جولائی 2018 میں زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی گئی، پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے0-5سے کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے یکم نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دی

ابوظہبی-27اکتوبر2020:: مکسڈ مارشل آرٹس میں ناقابل شکست رہنے والے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے اپنی آخری فائٹ میں امریکا کے جسٹن گیچے کو مات دی جس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ روس سے تعلق رکھنے والے خبیب نورماگومیدوف نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں ڈیبیو کیا تھا اور کیرئیر کے آغاز سے ہی شکست خبیب کے پاس بھی نہ پھٹک سکی۔
خبیب نورماگومیدوف 12 سال ناقابل شکست رہے، ان کے حریفوں کو ایک کے بعد ایک ان کے آگے ہار ماننا پڑی۔ ابوظہبی میں ہونے والی آخری لڑائی میں بھی خبیب نے اپنے حریف امریکا کے جسٹن گیچے کو دوسرے راؤنڈ میں ہی بے بس کر دیا۔ علاوہ ازیں 2018 میں خبیب کا سامنا میک گریگر سے بھی ہوا تھا اور یہ میچ بھی خبیب نے اپنے نام کیا تھا۔
ٹوکیو گیمز سے متعلق جاپانی وزیراعظم کا بڑا اعلان

ٹوکیو24اکتوبر2020 :: وزیر اعظم جاپان سُوگا یوشی ہیدے نے ٹوکیو گیمز دو ہزار بیس کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو گیمز کے سرکاری پینل کے اجلاس سے کیا، اجلاس میں کابینہ کے تمام وزرا نے شرکت کی تھی، اجلاس میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے مطابق آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام اور سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ضروری ہیں۔
اس موقع پر جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاپان میں ان گیمز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہوگا کہ نسلِ انسانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ اجلاس میں سُوگا یوشی ہیدے نے کہا کہ تمام وزرا کو ہدایت کرتا ہوں کہ جاپان کو سائبر دہشت گردی سے محفوظ رکھنے، سلامتی کو مضبوط بنانے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر آنے والوں کی نقل و حمل اور امیگریشن کنٹرول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے

