گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوال اٹھادیا، بیٹا سیخ پا

ممبئی.24نومبر2020:: بھارتی گلوکار کمار سانو نے اپنے ہی بیٹے کی پرورش پر سوالات اٹھادیے جس پر بیٹا سیخ پا ہوگیا اور کہا کہ میں اپنی پرورش پر کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں کمار سانو کے بیٹے جان کمار سانو نے کہا کہ ہم تین بھائی ہیں، ہماری ماں ریتا بھٹاچاریہ نے ہماری پرورش کی۔ جان کا کہنا تھا کہ میرے والد ہماری زندگی کا کبھی حصہ ہی نہیں تھے، مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے ہماری مدد کیوں نہیں کی۔ 

اس نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ایسے متعدد مرد سیلیبریٹیز ہیں جن کی طلاقیں ہوئیں اور پھر دوسری شادیاں بھی ہوئیں، شاید انھوں نے اپنی سابقہ بیویوں سے بات نہ کی ہو، لیکن شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے اپنی پہلی شادی سے پیدا ہونے والے بچوں کی مدد نہ کی ہو۔ جان کمار سانو نے کہا کہ میرے کیس میں میرے والد نے تو ہمارے ساتھ رابطہ رکھنے سے ہی انکار کردیا تھا۔ واضح رہے کہ جان کمار سانو نے ریئلٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن میں شو کی ایک کنٹیسٹنٹ نکی تمبولی سے کہہ دیا تھا کہ وہ مراٹھی زبان کا استعمال نہ کریں اس سے مجھے چڑ ہوتی ہے۔ 

ان کے اس بیان پر ریاست مہاراشٹرا، جہاں یہ زبان بولی جاتی ہے، کی حکمراں جماعت شیو سینا اور مہاراشٹرا نونرمان سینا نے کمار سانو سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس شدید دباؤ کے بعد کمار سانو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ میرا بیٹا 27 سال سے میرے پاس نہیں ہے اور نہ ہی میں اس کی پرورش کے بارے میں جانتا ہوں، وہ اپنی ماں ریٹا بھٹاچاریہ کے پاس پلا بڑھا ہے۔ 

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 37 ویں برسی منائی جا رہی ہے

کراچی.23نومبر2020:: پاکستانی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مشہور وحید مراد کی کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔ شہرہ آفاق ہیرو وحید مراد نے 2 اکتوبر سن 1938ء کو فلم ساز نثار مراد کے گھر آنکھ کھولی، کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے یافتہ وحید مراد نے کیرئیر کی شروعات سن 1962ء میں بننے والی فلم ’’ اولاد ‘‘ سے کیں۔ بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’’ ہیرا اور پتھر‘‘ تھی۔ سلور اسکرین پر 75 ہفتے مسلسل چلنے والی فلم ’’ ارمان ‘‘ نے وحید مراد کو بام عروج پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے۔ وہ برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔

ایک دور میں اداکار وحید مراد نے ہدایت کار پرویز ملک، گیت نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رعنا، گلوکار احمد رشد ی کے ساتھ فلم میکنگ کے دوران کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے۔ فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ وحید مراد ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے۔ چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے فلم دوراہا، عندلیب، جب جب پھول کھلے، سالگرہ، انجمن، جہاں تم وہاں ہم، پھول میرے گلشن کا اور دیور بھابھی سمیت کل 124 فلموں میں کردار نگاری کی۔ وحید مراد کے فلمی عروج و زوال کو ہالی ووڈ اداکار ایلوس پریسلے سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ جنھوں نے طویل شہرت کے بعد اچانک زوال کا منہ دیکھا۔

وحید مراد کی ایک خاص بات جو انھیں دیگر اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ انتقال کو تین دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی وہ اپنے مداحوں کے دل ودماغ میں بسے ہوئے ہیں۔ 23 نومبر 1983ء کو پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جدتیں دینے والے وحید مراد دار فانی سے کوچ کرگئے۔ فنی خدمات کے صلے میں انھیں ستارہ امتیاز، نگار، گریجویٹ، نیشنل ، مصورسمیت دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

سارہ خان کی ٹک ٹاک میں انٹری

کراچی۔ 20نومبر2020:: اداکارہ سارہ خان نے مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔ سارہ خان نے ٹک ٹاک جوائن کرنے کی خبر انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی  جس میں دو میک اپ مین ان کا میک اپ کررہے ہیں اور ویڈیو کے ساتھ سارہ نے کیپشن لکھا ’’میں بھی اب ٹک ٹاک پر ہوں‘‘۔ اسکے بعد جہاں ان کے مداح حیران ہوئے وہیں ان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور  کمنٹ میں لکھا’’کیا‘‘ ؟

نومی خان نامی شخص نے سارہ خان کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر پوچھا سارہ جی یہ کیسے ہوگیا آپ تو ٹک ٹاک سے بہت نفرت کرتی تھیں؟ اپنے مداح کے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا ’’اچانک پیار ہوگیا۔ واضح رہے کہ اداکار یاسر حسین بھی ٹک ٹاک پر ہیں۔ تاہم بہت سے فنکار ٹک ٹاک کے خلاف ہیں جن میں فہد مصطفیٰ پیش پیش ہیں اور  بچوں اور نوجوانوں کو ٹک ٹاک سے دور رہنے کی تلقین بھی کرچکے ہیں۔

ایئر پورٹ پر بدنظمی، جوہی چاولہ کے حکام پر طنز کے تیر

بالی ووڈ۔ 19نومبر2020:: نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے دبئی سے واپسی پر صحت کلیئرنگ کاؤنٹر پر گھنٹوں پھنسے رہنے پر ہوائی اڈے کی انتظامیہ پر طنز کے تیر چلادیے۔ جوہی چاولہ جو یو اے ای میں جاری بھارتی لیگ کے میچز میں شرکت کے بعد وطن واپس جارہی تھیں، انہیں ایئر پورٹ پر ہیلتھ کلیئرنس کے عمل کے دوران انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ کئی درجن لوگوں کے درمیان کھڑی ہیں، جو کئی گھنٹوں سے ملک میں داخلے کے لیے ہیلتھ کلیئرنس کے منتظر ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایئرپورٹ اتھارٹی انڈیا (اے اے آئی) کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے دنوں میں بدانتظامی پر کڑی تنقید کی۔ ویڈیو کے ساتھ کیے گئے ٹوئٹ میں جوہی چاولہ نے کہا کہ ایئرپورٹ پر تمام مسافر جہاز سے اترنے کے بعد گھنٹوں سے انتظار میں پھنسے ہوئے ہیں، ایک بعد ایک فلائٹ آرہی ہے، یہ حالت قابل افسوس بھی ہے اور شرمناک بھی۔ انہوں نے حکومتی حکام اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر ایئر پورٹ ہیلتھ کلیئرنس پر مزید عہدیدار، عملہ اور کاؤنٹرز کا بندوست کریں۔

اپنے پیغام میں بالی ووڈ اداکارہ نے اس ایئرپورٹ کا نام ظاہر نہیں کیا جس پر انہیں انتہائی بدنظمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ایئرپورٹ میں بدنظمی میں پھنسے مسافر اس صورتحال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کااظہار کررہے ہیں۔ اداکارہ کی طنز اور التجا پر مبنی ٹوئٹ پر اے اے آئی نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے پہلے معذرت کی اور کہا کہ محترمہ ہم آپ کو پیش آنے والی تکلیف پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔ اے اے آئی نے ساتھ ہی جوہی چاولہ سے استفسار کیا کہ آ پ سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آپ کون سے ہوائی اڈے سے سفر کررہے ہیں تاکہ ہم اس مسئلے سے نجات کی کارروائی کو مزید تیز کریں۔

ٹرمپ کی شکست کے بعد بڑی پیش گوئی

ایک انٹرویو میں انہوں نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت پر اطمنان کا اظہار کیا لیکن خبردار کیا کہ ٹرمپ جیسے لوگ مستقبل میں بھی ہوں گے جو ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والے رابرٹ ڈی نیرو نے کہا حیرت اس بات پر ہوتی ہے کہ ٹرمپ کے لاکھوں کی تعداد میں مداح کیسے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو ہٹلر اور موسولینی جیسا متعصبانہ شخص قرار دے دیا۔

77 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ جیسا ڈکٹیٹر ہوسکتا ہے میری زندگی میں نہ آئے لیکن مستقبل میں ممکن ہے، اور ہوسکتا ہے وہ ہمیں ٹرمپ سے زیادہ سنگین مسائل کا شکار کردے، موجودہ صدر کا احتساب ہونا چاہیے۔ہدایت کار اور اداکار نے انٹریو میں کہا اگر عوام ٹھیک نہیں تو انہیں خود کو ٹھیک کرنا ہوگا اور ایک مثال قائم کرنی ہوگی، بصورت دیگر ہم وہیں کھڑے رہیں گے جہاں ہم آج ہیں۔

رابرٹ ڈی نیرو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کو نفسیات کا مسئلہ ہے۔ پوچھے گئے ایک سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کروناوائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے کچھ کرتے تو شاید الیکشن جیت جاتے جو میں ہرگز نہیں چاہتا تھا، میں شکرگزار ہوں یہ دوبارہ انتخابات نہیں جیتے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق بیان کی وضاحت

معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مزرا نے چند روز قبل پاکستانیوں کی ذہنیت سے متعلق دئیے گئے بیان پر وضاحت دی ہے اور اس کے ساتھ پاکستان مستقل طور پر چھوڑکر اپان منتقل ہونے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

چند روز قبل جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک مداح سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان مستقل طور پر چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں اور جب مداح نے ان سے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بہت اچھا اور پیارا ہے لیکن یہاں کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے اس لیے وہ جاپان منتقل ہونا چاہتی ہیں۔

جنت مرزا کے اس بیان پر نہ صرف ان کے مداح کافی مایوس ہوگئے تھے بلکہ پاکستانیوں کی ذہنیت کے حوالے سے دیا گیا بیان بہت سے لوگوں کو پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے جنت مرزا پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔

نت مرزا نے کہا بہت سارے بڑے بڑے چینلز نے یہ خبر چلائی کہ جنت مرزا پابندی کے کلچر کی وجہ سے پاکستان چھوڑ رہی ہیں لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں پابندی کے کلچر کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنا چاہتی ہوں۔ اور دوسری بات میں نے پاکستان چھوڑنے کی بات اس لیے کہی تھی کیونکہ ان دنوں ٹی وی پر بچیوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے بہت زیادہ خبریں آرہی تھیں۔

