


لندن- 5 دسمبر2022: شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
ٹریلر میں شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد باقاعدگی سے ایک دوسرے کے خلاف خبریں لیک کرتے ہیں، یہ ’گندا کھیل‘ ہے۔
سیریز کی پہلی تین اقساط جمعرات تک دستیاب ہوں گی جبکہ والیوم ون کی کُل چھ اقساط ہیں۔ شہزادہ ہیری نے کہا کہ پورا سچ کوئی نہیں جانتا، ہم پورا سچ جانتے ہیں۔
دستاویزی فلم کا ٹائٹ؛ ’ہیری اینڈ میگھن‘ ہے جس میں دونوں کے متعدد انٹرویوز کو شامل کرکے برطانوی شاہی محل کے اندرونہ خانہ معاملات سے نقب کشائی کی گئی ہے۔
لندن- 5دسمبر2022:چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کی ہیروئن، پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کی ایک مختصر سی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں سجل علی جمائما کی تعریف سمیت فلم میں دکھائے جانے والی پاکستانی ثقافت سے متعلق بات کر رہی ہیں۔ جمائما کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میں سجل علی سے پیار کرتی ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا ہے کہ کب عوام سجل علی کو ہماری فلم میں دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب جمائما کی یہ ٹوئٹ سجل علی کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ اس ٹوئٹ میں سجل علی کا کہنا ہے کہ مجھ سے بھی انتظار نہیں ہو رہا کہ کب میمونہ کے سفر کو سب کے ساتھ شیئر کیا جائے گا، میں بھی آپ سے پیار کرتی ہوں جمائما۔ واضح رہے کہ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں لِلی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جمائما کی یہ فلم آئندہ سال 27 جنوری 2023ء کو ریلیز کی جائے گی۔