لاہور۔22اکتوبر2020 (اے پی پی): پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے،22 اکتوبرتا31 اکتوبرمنعقد ہونے والے اس ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے قوانین کی روشنی میں کھلانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر سے بہترین ٹیکنیکل آفیشلز کی ٹیم کو ایونٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل( ر) آصف ناز کھوکھر کو متعین کیا گیا ہے۔
چیمپین شپ کاپہلا میچ ایچ ای سی بمقابلہ گلگت بلتستان11 بجے پیچ نمبر2 پر کھیلا گیا۔ جس میں ایچ ای سی نے صفر کے مقابلے گیارہ گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کے درمےان کھیلا گیا جس میں بنجاب نے صفر کے مقابلے 12 گول سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا میچ پی اے ایف اور سندھ کے درمےان پیچ نمبرایک پر کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے ایک کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھا اورآخری میچ ایم پی سی ایل اور اسلام آباد کے درمےان کھیلا گیا جس میں ایم پی سی ایل نے صفر کے مقابلے10 گول سے کامیابی حاصل کی۔
پی ایچ ایف ڈومیسٹک میرا ایونٹس کے افتتاح کے مہمان خصوصی اولمپین منظورحسین جونیرتھے ‘ مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبران قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود، اولمپین ناصر علی، 1994 عالمی کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین ملک شفقت، اولمپین خالد حمید، را ئے عثمان اکبر کھرل ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ، تعظیم احمد کمبوہ گورنر روٹری کلب بھی موجود تھے۔
بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔16اکتوبر2020 (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)کے زیر اہتمام اے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 18ٹورنامنٹ اکتوبر سے بہاولپور میں شروع ہو گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں بلوچستان ، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت انیس جاوید کریں گے جبکہ سندھ ٹیم کی قیادت قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار عل، بلوچستان کی قیادت بدر منیر، پنجاب کی محمد ظفر ، خیبر پختونخوا محسن خان کریں گے۔ ٹرافی سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی اور ہر ایک میچ 40 اوورز پر مشتمل ہو گا۔ ایونٹ کا فائنل 23 اکتوبر کو بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ برائے21-2020 کی کٹیگریز کا اعلان کردیا
(September 29, 2020)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ برائے 21-2020 کی کٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔ ان کنٹریکٹ کی کٹیگریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف انداز سے کیا گیا ہے، جس میں کارکردگی اور مستقبل کی سوچ کو اہمیت دی گئی ہے۔ 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو اے پلس کٹیگری سے نوازا گیا ہے جس میں یا تو ڈومیسٹک کرکٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں یا پھر وہ کھلاڑی جو قومی اسکواڈ کا حصہ تو ہیں مگر ان کے پاس پی سی بی کا سنٹرل یا ایمرجنگ کنٹریکٹ نہیں ہے۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر؛
اے پلس کٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ان 10 کھلاڑیوں کو اے پلس کٹیگری کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، دراصل یہ ان تمام کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں انتھک محنت کا صلہ ہے جس کی بدولت ان میں سے کسی نے ڈومیسٹک کرکٹ تو کسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ کچھ کھلاڑیوں کے لیے یہ مشکل وقت ہوگا مگر سمجھنا چاہیے کہ ہم اس کٹیگری کے لیے صرف 10 کھلاڑی ہی منتخب کرسکتے ہیں، میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر کھلاڑی کو یقین دلاتا ہوں کہ قومی اسکواڈ کے لیے اس کی دستیابی برقرار رہے گی اور آئندہ سال اس کے کنٹریکٹ کی کٹیگری میں اضافہ اس کی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں کارکردگی پر منحصر ہے۔
مصباح الحق نے مزید کہا کہ مختلف کٹیگریز پر مشتمل یہ کنٹریکٹ ہماری اس حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کے تحت ہم پاکستان کی کرکٹ کوسخت، مقابلے سے بھرپور اور کارکردگی پر مبنی بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ بڑھے گا جس کا فائدہ پاکستان کی کرکٹ کو ہوگا۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں کُل 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 10 بہترین کرکٹرز، ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز شامل ہیں۔
بی کٹیگری کُل 47 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ (فرسٹ الیون) کے گزشتہ ایڈیشن کے 10 بہترین کرکٹرز اور وہ کھلاڑی شامل ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اس کٹیگری میں پاکستان شاہین اور ایمرجنگ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت گزشتہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کٹیگری سی مجموعی طور پر 71 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 2019 یا 2020 کا حصہ رہنے والے کرکٹرز، قائداعظم ٹرافی (فرسٹ اور سیکنڈ الیون) میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےکھلاڑی، پاکستان کپ 19-2018 کے 10 ٹاپ پرفارمرز، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو 19-2018 کے بہترین بیٹسمین /باؤلر اور ایج گروپ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں جب کہ 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں باقی رہ جانے والے 26 کھلاڑیوں کو کٹیگری ڈی میں جگہ دی گئی ہے۔
ندیم خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس؛
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ معیار اور کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے اعلان کردہ کنٹریکٹ بھی اسی کی ایک مثال ہیں، ہم نے تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک مقررہ وظیفے کے بجائے اس مرتبہ مختلف کٹیگریز پر مشتمل ایک ڈھانچہ متعارف کروایا ہے جو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے، تجربہ کار اور نئے آنے والے کرکٹرز کی تنخواہوں میں فرق واضح کرتا ہے اور یہ سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق ہماری پالیسی کے بھی عین مطابق ہے۔
ندیم خان نے مزید کہا کہ کنٹریکٹ کے اس نئے ڈھانچے سے ہم مختلف ایج گروپ کرکٹ کھیلنے والے اپنے کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنارہے ہیں، جنہیں ماضی میں نظر انداز کردیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کھیلنے والے 8 کرکٹرز اور پاکستان شاہین میں شامل 11 ایمرجنگ کرکٹرز اب اس نظام کا حصہ رہیں گے اور اس دوران انہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر آگے بڑھنے کے مختلف مواقع بھی پائیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا مزید کہنا تھا کہ ان 192 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سے 146 کے پاس کوئی دوسری ملازمت نہیں ہے جب کہ 24 کے پاس کنٹریکٹ پر ملازمتیں تھیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پی سی بی اپنے ٹیلنٹڈ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا خیال رکھتا ہے۔
اے پلس کٹیگری(10 کھلاڑی، ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار وظیفہ)
عمران بٹ (بلوچستان)، نعمان علی (ناردرن)، ظفر گوہر (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، کاشف بھٹی (بلوچستان)، سہیل خان (سندھ) اور خوشدل شاہ (سدرن پنجاب)۔
معیار: قائداعظم ٹرافی 20-2019 کا بہترین کرکٹر، سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹسمین، بہترین باؤلراور پاکستان کے اسکواڈمیں شامل کرکٹر جس کے پاس سنٹرل یا ایمرجنگ کنٹریکٹ نہیں ہے مگر وہ مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
اے کٹیگری(38 کھلاڑی، 85 ہزار روپے ماہوار وظیفہ)
عدنان اکمل (بلوچستان)، احمد شہزاد (سنٹرل پنجاب)، عامر یامین (سدرن پنجاب)، انور علی (سندھ)، اشفاق احمد (خیبرپختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، بلاول بھٹی (سدرن پنجاب)، احسان عادل (سنٹرل پنجاب)، فیضان ریاض (ناردرن) ، حماد اعظم (ناردرن)، حسن علی (سنٹرل پنجاب)، حسین طلعت (سدرن پنجاب)، عمران فرحت (بلوچستان)،جنید خان (خیبرپختونخوا)، کامران اکمل (سنٹرل پنجاب)، خرم منظور (سندھ )، میر حمزہ (سندھ)، محمد اصغر (سندھ)، محمد عرفان (سدرن پنجاب)، محمد نواز (ناردرن)، محمد طلحہٰ (بلوچستان)، موسیٰ خان (ناردرن)، راحت علی (سدرن پنجاب)، رضا حسن (ناردرن)، سعد علی (سندھ)، سعد نسیم (سنٹرل پنجاب)، ساجد خان(خیبرپختونخوا)،سلمان بٹ (سنٹرل پنجاب)، سمیع اسلم (بلوچستان)، شرجیل خان (سندھ)، صہیب مقصود (سدرن پنجاب)، سہیل تنویر (ناردرن)، تابش خان (سندھ)، عمرامین (ناردرن)، عمر گل (بلوچستان)، عثمان صلاح الدین (سنٹرل پنجاب)، وقاص احمد (ناردرن)اور ذیشان ملک (ناردرن)۔
معیار: قائداعظم ٹرافی 20-2019 کے دس بہترین بیٹسمین /باؤلرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز میں شامل وہ کھلاڑی جنہوں نے ٹیسٹ یاایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہو۔
بی کٹیگری(47 کھلاڑی، 75 ہزار روپے ماہوار وظیفہ)
عبدالرحمٰن مزمل(بلوچستان)، عدیل ملک (سندھ)، عادل امین (خیبرپختونخوا)، احمد جمال (خیبرپختونخوا)، احسان علی (سندھ)، اکبر الرحمٰن (بلوچستان)، عاکف جاوید (بلوچستان)، علی سرفراز (ناردرن)، عماد بٹ (بلوچستان) ، اویس ضیا ء(بلوچستان) ، عظیم گھمن (بلوچستان) ، بسم اللہ خان (بلوچستان) ، فہد اقبال (سندھ) ، گلریز صدف (بلوچستان) ، حسن محسن (سندھ) ، عمران رفیق (سدرن پنجاب) ، اسرار اللہ (خیبر پختونخوا) ، جلات خان (بلوچستان) ، جمال انور (ناردرن) ، خالد عثمان (خیبر پختونخوا) ، محمد اسد (خیبر پختونخوا) ، محمد محسن (خیبر پختونخوا) ، محمد سعد (سنٹرل پنجاب) ، مختار احمد (سدرن پنجاب ) ، نعمان انور (سنٹرل پنجاب) ، نوید ملک (ناردرن) ، نوید یاسین (سدرن پنجاب) ، عمیر بن یوسف (سندھ) ، رمیز عالم (سدرن پنجاب) ، رمیز عزیز (سندھ) ، روحیل نذیر (ناردرن) ، صاحبزادہ فرحان (خیبر پختونخوا) ، سیف بدر (سدرن پنجاب) ، ثمین گل (خیبر پختونخوا) ، سعود شکیل (سندھ) ، شعیب احمد منہاس (ناردرن) ، تیمور علی (بلوچستان) ، تاج ولی (بلوچستان) ، عمید آصف (بلوچستان) ، عمر خان (سدرن پنجاب) ، عمر صدیق (سدرن پنجاب) ، عمر وحید (ناردرن) ، عثمان قادر (سنٹرل پنجا ب)، وقاص مقصود (سنٹرل پنجاب) ، زاہد محمود (سدرن پنجاب) ، زین عباس (سدرن پنجاب) اور زوہیب خان (خیبر پختونخوا)۔
معیار:کرکٹ ایسوسی ایشنز میں شامل وہ کھلاڑی جنہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہو،پچاس یا اس سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوں، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 20-2019 کے ٹاپ ٹین پرفارمرز، قائداعظم ٹرافی(فرسٹ الیون) 20-2019 کے ٹاپ 11تا 20 کھلاڑی، 2019 سےاب تک کبھی پاکستان شاہین یا ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز، گذشتہ 12 ماہ میں پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ رہنے والے کھلاڑی۔
سی کٹیگری(71 کھلاڑی، 65 ہزار روپے ماہوار وظیفہ)
عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان) ، عبد اللہ شفیق (سنٹرل پنجاب) ، احمد بشیر (سنٹرل پنجاب) ، احمد صفی عبد اللہ (سنٹرل پنجاب) ، اختر شاہ (بلوچستان) ، علی عمران (ناردرن) ، علی شفیق (سدرن پنجاب) ، علی زریاب (سنٹرل پنجاب) ، عماد عالم (سندھ) ، انس محمود (سنٹرل پنجاب) ، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا) ، اسد آفریدی (خیبر پختونخوا) ، عاشق علی (سندھ) ، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا) ، اعظم خان (سندھ) ، بلاول اقبال (سنٹرل پنجاب) ، دانش عزیز (سندھ) ، دلبر حسین (سدرن پنجاب) ، فرحان خان (سنٹرل پنجاب) ، غلام مدثر (سندھ) ، گوہر فیض (بلوچستان) ، حیات اللہ (بلوچستان) ، عمران ڈوگر (سنٹرل پنجاب) ، عرفان خان نیازی (سنٹرل پنجاب) ، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا) ، جاہد علی (سندھ) ، کامران غلام (خیبر پختونخوا) ، خرم شہزاد (بلوچستان) ، مقبول احمد (سدرن پنجاب) ، مہران ابراہیم (خیبر پختونخوا) ، محمد عباس آفریدی (خیبر پختونخوا) ، محمد عامر خان (خیبر پختونخوا) ، محمد باسط (سدرن پنجاب) ، محمد حارث (خیبرپختونخوا) ، محمد حسن (سندھ) ، محمد حریرہ(ناردرن) ، محمد الیاس (سدرن پنجاب) ، محمد عرفان خان (خیبر پختونخوا) ، محمد جنید (بلوچستان) ، محمد محسن خان (خیبر پختونخوا) ، محمد نعیم سینئر (خیبرپختونخوا) ، محمد طحٰہ (سندھ) ، محمد عمیر (سدرن پنجاب) ، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا) ، محمد اخلاق (سنٹرل پنجاب) ، محمد عمران (سدرن پنجاب) ، منیر ریاض (ناردرن) ، مصدق احمد (خیبر پختونخوا) ، نبی گل (خیبر پختونخوا) ، ناصر نواز (ناردرن) ، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب) ، ریحان آفریدی (خیبر پختونخوا) ، رضوان حسین (سنٹرل پنجاب) ، سعد خان (سندھ) ، سیف اللہ بنگش (سندھ) ، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب) ، سلمان ارشاد (ناردرن) ، سرمد بھٹی (ناردرن) ، شہزاد ترین (بلوچستان) ، شہزر محمد (سندھ) ، شیراز خان (ناردرن) ، سہیل اختر (ناردرن) ، سلیمان شفقت (سنٹرل پنجاب) ، تیمور خان (بلوچستان) ، طیب طاہر (سدرن پنجاب)، عمیر مسعود (ناردرن) ، اسامہ میر (بلوچستان) ، ولید احمد (سندھ) ، زید عالم (ناردرن) ، ذیشان اشرف (سدرن پنجاب) اور ضیاء الحق (سدرن پنجاب)۔
معیار:ایچ بی پی ایل ایس 2019 یا 2020 میں شریک کھلاڑی، قائداعظم ٹرافی (سیکنڈ الیون) 20-2019کے ٹاپ 15 پرفارمرز، قائداعظم ٹرافی (ٖفرسٹ الیون) 20-2019کے ٹاپ 20 سے 30 پرفارمرز کھلاڑی ، گزشتہ 2 سالوں کے دوران پاکستان ایمرجنگ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہوں، ماضی میں پاکستان انڈر19 کی نمائندگی کرچکے ہوں،بیس یا اس سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوں، پاکستان کپ 19-2018 کے ٹاپ 10 پرفارمرزاور پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ 19-2018 کے بہترین بیٹسمین اور باؤلر۔
ڈی کٹیگری(26 کھلاڑی، 40 ہزار روپے ماہوار وظیفہ)
احسن بیگ (سدرن پنجاب) ، علی عثمان (سدرن پنجاب) ، انس مصطفیٰ (سدرن پنجاب) ، اطہر محمود (ناردرن) ، اعتزاز حبیب خان (سنٹرل پنجاب) ، فہد عثمان (سنٹرل پنجاب) ، ہدایت اللہ (بلوچستان) ، اسماعیل خان ( ناردرن) ، محمد علی (سنٹرل پنجاب) ، محمد رمیز جونیئر (سدرن پنجاب) ، محمد سرور آفریدی (خیبر پختونخوا) ، محمد سلیمان (سندھ) ، محمد طارق خان (سندھ) ، محمد عمر (سندھ) ، نجیب اللہ اچکزئی (بلوچستان) ، نہال منصور (ناردرن) ، نثار احمد (سنٹرل پنجاب) ، رمیز راجہ جونیئر (کوئٹہ) ( بلوچستان) ، سمیع اللہ جونیئر (خیبر پختونخوا) ، ثاقب جمیل (خیبر پختونخوا) ، شاداب مجید (ناردرن) ، شاہد نواز (سنٹرل پنجاب) ، شاہنواز (سندھ) ، شہباز خان (بلوچستان)، وقار حسین (سدرن پنجاب) اور زیاد خان (ناردرن)۔
معیار: کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز میں شامل باقی کرکٹرز۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، میچ آفیشلز کا اعلان ، 14امپائرز، 6ریفریز شامل
(September 25, 2020)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا ۔ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل 14 امپائرز اور 6 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ایک ایلیٹ امپائر کو کم از کم 9 جبکہ ایک میچ ریفری کو کم از کم 5 میچز دئیے گئے ہیں۔ تیس ستمبر سے اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہنے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپی کے کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ قیصر وحید کو تھرڈ امپائر اور آفتاب گیلانی فورتھ امپائر ہونگے۔ میچ میں پلیئنگ کنڑول ٹیم کی سربراہی میچ ریفری اقبال شیخ کو دی گئی ہے۔ ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جہاں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا اور آصف یعقوب بطور آن فیلڈ امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔فائنل میں میچ ریفری کے فرائض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز میں شامل محمد جاوید ادا کریں گے۔ پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی ، افتخار احمد، محمد انیس ، محمد اقبال شیخ ، ندیم ارشداور پروفیسر جاوید ملک شامل ہیں۔
پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرزمیں احسن رضا ، آفتاب حسین گیلانی ، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی ، غفار کاظمی ، عمران جاوید، ناصر حسین سینئر، قیصر وحید، راشد ریاض وقار، ثاقب خان)، شوزب رضا ، سید امتیاز اقبال ، ولید یعقوب اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔ منیجر امپائرز اینڈ میچ ریفریز بلال قریشی کا کہنا ہے کہ 2004 کے بعد اب تک کوئی نیا پاکستانی آئی سی سی کے ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں جگہ نہیں بناسکا جبکہ 15 سال قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے ندیم غوری کے بعد کوئی نیا امپائر بھی اس سطح پر نہیں پہنچ سکا-
لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران میچ آفیشلز کو صلاحیتیں نکھارنے کے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آئی سی سی کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔ ٹورنامنٹ کیلئے صرف ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کی تقرری کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانا اوران میچ آفیشلز کو فیصلہ سازی اور مین مینجمنٹ سے متعلق اپنی صلاحیتوں کیاظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔
اٹلی:فٹبال ریفری اور ماڈل گرل فرینڈ کا گھرپر چھریوں سےقتل
(September24, 2020)