جنت مرزا نے موٹر وے زیادتی کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے پر پولیس آفیسر(سی سی پی او عمر شیخ) نے الٹا اس خاتون کو ہی قصوروار قرارد یتے ہوئے کہا تھا کہ اس عورت کو اکیلے گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیئے تھا لہذا میں نے ’’پاکستانیوں کی خراب ذہنیت‘‘ کا لفظ سب کے لیے نہیں بلکہ اس پولیس آفیسر کی طرح کے کچھ لوگوں کے لیے استعمال کیا تھا۔ جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگ تو جذباتی ہوجاتے ہو۔

ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی کیمرے کے آگے تو کام کررہی ہوں لیکن اب میں کیمرے کے پیچھے کام کرنا چاہتی ہوں اور میں بطور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی پہلی اسٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز ہیں۔ یہ کسی بھی سوشل میڈیا پر کسی بھی اسٹار سے زیادہ فالوورز ہیں۔

’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایشوریا رائے پہلی چوائس نہیں تھیں

سنجے لیلا بھنسالی کی 1999 میں آنے والی فلم، ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو بالی ووڈ کی سدا بہار فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں  میں ایشوریا رائے بچن، سلمان خان اور اجے دیوگن شامل تھے۔ اس فلم کو دیکھنے والوں اور نقادوں دونوں ہی نے پسند کیا تھا اور اس فلم کی ہیروئن ایشوریا رائے نے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ جس نے ایشوریا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ 

لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ایشوریا، نندنی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھنسالی کا پہلا انتخاب نہیں تھیں، ان سے قبل اس فلم میں اس کردار کے لیے کرینہ کپور خان سے رابطہ کیا گیا تھا۔ بھنسالی نے کرینہ کو ’نندنی‘ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے انھیں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کو کہا تھا۔ تاہم اس موقع پر بیبو (کرینہ کپور) نے تعلیم کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی وجہ سے اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے کہا کہ جب سنجے لیلا بھنسالی نے انھیں اس فلم کی پیشکش کی تو اس وقت وہ بہت کم عمر تھیں اور حصول تعلیم کے لیے بیرون ملک جارہی تھیں۔ کرینہ نے کہا کہ بھنسالی نے انھیں ’باجی راؤ مستانی‘ میں کام  کی آفر بھی کی تھی، لیکن انھوں نے اس میں بھی کام نہیں کیا تھا۔واضح رہے کہ کرینہ کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سن 2000ء میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی میں ابھیشک بچن کے ساتھ کیا، اور انھوں نے اب تک اپنے 20 سالہ فلمی کیریئر کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ 

دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ کرینہ آنے والے دنوں میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈا میں نظر آئیں گی، اور انھوں نے اس فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کے بعد نیو نارمل دور میں مکمل کی ہے، جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم تخت میں بھی کام کررہی ہیں۔

امریکی انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر مہوش حیات پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

کراچی-6 نومبر2020:: اداکارہ مہوش حیات بھی پوری دنیا کی طرح پُر تجسس ہیں کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون بنے گا۔ مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا وہ دوستوں سے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ امریکا کے بڑے علاقوں میں شہری بدامنی کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے صرف ہم ہی نہیں جن کی دلچسپ الیکشن پر اجارہ داری ہے۔ مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا دیکھتے ہیں اگلے چار سالوں کے لئے وہائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ آتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟

مہوش حیات کے سوال پر ان کے مداحوں نے دلچسپ جوابات دئیے کسی نے کہا جیت جوبائیڈن کی ہوگی تو کسی نے ٹرمپ کا نام لیا۔ زینب نامی خاتون نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن میں جیت ٹرمپ کی ہی ہوگی کیونکہ وہ امریکا کے نواز شریف ہیں۔ میں امید کرتی ہوں امریکا میں ایک اچھا لیڈر آئے ٹرمپ کی طرح نہیں۔ کچھ لوگوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اپنا میک اپ سنبھالو امریکا سنبھل جائے گا۔::

عثمان بزدار نے ثمینہ بٹ کی دہائی سن لی

لاہور22اکتوبر2020: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ماضی کی مشہور اداکارہ ثمینہ بٹ کو ایک لاکھ کی مالی امداد دی گئی اور ماہانہ وظیفہ بھی باندھ دیا گیا ہے۔ کئی سال اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثمینہ بٹ نے اپنی غربت کی کہانی سوشل میڈیا پر بتائی تو وزیر اعلیٰ کی جانب سے فوری ایکشن لیا گیا۔ ثمینہ بٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک ستمبر میں دیا جا چکا ہے اور ان کو ماہانہ کی بنیاد پر بزدار حکومت کی جانب سے 5 ہزار روپے وظیفہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔ 

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت نے فنکاروں کی معاشی بدحالی کا نوٹس لیتے ہوئے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کم آمدن یا دیگر غربت کا شکار فنکاروں کوآرٹسٹ خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ دیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لوگوں کو ان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سپورٹ فراہم کر سکے۔ اس تمام پراسیس کو شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے مستحق فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کی جاتی ہے۔ 

بھارتی اداکار سریندرا بنتوال کی لاش گھر سے برآمد

کرناٹکا22اکتوبر2020: بھارتی ریاست کرناٹکا کے اداکار سریندرا بنتوال کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے جنوبی ضلع کناڈا کے بنتوال تعلقہ سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ اداکار سریندرا بنتوال کو ان کے گھر میں بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ ان کی لاش گھر میں رکھے صوفے پر پائی گئی، جس پر چاقو کے وار لگنے کے کئی زخم موجود ہیں۔ خیال کیاجارہا ہے کہ انہیں مالی معاملات کے پیش نظر قتل کیاگیا ہے۔

بنتوال قصبہ کے انسپیکٹر اور تفتیشی افسر ٹی ڈی ناگ راج کے مطابق  انہیں کسی جان لیوا ہتھیارسے مارا گیا ہے۔ قتل کی وجہ مالی معاملات ہوسکتے ہیں، تاہم تفتیشی ٹیم ہر ممکن اینگل سے کیس کی تفتیش کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق اداکار سریندرا پر 15 کے قریب فوجداری مقدمات درج تھے۔ 2018 میں اداکار کو بی جے پی کے دو پارٹی ورکرز پر حملہ کرنے کے لیے بھی گرفتار کیاگیا تھا۔ تقریباً دس سال قبل ان کی شناخت بطور دائیں بازو کے کارکن کے طور پر بھی ہوئی تھی لیکن گزشتہ الیکشن کے دوران وہ کانگریس کیمپ میں نظر آئے تھے۔ واضح رہے کہ سریندرا بنتوال نے کچھ تلو فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’چالی پولیلیو‘ ایک کناڈا فلم ’سورنا دیرگاہ سانگھی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

ماہرہ خان کی دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کو سالگرہ کی مبارکباد

کراچی 21اکتوبر2020:: بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں۔ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ گزشتہ روز آدھی رات میں ہم نے والدہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا، کیک کاٹتے ہوئے جب ہم نے والدہ کیلئے سالگرہ کا گیت گایا تو سب سے اونچی آواز والدہ کی اپنی تھی۔

ماہرہ خان نے یہ بھی لکھا کہ والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں بھی خوشیاں ڈھونڈ لیتی ہیں لیکن یہ بات بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اماں نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے یہاں تک کہ ہمارے علم میں لائے بغیر بھی وہ ہمیں بہت سی باتیں سکھا دیتی تھیں جب کہ سب سے اہم بات جو میں نے اُن سے سیکھی وہ یہ ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے لیکن پُراُمید رہنا ہے۔ ساتھ ہی وہ ہمیشہ یہ بھی کہتی ہیں کہ  ’’ نا اُمید نہیں ہوتے، ایمان ہے تو مایوسی کیسی ‘‘۔ ماہرہ کیپشن کے آخر میں یہ بھی لکھا کہ لکھا ” دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔

لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی ہوگئی

ممبئی19اکتوبر2020:: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔ عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اور لاکھوں مداحوں کی دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان ایک مرتبہ دہلی کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں اس بات کا انکشاف خود سپر اسٹار نے بھارتی ٹیلی وژن کے کپل شرما شو میں کیا۔ شاہ رخ خان نے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ’ڈیٹ‘ لگا رہا تھا اس وقت کچھ نوجوانوں نے مجھ سے لڑکی کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔

فلم ’’ڈر‘‘ سے شہرت کرنے والے شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔ اس موقع پر کنگ خان نے ازراہِ مذاق کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’’بھابھی‘‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ہاںجی ذرا گنگنائیے... گوگل آپ کا مطلوبہ نغمہ خود ہی تلاش کرلے گا

سلیکان ویلی16اکتوبر2020: گوگل نے انٹرنیٹ پر موسیقی کی تلاش کا ایک نیا انداز پیش کیا ہے: اگر آپ کوئی خاص نغمہ یا موسیقی کا نمونہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تو گوگل کا نیا فیچر ’’ہم ٹو سرچ استعمال کرتے ہوئے اس کا کچھ حصہ (10 سے 15 سیکنڈ تک) گنگنا دیجئے، چاہے وہ کتنا ہی مبہم کیوں نہ ہو۔ گوگل اس سے ملتی جلتی تمام دھنیں اور گانے ڈھونڈ نکالے گا۔ اس بات کا اعلان گزشتہ روز گوگل کے آفیشل بلاگ میں کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر اس کا انحصار وائس سرچ کی تکنیکوں پر ہے جنہیں خاص طور پر موسیقی اور نغمے تلاش کرنے کی غرض سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سہولت گوگل وائس سرچ میں ’’سرچ اے سانگ‘‘ کے عنوان سے متعارف کروائی جاسکتی ہے۔