اٹلی کے فٹبال ریفری ڈینیئل ڈی سانتیز اور ماڈل گرل فرینڈ ایلیونورا مانتا کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا۔ فٹبال ریفری ڈینیئل ڈی سانتیز اور ماڈل گرل فرینڈ ایلیونورا مانتا کو ان کے گھر پر کسی نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔
سانتیز کو گزشتہ روز کوپااٹالیا کے پہلے راؤنڈ میں ذمہ داری بھی انجام دینا تھی۔ پولیس کو ایک مشتبہ شخص کی تلاش ہے جس کی کمر پر ایک بیگ بھی تھا۔
پی سی بی کرکٹ کمیٹی پھر تحلیل کئے جانے کا امکان
(September 21, 2020)

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کی حیثیت پر آوازیں اٹھنے لگیں ، کمیٹی کے اب تک دو چیئرمین عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں اور اب امکان ہے کہ کرکٹ کمیٹی کوپھر تحلیل کر دیا جائے گا۔دو سال پہلے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے محسن خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی تشکیل دی ، لیکن کچھ ہی عرصے میں محسن خان مستعفی ہوگئے تو چیف ایگزیکٹوسیم خان کو اضافی ذمہ داری دی گئیں اورپھر اقبال قاسم کی صورت میں آزاد چیئرمین لایا گیا۔
اقبال قاسم نے بھی دو ہفتے قبل چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا تھا کہ اگر کرکٹ کمیٹی کی تجاویز پر عمل نہیں کرنا اور کسی معاملے پر مشاورت نہیں کرنی تو عہدے کا کیا فائدہ ‘اس لئے مستعفی ہونا زیادہ بہتر ہے ۔ اب پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے پہلے قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی کا اجلاس بلانا ہے لیکن کمیٹی کے ایک رکن سمجھتے ہیں کہ جب کرکٹ کمیٹی کی کسی بات پر عمل نہیں کرنا یا اسے موثر نہیں بنانا تواس کا کیا فائدہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حیثیت میں تو کمیٹی کو ختم ہی کر دیا جائے یا اسے تحلیل کر دیا جائیگا۔کرکٹ کمیٹی میں سابق کپتان وسیم اکرم ‘عمر گل ‘عروج ممتاز‘علی نقوی بھی شامل ہیں ۔
پی سی بی کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم
(September 20, 2020)

نتھیا گلی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا دو روزہ اجلاس نتھیا گلی میں ختم ہو گیا، اجلاس میں 2 سالہ کارکردگی اورآئندہ کی حکمت عملی پربات چیت کی گئی ، چیئرمین احسان مانی نے اپنی مدت کے تیسرے اور آخری سال کے اہداف وقت پر مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق نتھیا گلی میں کارپوریٹ اسٹریجی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، جس کا پہلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نتھیا گلی میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔
پی سی بی کے ویژن پر بھی سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ، کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں دو سالہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی ، احسان مانی نے اپنی مدت کے آخری سال کے اہداف بتائے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کا کہا ۔ پی سی بی کے ویژن پر بھی سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ، کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹینڈ نگ کمیٹی کے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان شریک ہوں گے ، اجلاس 23 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گا ۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل
(September 19, 2020)

اسلام آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کرنے والی چھ ٹیموں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی، انگلینڈ کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہونگے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کوویڈ19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، سینٹرل پنجاب، خیبر پختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب ملتان میں موجود ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں کل ملتان پہنچ جائیں گی، جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے صرف وہ ہی ملتان پہنچیں گے، ٹیمیں ٹریننگ کا آغاز اتوار سے دو وینیوز پر کریں گی۔
دوسری جانب دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو ں گے، وہ 25 ستمبر کو اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں گے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا پروٹو کولز کا اعلان کردیا
(September 15, 2020)