جو گانا بھی تلاش کرنا ہو اسے گنگنانے کے علاوہ آپ اس انداز میں سیٹی بھی بجا سکتے ہیں، گوگل تب بھی اس سے ملتی جلتی دھن یا نغمہ تلاش کرلے گا۔ گوگل بلاگ کے مطابق، ہر نغمے اور ہر دھن میں کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جنہیں اس کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ قرار دیا جاسکتا ہے۔ ’’ہم ٹو سرچ‘‘ فیچر کا الگورتھم اتنا ذہین ہے کہ وہ آپ کی گنگنائی ہوئی دھن کے ’’فنگر پرنٹس‘‘ کا موازنہ دوسری دھنوں اور نغموں کے مخصوص فنگر پرنٹس سے کرتا ہے اور سیکنڈ بھر میں اس سے ملتی جلتی دھنیں اور نغمے ’’سرچ رزلٹس‘‘ میں ظاہر کردیتا ہے۔ فی الحال ایپل آئی فون کےلیے یہ فیچر صرف انگلش گانوں کو سپورٹ کرتا ہے، تاہم اینڈروئیڈ والے دیگر تمام اسمارٹ فونز میں یہ فیچر 20 زبانوں میں نغموں کو تلاش کرسکتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہونے کا اعلان

ٹوکیو16اکتوبر2020معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ 10 ملین (ایک کروڑ) فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا ان دنوں جاپان میں ہیں اور اپنی بہنوں کے ساتھ جاپان کو انجوائے کررہی ہیں۔ جاپان میں ہونے کے باوجود جنت مرزا پاکستان اور پاکستانیوں سے غافل نہیں ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے لوگوں کو اپنے ٹرپ سے متعلق مسلسل آگاہ رکھ رہی ہیں۔

گزشتہ روز جنت مرزا نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دئیے۔ اس دوران مسکان نامی خاتون نے ان سے پوچھا  آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں کیا؟ اس سوال کے جواب میں جنت مرزا نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ’’جی‘‘۔ تاہم جنت کے اس مختصر جواب سے ان کے مداح کافی پریشان ہوگئے اور ایک اور صارف نے پوچھا آپ کیوں جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟

جنت مرزا نے اس صارف کا جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں۔ جنت مرزا نے اپنے جواب کی مزید وضاحت نہیں کی۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیوشیئرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد نہ ہٹانے کے باعث پاکستان مین پابندی عائد کردی ہے۔ جنت مرزا ٹک ٹاک سے ہی مشہور ہوئی ہیں اور اس وقت ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کسی بھی بڑے فنکار سے زیادہ فالوورز ہیں جو کہ ایک کروڑ ہیں۔

بھارتی اداکارہ ثنا خان کا خدا کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کیلئے شوبزچھوڑنے کا اعلان

(October 9, 2020)

ممبئی: بھارتی اداکارہ ثنا خان نے خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکیا انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا اور تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑپرآپ سے بات کررہی ہوں۔ میں ایک عرصے سے شوبزکی زندگی گزاررہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں، لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

ثنا خان نے کہا کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟ اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کےبعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے، اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے؛ بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے، اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

اس لیے میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنے شوبز (فلم انڈسٹری)کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے، نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔ آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ آئندہ مجھے کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں بہت بہت شکریہ۔ ثنا خان۔

ثنا خان نے یہ پوسٹ انسٹاگرام پر رومن، انگریزی اور اردو میں کی اور اس وقت کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور خدا سےدعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں میری مدد اور رہنمائی کرے اس کے ساتھ ہی ثنا خان نے تمام لوگوں سے انہیں دعاؤں میں شامل رکھنے کی درخواست بھی کی۔واضح رہے کہ ثنا خان سلمان خان کے ساتھ فلم’’جے ہو‘‘، ’’وجہ تم ہو‘‘، ’’ہلہ بول‘‘ سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ تاہم انہیں سب سےز یادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں مرکری پایا گیا، زرتاج گل

(October 8, 2020)

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں۔ زرتاج گل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکری (پارہ) ایک بہت خطرناک چیز ہے، تھرمامیٹر، بی پی آپریٹر اور ڈینٹل کی فلنگ مرکری سے ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہر چیز کو مرکری سے پاک کریں، رنگ گورا کرنے والی کریموں پر بھی کام کر رہے ہیں، 59 کریموں کا لیب ٹیسٹ کیا جس میں 57 میں مرکری پایا گیا، اس میں انٹرنیشنل برانڈز بھی شامل ہیں، صابن کے ٹیسٹ کیے، 14 میں سے 4 صابن جلد کے لیے خطرہ ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم کسی چیز کو ختم نہیں کرینگے نہ کسی کا کاروبار خراب ہوگا، تمام کمپنیز کے مالکان سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے، اب تمام ٹیسٹ پی ایس کیو سی اے سے ہونگے، اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیئے نقصان دہ ہیں، سونے کی کانوں میں بھی مرکری کا استعمال ہوتا ہے، گلگت میں بھی 150 فیملیز پر تحقیق کی، ہر فیملی میں ایک بچہ معذور ہے، 2013 میں پارے سے ہونے والی بیماری میناماٹا پر کام ہوا تھا، اس کے بعد کام نہ ہوا، کل کابینہ میں میناماٹا کنونشن کی توثیق کی گئی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پلاسٹک بیگز کیخلاف مہم اور کلین گرین پاکستان کے بعد اس مسئلے پر کام کرنا ہے، کاسمیٹک کمپنیوں کو 2020 تک وقت دیا ہوا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ میڈیا میں وائٹنگ کریموں کے حوالے سے بہت بری کمپین چلائی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ اگر آپ گورے چٹے نہیں ہیں تو شادی نہیں ہوگی اور کالا ہونا بری بات ہے، یہ صرف خواتین کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے حوالے سے بھی کہا جاتا ہے، یہ اسلام اور اخلاقیات کے خلاف ہے، وائٹننگ کریموں والے اپنی اشیاء میں مرکری کی سطح کو 1 پی پی ایم تک لائیں، ہم انہیں آگاہی دینگے کہ وہ لوگوں میں احساس کمتری پیدا نہ کریں، ابھی ہم کسی کمپنی کو بند نہیں کرینگے البتہ آگاہی پیدا کرینگے۔

مہوش حیات کے نئے کمرشل پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

(October 6, 2020)

کراچی: اداکارہ مہوش حیات ایک بار پھر نئے تنازع میں پھنس گئیں ان کے نئے کمرشل نے ٹوئٹر صارفین کو آگ بگولہ کردیا ہے۔ مہوش حیات نے دو روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے کمرشل کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کر کرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جب سے مہوش حیات نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ٹوئٹر صارفین سمیت، صحافی انصار عباسی اور ملکی وزرا بھی آگ بگولہ ہوگئے ہیں۔

انصار عباسی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا۔ پیمرا نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ کیا وزیراعظم عمران خان اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟ وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے انصار عباسی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان مکمل طور پر میڈیا پر موجود ان تمام اسلام مخالف چیزوں کے خلاف ہیں جو ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہیں اور ہمارے نوجوانوں پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسلامی ریاست میں اس طرح کی بے ہودگی کی کوئی جگہ نہیں جو کلمہ طیبہ پر بنی تھی۔

ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے انصار عباسی اور علی محمد خان کے ٹوئٹس پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے  ہیں؟ کوئی پیداواری کام کیا کریں۔ آپ اور علی 24 گھنٹے فحاشی کیوں سرچ کرتے رہتے ہیں؟ productive کام کیا کریں

سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس معاملے پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ عروج نامی خاتون نے کہا کیا ہوگیا ہے ہمارے مواد تخلیق کرنے والوں کو، ہمارا کونٹینٹ دن بدن نیچے گرتا جارہا ہے، مہربانی کرکے کوالٹی کو بڑھائیں۔ بسکٹ کے لیے مجرا کرنا آپ کو کچھ نہیں دے گا۔ تاہم کچھ لوگ اس کمرشل کے حق میں بھی باتیں کرتے ہوئے نظر آئے۔ اقصیٰ نامی خاتون نے کہا مجھے نہیں لگتا اس کمرشل میں کوئی بے ہودگی ہے لہذا اس کے بارے میں لوگوں کو یہ بتانا بند کریں کہ ٹوئٹر ٹرینڈز بے معنی ہوتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ کیا واقعی اس کمرشل پر ٹوئٹ کرنا ضروری ہے؟ ٹوئٹر پر صارفین پیمرا سے اس اشتہار پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ایک بسکٹ کے لیے اتنا زیادہ ڈانس کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ ہر اشتہار میں خاتون کو نمائش کی چیز بنانا بند کریں۔

میری زندگی پر بننے والی فلم بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی، مہوش حیات

(October 2, 2020)

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنائی گئی تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئرز کیں جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ ایک مداح کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ اگر اُن کی زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ کس طرح کی ہوگی اور اس میں اداکارہ کا مرکزی کردار کون ادا کرے  گا؟ اس سوال پر مہوش حیات نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری زندگی پر فلم بنتی ہے تو وہ بریانی کے 12 مسالوں کی طرح ہوگی۔

مہوش حیات نے کہا کہ میری اس فلم میں ایکشن، ڈرامہ، پیار اور غم بھی شامل ہوگا یہاں تک کہ عام زندگی کی طرح اس فلم میں بھی اُتار چڑھاؤ ہوگا اور انشاہ اللہ فن اور طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہوگی۔اداکارہ نے فلم میں مرکزی کردار سے متعلق کہا کہ میری اس فلم میں میرا کردار کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہی ادا کروں گی۔

علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

(September 29, 2020)

لاہورفیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے پر میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، ماڈل و میزبان عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل پیر، حسیم زمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اےکے سائبر کرائم ونگ نے 2سالہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع فراہم کئے گئے تاہم ملزمان اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے  جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایف آئی آر کے مطابق 19اپریل 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور گلوکار علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

علی ظفر کا ایف آئی آے کو درخواست میں کہنا تھا کہ ان کے خلاف یہ الزام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں، اس سازش میں میشا شفیع اور ان کی دوست اور وکیل شامل ہیں، جبکہ ہراسانی کے الزمات اوران کے خلاف ’’می ٹو‘‘ مہم چلانے کیلئے بے شمار جعلی اکاوئنٹس بھی بنائے گئے۔ علی ظفر نے اپنے دعوے کی حمایت میں کچھ ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو فراہم کی تھیں۔

علی ظفر نے ایف آئی اے کو بتایا تھا کہ ان جعلی اکاوئنٹس میں سب سے نمایاں اکاؤنٹ NEHASAGOL1ٰہے، یہ جعلی اکاوئنٹ  میشا شفیع کے لگائے گئے الزام سے قریبا 50دن پہلے ہی بنایا گیا تھا۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے علی ظفر اور ان کی فیملی کے خلاف نازیبا الفاظ اور تصاویر شائع کی گئیں اور اس اکاؤنٹ  سے علی ظفر کے خلاف ایک سال میں 3000 سے زائد ٹویٹس کی گئیں۔ حیران کن طور پر اس اکاؤنٹ کے پہلے 6 فالوورز میں میشا شفیع کی وکیل نگہت داد، والدہ صبا حمید،خالہ بشرا حمید، دوست لینا غنی اور ملزم حسیم زمان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ متعدد جعلی اکاؤنٹس دیگر سوشل میڈیا ویب سائیٹس ٹوئٹر، انسٹاگرام اور فیس بک پر علی ظفر کے خلاف نازیبا الفاظ کے ذریعے کئی عرصے تک مہم چلاتے رہے، ان میں کئی اکاؤنٹس اچانک اس وقت ختم کر دیے گئے جب علی ظفر نے ایف آئی اے میں شکایت کے بارے میں ٹویٹ کی۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے 2سالہ تحقیقات کے بعد 9 ملزمان پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایف آئی کے مطابق میشا شفیع 3 دسمبر کو ایف آئی اے میں پیش ہوئیں، تاہم وہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہ کر سکیں۔ اس کے علاوہ لینا غنی کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے رجوع نہیں اور اپنا تحریری بیان بھیجا جو اطمینان بخش نہیں تھا۔ لینا غنی 19 اپریل 2018 کو شکایت کنندہ کے خلاف ٹوئٹر پر عوامی طور پر بدنامی آمیز مواد شائع کرنے میں ملوث پائی گئی تھیں۔

فریحہ ایوب اور ماہم جاوید کو بھی چار بار  طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تفتیش میں شامل نہیں ہوئیں۔ عفت عمر ایف آئی اے میں حاضر ہوئیں  لیکن انہوں نے ایف آئی اے کو انہیں مزید وقت دینے کی درخواست کے باوجود  اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ ایف آئی آر کے مطابق علی گل پیر نے اپنی ٹوئٹر آئی ڈی کو استعمال کرتے ہوئے علی ظفر کے خلاف توہین آمیز  ریمارکس پوسٹ کیے انہیں تین بار طلب کیا گیا لیکن انہوں نے رجوع نہیں کیا اور ایف آئی اے کراچی کو اپنا بیان پیش کیا لیکن ان کا بیان غیر اطمینان بخش پایاگیا۔واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ہتک عزت کا مقدمہ لاہور کی سیشن عدالت  میں زیر التوا ہے۔ اپنے مقدمے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے 19 اپریل 2018 کو ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزام لگائے۔

نیمل کی دُکھ سُکھ کی ساتھی کون؟

(September 24, 2020)

کراچی:شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نیمل خاور نے اپنے بڑی بہن کو اپنے دُکھ سُکھ کا ساتھی قرار دیا ہے۔ نیمل نے بڑی بہن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کی بڑی بہن دنیا کی سب سے بہترین بہن ہے جو اُن سے بے پناہ پیار کرتی ہیں اور ان کے دکھ سکھ کی ساتھی ہیں۔ نیمل نے بہن کے لیے اپنائیت ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہی ہیں جس نے میرا زندگی کے ہر موڑ پر ساتھ دیا، اور اداسی میں رونے کیلئے کندھا بھی دیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال 25 اگست کو  اسلام آباد میں نیمل خاور میزبان حمزہ علی عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعد ازاں معروف جوڑی کے ہاں 30 جولائی کو بیٹے محمد مصطفی عباسی کی پیدائش ہوئی، حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔

ایمن اور منیب کو بیٹی کی سالگرہ کی دھوم دھام پر بھی تنقید کا سامنا

(September 23, 2020)

کراچی:اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ اپنی بیٹی کی سالگرہ میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے پر ایک بار پھر سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں ہیں۔ ایمن خان اور منیب بٹ اداکاری کے لیے تو مشہور ہیں ہی لیکن کئی ہفتوں جاری رہنے والی شادی کی تقریبات اور ان پر ہونے والے اخراجات کی وجہ سے بھی وہ سوشل میڈیا کی نظروں میں رہے اور کڑی  تنقید کا نشانہ بھی  بنایا گیا۔ ایمن خان اورمنیب بٹ نے دوسال قبل شادی کی تھی، ان کی شادی میں کئی رسمیں اور فنکشنز شامل تھے جس کی وجہ سے ان کی شادی کئی ہفتوں تک چلی تھی  اور انہوں نے اپنی شادی کے ہر فنکشن پر خوب دل کھول کر پیسہ خرچ کیا تھا۔

ایک بار پھر یہ جوڑی  سوشل میڈیا کے نشانے پر ہے۔ دراصل ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب گزشتہ ماہ 30 اگست کو پورے ایک سال کی ہوگئی۔ تاہم 30 اگست کو کورونا کی وجہ سے ملک میں جاری لاک ڈاؤن اور محرم الحرام کے باعث ان دونوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ سادگی سے منائی تھی جس میں صرف گھر والوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم اب جب کہ لاک ڈاؤن ختم ہوچکا ہے تو ایمن اورمنیب نے ایک بار پھر امل کی سالگرہ خوب دھوم دھام سے منائی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے شرکت کی ۔ سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز پچھلے تین روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اور صارفین ان دونوں کو ایک بار پھر سالگرہ کی تقریبات پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کے لیے تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔

سیدہ رابیل نامی خاتون نے ایمن اور منیب کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’شادی کی طرح سالگرہ بھی پورا مہینہ چلے گی؟ سدرہ نور نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا توہم کیا کریں اگر آپ کی بیٹی ایک سال کی ہوگئی۔ اس فضول خرچے سے بہتر تھا تم کسی غریب بھوکے کی مدد کردیتیں؟دکھا وا۔ اس تبصرے پر ایمن خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ دکھ رہا ہے کون گھٹیا ہےجو ایک چھوٹی بچی کے لیے ایسی باتیں کررہی ہیں آپ جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہیئے۔ ایک اور صارف نے بھی کہا کہ یہ پیسے کسی غریب کو دے دیتیں۔ کوئی لڑکی جہیز کی وجہ سے گھر بیٹھی رہی، کسی کو راشن نہ ملا اور اس نے خودکشی کرلی کوئی رات بھر بھوک سے تڑپتا رہا، کسی کا گھر بارشوں کی وجہ سے گرگیا  مگر ان لوگوں کو کیا پرواہ یہ تو سالگرہ منائیں گے۔

ماہرہ خان کی مداح سے ملنے کی خواہش کا اظہار

(September 19, 2020)

لاہور:ماہرہ خان کا مداح کے خط کا جواب، ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا- انہوں نے انسٹاگرام پر مداح کی جانب سے بھیجے گئے خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ” وہ جو بظاہر کچھ نہیں لگتے، ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں“۔ انہوں نے حلوہ پوری کے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں ان کا خط پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ صرف پیار، دعائیں اور ایک امید ملنے کی آپ کی ماہرہ۔

مجرموں کو سزا نہیں ملی تو میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی: سارہ خان

(September 15, 2020)

کراچی: ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ اگر موٹروے واقعے کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا نہیں ملی تو افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔ کراچی پریس کلب پر پیر کی شام اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف اور دیگر کئی مشہور شخصیات نے ملک بھر میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی۔

اداکارہ سارہ خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ ہمیشہ میرے دو گارڈز ہوتے ہیں، لیکن  میں چاہتی ہوں ہم ایک ایسی سوسائٹی میں رہیں جہاں عورتوں کو اس سب کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اس وقت خواتین تو کیا بچے بھی محفوظ نہیں ہیں، عمران خان کو موٹر وے واقعے کے بعد مجرموں کیلئے سخت سزائیں تجویز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عورتوں کو سکھانے کے بجائے مردوں کو سکھانا چاہئے کہ عورتوں کی عزت کیسے کی جائے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں ہمارا احتجاج ریکارڈ کروانے کا مقصد یہی ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اگر ایسا نہیں ہوسکا تو مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں مزید اس ملک میں نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ افسوس ناک واقعہ رو نما ہوا، خاتون کا لاہور موٹر وے پر گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا۔اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کو زدوکوب کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں

(September 12, 2020)

لندن: امریکی سیریز ”گیم آف تھرونز“ اور ” دی ایونجرز“ کی برطانوی اداکارہ ڈیانا رگ کینسر کے باعث 82سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ گئیں۔ ڈیانا رگ کے مینیجر سیمن بریسفورڈ نے میڈیا سے گفتگو میںبتایا کہ ڈیانا اب ہم میں نہیں رہیں۔

دوسری جانب ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والدہ کو مارچ میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور اب وہ اس عارضے کے باعث ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئی ہیں۔

فنون لطیفہ کا سماجی ترقی میں اہم کردار ہے : ثمن رائے

(September 9, 2020)

لاہور: آرٹس کونسل روزانہ کی بنیادوں پر عوام کے لئے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ کے ہمراہ اپنے فیس بک صفحۃ پر براہ راست نشریات پیش کر رہی ہے،کوویڈ 19کے دنوں میں الحمرا آرٹس کونسل انتظامیہ نے اپنی تمام تر سرگر میوں کو آن لائن پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور عوام کے لئے باقاعدہ اپنے ادبی و ثقافتی پروگرام آن لائن پیش کئے گئے جو بے حد کامیاب رہے۔اس تجربہ کے بعد اب روزانہ کی بنیاد پر الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو الحمرا فیس بک پیج پر براہ راست نشر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ابلاغ کے جدید ذرائع اپنانے سے عوام اور الحمرا آرٹس کونسل کا خوبصورت رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے،فنون لطیفہ کا سماجی ترقی میں اہم کردار ہے،کوویڈ 19کے دور میں مثبت معاشرتی رویوں کے فروغ کی کامیاب کوشش کی گئی۔ اس مرحلے میں میوزیکل پرفارمنس ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ آج کی پرفارمنس میں معروف ستار نواز استاد سلیم خان نے اپنے فن کامظاہر ہ کیاجسے بے حد پسند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسریٰ کے ایک پاکستانی مداح نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’حلیمہ باجی مہربانی کرکے اس طرح کے لباس نہ پہنا کریں یہ اچھے نہیں ہیں۔‘‘