لاہور: غیر معمولی حالات میں شیڈول ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 21-2020 میں شریک تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا پروٹو کولز کا اعلان بھی کردیا ہے۔یہ کچھ بنیادی پروٹوکولز ہیں تاہم کوویڈ19 کی بدلتی صورتحال کے باعث ان پروٹوکولز میں آخری وقت پر تبدیلی کی جاسکے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹس کے صرف چار ٹیسٹ وینیوز پرشیڈول میچوں کے لیےمیڈیا ایکریڈیشن دے گا۔ ان وینیوز میں قذافی سٹیڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان شامل ہیں۔ پاکستان کپ کی میڈیا ایکریڈیشن سے متعلق معلومات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی۔
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے ٹورنامنٹ بھر کی ایکریڈیشن دی جائے گی جبکہ قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں میچ ٹو میچ ایکریڈیشن دی جائے گی۔محدود جگہ اور سہولیات کے باعث صرف مقامی صحافیوں کو ہی ایکریڈیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں حیدر علی، سرفرازاحمد اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ حیدر نے ڈیبیو کیااس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد عامر اور وکٹ کیپر بیٹسمیں محمد رضوان کو آرام دیا گیا اس میچ کے ساتھ ہی پاکستان کا دورہ انگلینڈ مکمل ہوگیا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی،اس سے قبل تین میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی انگلینڈ نے 0-1 سے اپنے نام کی تھی۔
پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر
(September3, 2020)
کراچی: آل رانڈر محمد حفیظ کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بناسکی۔تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا تاہم فخر زمان صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 21 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈیبیو کرنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کی۔محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مسلسل تیسری نصف سنچری داغی جبکہ حیدر علی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔132 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 54 رنز بناکر آٹ ہوگئے جس کے بعد شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے اور 15 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔
محمد حفیظ 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 اور عماد وسیم 6 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 جبکہ معین علی اور ٹام کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 46 اور معین علی 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاہین آفریدی اور وہاب ریاض نے 2،2 جبکہ عماد وسیم اور حارث رف نے ایک ایک وکٹ لی۔شاندار پرفارمنس پر محمد حفیظ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد عباس کی رفتار 80 سے کم ہو کر اٹھہتر پر آ گئی ہے یہ بہت بڑا فرق ہے۔میں نے خودجنوبی افریقہ سے لیول تھری کوچنگ کورس کیا اب بورڈ کے فیصلوں سے اس نظام کو نقصان پہنچا تو مجھے تکلیف پہنچی اس لیے ردعمل دیا ہے۔
وزیراعظم کا وژن گراؤنڈ بنانا، بورڈ نے بند کر دیئے، نقصان کا ازالہ ممکن نہیں: مدثر نذر
(September 1, 2020)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل تو دور کی بات ابھی تک تو اس پر کام ہی شروع نہیں ہو سکا، عمران خان کا وژن تو گراؤنڈز بنانا تھا بورڈ نے کرکٹ گراونڈز بند کر دیئے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے پابندی کے دور میں بھی کلب کرکٹ، سٹی کرکٹ بند نہیں کی انہوں نے دو سال سے سب کچھ بند کر رکھا ہے اور لگتا ہے کہ تیسرا سال بھی ایسے ہی گذر جائے گا۔ ان حالات میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ ایک مرتبہ سائیکل ٹوٹ جائے تو پلیئرز ملنا مشکل ہو جاتا ہے۔چھ ٹیمیں بنا کر قائداعظم ٹرافی کروانا کوئی بڑی بات نہیں وہ تو پہلے سے موجود ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ نئے کھلاڑی کہاں سے آئیں گے، کھیل کو فروغ کیسے دیا جائے گا، نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیسے کی جائے گی، کلب اور سٹی کرکٹ کیسے ہو گی اس پر کچھ نہیں ہو رہا، بورڈ میں رہتے ہوئے ایسی باتیں کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کسی سینئر فاسٹ باؤلر کے نہ ہونے کی وجہ سے فاسٹ باؤلرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ مڈ آن مڈ آف پر تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی ضروری ہوتی ہے جو ہر وقت حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرتا رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے تاہم بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔
انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی
(August 30, 2020)
مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے 196 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں میچ شروع ہوا تو انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 72 رنز پر گری جس میں فخر زمان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 112 رنز پر گری اور کپتان بابر اعظم 56 رنز پر بلنگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک 14 اور محمد حفیظ 69 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان نے تمام اوورز کھیلتے ہوئے 195 رنز اسکور کیے اور مخالف ٹیم کو فتح کے لیے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔
جواب میں انگلینڈ نے بیٹںگ شروع کی اور پانچ اوورز میں 58 رنز بنالیے۔ اوپنرز بینٹن اور جونی بیئراسٹو نے دھواں دھار اننگ کھیلی۔ بیراسٹو نے 24 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے جن میں دو چھکے اور چار چوکے بھی شامل ہیں۔ ٹیم کے 66 رنز کے اسکور پر وہ شاداب خان کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔ شاداب خان نے اگلی گیند پر بینٹن کو بھی آؤٹ کردیا انہوں ںے 20 رنز اسکور کیے۔ ان کے بعد آنے والے دونوں کھلاڑی مالن اور مورگن کریز پر جم گئے اور ٹیم کا اسکور 66 سے 150 تک لے گئے۔ تاحال انگلینڈ کی بیٹںگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کی دعوت پر

عمران فرحت، عماد بٹ، تاج ولی، عاکف جاوید، خرم شہزاد، تیمور علی، عمید آصف، عدنان اکمل، سمیع اسلم، کاشف بھٹی، عبدالواحد بنگلزئی، عبدالرحمٰن مزمل، اسامہ میر، عمر گل، عظیم گھمن، اویس ضیائ، جلات خان، اکبر رحمٰن، محمد جنید، گوہر فیض، اختر شاہ، شہباز خانتیمور خان، ہدایت اللہ، گلریز صدف، محمد طلحہٰ، نجیب اللہ اچکزئی، شہزاد ترین، حیات اللہ اور رمیز راجہ جونیئر شامل ہیں جبکہ اضافی کھلاڑیوں میں عاطف جبار، نذر حسین، اسرار احمد، زین اللہ، صلاح الدین، علی رفیق، علی وقاص، محمد ابراہیم، عبدالناصر، عظیم ڈار، ایاز تصور ، داو¿د خان اور عزیز اللہ، سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں امام الحق، یاسر شاہ اور حارث سہیل شامل ہیں۔ سنٹرل پنجاب میں کامران اکمل، سلمان بٹ، احمد شہزاد (فٹنس سے مشروط)، عثمان صلاح الدین، رضوان حسین، عبداللہ شفیق، علی زریاب، فہیم اشرف، حسن علی، احمد بشیر، ظفر گوہر، عثمان قادر، بلال آصف، احسان عادل، وقاص مقصود، محمد سعد، سعد نسیم، محمد اخلاق، فرحان خان، سلیمان شفقت، محمد علی، بلاول اقبال، عرفان خان نیازی، احمد صفی عبداللہ، نثار احمد، اعتزاز حبیب خان، قاسم اکرم، محمد عمران ڈوگر، فہد عثمان، شاہد نواز، زوہیب امانت اور انس محمود،اضافی کھلاڑیوں میں رضا علی ڈار، عتیق الرحمٰن، نعمان انور، حسیب الرحمٰن، محمد فائق، جنید علی، کامران افضل، صہیب اللہ، فہد منیر، اسفند مہران، حماد بٹ، زبیر خان اور علی شان،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوںمیں بابراعظم، نسیم شاہ، اظہر علی اور عابد علی شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اشفاق احمد، اسرار اللہ، صاحبزادہ فرحان، زوہیب خان، عمران خان سینئر، محمد عرفان خان، ساجد خان، جنید خان، عادل امین، ثمین گل، ارشد اقبال، احمد جمال، نبی گل، محمد حارث، محمد عامر خان، محمد محسن، ریحان آفریدی، محمد محسن خان، مہر ابراہیم، آصف آفریدی، خالد عثمان، اسد آفریدی، عرفان اللہ شاہ، کامران غلام، مصد احمد، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، محمد نسیم سینئر، ثاقب جمال، سمیع اللہ جونیئر، محمد سرور آفریدی اور محمد اسد،اضافی کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہابریاض، سلمان خان جونیئر، عارف شاہ، محمد خیام، وقار احمد، معاذ صداقت، ناصر فراز، محمد علی، محمد عمران، حارث خان اور گوہر علی،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوںمیں محمد رضوان، فخر زمان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی اور افتخار احمد شامل ہیں ناردرن ٹیم میں ذیشان ملک، علی عمران، نہال منصور، ناصر نواز، عمر امین، آصف علی، فیضان ریاض، سرمد بھٹی، ضیاد خان، علی سرفراز، عمر وحید، شعیب احمد منہاس، محمد نواز، حماد اعظم، نعمان علی، رضا حسن، زید عالم، جمال انور، روحیل نذیر، عمیر مسعود، سہیل تنویر، محمد عامر، موسیٰ خان، وقاص احمد، شیراز خان، محمد اسماعیل، شاداب مجید، سلمان ارشاد، اطہر محمود، نوید ملک، سہیل اختر اور منیر ریاض، اضافی کھلاڑیوںمیں عامر جمال ، صدف حسین، سید توثیق شاہ، راجہ فرزان خان، تیمور سلطان، محمد حریرہ، راجہ فرحان، محمد عامر شاہ، عماد بٹ، کاشف اقبال، تیمور خان، فرحان شفیق اور بابرخالق،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں عماد وسیم اور شاداب خان،ایمرجنگ پلیئرز کنٹریکٹ میں حارث رو¿ف اورحیدر علی شامل ہیں، سندھ کی ٹیم میں خرم منظور، سعود شکیل، انور علی، سہیل خان، میر حمزہ،تابش خان، حسن محسن، عمیر بن یوسف، سعد علی، فواد عالم، عمادعالم، سیف اللہ بنگش، محمد سلیمان، محمد عمر، شاہ نواز، رمیز راجہ جونیئر، جاہد علی، محمد حسن، احسان علی، شہزر محمد، سعد خان، رمیز عزیز، ولید احمد، شرجیل خان، محمد اعظم خان، محمد اصغر، غلام مدثر، فہد اقبال، محمد طحٰہ، عدیل ملک، عاشق علی اورمحمد طارق خان،اضافی کھلاڑیوں میں حسن خان، دانش عزیز، عامر علی، فراز علی، ابتسام شیخ، رمان رئیس، ابرار احمد، اسد رضا، عزیز اللہ، آرش علی خان، عاشر قریشی، سید محمد تہامی اور محمد مکی، سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد اور اسد شفیق۔ ایمرجنگ پلیئرز کنٹریکٹ میں محمد حسنین شامل ہیں۔سدرن پنجاب کے سکواڈ میں عمر صدیق، صہیب مقصود، ذیشان اشرف، عامر یامین، عمران رفیق، بلاول بھٹی، زاہد محمود، طیب طاہر، زین عباس، خوشدل شاہ، راحت علی، حسین طلعت، نوید یاسین، محمد عمران، مقبول احمد، محمد باسط، ضیاء الحق، سیف بدر، مختار احمد، سلمان علی آغا، محمد عمیر، محمد عرفان، محمد عرفان جونیئر، عمر خان، محمد الیاس، وقار حسین، علی عثمان، احسان بیگ، دلبر حسین، انس مصطفیٰ، علی شفیق اور رمیز راجہ جونیئر، اضافی کھلاڑیوں میں محمد جنید، محمد محسن، حارث جاوید، صلاح الدین، محمد علی خان، حارث بشیر، حمزہ اکبر، زوہیب آفریدی، احمر اشفاق، محمد عرفان سینئر، صد ف مہدی، محبوب احمد اور رمیز عالم،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شان مسعود اور محمد عباس شامل ہیں۔
ڈومیسٹک سیزن 2020-21ءکے لئے چھ ایسوسی ایشنز کے سکواڈز کا اعلان
(August 29, 2020)
اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 2020-21ءکے لئے 6 ایسوسی ایشنز کی کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔ سیزن کا آغاز 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ ملتان اور دوسرا مرحلہ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کے مکمل شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔ تمام کھلاڑیوں کے 12 ماہ پر مشتمل کنٹریکٹ یکم اگست 2020 سے 31 جولائی 2021 تک نافذالعمل ہوں گے۔ ٹیموں کا انتخاب تمام ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز، جوکہ قومی سلیکٹرز بھی ہیں، نے کیا ہے۔ اس عمل کے دوران تمام کوچز نے مقامی کھلاڑیوں کے انتخاب کو ترجیح دی ہے۔ تمام کوچز نے سکواڈز کا انتخاب، تمام کھلاڑیوں کی گذشتہ 2 سالہ کارکردگی خصوصا ً ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ہر کوچ نے اپنی ایسوسی ایشن کے گذشتہ سکواڈ میں شامل زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو برقرار رکھا، بعدازاں تمام سلیکٹرز (ہیڈ کوچز)نے ایونٹ میں مقابلے کی فضا کو بڑھانے کے لئے باہمی مشاورت سے بقیہ کھلاڑیوں کو ایک ایسوسی ایشن سے دوسری میں منتقل کردیا۔ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز سمیت 34 نئے کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ پیش کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ سیزن میں شریک 192 کھلاڑیوں میں سے 158 کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی فہرست میں برقرا ر رکھا گیا ہے۔ ہر ایسوسی ایشن کے سکواڈ میں 45 ڈومیسٹک کرکٹرز کے علاوہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی اعلان کردہ 45 رکنی سکواڈ میں 32 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ پیش کیا جائے گاجبکہ بقیہ 13 کرکٹرزسیزنل کنٹریکٹس کے تحت ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران مختلف طرز کی کرکٹ کے لئے اپنی متعلقہ ایسوسی ایشن کو دستیاب ہوں گے۔ ا±دھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکی اکثریت رواں سال اپنی آبائی ٹیموں کی نمائندگی کرے گی۔ ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شامل مختلف ٹورنامنٹس کے لئے ایسوسی ایشنز کے کپتانوں اور نائب کپتانوں سمیت حتمی سکواڈز کا اعلان اس ایونٹ سے قبل کردیا جائے گا۔ اس تناسب سے مجموعی طور پر 192 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا جبکہ 78 اضافی کھلاڑی بھی رواں سیزن کے دوران مختلف ایونٹس میں اپنی ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔ ان 78 کھلاڑیوں کو سیزنل کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا۔ سیزنل کنٹریکٹ یافتہ ان کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ ماڈل کے مطابق میچ فیس، ڈیلی الاو¿نس اور انعامی رقم میں ان کا حصہ دیا جائے گا۔ رواں سال بھی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے انتخاب میں کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقوں میں نمائندگی کی پالیسی پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی اور روحیل نذیر کے علاوہ 11 کھلاڑیوں کوڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کنٹریکٹس پیش کئے جارہے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بیٹسمین محمد حریرہ کو ناردرن کے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سپنرز عامر علی اور آرش علی خان کو سندھ جبکہ محمد حارث، محمد عامر خان، محمد عباس آفریدی اور محمد وسیم جونیئرکو خیبرپختونخوا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عرفان خان نیازی اور قاسم اکرم ،سنٹرل پنجاب جبکہ عبدالواحد بنگلزئی بلوچستان کی نمائندگی کریں گے۔ تمام کوچز، جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز بھی ہیں، نے پی سی بی کی پالیسی کے عین مطابق نئے کھلاڑیوں کی نشوونما کے لئے مستقبل پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے جن سکواڈز کا انتخاب کیا ہے ان کی اوسط عمر یہ ہے جن میں بلوچستان- 27، سنٹرل پنجاب- 26، خیبرپختونخوا- 26، ناردرن- 25، سندھ-25اورسدرن پنجاب- 26 سال شامل ہے۔ بلوچستان کی فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کاکہنا ہے کہ ایک جامع انتخابی عمل کے تحت کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لینے کے بعد ہی ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فیصل اقبال نے کہا انہیں یقین ہے کہ بلوچستان کا سکواڈ تینوں طرز کی کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے کے مقامی ٹیلنٹ اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا ہے، یہ سکواڈ متوازی اور پرجوش کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سنٹرل پنجاب کی فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک بڑا پول موجود ہے، گذشتہ سیزن میں قائداعظم ٹرافی جیتنے والے کھلاڑیوں کی اکثریت کا تعلق ہمارے سکواڈ سے ہے۔ شاہد انور نے کہا کہ رواں سیزن کے لیے انڈر19 کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ ان کی نشو ونما کرنا ہے۔خیبرپختونخوا کی فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے اس جامع عمل پر انہیں مکمل اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سکواڈ میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا ایک حسین امتزاج موجود ہےاور وہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ناردرن کی فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کاکہناہے کہ گذشتہ سال ان کی ٹیم نے بہت شاندار کرکٹ کھیلی اور اب رواں سال بھی وہ حکمت عملی اور جامع منصوبہ بندی کے تحت کھلاڑیوں کی قابلیت اور خود اعتمادی میں اضافے کی کوشش کریں گے۔ محمد وسیم نے کہاکہ انہوں نے اپنے بیشتر کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ چند ایسے نوجوان کرکٹرز کو سکواڈ میں شامل کیا ہے جو کہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ سندھ کی فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ سکواڈ متوازی ہے اور یہاں صوبے کے بہت سے نمایاں کرکٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن کا کہناہے کہ انہوں نے نوجوان اور پرجوش کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کو تشکیل دینے کی کوشش ہے، ہمارا مقصد ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی نشو و نما کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔ بلوچستان کی سکواڈ میں عمران بٹ، بسم اللہ خان،