 تاہم اس بار انہوں نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آکر کمنٹ بند کرنے یا خاموش رہنے کے بجائے اس شخص کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو ایک مشورہ دینا چاہتی ہوں مہربانی کرکے مجھے فالو نہ کریں شکریہ۔

لباس پر تنقید؛ حلیمہ سلطان کا تنگ آکر پاکستانی مداح کو جواب

(September 5, 2020)

کراچی: ترک اداکارہ اسریٰ بلگیچ جو پاکستان میں حلیمہ سلطان کے نام سے مشہور ہیں نے ان کے لباس پر تنقید کرنے والے پاکستانی مداح کو جواب دے کر خاموش کرادیا۔

ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘  کے پاکستان میں خوب چرچے ہیں اور لوگ نا صرف ڈراما دیکھ رہے ہیں بلکہ ڈرامے کی کہانی اور کرداروں سے اپنے جذبات اور محبت کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ بہت سے پاکستانی تو حلیمہ سلطان کی خوبصورتی اور معصومیت دیکھ کر ان کے عشق میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں ڈرامے کی خوب پزیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی پر بھی تنقید کررہے ہیں۔

پاکستانیوں کی تنقید کا سب سے زیادہ شکار ہونے والی ڈرامے کی ہیروئن اسریٰ بلگیچ ہیں۔ اسریٰ ذاتی زندگی میں ڈرامے میں اپنے کردار حلیمہ سے بالکل مختلف ہیں اور عام زندگی میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور اس لباس میں اکثر تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔

تاہم اسریٰ کا مغربی طرز کا لباس ان کے پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور کئی پاکستانی اسریٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ یہاں تک کہ اسریٰ نے تنگ آکر انسٹاگرام پر کمنٹ ہی بند  کردئیے تھے۔ پاکستانیوں کی جانب سے اسریٰ بلگیچ پر تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

کورونا احتیاط کے ساتھ وینس فلم فیسٹیول کی تیاریاں

(September 3, 2020)

وینس: کورونا وائرس کے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے جاری عالمی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اٹلی نے حاضرین کی حقیقی موجودگی میں وینس فلمی میلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے اس سب سے پرانے فلمی میلے کو آسکرز کے لیے لانچنگ پیڈ کی حیثیت حاصل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وینس فلم فیسٹیول ہوگا لیکن ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ ستاروں کی چمک دمک ماند رہے گی۔

اس موقع پر جو چند فلمی ستارے موجود ہوں گے، انہیں شائقین سے دور رکھا جائے گا اور آٹو گراف کا سلسلہ بھی منقطع رہے گا۔

تاہم حاضرین کی حقیقی موجودگی میں اس ہفتے وینس فلم فیسٹیول کا ہونا ہی دنیا کے لیے مثبت پیغام ہوگا۔ سیاحوں نے ابھی سے وینس کا رخ کر لیا ہے۔ شہر کے گرینڈ کنال کے پانی پر سے سورج کی روشنی کو پوری آب و تاب سے منعکس ہوتے ہوئے دیکھنے والوں سے شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔

ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لیتا ہوں: سید نور

(September 1, 2020)

لاہور: سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پراجیکٹ میں ہر کردار سے اس کی صلاحیت کے مطابق کام لوں-

جب چھوٹی چھوٹی کامیابیاں جمع ہوتی ہیں تو بڑی کامیابی بنتی ہے اس لئے کسی فلم کی کامیابی میں کسی ایک شخص کا ہاتھ نہیں ہوتا۔

ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ایک پراجیکٹ زیر تکمیل ہے جس میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے چہرے بھی شامل ہیںاور مجھے امید ہے کہ عوام اس کی ستائش کریں گے۔ 

معروف سرائیکی گلوکار شفاء اللہ روکھڑی انتقال کر گئے

(August 29, 2020)

 اسلام آباد: شفاء اللہ روکھڑی اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی، طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہیں میانوالی میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شفاء اللہ روکھڑی نے 1987 سے گلوکاری کا آغاز کیا تاہم ’کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے‘ نغمے سے انہیں کافی شہرت ملی۔ شفاء اللہ خان نے چند سال پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں لیکن گلوکاری میں مصروفیت کے باعث پولیس کی نوکری چھوڑی دی, شفاء اللہ روکھڑی کے 100 سے زائد میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں۔شفاء اللہ روکھڑی کے بیٹے ذیشان روکھڑی بھی گلوکار ہیں۔

 کراچی میں بجلی سمیت دیگر مسائل نے نامور اداکار شان کو بھی مایوس کردیا

(August 29, 2020)

کراچی: کراچی میں حالیہ بارشوں میں شہر کی تباہی وبربادی نے صوبائی وبلدیاتی حکومتوں کی کارکردگی کی قلعی کھول دی اور ساتھ ہی کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو بھی ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا، جنہوں نے بارش کے باعث مسائل سے پریشان عوام کو 3 دن گزرنے کے باوجود بجلی کی فراہمی معمول پر نہ لاکر مزید پریشانی میں مبتلا کیا۔

کراچی کے بڑھتے مسائل نے جہاں شہریوں کو مایوس کیے رکھا وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند فنکاروں نے بھی اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار شان نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کے مسائل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بجلی واپس آئے گی تب تک وہ امید کی کرن واپس لے جاچکی ہوگی اور ہم ہمیشہ کی طرح سب کچھ بھول جائیں گے کہ جیسے یہ مسئلہ کبھی ہوا ہی نہیں اور ایک بار پھر سے اپنے معمول پر آجائیں گے اور دوبارہ ویسے ہی جینے لگیں گے۔

اداکار شان نے مزید کہا کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ہم ایسے کب تک جیتے رہیں گے، اگر آزادی ایسی زندگی جینے کا موقع دیتی ہے تو پھر ایسی آزادی کا کیا فائدہ ہے، اپنی آواز اٹھاو۔

امن کا سفیر بھی مقرر کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ فن و ثقافت کے شعبے میں پہلے نمبر پر مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل کا نام ہے جب کہ اس زمرے شرمین عبید چنائے  اور نعت خواں محمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

معروف گلوکارہ عابدہ پروین 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں شامل

(August 29, 2020)

اردن:اردن کے شاہی ادارے کی جانب سے سال 2020ء کی جاری کردہ 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے سال 2020ء کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع حلقہ اثرپیدا کرنے  والے مسلمانوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

تدریسی اور اشاعتی ادارہ کی شائع کردہ کتاب میں 500 بااثر مسلمان شخصیات میں ایک نام عابدہ پروین کا بھی ہے جنہیں صوفی ازم کی ’’ کوئن ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عابدہ پروین صوفی موسیقی میں اس درجے پر پہنچنے والی پہلی خاتون ہیں۔ان کی منفرد گائیکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے انھیں 2017 میں جنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے

معروف افغان اداکارہ اور ہدایتکار صبا سحر پر قاتلانہ حملہ

(August 28, 2020)

کابل: افغانستان میں مشہور اداکارہ، ڈائریکٹر اور حقوق نسواں کی علمبردار صبا سحر کی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اداکارہ باڈی گارڈز سمیت شدید زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 44 سالہ صبا سحر شوٹنگ کے بعد اپنی کار میں دو محافظوں اور بچے کے ہمراہ گھر جارہی تھیں کہ کابل کے پُر رونق مقام پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے صبا سحر اور ان کے دونوں محافظ زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور اور بچہ محفوظ رہے۔

اداکارہ کے پیٹ میں لگنے والی گولی نے معدے کو نقصان پہنچایا ہے جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ صبا سحر معروف اداکارہ، ہدایت کار اور سماجی کارکن ہونے کے علاوہ ایک تربیت یافتہ پولیس آفیسر بھی ہیں اور اب بھی وزارت داخلہ میں ملازم ہیں۔

ان کی فلموں اور ڈراموں کا محور خواتین اور کرپشن ہوتے ہیں جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ کسی بھی شدت تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اداکارہ کو ممکنہ طور پر دو روز بعد اسپتال سے گھرمنتقل کردیا جائے گا۔

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پرمجلس عزا ء

(August 27, 2020)

 لاہور: گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے ہر سال کی طرح پرسوز مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

مجلس میں کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس او پیز کو مدنظر رکھا گیا اور چند احباب کو ہی مدعو کیا گیا۔ ہدایت کار پرویز کلیم اور ذاکر غیور حسین نقوی نیمصائب کربلا بیان  کئے۔

شہادت امام حسین اور شہدائے کربلا کے معصومین کو پرسہ دیا گیا.گلوکار و نوحہ خواں علی شفقت، علی عباس، چاند خان،اعجاز علی خان، ساجی علی،شجاعت علی بوبی اور استاد شگن نے شہدائے کربلا کو سوز و سلام پیش کیا۔

ڈاکٹر ماہا کے والد کی 3 افراد کیخلاف مقدمے کی درخواست

(August 26, 2020)

کراچی: ڈاکٹر ماہا علی خودکشی کیس میں متوفیہ کے والد نے 3 افراد کے خلاف گزری تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے بیٹی کے دوست ، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افرادکی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کاکہنا ہے کہ خودکشی پر مقدمہ درج کرنے کی کوئی دفعہ نہیں ہے،خودکشی کی وجہ بننےوالوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا ہے کہ درخواست پر پولیس افسران اور تفتیش کاروں سے قانونی مشاورت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسپتال کی ڈاکٹرماہا کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے پولیس تحقیقات جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہا کی فیملی اور دوستوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔

لکھا تھا کہ میں چاہتا جوں جو انصاف پسندانہ ہو، میں چاہتا ہوں ہر نسل کو ایک ہی طرح محبت کی جائے۔

 مائیکل جیکسن بھی نسلی امتیاز کیخلاف آواز اٹھانے والوں میں شامل رہے

(August 24, 2020)

معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن بھی اپنے کیریئر کے دوران سیاہ فام عوام کے ساتھ نسلی امتیاز برتنے پر آواز اٹھایا کرتے تھے۔ مائیکل جیکسن کے ہاتھوں 1987 میں لکھا ہوا ایک نوٹ اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ پاپ گلوکاری کے بادشاہ کے خطوط کے مطابق انھوں نے ایم ٹی وی پر سیاہ فام موسیقاروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مائیکل جیکسن نے سفید فام ایلوس پریسلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ کچھ بھی ہوں، لیکن ’دی کنگ‘ کو دکھائیں گے کہ باس کون ہے۔ معروف انگلش بینڈ دی بیٹلز سے متعلق انھوں نے لکھا کہ ’ہاں وہ اچھے تھے، لیکن وہ سیاہ فام سے زیادہ اچھے گلوکار اور ڈانسر نہیں تھے۔ انھوں نے لکھا تھا کہ میں تعصب کا شکار نہیں ہوں، لیکن اب وقت آگیا ہے پہلے سیاہ فام ’کنگ‘ بننے کا۔

مائیکل جیکسن نے اپنے نوٹ میں امریکی سفید فام انتہا پسند گروہ کے کے کے کے نسل پرستانہ جرائم پر بھی بات کی تھی۔ انھوں نے لکھا تھا کہ میرا مقصد تھا کہ میں بہت ’بڑا‘ بن جاؤں، بہت طاقت ور، میں ایسا ہیرو بنوں کہ تعصب پسندانہ رویے کو ختم کروں۔ مائیکل جیکسن نے یہ بھی

کیا۔اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عامر خان کو کڑی نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ترک صدر کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں، ان کی اہلیہ سے عامر خان کی ملاقات بھارت کے خلاف سازش ہے۔

بالی ووڈ ہیروز مودی سرکاری کے ہاتھوں  یرغمال

(August 23, 2020)

نئی دہلی: بھارتی صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند مودی سرکار نے خان ہیروز سمیت بالی ووڈ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔بھارتی صحافی و مصنف سواتی چترویدی نے اپنے تازہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ انتہا پسند مودی سرکار بالی ووڈ کی طاقت کو خوب جانتی ہے، دنیا میں بھارت کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنے میں بالی ووڈ کے ستاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ ستاروں میں سے جو مودی سرکار کے بیانیے کی حمایت نہیں کرتا اس کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مظاہرے شروع کرا دیے جاتے ہیں۔معروف صحافی نے لکھا کہ بی

جے پی کا ایجنڈا واضح ہے کہ بالی ووڈ کے ستاروں کو ہر حال میں اپنے ساتھ ملائیں تاکہ انتخابی سیاست پر اثر انداز ہوا جاسکے لیکن اگر کوئی ساتھ نہ دے تو اس کے پیچھے سوشل میڈیا کی فوج چھوڑ دی جاتی ہے جو تہذیب کا دامن چھوڑ کر گالم گلوچ پر آتی ہے۔عامر خان نے استنبول میں ترک صدر طیب ایردوان کی اہلیہ ایمائن اردوان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بلند آواز میں ترک خاتون اول کو سلام بھی کیا۔ ترک خاتون اول نے بھی عامر خان کا پر جوش استقبال کیا۔ترک خاتون اول نے عامر خان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں اور کہا کہ مجھے خوشی ہے عامر خان نے اپنی فلم مکمل کرنے کے لیے ترکی کا انتخاب

شاہ رخ ،سلمان اورعامر آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں

(August 23, 2020)

نئی دہلی: چین کے ہاتھوں ہونے والی ٹھکائی نے بھارتی رہنماؤں کو ہلا کر رکھ دیا، بالی ووڈ شخصیات پر پاکستانی ایجنسیوں سے روابط کا الزام لگانے لگے۔چین نے بھارت کو لداخ میں ناکوں چنے کیا چبوائے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اپنے ہی ملک کی بالی ووڈ شخصیات پر شک کرنے لگے۔ بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے اپنے ہی شوبز ستاروں پر بھڑک اٹھے

۔بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے نے نامور بالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں اور اداروں سے تصدیق شدہ روابط ہیں۔بائی جینت پانڈے نے بالی ووڈ فلمی ستاروں سے کہا کہ وہ ایسے پاکستانی نژاد افراد سے اپنے رابطوں کو ترک کردیں جو ماضی میں جموں وکشمیر میں پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔بی جے پی رہنما نے بالی ووڈ کی کسی شخصیت کا براہ راست نام تو نہیں لیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا اشارہ کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ غوری خان کی جانب تھا۔

اپنی فیملی قراردیتے ہوئے کہا کہ کینسرکے اس پورے سفر کے دوران میری اس فیملی نے میرا بہت خیال رکھا اورمیری ہمت بڑھائی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے بھیجے جانے والے محبت بھرے پیغامات پڑھ کر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

نادیہ جمیل نے آخر میں کہا کہ  اب وہ ان تمام لوگوں کے سوالوں کے جواب دینا چاہتی ہیں جو جنسی ہراسانی، ڈپریشن اورکینسر کے مرض سے لڑرہے ہیں اورسوشل میڈیا پران سے ان کے سفرکے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان میں بدسلوکی کا شکاربچوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

کینسرنے بہت مضبوط عورت بنادیا ہے مجھے خود پرفخرہے، نادیہ جمیل

(August 22, 2020)

اداکارہ نادیہ جمیل نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے کینسرکوکس طرح شکست دی اورکینسر کے علاج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا کس طرح سامنا کیا۔

نادیہ جمیل نا صرف پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ خود بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں لہذا وہ ان بچوں کے لیے کام کرتی ہیں جنہیں بچپن میں ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

کچھ عرصے سے نادیہ جمیل بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑرہی تھیں اوروہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں لیکن اس دوران انہوں نے جن جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کیا اس حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں تاکہ ان کی کہانی سن کر ان تمام لوگوں کو حوصلہ ملے جو بدسلوکی، ہراسانی، ڈپریشن اور کینسر جیسے مہلک مرض سے لڑ رہے ہیں۔

حال ہی میں نادیہ جمیل نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کینسر سے لڑنے کے دوران ایک وقت ایسا آیا کہ انہوں نے زندگی سے مکمل طور پر ہار مان لی تھی اور خودکشی کی کوشش کی لیکن وہ ایسا کرنہیں کرسکیں ۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ جب میرے بال کاٹے گئے تواس وقت میں بہت روئی اور جب میں نے پہلی بار اپنا گنجا چہرہ آئینے میں دیکھا تو میری ریڑھ کی ہڈی سیدھی ہوگئی کیونکہ مجھے بہت مضبوط عورت نظر آئی اورمجھے خود پر بہت فخر محسوس ہوا۔

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ کینسرکے اس سفرنے مجھے بہت مضبوط بنایا ہے۔ اب جب میں کاجل لگاتی ہوں تو مجھے میری آنکھیں اچھی لگتی ہیں۔ نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا مداحوں کو

تکلیف دینے والا بھول جاتا ہے، سہنے والے کو ہمیشہ یاد رہتا ہے، مہوش حیات

(August 22, 2020)

اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ تکلیف دینے والا بھول جاتا ہے لیکن سہنے والے کوہمیشہ یاد رہتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”کلہاڑی کاٹ کر بھول جاتی ہے لیکن کٹے ہوئے درخت کو یاد رہتا ہے۔

ان کی اس پوسٹ کو شائقین کی جانب سے بہت سرہا جا رہا ہے۔

وجہ سے گرفتار ہو چکا ہے جوکہ  سلمان خان کے گلیکسی آپارٹمنٹ کی ریکی کر چکا تھا۔

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا گینگ گرفتار

(August 21, 2020)

  فرید آباد: بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے بدنام زمانہ لاؤرینس بشنو گینگ کے رکن کو گرفتار کیا جس نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ٹارگٹ بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے جس کی انہوں نے ریکی بھی کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل گرفتار ہونے والے اس گینگ نے انکشاف کیا کہ مقامی راشن اسٹور کے مالک کو قتل کرنے کے بعد وہ سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اس حوالے سے گینگ کے ایک رکن راہول نے سلمان خان کی ریکی کرنے کے لئے ممبی کا سفر بھی کیا اور باندرہ میں واقع اداکار کے اپارٹمنٹ کی ریکی کی اور دودن تک اسی علاقے میں قیام بھی کیا۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تمام ملزمان شارپ شوٹرز ہیں اور سلمان خان ملزمان کا دوسرا ہدف تھے۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم 2018 میں بھی اداکار کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کی

واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی  ’ لعل سنگھ چڈھاامریکن ڈرامہ ’فارسٹ گم‘ کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی عکس بندی اب تک بھارت کے سو مقامات پر کی جا چکی ہے باقی شوٹنگ ترکی میں مکمل کی جا رہی ہے۔فلم میں عامر خان لعل سنگھ چڈھا کا کر دار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ہمراہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

عامر خان کی تُرک خاتون اول سے ملاقات پربھارتی انتہا پسندوں کا شدید ردّعمل

(August 19, 2020)

سماجی مسائل پر فلمیں بنانے والے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’لعل سنگھ چڈھا ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ طویل عرصے تاخیر کا شکار رہی تاہم اب فلم کی عکس بندی  بھارت کے بجائے ترکی میں مکمل کرنے کو ترجیح دی گئی جوکہ انتہا پسند ہندؤں کو پسند نہ آئی۔

فلم کی شوٹنگ کا آخری حصہ مکمل کرنے کے لئے ترکی جیسے حسین ملک کا انتخاب کیا گیا تاہم اس دوران عامر خان کی ملاقات ترکی کی خاتون اول ایمینے اردوان سے ہوئی جس کی اطلاع خود ترک صدر کی اہلیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔

ملاقات کی چند تصاویر سامنے آنا تھیں کہ بھارت میں انتہا پسند جماعتوں نے آسمان سر پر اُٹھا لیا۔ یہاں تک کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ ایک طرف طیب اردوان کشمیر میں آرٹیکل 370 کے نفاذ پر پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے بھارت پر تنقید کرتے ہیں دوسری جانب ہمارے ہی اداکار اُن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور تصاویر بنا رہے ہیں۔

بھارتی جنتا پارٹی نے عامر خان نے سے ملاقات کی وضاحت مانگتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عامر خان بتائیں کہ اس ملاقات کے پیچھے کیا مقصد تھا۔ دوسری جانب بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے بھی عامر خان کی تُرک خاتون اول سے ملاقات پر تنقید کی اور کہا کہ عامر خان جیسے بالی ووڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جوکہ بھارت سے نفرت کرنے والوں کا ساتھ دیتے ہیں اور اُن کے لئے دل میں محبت رکھتے ہیں۔