بڑے بیٹے کو بتایا کہ میں نے تمھاری ماں اور دادی کو قتل کردیا، پولیس کو فون کرو وہ مجھے لے جائے۔
سابق بھارتی ایتھلیٹ نے ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا
(August 28, 2020)
نیویارک: بھارت کے سابق ایتھلیٹ اقبال سنگھ نے امریکا میں اپنی بوڑھی ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا- بھارتی ایتھلیٹ اقبال سنگھ نے امریکا میں اپنی بوڑھی ماں اور بیوی کا بیدردی سے قتل کردیا، پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔ انھوں نے 1983 کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شارٹ پٹ ایونٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔
اقبال سنگھ بوپاری کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ مجھے اس خبر پر یقین نہیں آیا کیونکہ وہ کافی دوستانہ مزاج رکھتے جبکہ ان کی والدہ 90 برس سے زائد عمر کی تھیں، اقبال نے خود اپنے

ٹی 20 عالمی کپ 2021 کی میزبانی بھارت کرے گا، آئی سی سی
(August 27, 2020)
کراچی: کھیلوں کی گورننگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کہا ہے کہ آئندہ سال ساتواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہوگا جبکہ رواں سال ملتوی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی آسٹریلیا کرے گا۔
یہ آٹھواں مینز ٹی ٹونٹی عالمی کپ ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال فروری سے مارچ تک نیوزی لینڈ میں شیڈول 50 اوورز کے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کو 2022 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے مزید کہا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 جو کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اب 2022 میں آسٹریلیا میں ہوگا جبکہ بھارت طے شدہ منصوبہ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی کرے گا۔
نیوزی لینڈ میں آئندہ سال ہونے والا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کو عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کی وجہ سے 2022 فروری تا مارچ تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسد شفیق کو مواقع ملے لیکن تھوڑا بد قسمت رہے وہ ایک بہترین بلےباز ہیں، ایک اچھی اننگ کھیل کر اعتماد بحال ہو جائے گا ۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں بہترین کاونٹر اٹیک کیا اور وہ ایک سیشن جیت کر سیریز کے فاتح بن گئے
سیریز ہارنےپر افسوس ضرور ہے ,اظہر علی
(August 26, 2020)
سائوتھئمٹن: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز ہارنےپر افسوس ضرور رہے گا کیونکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ آئے تھے۔ سائوتھئمٹن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس سیریز کی غلطیوں سے سیکھیں.
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بہترین بیٹنگ کی جبکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ نسیم شاہ نے انگلینڈ کی تجربہ کار بلے بازوں سے سیکھا ہے وہ ایک ٹیلنٹڈ بائولر ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لئے پرفارم کر سکتے ہیں ۔ اظہر علی نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد سارا قصوروار کپتان کو قرار دیا جا رہا تھا.
پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر سب کو دکھ ہوا ۔سیریز کے رزلٹ ہمارے حق میں نہیں رہے لیکن کھلاڑیوں نے مثبت کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میڈیم پیسر آل راونڈر کی ٹیم میں کمی محسوس ہوئی کیونکہ کسی بھی ٹیم میں آل راونڈرز ٹیم میں توازن بناتے ہیں ۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ رضوان نے ثابت کیا ہے کہ وہ مکمل بیٹسمین ہے ۔

ایشین بریڈمین ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
(August 24, 2020)
اسلام آباد:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ’ایشین بریڈمین‘ ظہیر عباس کو ہال آف دی فیم میں شامل کرلیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔
ان سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقا کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کا بھی ایک کرکٹر شامل ہے۔
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی ظہیر عباس کو ہال آف فیم میں شامل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

چلا گیا۔ محض 24 رنز پر انگلش بالر اینڈریسن نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کردیا۔اوپننگ شان مسعود اور عابد علی نے کی۔ شان مسعود 4 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے،عابد علی صرف ایک رن پر اینڈریسن کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بابر اعظم 11 رنز پر ایںڈریسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبیلو ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ
(August 23, 2020)
ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ڈھیر ہونے لگی، قومی ٹیم کے 250 رنز پر ہی 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جس میں انگلینڈ نے فتح کے لیے پاکستان کو 583 رنز کا مشکل ترین ہدف دے رکھا ہے۔ اسے پانے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہے۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ کریز پر کپتان اظہر علی اور اسد شفیق موجود تھے۔ 30 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔
ٹیم کے 75 کے اسکور پر پانچویں وکٹ فواد عالم کی گری جو 21 رنز بناکر مارک بیس کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر کپتان اظہر علی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 115 سے زائد رنز اسکور کیے جب کہ محمد رضوان نے بھی 53 رنز بنائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کا اسکور 213 تک پہنچا بعدازاں محمد رضوان ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
فواد اور اظہر کے بعد یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کریز پر آئے جنہیں براڈ نے جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا، دونوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے 20 رنز اور شاہین آفریدی نے 3 رنز بنائے۔ آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 247 تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے رنز کے پہاڑ کو سر کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو ٹیم 10.5 اوورز کا میچ کھیل سکی اور کھیل تیسرے دن پر

جاوید میانداد نے عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی
(August 22, 2020)
لاہور: سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔ چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کو حال ہی میں پی سی بی نے ڈومیسٹک ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

موجودہ صورتحال میں پاک، بھارت کرکٹ سیریز مناسب نہیں: وزیر اعظم
(August 21, 2020)
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کے باعث فی الحال دو طرفہ کرکٹ سیریز کھیلنا مناسب نہیں ہوگا۔ برطانوی چینل اسکائی اسپورٹس کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں جس طرح کی حکومت ہے اور جیسے کشیدہ حالات ہیں، ان میں کرکٹ کھیلنا ایک خوفناک بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں جس طرح کی حکومت ہے اس کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ایک خوفناک ماحول ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے 1979 اور 1987 میں ہندوستان میں سیریز کھیلی تھیں اس وقت دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کے لئے ماحول بہت اچھا تھا، اس وقت حکومتیں بھی رکاوٹیں دور کرنے اور قریب آنے کی کوشش کررہی تھیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہندوستان نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان کی ٹیم ہار گئی تھی مگر کراؤڈ نے مہمان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا۔
عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ایشز سے بھی بڑا کرکٹ مقابلہ ہوتا ہے، ایشز سیریز کی اپنی اہمیت ہے لیکن پاکستان اور بھارت کی دوطرفہ سیریز کا کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ یہ ایک مختلف کرکٹ ہوتی ہے جس میں ماحول جذبات، تناؤ، دباؤ اور لطف اندوزی کی کیفیت ہوتی ہے۔

انٹرمیلان نے یوروپین فٹبال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی
(August 19, 2020)
روم: اٹالین کلب انٹرمیلان نے یوروپین فٹبال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فئانل میں انٹرمیلان نے یوکرائن کے کلب شاختر ڈونیسک کو 0-5 سے آؤٹ کلاس کردیا، میلان کی ٹیم فائنل میں اسپینش کلب سیویا سے ٹکرائے گی۔
اٹالین کلب نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول اسکور کیے، لوتارو مارٹینیز نے دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔ رومیلو لوکاکو نے بھی دوگول داغے جبکہ ڈانیلو ڈیمبروسیو نے ایک گول کیا۔
یوروپین لیگ کا فائنل انٹرمیلان اور اسپینش کلب سیویا کے درمیان جمعے کو کھیلا جائے گا۔ انٹرمیلان کے پاس 2011 کے بعد ٹرافی جیتنے کا سنہرا موقع ہے۔

مائیک ٹائی سن کی روئے جونز جونیئر سے فائٹ موخر
(August 16, 2020)
نیویارک: سابق امریکی ہیوی ویٹ باکسر مائیک ٹائی سن کی باکسنگ رنگ میں واپسی نومبر تک موخر ہوگئی۔ واضح رہے کہ انہیں 12ستمبر کو لاس اینجلس میں نمائشی میچ کے دوران روئے جونز جونیئر سے مقابلہ کرنا تھا مگر اب یہ مقابلہ تھینکس گونگ ڈے ویک اینڈ کے موقع پر 28 نومبر کو ہوگا۔

عابد علی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ بہت سپورٹ کر رہی ہے، سب کو اعتماد دے رہے ہیں۔ انگلش کرکٹر سیم کررن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں کیچز ڈراپ ہونے کے بعد ہم نے اچھا کم بیک کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بولرز کے لیے آج مجموعی طور پر اچھا دن تھا۔ سیم کررن کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں، وکٹیں لے کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام
(August 14, 2020)
ساؤتھمپٹن: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی ابتدائی بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی، بارش سے متاثرہ میچ میں صرف 45 اعشاریہ چار اوورز کے کھیل میں پاکستان کے پانچ بیٹسمین 126 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے تو دوسری جانب گیارہ برس بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف کپتان اظہر علی کا ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ دُرست ثابت نہیں ہوسکا۔
پچھلے میچ کے سنچری میکر شان مسعود صرف ایک کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر عابد علی اور کپتان اظہر علی نے ذمے داری دکھائی اور 72 رنز کی شراکت قائم کی۔
اظہر علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عابد علی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، وہ 60 کے انفرادی اسکور پر میدان بدر ہوئے۔ تجربہ کار اسد شفیق 5 رنز ہی اسکور کرسکے جبکہ گیارہ سال اور 259 روز کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم کی واپسی بھیانک خواب ثابت ہوئی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
اس وقت کیریز پر بابر اعظم 25 اور محمد رضوان چار رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور پاکستان کا اسکور پانچ وکٹ پر 126 رنز ہے۔ بارش کے سبب میچ کو کئی مرتبہ روکنا اور اسی سبب کھیل کو جلدی ختم بھی کرنا پڑا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اوپنر عابد علی نے کہا کہ مایوسی ہے کہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکا تاہم اس کی بھرپور کوشش کی۔

گرین شرٹس سے پہلا میچ جیتنے کے باوجود دوسرے میں آسان نہیں لیں گے۔ سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ساؤتھمپٹن میں ہی شیڈول ہے جو21 سے 25 اگست تک کھیلا جائیگا۔
پاکستان، انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع
(August 12, 2020)
ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے روز بائول ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کیخلاف تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
گزشتہ روز قومی کرکٹرز نے بیٹنگ ‘بائولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو ان کی خامیوں سے آگاہ کیااور بہتری کیلئے ٹپس دیں ۔ قومی کرکٹرز پریکٹس کے دوران پر عزم نظر آئے اور ٹیسٹ سیریز میں واپسی کیلئے دوسرے میچ میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ۔
انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد انکی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ انکی ٹیم فارم میں ہے اور پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرے گی۔
آل رائونڈر کرس ووکس نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے، گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،وہ تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

کرکس ووکس کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 103 رنز بنائے اور 4 وکٹیں بھی لیں۔
مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادی
(August 9, 2020)
مانچسٹر: جوز بٹلر اور کرس ووکس کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت انگلینڈ نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرس ووکس اور جوز بٹلر نے سنچری شراکت بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔
کھیل کے چوتھے روز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، انگلینڈ کو پہلی اننگز کے 107 رنز کے خسارے کی وجہ سے 277 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹسمینوں نے محتاط انداز اپنایا، رنز بنائے لیکن وکٹیں بھی گرتی رہیں، 117 رنز پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
اس مشکل صورتحال میں جوز بٹلر اور کرس ووکس نے چھٹی وکٹ کی شاندار شراکت میں 139 رنز بناکر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بٹلر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن کرس ووکس نے رنز بنانے کے سلسلے کو جاری رکھا اور 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ میں سابق کپتان اور اوپنر سعید انور نے 1996 میں اوول میں سنچری بنائی تھی جس کے بعد کسی پاکستانی اوپنر کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہوا تھا۔ شان مسعود کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل تیسری سنچری ہے اور اس طرح وہ پاکستان کے عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سنچری بنانے کے بعد وہ سجدہ ریز ہو گئے۔
مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان 326رنز پر آئوٹ
(August 8, 2020)
لاہور: پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز شان مسعود کی سنچری کی بدولت 326رنز بناکرآئوٹ ہو گئی۔ میزبان انگلش ٹیم نے جواب میں4وکٹوں پر 92 رنز بنا لئے۔ مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کا سکور برابرکرنے کیلئے مزید 234رنز درکار جبکہ6وکٹیں باقی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے شان مسعود 156رنز بناکر نمایاں رہے۔ عابد علی 16، اظہر علی صفر، بابر اعظم 69،اسد شفیق 7، محمد رضوان 9، شاداب خان 45، یاسر شاہ5، محمد عباس صفر، نسیم شاہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 9رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ سٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے تین تین ، کرس ووکس نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور بیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ برنس4، سبلی 8 ،کپتان جو روٹ 14 اور بین سٹوکس صفر پر آئوٹ ہوئے۔ اولی پاپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔
انگلینڈ نے چار وکٹوں پر 92رنز بنا لئے تھے۔ محمد عباس نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ شان مسعود 24 سال بعد انگلینڈ میں سنچری کرنیوالے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔قومی ٹیم کے بلے باز نے پراعتماد انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور انگلینڈ میں 24 سال بعد سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے۔