پرانگین آلتان کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا گیا تھا۔

انگین آج پاکستانی بچوں سے آن لائن ملاقات کریں گے

(August 18, 2020)

اسلام آباد: تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان آج شام 6 بجے پاکستانی بچوں سے آن لائن ملاقات کریں گے۔ انگین آلتان دوزیاتان اس وقت پاکستان کے دورے پر موجود ہیں، انگین کے پاکستان آنے سے قبل اُن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ 18 اگست کو پاکستان میں تین شدید بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔

انسٹا پر وائرل ویڈیو میں انگین آلتان نے کہا تھا کہ ’ہیلو پاکستان، میں میک اے وِش چلڈرن سے 18 اگست کو ملاقات کروں گا، آپ سب سے جلد ملاقات ہوگی۔ اب حال ہی میں میک اے وش کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق آج شام 6 بچے انگین آلتان پاکستان کے 3 بچوں سے فیس بُک لائیو کے ذریعے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر انگین آلتان دوزیاتان نے اردو میں پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراستنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے بتایا کہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

(August 16, 2020)

کراچی: سروں کے شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے۔ نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ’’حق علی مولا علی‘‘ اور ’’دم مست قلندرمست مست‘‘ نے انہیں شناخت عطا کی۔ انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔

موسیقی میں نئی جہتوں کی وجہ سے ان کی شہرت پاکستان سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل گئی۔ بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ڈیڈ مین واکنگ‘‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ’’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔

یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے نغمے

(August 16, 2020)

وطن عزیز کی 74واں یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی جانب سے خصوصی نغمے جاری کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مختلف مواقع پر ملی نغمے جاری کیے جاتے رہے ہیں اس بار پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کردیا۔

ترجمان پاک فوج نے ‘یوں پاکستان بنا تھا ‘ کے نام سے نغمہ جاری کیا جس کے گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا ہیں جو اس سے پہلے بھی آئی ایس پی آر کے لیے ’پاکستان زندہ باد‘ جیسا مشہور ملی نغمہ جاری کرچکے ہیں۔

پاکستان کی 74ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ملی نغمے میں برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیاں اور جدوجہدِ آزادی کو دکھایا گیا ہے۔

74ویں یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے بھی ملی نغمہ جاری کیا گیا جس کا عنوان ’میرا جنون‘ رکھا گیا جس کے گلوکار عمران زیک ہیں جب کہ موسیقی اورنگزیب خالدی نے دی ہے۔ نغمے میں پاکستانی قوم کے عزم و حوصلے کو خوبصورت انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نغمے میں جذبہ حب الوطنی کیساتھ کورونا وائرس سے متعلق امدادی سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

74 یوم آزادی کے موقع پاک بحریہ نے بھی ملی نغمہ جاری کیا۔ ’پرچم پاکستان کا‘ کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں پرچم کی سربلندی اور حرمت کے لیے قوم کے عزم و حوصلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔

شہزادہ ہیری اپنے اور اہلیہ کے بارے میں تلخ تبصروں پر دلبرداشتہ

(August 14, 2020)

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دنیا بھر میں عوامی سطح پر انتہائی مقبول شخصیات میں شامل ہیں، لہٰذا قدرتی طور پر اسی وجہ سے دونوں انٹرنیٹ پر ظاہر ہونے والے تلخ ریمارکس کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔

ایک جانب ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو جہاں سوشل میڈیا پر بہت مثبت انداز میں سراہا جاتا ہے تو وہیں اس شاہی جوڑے کو آن لائن نفرتوں اور تلخیوں کا بھی سامنا ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب کے مصنفین اومڈ اسکوبی اور کیرولین ڈیورنڈ نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ شہزادہ ہیری اس وقت بہت دلبرداشتہ ہوئے جب انھوں نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے بارے میں منفی تبصرے پڑھے۔

دونوں مصنفین کے مطابق جب سسیکس کاؤنٹی کے اس جوڑے نے 2019 کے سیزن میں اپنی تعطیلات شاہی خاندان کے دیگر افرد کے بجائے  کینیڈا کے جزیرے وینکوور میں گزارنے کا فیصلہ کیا تو میڈیا میں اس حوالے سے سخت تنقید شروع ہوگئی۔

کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صورتحال پر شہزادہ ہیری بہت دکھی ہوئے اور انھیں یہ سخت ناگوار لگا۔ بالخصوص تبصروں والی جگہ پر تو بعض نہایت ہی تکلیف دہ ریمارکس موجود تھے۔

کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداست کے وارڈ) میں منتقل کیا گیا تھا۔ اُس دوران سنجے دت کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو منفی  آیا۔

بالی ووڈ اسٹارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

(August 12, 2020)

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں داخلے کے وقت  سنجے دت  سانس اکھڑ رہی تھی جس کے بعد اُن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا لیکن ٹیسٹ میں کورونا کے اثرات واضح نہیں ہوئے تاہم بعدازاں پتا چلا کہ اُن کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہو رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کینسر کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں  سنجے دت کے پھپھڑوں کے تیسرے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی۔ بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  سنجے دت میں پھیپھڑوں کےکینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ آئیے مل کر ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کیسنر کے علاج کے لئے بہت جلد امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ ان

دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائ ہے تو ہم دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔جاری کیے گئے  ویڈیو بیان کو میری ، صبا قمر اور باقی ٹیم کی جانب سے پُر خلوص معافی سمجھا جائے۔

گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی

(August 9, 2020)

 لاہور: مسجد وِزیر خان میں گانے کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کے معاملے پر گلوکار بلال سعید نے معافی مانگ لی اور ویڈیو میں سے مسجد  میں فلمائے گئے مناظر  شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسجد میں نکاح کے مناظر فلمائے گئے تھے لیکن غلط فہمی کی بنا پر سمجھا گیا کہ ہم نے مسجد میں موسیقی چلائی اور اس پر رقص کرکے اس کے تقدس کو پامال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ میں بھی مسلمان ہوں اور میری تربیت ایک مسلمان گھرانے میں ہوئی ہے میں ایسی کام کا سوچ  بھی نہیں سکتا۔

بلال سعید نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ ہم نے مسجد میں موسیقی نہیں چلائی اور نہ ہی وہاں رقص کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے۔ بہر کیف ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔ انجانے میں ہم سے غلطی ہوئی اور ہم انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں۔

ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی 

پورے ہونے کے بعد اب خواب کے منظر نامے تبدیل ہوچکے ہیں۔

ماں کی لوری ہمیشہ یاد آتی ہے، ماہرہ خان

(August 8, 2020)

اسلام  آباد: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بچپن کی سب سے حسین یادوں میں ماں کی لوری سن کر نیند کی آغوش میں چلے جانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کوک اسٹوڈیو کا نغمہ ’’ نندیارے‘‘ شیئر کرتے ہوئے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کرتی ہوں وہ ماں کا لوری سنانا تھا جس سے فوری نیند آجاتی تھی۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا میرا محبوب مشغلہ ہوتا تھا۔ ان خوابوں میں اسکول میں انعام حاصل کرنا، فلم میں اداکاری کرنا اور پسندیدہ شخص سے گفتگو کرنا شامل ہوتا تھا۔

ادکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کی خواہش ہوتی تھی کہ اہل خانہ جلدی سوجائیں اور میں رات بھر جاگ سکوں تاکہ اپنی مرضی کے خواب بُنوں اور خواب دیکھتے ہوئے میں یہی تصور کیا کرتی تھی کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔

بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ رات بھر جاگنے اور خواب ترتیب دینے کی یہ عادت اب بھی قائم ہے تاہم بچپن کے خواب

آپ کیوں اپنی چیزوں کی تشہیر کے لیے کسی اور ملک کے فنکاروں کو لاتے ہیں ؟ آپ یہیں کے فنکاروں سے کام کیوں نہیں کرواتے ہمارے یہاں کے لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔

حلیمہ سلطان کو پاکستانی برانڈ ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے، ژالے سرحدی

(August 7, 2020)

پشاور: اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ ترک اداکارہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کو پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر بنانا ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈراما سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسریٰ بلجک ہے کے مداحوں کی تعداد میں پاکستان میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اسریٰ بلجک کے بارے میں جاننے کے لیے بالکل اسی طرح متجسس ہیں جس طرح کبھی بھارتی اداکاراؤں کے بارے میں ہوتے تھے۔

سوشل میڈیا ایسا واحد پلیٹ فارم ہے جہاں مداح اپنے فنکاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں ۔ ترک اداکاروں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر بہت سی کمپنیاں ان فنکاروں کو اپنے پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے استعمال کررہی ہیں۔ جس سے اداکار یاسر حسین بالکل بھی خوش نہیں ہیں اور پاکستانی اداکاروں کی جگہ ترک اداکاروں کو پاکستانی برانڈز کا ایمبیسیڈر بنانے کے خلاف بیان دے چکے ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ ژالے سرحدی بھی شامل ہوگئی ہیں۔

ژالے سرحدی کی حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسریٰ بلجک کو  پاکستانی برانڈز کی ایمبیسیڈر بنانے پر سخت ناراضگی کاا ظہار کرتی ہوئی کہہ رہی ہیں کہ اس معاملے میں وہ مکمل طور پر یاسر حسین  کے ساتھ ہیں۔

ژالے سرحدی نے کہا اگر آپ پاکستانی اداکاراؤں کی جگہ ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کو برانڈ ایمبیسیڈر بناتے ہیں تو یہ ہمارے منہ پر طمانچہ ہے۔

انجن التان دنیا بھر کی 500 مسلم بااثر شخصیات کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020 میں با اثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس ترک سیریز نے پاکستان ہی نہیں  بلکہ تقریباً پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

(August 6, 2020)

ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے  ہوئے اعلان کیا کہ اس سال  اپنی سالگرہ پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں ۔ میں اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر کے مریضوں  کے لئے عطیہ کریں کیونکہ ان کو مدد کی ضرورت

ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی۔’ارطغرل غازی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔  انجن نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