شاہینشاہ آفریدی خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، رورئے برنس، بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
مانچسٹر ٹیسٹ؛ دوسرے دن کے کھیل کا اختتام، انگلینڈ کے 92 رنز پر 4 آؤٹ
(August 8, 2020)
اولڈ ٹریفورڈ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بھی ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 92 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ دوسرے دن پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
وکٹ پر موجود بابراعظم پہلے روز 69 رنز بناچکے تھے تاہم دوسرے روز جیمز اینڈرسن نے انہیں اپنی اننگز کا مزید آگے بڑھانے نہیں دیا اور پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا جس کے بعد تجربہ کار بلے باز اسد شفیق بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ صرف 7 رنز کے مہمان ہی ثابت ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کا شکار بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 2، اسٹورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے بعد انگلینڈ نے اپنی بیٹںگ کی اور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 92 رنز اسکور کیے۔ پاکستانی بالنگ سائیڈ میں محمد شاہین نے ایک، محمدعباس نے دو اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر رہا اور صرف 49 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں پاکستان نے 2 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالیے تھے۔ اوپنر عابد علی صرف 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں جوفرا آرچر نے کلین بولڈ کیا جس کے بعد کپتان اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے، کرس ووکس نے انہیں کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔
پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس،

ہے جہاں ای سی بی نے ان کی صحت اور حفاظت کوکو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کی غرض سے ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ سے پہلے کورونا کے متاثرین کو خراج تحسین
(August 7, 2020)
مانچسٹر: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ یہ عمل کورونا کی وباء سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اختیار کیا گیا۔ پاکستان میں اب تک دو لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کی وباء سے متاثر اور چھ ہزار سے زائدجاں بحق ہوچکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا کا شکار کُل تین لاکھ پانچ ہزار افراد میں سےاب تک چھیالیس ہزار افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک کورونا کے 1کروڑ 80 لاکھ متاثرین میں سے کُل چھ لاکھ اکانوے ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مارچ میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈکے ساتھ مل کر بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیےیہ قدم اٹھایا ہے، جو کھیل کی عالمی سطح پر پذیرائی اور فروغ کا سبب بنے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 28 مئی سے برطانیہ میں موجود ہے جہاں ای سی بی نے ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تیاری کی غرض سے ٹریننگ اور پریکٹس کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں۔ قومی کرکٹ ٹیم 28 مئی سے برطانیہ میں موجود

کورونا وائرس دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں، عروج ممتاز
(August 6, 2020)
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ کمیٹی کی ممبر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنيا بھر ميں خواتين کرکٹ کی سرگرمياں رکی ہوئی ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وباء سے ہماری خواتين کرکٹرز بھی بہت متاثر ہوئی ہيں اور ان ميں سے کچھ تو ایسی ہیں جو اپنے اہل خانہ کی واحد کفيل ہیں۔ عروج ممتاز نے کہا چونکہ خواتين کرکٹ آہستہ آہستہ فروغ پارہی ہے، لہٰذا یہ وقت کا تقاضہ تھا کہ پی سی بی اس اسکيم کے تحت نہ صرف اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرتا بلکہ انہيں يہ یقین دلانا بھی ضروری تھا کہ بورڈ ان کی قدر کرتا ہے اور ان مشکل لمحات ميں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ڈوميسٹک سيزن 2019-20 ميں مجموعی طور پر 48 کھلاڑيوں نے حصہ ليا تھا، جس ميں سے 25 کھلاڑی تو اس اسکيم سے مستفيد ہوں گی جبکہ باقی ماندہ خواتین کرکٹرز يا تو پی سی بی کے کنٹريکٹ پر ہيں يا پھر وہ کہيں اور ملازمت کر رہی ہيں۔ عروج ممتاز نے کہا کہ وہ اپنی ٹيم کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے چيئرمين اور چيف ايگزيکٹو کی بھی مشکور ہيں جنہوں نے اس معاملے کو سمجھا اور ایک ایسا فيصلہ کيا، جو مستقبل ميں خواتين کرکٹ کی پذیرائی اور فروغ ميں معاونت کرے گا۔

کیلیےپانچویں روز اسپنرز کا فائدہ اٹھانے کیلیے پہلے اچھی برتری حاصل کرنا ضروری ہے۔
شان مسعود خوش قسمتی سے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں
(August 5, 2020)
لاہور: شان مسعود خوش قسمتی سے ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں جب کہ اوپنر نے بابر اعظم کے ساتھ بڑی شراکت کا عزم ظاہر کردیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد شان مسعود نے کہاکہ بار بار کھیل رکنے سے ہر بیٹسمین کو مشکلات ہوتی ہیں،اسی لیے سیٹ ہونے میں دقت ہوئی،ہم سلو نہیں کھیلے، کنڈیشنز کی وجہ سے احتیاط کرنا پڑی، اب بھی3 کی اوسط سے رنز بنا رہے ہیں،ہمارا ہدف بڑا ٹوٹل حاصل کرنا ہے۔
ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ کھیل میں کبھی خوش قسمتی ساتھ دے جاتی ہے، میرے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوا، کوشش کروں گا کہ لمبی شراکت قائم کروں۔ انھوں نے کہا کہ بابر اعظم تینوں فارمیٹ کے بہترین بیٹسمین اور کوالٹی پلیئر ہیں،وہ حریف کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوتے ہیں، انھوں نے مشکل کنڈیشنز میں اچھے اسٹروکس کھیلے، ان کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ ہوتا ہے۔
اوپنر نے کہا کہ ہم اچھا مجموعہ تشکیل دینے کی صورت میں میزبان ٹیم کو بیک فٹ پر لاسکتے ہیں پانچویں روز اسپنرز کا فائدہ اٹھانے

پروگرام میں وقت نکالنا کافی کٹھن ہو سکتا ہے لیکن کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد انگلینڈ لائنز کا پاکستان ٹور طے کرلیا جائے تو یہ بھی بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے ۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے
(August 4, 2020)
مانچسٹر: پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں اور مستقبل قریب میں انگلینڈ ٹیم دورے کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں وہاں جانا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے وہاں جانے میں کوئی دقت نہیں، میں کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے ہمیں وہاں جا کر دیکھنا چاہیے اور ٹیم کو وہاں کی پچز پر آزمانا بھی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022ء کے شیڈول ٹور سے قبل انگلش ٹی ٹونٹی ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے اگرچہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واضح الفاظ میں اس بات کی وضاحت کردی کہ اس بابت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے ۔وسیم خان نے ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بھی تصدیق کی کہ ای سی بی حکام اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ اس مرحلے پر فیوچر ٹور

قومی کرکٹرز نے ڈربی شائر میں عید منائی، سرفراز احمد نے خطبہ دیا
(August 3, 2020)
ڈربی شائر: انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے خطبہ دیا۔ دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں گزشتہ روز جمعۃ المبارک عید الاضحیٰ منائی گئی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز کی امامت کرائی اور ساتھ خطبہ بھی دیا۔ قومی کرکٹرز کی جانب سے ڈربی میں ٹیم ہوٹل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔واضح رہے کہ کرونا ایس او پی کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔عید کی نماز کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشل ایک دوسرے کے گلے ملے جبکہ عید مبارک بھی کہی، عید ملن کے بعد گروپ فوٹو اور سیلفیز کا بھی خوب دور چلا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈربی سے مانچسٹر پہنچیں گی۔انگلینڈ سیریز سے پہلے کرونا کو شکست دینے والے قومی فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی ٹیم کیساتھ ڈربی میں پریکٹس کی، حارث رؤف بھی برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔محمد عامر مسلسل دو ٹیسٹ منفی آنے پر ٹیم کیساتھ اِن ایکشن ہوئے، ڈربی شائر میں پریکٹس شروع کر دی۔ٹی ٹونٹی ٹیم سے مل کر خوب بائولنگ کے جوہر دکھائے۔
حارث رؤف نے بھی کروناٹیسٹنگ کلیئر ہوئے، برطانیہ کے لیے روانگی مہمان ملک میں بھی کرونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا، لگاتا ر دو ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے اور آئیسولیشن پریڈ کے بعد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست جبکہ ٹی ٹونٹی میچز کے مقابلے اٹھائیس تاریخ سے شیڈول ہیں۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
August 02, 2020
سائوتھمپٹن: انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سیریز کے ابتدائی میچ میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔
انگلینڈ ٹیم کی قیادت مڈل سیکس کے آئن مورگن کرینگے جبکہ آئرش ٹیم اینڈریو بلبیرنی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔


لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس نہ لینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے میچ فکس کرنے پر 10 کروڑ روپے تک کھلاڑیوں کو دیے جاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ذوالقرنین حیدر نے میچ فکسنگ پربات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے پہلے میچ میں 88 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا، جس کی جگہ گیا تھا وہ کامران اکمل تھے اور وہ مضبوط لابی کا حصہ تھے، اس وقت پنجاب کے 8 کھلاڑیوں کی لابی تھی، یاور سیعد منیجر تھے جنہوں نے مجھے اپنے کمرے میں بلا کر کہا کہ ہم آپ کو واپس بھیج رہے ہیں کیونکہ آپ کو انجری ہے - حالانکہ معمولی انجری تھی جو عموماً وکٹ کیپرز کے ساتھ ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معمولی انجری تھی جس کے بعد میں نے 88 رنز بنائے تھے لیکن میں واپس آیا اور میڈیا کو اپنی انگلی دکھا دی جس سے لوگوں کو سمجھ آگیا کہ معاملہ کیا ہے‘۔سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اگلے ٹیسٹ میں 7 لڑکے پکڑے گئے جس میں کامران اکمل، محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ وغیرہ پکڑے گئے جس پر میڈیا نے کہا کہ ذوالقرنین حیدر کو اس لیے واپس بھیجا کیونکہ انہوں نے 88 رنز بنائے تھے اور ان کے لیے مسائل کھڑے نہ کرے۔
کھلاڑیوں کی فکسنگ سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 'عامر نے ایک نو بال کرنے کے لیے 5 ہزار ڈالر لیے تھے، ایک ٹیسٹ میں 8 سے 9 نوبال کرائیں تو 40 ہزار پاؤنڈ آرام سے جیب میں آتے ہیں'۔انکا کہنا تھا کہ 'وسیم اکرم اکثر پہلی گیند وائیڈ کیا کرتے تھے لیکن اس وقت اتنا ریٹ نہیں تھا کیونکہ ہم مارکیٹ میں رہتے ہیں تو ریٹ کا پتہ ہے، ایک پورا میچ فکس کرنے کے لیے اسوقت پاکستانی 4 کروڑ روپے ملا کرتے تھے'۔
ذوالقرنین کا کہنا تھا کہ 'دبئی میں بکیز سے میں نے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ 2010ء میں 4 کروڑ ریٹ تھا اور اب بھارت اور پاکستان کا فائنل یا اسی طرح کا اچھا میچ ہو تو 10 کروڑ روپے ہوتا ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'جن لوگوں نے میچ فکسنگ کی ہے انکو واپس نہیں لانا چاہیے کیونکہ اتنا ٹیلنٹ ہے کہ انکو دوبارہ لانے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر لانا تھا تو پھر سب کو لاتے'۔محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'محمد عامر کو شکیل شیخ کا تعاون تھا اس لیے واپس آئے، اگر وہ نہ ہوتے تو عامر بھی کبھی واپس نہ آتے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے بورڈ کو سب بتادیا تھا لیکن ہلکی پھلکی انکوائری ہوئی اور مجھے 5 لاکھ جرمانہ ہوا جو ٹھیک فیصلہ تھا کیونکہ میں نے کسی کو بتایا نہیں تھا تو ڈسپلنری ایکشن ہوا دیگر معاملات میں کلیئر ہوا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی'۔انکا کہنا تھا کہ 'جسٹس قیوم نے اپنی رپورٹ میں معین خان، انضمام الحق، وسیم اکرم اور دیگر کو کوئی عہدہ نہ دینے کی بات کی تھی لیکن اب سب کے پاس عہدے ہیں'۔

کراچی(اسپورٹس رپورٹر ) پی ایس ایل؛ لائیو اسٹریمنگ تنازع وزیراعظم تک پہنچ گیا۔گذشتہ روز ملاقات میں آئی پی سی اسپورٹس کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی نے اس حوالے سے انھیں ابتدائی معلومات فراہم کردیں، ان کا کہنا ہے کہ میں اس حوالے سے خط بھی تحریر کروں گا، یہ بیحد حساس معاملہ ہے، اسے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس پی ایس ایل 5 کی ایک غیرملکی جوئے کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ ہوئی میڈیا نے نشاندہی کی تو پی سی بی نے غلطی تسلیم کر لی، ساتھ میڈیا پارٹنر کو اس کا قصوروار قرار دیا،اب اس تنازع کی باز گشت وزیر اعظم عمران خان تک پہنچ گئی ہے۔
آئی پی سی اسپورٹس کمیٹی کے رکن اقبال محمد علی نے اس حوالے سے انھیں ابتدائی معلومات فراہم کردیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کے رکن نے کہا کہ گزشتہ روز وفد کے ہمراہ میری وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، دیگر معاملات پر گفتگو کرنے کے بعد میں نے کرکٹ کی جانب توجہ مبذول کرائی، میں نے انھیں بتایا کہ ایک جوئے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم ہوئے، یہ جان کر وہ حیران رہ گئے۔
اس پر وہاں موجود سیکریٹری نے ان سے کہا کہ چونکہ ایسا ملک سے باہر ہوا اس لیے آپ کو آگاہ نہیں کیا گیا، میں نے انھیں بتایا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی پہلے تو تردید کرتے رہے پھر تسلیم کر لیا کہ میڈیا پارٹنر نے بغیر بتائے جوئے کی کمپنی کو حقوق فروخت کیے۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا، جب تک فٹ ہوں کھیلتی رہوں گی، آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کے پوائنٹس بھارت کو مبارک ہوں، مگر سیریز نہ ہونے سے دونوں ٹیموں کو مقابلے سے بھرپور میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شعبہ قانون اس حوالے سے جائزہ لے رہا ہے اور میں بطور کپتان ان کے فیصلے کو بھرپور سپورٹ کروں گی۔
سابق کپتان ثناء میر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک لیجنڈ کرکٹر ہیں، جن کی کپتانی میں ہم سب نے کھیلا ہے۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہر کھلاڑی خود کرتا ہے، ثنا میر نے بھی اس حوالے سے تمام پروٹوکولز پورے کیے ہونگے۔ ہمیں ان کی کامیابیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ ثناء میر کی فیرول کے حوالے سے پی سی بی یقیناً غور کررہا ہوگا مگر اس وقت صورتحال سب کے سامنے ہے ابھی میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم میں اس وقت نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایک امتزاج ہے، ہمیں نئی لڑکیوں کو وقت دینا چاہیے یہی ہماری مستقبل کی سٹارز ہوں گی۔ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ سسرال کا بھرپور تعاون جاری ہے، آج کل زیادہ تر وقت گھروں میں رہتے ہیں تو مائیں کام بھی خوب کراتی ہیں۔
میرے پسندیدہ کھلاڑی ویرات کوہلی ہیں، ان کا کھیل کی طرف رجحان سب کے سامنے ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کی اس مشکل صورتحال میں سب کو احتیاط کرنی چاہیے، اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ) - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے پروٹوکولز پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مختلف معاملات پر آئی سی سی کے دو اہم اجلاس اس ماہ ہوں گے جس میں کئی اہم معاملات پر پیش رفت متوقع ہے، پہلا اجلاس کرکٹ کمیٹی کا پیر کو ہوگا جس کی صدارت انیل کمبلے کریں گے۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوں گے جو حفظان صحت کے حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں گیند کو چمکانے کے لیے کھلاڑیوں کا اپنا پسینہ یا تھوک استعمال کرنے پر پابندی کے معاملات اور ایسی صورت میں گیند کو چمکانے کے لیے متبادل مادہ فراہم کرنے پر بات چیت ہوگی۔
کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات آئی سی سی بورڈ کو پیش کرے گی جس کا اجلاس 28 مئی کو ہوگا۔ ذرائع کا ماننا ہے کہ اس اجلاس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹورنامنٹ اس سال شیڈول کے مطابق نہیں ہوا تو پھر اسکو 2022 تک ملتوی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سمیت آئی سی سی کے اکثر بورڈز کی خواہش ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے بند دروازوں کے پیچھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ منعقد کیا جائے تاکہ براڈ کاسٹ رائٹس کی مد میں آئی سی سی اور بورڈز کو کچھ ریونیو مل سکے، تاہم بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ری شیڈول کرنے کے حق میں ہے۔
ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کرانے میں آئی سی سی اور مقامی انتظامیہ کو ایک اور چیلنج تمام 16 ٹیموں کے پلیئرز اور براڈکاسٹرز کے قرنطینہ کرانے کا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو ہفتے کے اضافی اخراجات کونسل کو برداشت کرنا ہوں گے۔