انجن پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رخسار سے کیا اور اس کے بعد بےشمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انجن نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی اور میزبانی میں بھی اپنا نام بنایا، انہوں نے ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ’1 میلیون جانلی پارہ‘ گیم شو کی میزبانی کی۔

 کوئی انسان خوف اورزنجیروں میں جینے کامستحق نہیں: ارمینا خان

(August 6, 2020)

نیویارک: اداکارہ ارمینا خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں جینے کا مستحق نہیں۔

دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے۔ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی محاصرے کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔

پاکستانی عوام جہاں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کررہی ہے وہیں فنکار بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اداکارہ ارمینا خان نے نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

شوبز کے حلقوں نے یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا

(August 5, 2020)

لاہور:  شوبز کے حلقوں میں یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔فنکاروں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے الحمرا سے گورنر ہاؤس تک واک کی۔گلوکاروں نے اس دن کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کیے۔ گلوکارہ میگھا نے اس موقع پر خصوصی نغمہ تیار کیا ہے۔کشمیر ڈے کی مناسبت سے گلوکارہ سائرہ نسیم نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کشمیر کی صورتحال پر پریشان ہوں کشمیر میں میری بہنیں آزاد صبح کے خواب دیکھتی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ میرے شہر کی صبح کتنی حسین ہے لیکن میں اداس ہوں۔وہ کہتی ہیں ظالم بھارت والواپنے مظالم سے کشمیری ماوں کی زبان تو خاموش کرسکتے ہو مگر ان کے خواب نہیں چھین سکتے اداکارہ وینا ملک ,ریما خان ،میگھا، حسیب پاشا، فخر عالم نے بھی کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹویٹر پیغامات جاری کیے ہیں۔

فخرعالم نے کہا ہے کہ کشمیری بنا ڈر کے زندگی گزارنا چاہتے ہیں کیا یہ غلط ہے، اداکارہ میگھا نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، حسیب پاشا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا، اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لینا چاہیے

قربانی کے جانوروں کو اذیت پہنچانے پر احمد علی بٹ کی لوگوں پر تنقید

(August 5, 2020)

 کراچی: اداکار احمد علی بٹ نے قربانی کے جانوروں کو اذیت پہنچانے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا قربانی کے جانوروں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں۔ احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرعید الاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی طرف لوگوں کی توجہ دلاتے ہوئے کہا اس عید پر میں نے قربانی کی گائے کو چھت سے گرتے دیکھا، اللہ کی راہ میں قربان کیے جانے والے اونٹ کو ذبح کرنے کے بجائے اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا اور ایک گائے کودو آدمیوں نے اے کے 47 سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے مزید کہا قربانی فوراً اور جانوروں کو اذیت دئیے بغیر ہونی چائیے اگر وہ بول سکتے تو کہتے کہ لوگوں کی بیوقوفانہ حرکتوں سے انہیں کتنا درد پہنچتا ہے۔ مہربانی کرکے قربانی کے جانوروں سے محبت کے ساتھ پیش آئیں، خدا ہمیں معاف کرے۔واضح رہے کہ عید الاضحیٰ سے ایک روز پہلے کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں قربانی کے لیے چھت پر پالے جانے والے بیل کو جب کرین سے نیچے اتارا جارہا تھا تو بیل اپنا توازن برقرا نہ رکھ سکا تھا اور اونچائی سے زمین پر آگرا تھااور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اسے مرنے سےقبل ذبح کردیا تھا۔

کراچی کے علاقے سرجانی سیکٹر فائیو ڈی میں قربانی کا جانور کرین سے گرگیا، قربانی کے جانور کو دوسری منزل سے کرین کی مدد سے اتارا جا رہا تھا تو بیل ان بیلنس ہو کر گرگیا .قربانی کے جانور کے گرتے ہی مالک نے زبح کر دیا

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے کورونا کو شکست دیدی

(August 4, 2020)

ممبئی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار امیتابھ بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دیدی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بھارت کے ممتاز اداکار امیتابھ بچن نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ کووڈ-19 کا ٹیسٹ کا منفی آیا جس کے بعد اسپتال گھر منتقل ہوگیا ہوں اور یہ سب آپ لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ہوا جس پر آپ کا سب کا شکرگزار ہوں۔

امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں اسپتال کے عملے اور معالجین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ علاج و معالجے کی بہترین سہولیات فراہم ہونے کی وجہ سے ہی آج میں صحت یاب ہوسکا ہوں اور اب گھر میں بھی کچھ دن آرام کروں گا۔ امیتابھ بچن کو کورونا وائرس مثبت آنے پر 11 جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اُن کے ساتھ بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن میں بھی کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی تھی اور بچن خاندان اسپتال میں زیر علاج تھا۔

ایشوریا رائے کو چند روز قبل ہی کورونا وائرس منفی ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا اور آج امیتابھ بچن بھی صحت یاب ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں تاہم ابھیشک بچن تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پاکستانی شوبز ستاروں کی مداحوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

August 01, 2020

لاہور:  عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی مداحوں کو سماجی رابطوں کی سائٹ پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی آغاعلی اور حنا الطاف نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، حنا الطاف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ کہانی گھر گھر کی، عید مبارک۔ ابھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر نے بکرے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر لگائی اور کہا کہ اللہ ہم سب کی قربانی قبول فرمائے۔اسر حسین اور اقرا عزیز نے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہیں اور گوشت کھائیں۔

ساراہ علی خان نے بھی اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر لگائی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ماورہ حسین نے بھی تصویر پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی

August 01 2020

صوفی ٹرنر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    لاس  اینجلس :  ہالی وڈ ماڈل اور اداکارہ صوفی ٹرنر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی۔انہوں نے اور شوہرجو جوناس نے انسٹاگرام میں اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے پہلے بچے کی آمد بارے آگاہ کیا۔

دونوں میاں بیوی نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں اور بیٹی کا نام ویلا رکھا ہے۔ اس موقع پر ہالی وڈ کی شوبز سخصیات اور ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن یونانی شہری بن گئے ہیں  

Aug 01, 2020

لاس  اینجلس :  ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن سرکاری طور پر یونانی شہری بن گئے ہیں۔ اس خبر کا اعلان یونان کے وزیر اعظم کیریکوس مٹسوٹکیس نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شیئر کیا ہے۔

جاری تصویر میں ، مٹسوٹکیس اور ان کی اہلیہ ماریوا گریبوسکی ٹام ہینکس اور ولسن کے ساتھ گھومتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں اداکار ہاتھوں مین نئے پاسپورٹ پکڑے ہوئے ہیں۔ یاد رہے 64 سالہ ٹام ہینکس کو پچھلے سال  دسمبر میں یونانی کی اعزازی شہریت سے نوازا گیا تھا۔

ٹورنٹو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ اداکاراحد رضا میرسے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سجل علی کے مداح انہیں خوب سراہتے ہیں۔

ان کی اداکاری کے چرچے اوران کا پہننا اوڑھنا ان کے مداحوں کوخوب ہی بھاتا ہے اسی لیے ان کے مداحوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جارہی ہے۔

اداکارہ نے اس بار کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے مداحوں کا انسٹاگرام پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے محبت کا اظہارکیا۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کے لیے مزید لکھا کہ وہ سب ایک نعمت ہیں۔

لاہور: پاکستان میں شہرت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارتغرل غازی کی اہم کردار حلیمہ سلطان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

انسٹا گرام پرمداحوں نے ان سے پوچھا کہ آپ پاکستان کب آرہی ہیں - جس پر حلیمہ سلطان جن کا اصل نام اسرا بلگچ ہے جواب دیا کہ وہ پاکستانی مداحوں کی طرف سے ملنے والی نیک خواہشات اور پیار سے بے حد خوش ہیں۔اسرابلگچ نے بتایا کہ وہ بہت جلد پاکستان آنے کی خواہش مند ہیں۔ تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کا انتظارکررہی ہیں۔

وضح رہے کہ اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ ”دیریلش ارطغرل“ جسے ”ارطغرل غازی“ بھی کہا جاتا ہے نے پہلی ہی قسط سے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جہاں پاکستانی شائقین ڈرامے کی کہانی کو پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکاروں انجن التان (ارطغرل غازی) اور اسرابلگچ (حلیمہ سلطان) کے تو دیوانے ہوگئے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک پہنچ گئے ہیں۔  

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز چھوڑنا یا نہ چھوڑنا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ عائزہ خان گزشتہ روز اداکارہ ریما خان کی رمضان ٹرانسمیشن ’’باران رحمت‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے متعلق اور شوبز چھوڑنے کے حوالے سے بات کی۔ عائزہ خان نے کہا لوگ آپ کو جانچتے ہیں، میں اور دانش پچھلے سال حج پر گئے تھے وہاں جو بھی ملا اس نے بہت محبت دی تاہم کچھ لوگ ہوتے تھے ہمارے ارد گرد جو ایسے دیکھتے کہ حج کرنے کے بعد کیا اب تم شوبز کی فیلڈ چھوڑ دوگی۔

عائزہ خان نے کہا یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں کوئی چیز لانی ہوگی تو وہ آپ کے کہنے سے نہیں آئے گی وہ آجائے گی بس۔ عائزہ خان نے دوران حج پیش آنے والا ایک واقعہ بھی بتایا۔ انہوں نے کہا جب ہم عرفات کے میدان میں تھے تو وہاں بہت تیز بارش آگئی جس کی وجہ سے ہم لوگوں کے خیمے وغیرہ اکھڑ گئے اور ہمارا سامان اِدھراُدھر ہوگیا، تاہم وہاں موجود ایک خاتون نے ہمارا سامان سنبھالا ہوا تھا۔ لہٰذا آپ چاہے کسی بھی فیلڈ میں ہوں لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں اور لوگوں کا پیار بہت ہوتا ہے۔

عائزہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کامیابی پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے مجھے اس کی عادت پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا زندگی میں ایسا دور بھی آتا ہے جب آپ اوپر جاتے ہیں تو نیچے بھی آتے ہیں لہذٰا میں نے خود کو کبھی بہت کامیاب تصور نہیں کیا بلکہ اپنے آپ کو عام لوگوں کی طرح ہی سمجھا ہے۔ 

(October 6, 2020)

2020. All Rights Reserved. Layalpur Post Media House, Faisalabad Pakistan.